اللہ تعالی کے حضور گڑگڑائیں کہ وہ دنیا کو شیطان کے چنگل سے جلد نجات دے

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پچیم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا
اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑائیں کہ وہ دنیا کو شیطان کے چنگل سے جلد نجات دے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا منعقدہ 10 تا 12 نومبر 1981ء
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
احباب کرام!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو آپ کے لئے ، جماعت احمدیہ کے لئے ، انڈونیشیا کے لئے اور ساری دنیا
کے لئے با برکت ثابت کرے۔یہ ایام ذکر الہی ، نوافل اور دعاؤں میں صرف کریں۔راتوں کو اٹھ اٹھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور
روئیں، گڑ گڑا ئیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا کو شیطان کے چنگل سے جلد نجات دے کر دلوں میں نیک تبدیلی اور
پاک تغیر پیدا کر دے۔انہیں اپنی طرف جھکا دے، دلوں میں اپنی محبت پیدا کر دے اور بنی نوع انسان کو
اپنے مخلص بندے بنالے۔اس زمانہ میں دنیا مایوسی کا شکار ہے، دلوں میں بے اطمینانی اور بے چینی پائی
جاتی ہے۔اس لئے کہ دنیا مذ ہب سے بیگانہ اور زندہ خدا سے لاتعلق ہے۔اس کی وجہ سے روح کو تسکین
میسر نہیں آتی۔کیونکہ مادی خوشیوں کے سامان دل کی تسکین مہیا نہیں کر سکتے۔دنیا بھر میں صرف ایک
جماعت۔۔۔۔جماعت احمدیہ ہے، جسے خدا کے فضل سے آسمانی سکینت میسر ہے۔جس کے دلوں پر آسمانی
فرشتے نازل ہوتے اور اطمینان اور سکون پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔جماعت احمدیہ کو خدا کے فضل
سے زندہ خدا اور اس کی قدرت نمائیوں پر زندہ اور کامل یقین حاصل ہے۔وہ خدا کی رضا اور اس کی
خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اطمینان ، سکون اور بشاشت قلب کے ساتھ قربانیاں دیتی ہے، سختیاں
برداشت کرتی ہے، ابتلاؤں سے دو چار ہوتی ہے، مصیبتیں کہتی ہے، گالیاں سنتی ہے، ماریں کھاتی اور
885

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
-
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا
اذیتیں برداشت کرتی ہے۔اس کی پیشانی پر بل نہیں آتا۔کیونکہ اسے یقین ہے کہ قدرتوں والا خدا آسمان
اور زمین کا خدا اس کے ساتھ ہے، وہ اسے ہرگز ضائع نہیں کرے گا، انشاء اللہ۔یہ مشکلات، آزمائشیں ،
اذیتیں عارضی ہیں۔ان سے غرض تزکیۂ نفس اور صدق وصفا کی پہچان ہے۔ان آزمائشوں اور ابتلاؤں
کے پیچھے خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی محبت کی جنتیں پنہاں ہیں۔دعائیں کریں کہ اللہ تعالی محض اپنے فضل
سے ابتلاؤں اور آزمائشوں کا یہ دور کامیابی اور کامرانی کے ساتھ جلد ختم کردے اور ہمیں اپنی رضا اور
خوشنودی کی جنتوں میں پناہ دے دے۔حضرت اقدس ناقل ) فرماتے ہیں:۔۔اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے۔اور آسمانی
سکینت تم پر اترے گی اور روح القدس سے مدد دیئے جاؤ گے اور خدا ہر ایک قدم میں
تمہارے ساتھ ہوگا اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے گا۔خدا کے فضل کی صبر سے انتظار کرو۔گالیاں سنو اور چپ رہو۔ماریں کھاؤ اور صبر کر داور حتی المقدور بدی کے مقابلہ سے پر ہیز
کرو تا آسمان پر تمہاری قبولیت لکھی جاوے۔یقین آیا درکھو کہ جولوگ خدا سے ڈرتے ہیں
اور دل ان کے خدا کے خوف سے پگھل جاتے ہیں۔انہی کے ساتھ خدا ہوتا ہے۔"
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔تذكرة الشهادتين، روحانی خزائن جلد 20 صفحه 68)
( دستخط) مرزا ناصر احمد
(میر)
886
(مطبوعه روزنامه افضل 28 اپریل 1982ء)

آج 10 میں سے 10 باقی