ہماری ساری کوششیں سارے منصوبے قیام توحید کے لیے وقف ہیں
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس
ہماری ساری کوششیں ، سارے منصوبے قیام تو حید کے لئے وقف ہیں
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ ماریشس منعقدہ 5,6 دسمبر 1981ء
عزیز از جان بھائیو!
بسم
الله الرحمان الرحيم
نحمده ود نصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی ہے کہ آپ ان دنوں جماعت ہائے احمد یہ ماریشس کا
سالانہ جلسہ منعقد کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ یہ اجتماع اپنے فضل سے ہر لحاظ سے بابرکت کرے۔ذکر الہی ،
دعاؤں اور نوافل میں یہ دن گزاریں۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔(آمین)
ہمیں یہ امر یا درکھنا چاہئے کہ پندرھویں صدی اپنی عظیم ذمہ داریوں کے ساتھ شروع ہو چکی
ہے۔بلکہ اس میں سے ایک سال بھی گزر چکا ہے۔ہم اللہ تعالیٰ کے نہایت ہی عاجز بند ہے ہیں۔بے بس و
بے کس، کمزور اور نا تواں، عاجز ولا چار محض اس کے فضلوں پر زندہ ہیں۔اس کے بے شمار فضل اور بے شمار
رحمتیں موسلا دھار بارش کے قطروں کی طرح ہم پر نازل ہورہے ہیں۔ہر صبح اپنے ساتھ نئی رحمتیں اور نئے
فضل لے کر آتی ہے، ہر رات بے شمار برکات کی حامل ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں اور رحمتوں کا ہم
صحیح معنوں میں شکر ادا نہیں کر سکتے۔ہر صبح خدا کے فضل سے ہمارا قدم پہلے سے کہیں آگے ہوتا ہے۔دنیا
ہمیں کچھ کہتی رہے، کچھ بجھتی رہے، ہمارے دلوں میں ایک ہی لگن اور ایک ہی تڑپ ہے کہ دنیا حضرت محمد
صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے لگے، آپ کی غلامی کا طوق اپنی گردنوں میں ڈال لے اور خدائے واحد و
یگانہ کے آگے جھک جائے۔ہماری ساری تو جہات ، ساری کوششیں ، سارے منصوبے اس عظیم مقصد کے
حصول کے لئے وقف ہیں۔مگر ہم کیا! ہماری کوششیں کیا ! ہماری قربانیاں کیا ! جب تک اللہ تعالیٰ کی خاص
مد داور نصرت اور تائید شامل حال نہ ہو، ہم اس عظیم مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس لئے اپنا سب کچھ
883
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اس راہ میں قربان کرنے کے ساتھ ساتھ دعاؤں پر زور دیں۔اس کے حضور روئیں کہ اے
اللہ ! تو ہم ناچیز
بندوں پر رحم فرمادے، اپنی حفاظت میں لے لے، ہر آن ہماری راہنمائی فرما، مدد فرما، نصرت فرما، ہماری
حقیر قربانیوں کو قبول فرما، ہماری کوششوں میں برکت ڈال محض اپنے فضل سے دنیا میں ایک پاک تبدیلی،
عظیم تغیر پیدا کر دے۔اپنے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں پیدا کر دے اور دنیا کو
اپنے حضور جھکا دے۔اے اللہ ہم کیا، ہماری کوششیں کیا ، (حضرت اقدس۔ناقل ) جن عظیم مقاصد کے
لئے معبوث ہوئے ، زمین و آسمان کے مالک تو ان کا حصول آسان کر دے۔ہم ناچیز بندوں کو صدق ووفاء
ایثار و فدائیت اور عجز و انکساری کی ان راہوں پر چلا ، جو تیری پسندیدہ راہیں ہیں۔اس راہ میں ہر قربانی پیش
کرنے کی توفیق عطا فرما اور اسے قبول فرما کے یہ بھی تیرا احسان ہوگا۔پس دعاؤں پر زور دیں اور عاجزی
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں
سیدنا حضرت اقدس تناقل ) فرماتے ہیں:۔وو
ہماری جماعت کو چاہئے کہ راتوں کو روروکر دعائیں کریں۔اس کا وعدہ ہے،
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ
(المؤمن: 61)
عام لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ دعا سے مراد دنیا کی دعا ہے۔وہ دنیا کے کیڑے ہیں،اس
لئے اس سے پرے نہیں جاسکتے۔اصل دعا دین ہی کی دعا ہے“۔ج
( ملفوظات جلد پنجم صفحه 132)
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ
اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔آپ کے لئے دن رات دعائیں کرنے والا
آپ کا بہی خواہ، آپ کا ہمدرد، آپ کا محبت
دستخط (مرزا ناصر احمد)
( المائدة )
10۔11۔81
( مطبوعه روزنامه الفضل مورمحه یکم فروری 1982ء)
884