ہر چیز کو بھول کر اپنے دین کو غالب کرنے کی مہم میں اپنی زندگیاں وقف کر دو ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
ہر چیز کو بھول کر اپنے دین کو غالب کرنے کی مہم میں اپنی زندگیاں وقف کر دو
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء بر موقع جلسہ سالانہ
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے مستورات سے خطاب کرتے
ہوئے فرمایا کہ
کئی لحاظ سے یہ سال جو گزرا ، بڑا اہم سال تھا۔اس لئے کہ ہم نے اس سال اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کے کئی جلوے دیکھے۔جن میں سے تین نمایاں تھے۔یعنی پین میں مسجد کی تکمیل ، جس کی بنیاد پچھلے
سال
رکھی گئی تھی۔اس کے علاوہ اس سال جاپان میں ایک اچھے مقام پر ایک بڑا اچھا گھر مشن ہاؤس کے
طور پر خریدا جا چکا ہے۔اس سال امریکہ اور کینیڈا میں بھی بہت سی مستحکم بنیا دیں مادی لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے
ل سے قائم ہوئی ہیں۔اور روحانی لحاظ سے بہت سے تراجم و تفاسیر قرآن کریم مختلف جگہوں پر شائع
ہوئے ہیں۔اور بہت اہم پروگرام، تین زبانوں میں ترجمہ قرآن بمعہ تفسیری نوٹس شائع کرنے کا کام قریباً
مکمل ہو چکا ہے۔اسی طرح بہت سے واقعات ہوئے“۔حضور نے فرمایا:۔میں آج کی اس تقریر کے بعد سے ہر عورت کو اس کی یہ ذمہ داری یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے
سامنے اس وقت جو کام ہیں ، ان کے پیش نظر ان کو ہر چیز فراموش کر کے صرف اپنے دین کو غالب کرنے کی
مہم میں لگ جانا چاہئے۔حضور نے بآواز بلند فرمایا:۔ہر چیز کو بھول جاؤ اور صرف اپنے دین کو غالب کرنے کی مہم میں اپنی زندگیاں وقف کر دو۔حضور نے فرمایا کہ
” ہماری جماعتی زندگی کی دوسری صدی 9-8 سال کے بعد شروع ہونے والی ہے۔اور اس
عرصے کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔اس عرصہ میں عورتوں کو مردوں کے پہلو بہ پہلو اس عظیم مجاہدہ میں حصہ لینا
ہے۔تا کہ زندگی کے ہر پہلو میں کمال حاصل کریں۔895

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
حضور نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا ایک واقعہ بیان فرمایا کہ
” ان کی مستورات کو ایسی تربیت دی گئی تھی کہ ایک جنگ میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 40 ہزار
تھی جبکہ مقابلہ میں تین لاکھ فوج تھی۔مسلمانوں کے جرنیل نے مسلمان عورتوں سے کہا، اگر دشمن کا دباؤ
زیادہ پڑے اور مسلمان اپنی کم تعداد کی وجہ سے پیچھے ہیں اور بٹتے ہٹتے تمہارے خیموں تک پہنچ جائیں تو تم
اپنے خیموں کی جو ہمیں اکھاڑ کر اپنے خاوندوں ، بھائیوں اور باپوں اور بیٹوں
کو مارنا کہ تم بے غیرت ہو گئے
ہو، دشمن کے مقابلے سے بھاگ رہے ہو۔چنانچہ تاریخ بتاتی ہے کہ ایسا ہی ہوا۔اور جب مسلمان عورتوں
نے اپنے مردوں کو غیرت دلائی تو وہ جوش میں پلٹ کر اس زبر دست طریق پر حملہ آور ہوئے کہ چالیس
ہزار کے لشکر نے تین لاکھ کی سپاہ کو شکست دے دی“۔حضور نے ایک اور جنگ میں ایک تربیت یافتہ اور قوت ایمانی سے مالا مال عورت
کا واقعہ بیان فرمایا کہ
وہ جنگ سے آنے والی خبریں سن کر تڑپ کر اپنے گھر سے نکلی اور بتانے والے نے اسے بتایا
کہ تمہارا فلاں رشتے دار مر گیا، فلاں مر گیا۔مگر وہ سنی ان سنی کر کے یہی کہتی رہی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا کیا حال ہے؟ اور جب اسے بتایا گیا کہ آنحضور خیریت سے ہیں تو اس نے کہا کہ پھر کسی کے مرنے کی
کوئی پرواہ نہیں“۔حضور انور نے خواتین کو فرمایا:۔وو
یہ سستیاں ترک کرنے کا زمانہ ہے۔آپ اپنے بچوں اور مردوں کے ساتھ اس مجاہدہ میں
شامل ہو کر اللہ تعالیٰ کی اتنی نعمتیں حاصل کریں گی کہ آپ کی اولادیں اور نسلیں تک خوش ہو جائیں گی اور
آپ کے لئے دعائیں کریں گی۔حضور نے فرمایا:۔وو
ہر چیز بھول جاؤ اور صرف ایک بات یاد رکھو کہ ہم نے اپنے دین کو غالب کرنا ہے۔جو ذمہ
داری ہم پر خدا تعالیٰ نے ڈالی ہے، اس کو پورا کرنے میں بھر پور مدد کرنی ہے۔مرد کیلا یہ کام نہیں کر سکتا۔اسے اپنی بیوی ، ماں، بہن اور بچوں کی مددضرورت ہے۔اسے اللہ تعالیٰ کے دشمنوں اور اللہ تعالیٰ کے دین
سے بغاوت کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہے۔896

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
تلوار کی دھار اتنی تیز نہیں ہوتی ، جتنی محبت کی دھار۔اسلام لوگوں کو کاٹنے نہیں بلکہ مردوں کو زندہ
کرنے آیا ہے۔اس لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر لبیک کہو کہ وہ تم کو زندہ کرنے کے لئے آئیں ہیں۔جس
محبت اور پیار سے اسلام نے پہلے انسانوں کے دل جیتے تھے ، اسی محبت اور پیار سے وہ اب بھی جیتے گا۔حضور نے فرمایا کہ
"ہم نے علم کے میدان میں عقل کے میدان میں اور خدمت کے میدان میں ہر غیر کو پیچھے چھوڑنا
ہے۔بھوکے کو کھا نا دے کر اور اپنوں اور غیروں کوز یور علم سے آراستہ کر کے خیر امت بننا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
ان حقائق کو سمجھیں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو سمجھ عطا کرے، عقل دے۔اور جو نعمتیں دینے کا اللہ تعالیٰ نے آپ سے وعدہ کیا ہے، وہ نعمتیں حاصل کرنے کی آپ کو توفیق دے اور
انسان خوشحالی اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ پیار کی زندگی گزارنے لگیں“۔حضور نے خواتین کو فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے عشق میں مست رہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں جونور اور حسن ہے،
اس سے نور اور حسن حاصل کرو۔اور خدا کرے کہ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر عاجزی سے
چلنے والی ہوں اور ساری ہی دنیا آپ سے پیار کرنے والی ہو۔آمین۔مطبوع روزنامه الفضل مورخہ 30 دسمبر 1981 ء )
897

آج 10 میں سے 10 باقی