احمدیت لوگوں کے ذہنوں میں بڑا خوشگوار انقلاب پیدا کرتی ہے ۔ خطاب فرموده 27 دسمبر 1981ء بر موقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
احمدیت لوگوں کے ذہنوں میں بڑا خوشگوار انقلاب پیدا کرتی ہے
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء بر موقع جلسہ سالانہ
حضور نے فرمایا:۔اس صدی کا جو پہلا سال گزرا ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بے انتہا نشانات دکھائے ہیں،
جو بڑی عظمتوں اور برکتوں کے حامل ہیں۔حضور نے سب سے پہلے پین میں بننے والی مسجد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
سپین میں 745 سال کے بعد وہاں تعمیر کی جانے والی سب سے پہلی مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی۔اس کے میناروں کی شکل بھی بہت خوبصورت ہے۔حضور نے فرمایا کہ
قادیان میں جو مینارہ ہے، اس کے بارے میں میرا یہ تاثر ہے کہ اس مینار کی خوبصورتی تمام
دوسرے میناروں سے بڑھ کر ہے۔مسجد پین میں جو مینار بنائے گئے ہیں، ان میں قادیان کے مینارہ کا
تناسب قائم رکھا گیا ہے۔اور مسجد کے آرکیٹیکٹ صاحب نے ، جو کیتھولک عیسائی ہیں، کوشش کر کے مینارہ
قادیان کے اوپر کے حصے کی کامیاب نقل کی ہے۔حضور نے جاپان میں اس سال قائم ہونے والے نے مشن ہاؤس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
مشرق کی طرف جاپان میں اس سال نیا مشن ہاؤس خرید لیا گیا۔جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے
خود رقم اکٹھی کی ہوئی تھی۔حضور نے فرمایا:۔”جب مجھ سے پوچھا گیا کہ مکان مل رہا ہے، خریدنے کی اجازت دی جائے تو میں نے پوچھا
کہ اس کے لئے رقم کہاں سے آئے گی؟ اس پر تحریک جدید نے کہا کہ پیسے تین بیرونی ملکوں کی جماعتوں
کے پاس موجود ہیں۔اس طرح سے وہ مکان خرید لیا گیا“۔حضور نے اس سال نازل ہونے والے تیسرے اہم فضل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
اس کے علاوہ کینیڈا اور امریکہ میں بھی بہت وسعت حاصل ہوئی ہے۔افریقہ کے بہت۔حصوں میں بھی ترقی ہوئی ہے۔899
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
افریقہ میں احمدیت کی ترقی کے ضمن میں حضور نے نانا کے ایک مخلص احمدی دوست کا ذکر فرمایا ،
جو جرمنی میں غانا کے سفیر ہیں۔جنہوں نے اس جلسہ سالانہ میں تقریر بھی کی ہے اور وہاں جماعتی ترقی کے
حالات بتائے ہیں۔افریقہ کے موضوع پر اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
حضرت مصلح موعود کا یہ خیال تھایا یہ پیش گوئی تھی، جو مرضی سمجھ لیں کہ آنے والے زمانے میں
دنیا کی لیڈرشپ ان افریقن اقوام کے ہاتھ میں ہوگی۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
1970ء میں جب میں نے افریقہ کا دورہ کیا تو میں نے بھی یہی کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ آنے
والی زندگی میں دنیا کی قیادت آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہوگی۔بشرطیکہ آپ کے ہاتھ میں احمدیت کا جھنڈا
ہو۔پھر ساری نوع انسانی آپ کے ماتحت آجائے گی“۔حضور نے فرمایا کہ
احمدیت لوگوں کے ذہنوں میں بڑا خوشگوار انقلاب پیدا کرتی ہے۔اور سب سے پہلی جو
خوشکن تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے، یہ ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق اور آپ پر بے شمار درود
بھیجنے والے بن جاتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
میں نے اپنے دورے کے دوران یہ تاثر لیا ہے کہ اگر چہ ہم بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بڑا
درود بھیجنے والے ہیں۔لیکن ان کو تو اس وقت تک چین ہی نہیں پڑتا، جب تک وہ آنحضور پر درود نہ بھیج
لیں۔وہ اپنی گاڑیوں میں لاؤڈ سپیکر لگا کر بے دھڑک اور بے فکر ہو کر
صل على نبينا صل على محمد
کا ورد کرتے پھرتے ہیں“۔حضور نے فرمایا کہ
اس بابرکت طرز عمل کی وجہ سے وہاں کی جماعت بڑی برکتیں پارہی ہے۔اور جو بھی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والا ہوگا ، وہ بڑی برکتیں پائے گا اور بڑی خیر حاصل کرے گا“۔مطبوعہ روز نامہ الفضل 07 جنوری 1982ء)
900
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
'ہماری جماعتی زندگی کی دوسری صدی شروع ہونے میں جو آٹھ نو سال کا عرصہ باقی ہے، یہ
آنے والے سال ہماری زندگی کے بڑے اہم سال بھی ہیں اور بڑے مشکل سال بھی ہیں۔لیکن یہ آنے
والے برس اتنی رحمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہیں کہ ان کا اندازہ بھی نہیں کیا جاسکتا“۔حضور نے فرمایا:۔اس لئے میں نے عورتوں کے جلسہ سالانہ میں انہیں کہا کہ ہر بات کو بھول کر صرف اس ایک
بات کو ذہن میں رکھو کہ اپنے دین کو غالب کرنے کی مہم میں بیوی خاوند کے ساتھ ، بیٹی باپ کے ساتھ ، بہن
بھائی کے ساتھ اور ماں بیٹے کے ساتھ مل کر ایک زندگی گزارے۔اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ اخلاص اور
فدائیت سے اگر تم کام کرو گے تو جتنا تم سے ہو سکے، وہ کر دینا ، باقی میں کردوں گا۔اور سارے کے سارے
کام کی جزاء تم کو دے دوں گا۔ہم نے دیکھا ہے کہ کام فرشتے آکر کر جاتے ہیں اور ثواب ہمارے نام لکھا
جاتا ہے۔ہم ایک دھیلہ خرچ کرتے ہیں اور نتیجہ ایک کروڑ کا نکل آتا ہے۔یہ باقی رقم کہاں سے آئی؟ یہ
اللہ نے اس میں برکت رکھ دی تھی۔حضور رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کی مثالیں دیتے ہوئے نصرت جہاں ریز روفنڈ کا
ذکر فرمایا۔حضور نے بتایا کہ
احباب جماعت نے 53 لاکھ روپے کی قربانی پیش کی تو دوستوں نے مجھے مشورہ دیا کہ اس رقم
کور میز رو میں رکھیں اور اس سے جو منافع ملے ، اسے استعمال میں لائیں۔حضور نے فرمایا:۔میں نے پوچھا کہ کتنا منافع مل سکے گا ؟ بتانے والوں نے بتایا کہ 12 سے 14 فیصد تک
منافع مل سکے گا“۔حضور نے فرمایا کہ
حساب دوں گا“۔حضور نے فرمایا کہ
اس پر میں نے کہا کہ میں جس سے تجارت کر رہا ہوں، اس نے مجھے کہا ہے کہ میں بے
اس کا کل ابتدائی سرمایہ 3 5 لاکھ روپے تھا اور اس سال کا نصرت جہاں کا بجٹ تین کروڑ روپے
سے زائد ہے۔ہم نے کتنی قربانی دی اور اللہ تعالیٰ نے اسے بڑھا کر کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔اللہ تعالیٰ نے
نصرت جہاں سیکم کے تحت قائم ہونے والے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفار کچھ دی۔901
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
حضور نے فرمایا کہ
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کیا کوئی منڈی ایسی آپ کے علم میں ہے، جہاں شفا بکتی ہو؟ میرے علم میں ہے۔وہ اللہ کی
منڈی ہے، جہاں سے سب کچھ مل جاتا ہے۔حضور نے اپنے موضوع کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ
”ساری جماعت کو ایک خاندان کی طرح اور ہر خاندان کو ایک فرد کی طرح بس خدا تعالیٰ کے
عشق اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں دیوانہ ہو کر صرف ایک مقصد سامنے رکھنا ہے کہ ہم نے
ساری دنیا کو مد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
”میرے پاس بیکار باتوں کا وقت نہیں ہے۔اگر ہمیں کوئی گالی دیتا ہے تو میں سچ کہتا ہوں کہ
میرے پاس وقت نہیں ہے کہ اس کی طرف توجہ کروں۔اور اگر کوئی خنجر گھونپتا ہے تو میرے پاس وقت نہیں
ہے کہ اسے ہٹاؤں“۔حضور نے فرمایا کہ
ایسی باتوں کو نظر انداز کر دو اور کہو،
b
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَمُ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ &
ہم خدا کی پناہ میں ہیں، جلد ہی انہیں پتہ لگ جائے گا“۔حضور نے فرمایا:۔(الزخرف : 90)
”ہماری دعا ہے کہ جلد انہیں اس رنگ میں پتہ لگے کہ جس صداقت کو ہم نے پایا اور جوانعام
ہمیں ملا ہے اور جو انعام ہمیں مل رہے ہیں، انہیں بھی ملنے لگیں۔آمین۔حضور نے صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کا ذکرتے ہوئے فرمایا کہ
( مطبوعه روزنامه الفضل 11 جنوری 1982ء)
عمل کے لحاظ سے ہماری قربانیوں کا بڑا حصہ اب پاکستان کے باہر کے ممالک میں ہو رہا ہے۔اور جو کام ساری دنیا میں ہمارے دین کو پھیلانے کے لئے ہو رہے ہیں، آپ لوگ اس میں حصہ نہیں لے
سکتے۔ملک اقتصادی بحران میں ہے، اس لیے فارن
ایکسچینج کی بڑی دقتیں ہیں۔902
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
حضور نے جو بلی فنڈ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
اس میں آپ لوگوں کے علاوہ بیرونی ممالک کے احمدیوں کے بھی وعدے بہت تھے۔آمد بھی
بہت ہو چکی ہے۔اور اس سے جو نتیجہ نکلا ہے، وہ یہ ہے کہ سویڈن کے شہر گوشن برگ میں 12ایکڑ زمین کے
ایک حصہ پر مسجد بن گئی ہے۔باقی حصہ بھی انشاء اللہ کام آئے گا۔ایک مرکز قائم ہو گیا ہے۔جہاں پر خدا
کے فضل سے کئی سو غیر پاکستانی بھی آتے رہتے ہیں۔1978ء میں لندن میں کسر صلیب کا نفرنس منعقد
ہوئی، جس کی آواز (اگر ان سب اخبارات کی اشاعت کا مجموعہ نکالا جائے ، جن میں اس کی خبریں شائع
ہوئیں تو اس کے مطابق 14 کڑور سے زائد افراد تک پہنچی۔اور یہ اخبارات ساری دنیا کے ممالک کے
تھے۔اس کے علاوہ سری نگر میں ایک وسیع اور خوبصورت مسجد اور مشن ہاؤس اس فنڈ سے بن گیا“۔حضور نے فرمایا کہ
سری نگر میں ضرورت
تھی مگر قادیان میں پیسے نہ تھے۔چنانچہ اس فنڈ کو استعمال کیا گیا“۔حضور نے فرمایا:۔” یہاں بہت سیاح آتے ہیں اور جماعت احمدیہ کی کوششوں کے نتیجہ میں ابھی یہ تو نہیں مانتے
کہ یہاں پر مسیح کی قبر ہے مگر اتنا ضرور ہے کہ بہت سے لوگ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ شاید یہ قبر مسیح ہو۔حضور رحمہ اللہ نے صد سالہ جوبلی فنڈ کی مطبوعات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
دنیا تک (حضرت اقدس۔ناقل ) کی مطبوعات کا پہنچانا، بہت ضروری ہے۔جتنے اعتراض
آج کی مہذب دنیا کرتی ہے، ان سب کا جواب ( حضرت اقدس۔ناقل ) کے لٹریچر میں موجود ہے۔بعض
باتیں واضح ہیں، بعض اشاروں میں ہیں۔بعض عبارتیں دلوں کی دھڑکن تیز کر دیتی ہیں اور بعض کو پڑھ کر
آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں“۔حضور نے فرمایا کہ
جب یہ علم کلام مغربی ممالک کے لوگوں کے سامنے رکھا جاتا ہے تو ان کو یہ احساس ہوتا ہے کہ
وہ ایک گند میں پھنسے ہوئے ہیں، جس سے نکلنا انہیں مشکل ہے۔حضور نے فرمایا:۔میں نے اپنے دوروں کے دوران ان لوگوں کو یہ کہا ہے کہ اگر تم نہیں تو تمہاری نسلوں کو اسلام
ضرور متاثر کرے گا۔جب تم مسائل کے انبار میں پھنس جاؤ گے تو وہ وقت اسلام کا ہوگا“۔903
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
اس مقصد کے لئے انگریزی اور دوسری زبانوں میں لٹریچر کی اشاعت کا منصوبہ تیز کیا جارہا
ہے۔سید میر داؤ د احمد صاحب مرحوم کی کتاب ”مرزا غلام احمد قادیانی کا انگریزی ترجمہ ESSENCE
OF ISLALM کے نام سے دوحصوں میں شائع ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ فلاسفی آف دی ٹیچنگ آف
اسلام شائع ہوگئی ہے۔حضور نے فرمایا کہ
فرانسیسی بولنے والے علاقوں میں اب احمدیت کا نفوذ بڑھ رہا ہے۔ان علاقوں میں فرانسیسی
زبان میں جماعتی لٹریچر کی بڑی مانگ ہے۔چنانچہ جوبلی منصوبہ کے تحت اس سلسلہ میں جو پہلی چیز شائع
ہوئی ہے، وہ حضرت مصلح موعود کے دیباچہ تفسیر القرآن کا فرانسیسی ترجمہ ہے۔اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی سیرت کا نہایت اعلیٰ بیان اور دوسرے مذاہب کا اسلام سے نہایت مدلل طور پر موازنہ کر کے اسلام
کے لازوال فضائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
فرانسیسی زبان بولنے والے افریقی ممالک میں ٹو گولینڈ، چڈ، نچر وغیرہ ممالک میں احمدیت کا
والے میں تو ، چھر وغیرہ میں کا
پیغام پہنچ گیا ہے۔اور ایک ملک میں تو بغیر کوئی مبلغ بھیجے مشن بھی بن گیا ہے“۔حضور نے جو بلی منصوبہ کے تحت شائع ہونے والی کتب میں سے ترجمہ قرآن کریم انگریزی کے
تفسیری نوٹس کی اشاعت کا بھی ذکر فر مایا۔حضور نے فرمایا:۔اس کی سات ہزار کا پیاں لندن سے چھپ گئیں ہیں۔اور انگلستان اور امریکہ میں بعض اچھے
اشاعتی اداروں سے جماعت کا رابطہ اور تعارف بھی ہو گیا ہے۔حضور نے فرمایا:۔تاہم کمپیوٹرز سے کام کرنے والا ایک پریس نایجیریا میں ہماری جماعت کے پاس ہے۔حضور نے فرمایا کہ
”میرے دل میں بڑی تڑپ ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے زندگی اور صحت دے اور میں دنیا کی تین اہم
زبانوں، فرانسیسی ، روسی اور چینی زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ کروا کے تفسیری نوٹس سمیت ان ممالک میں
پہنچادوں۔اس سے انشاء اللہ تعالیٰ دنیا کی نوے فیصد آبادی ایسی ہوگی، جس کے ہاتھ میں اس
کو سمجھ آنے
والی زبان میں قرآن شریف پکڑا دیا جائے گا“۔904
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا:۔اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
اللہ تعالیٰ نے مجھے عزم بھی دیا ہے، ہمت بھی دی ہے۔اور میرا عزم ہے کہ جلد سے جلد یہ
کام ہو جائے“۔حضور نے فرمایا:۔قرآن کریم بڑی عظیم کتاب ہے۔احباب جماعت کو چاہئے کہ اپنے قرآنی علم میں ہر آن
اضافہ کرتے چلے جائیں۔اور جتنا ممکن ہو سکے ،علوم قرآنی سے استفادہ کرتے رہیں“۔حضور نے صد سالہ جوبلی منصوبے کے دیگر ثمرات طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔” ناروے میں مشن ہاؤس بن گیا ہے۔بہت بڑی عمارت ہے، ہماری ضروریات کو پورا کرنے
والی ہے۔اس کے علاوہ انگلستان میں پانچ جگہ شاید اب تو چھ جگہ نئی عمارتیں دینی مقاصد پورے کرنے ،
درس قرآن دینے ، قرآن سیکھنے کے لئے خرید لی گئیں ہیں۔حضور نے فرمایا:۔اس اللہ سے سب کچھ حاصل کرو، جس نے ہمیں اتنا کچھ دے دیا ہے۔وہی تم سب کو دے گا
اور بہت دے گا۔حضور نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ
(مطبوعہ روزنامہ الفضل 18 جنوری 1982ء)
ہمار ا ملاپ باہمی زیادہ ہونا چاہئے۔بیرون پاکستان سے جو وفود آتے ہیں، آپ ان سے ملتے
ہیں۔وہ بڑے اچھے، بڑے پیارے اور پنجابی محاورہ کی روح سے بڑے ”بی بے لوگ ہیں۔وہ سوکھی
ٹہنیاں نہیں ہیں ، وہ ہمارے دین کی ہری بھری پتیاں ہیں۔حضور نے احباب جماعت سے اپنے ملاپ کی مثال بیان فرماتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ
افریقہ (1980ء) کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ
ایک روز دن ڈھلے دو، تین سوا حباب ملنے آگئے۔حضور نے فرمایا کہ
” جب میں ان سے ملا تو میں نے ان سے کہا کہ میں اتنا تھکا ہوا ہوں کہ تقریر نہیں کر سکتا۔تم اپنی
کچی خوا ہیں سناؤ۔اس پر گھنٹہ، پون گھنٹہ تک افریقی احباب اپنی کچی خوا ہیں سناتے رہے۔اس سے اندازہ
ہوا کہ اللہ تعالیٰ بے شمار فضل اپنی اس جماعت پر کر رہا ہے۔905
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اللہ تعالیٰ تمہیں سب کچھ دینے کو تیار ہے، تم لینے کے لئے کیوں تیار نہیں ہو؟“
حضور نے اہل افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
درجن قوموں کو یقین تھا کہ دنیا میں ان سے کوئی پیار کرنے والا نہیں، ان کو خدا نے یہ باور کرا دیا ،
خدا تم سے پیار کرتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
”میرے سامنے جو افریقی بچہ آجاتا تھا، میں اسے لپٹا لیتا تھا، صاف ستھرے بچے ہوتے ہیں یہ،
کوئی گند نہیں ہوتا ان میں ، ان کا جسم دھلا ہوا سینہ دھلا ہوا“۔حضور نے فرمایا کہ
جسے پانچ سات سال ہوئے ہیں، احمدیت قبول کئے ہوئے ، اس نے تفسیر القرآن انگریزی کی کئی
کئی جلد میں پڑھی ہوئی ہیں۔اور وہ رات کے گیارہ گیارہ بجے فون کر کے مبلغ سے پوچھتے ہیں اور مبلغوں کو بجا
طور پر تنگ کرتے ہیں کہ ہمیں قرآنی علوم سکھاؤ ؟ ان کے دل میں خدا تعالی کا پیار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت
اور دین اسلام کا لگاؤ ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ احمدیت قبول کر کے وہ اس دنیا میں ہی جنت میں آگئے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
آئندہ تاریخ دان ان لذتوں کو بیان کریں گے، جو احمد بیت کو قبول کر کے ان کو حاصل ہوئیں“۔حضور رحمہ اللہ نے احباب جماعت کے درمیان ملاپ کے ذرائع بڑھنے کے ذکر میں فرمایا:۔اس مقصد کے لئے میں نے کئی ذرائع بتائے تھے۔ان میں قلمی دوستی اور ٹیلیکس کا ذریعہ ہے۔جن ملکوں میں قانون اجازت دے، امیچور ریڈیو کا قیام ہے۔حضور نے فرمایا:۔66
ایسے ذرائع اختیار کرنا ضروری ہے، جن سے ہم جلد جواب response دینے کے قابل ہوسکیں
تا کہ دنیا میں جو شخص ہم سے اپنی روحانی تشنگی دور کرنے کے لئے مددمانگے، ہم اسے فورآمد دے سکیں۔حضور نے فرمایا:۔یورپ میں جب میں نے ایک پریس کانفرنس میں قرآنی تعلیمات کا ذکر کیا تو اتنی پر اثر تعلیم کو
سن کر ایک صحافی کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔اور اس نے کہا کہ اتنی اچھی اور اتنی حسین تعلیم لے کر آپ اتنی
دیر بعد ہمارے پاس آئے ہیں۔906
تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے یورپ کی تیز رفتاری کا ذکرتے ہوئے فرمایا کہ
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
ایک بڑی شاہراہ Highway پر ایک حادثہ ہو گیا اور حادثے کے پانچ منٹ بعد ایک امدادی
ہیلی کاپٹر وہاں لینڈ کر رہا تھا“۔حضور نے اسلامی تاریخ کا ایک واقعہ بھی اسی تسلسل میں بیان فرمایا کہ
ایک عورت کی آواز پر اسلامی حکومت نے محمد بن قاسم کو سندھ بھیج دیا۔حضور رحمہ اللہ نے ذکر فرمایا کہ
ساری دنیا یہ پتہ لگنا چاہیے کہ ہم کن حالات سے گزر رہے ہیں۔یہ ساری سکیمیں بار بار
سامنے آنی چاہئیں۔مختلف ممالک میں قانون
کی وقتیں آج نہیں تو کل ختم ہو جائیں گی۔اور قانون اپنے
شہریوں کو اجازت دے دے گا، جس سے ہم فائدہ اٹھا سکیں گئے۔حضور نے فرمایا:۔”جب ہم کہتے ہیں کہ دنیا کو ایک خاندان بنانا ہے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ سب سے رابطہ
قائم کریں۔اور اگر ہم دنیا سے کٹے رہے اور روابط ، دوستیاں اور تعلقات استوار نہ کئے تو یہ بات ہمارے
لئے گناہ بن جائے گی۔حضور نے فرمایا:۔اس کام کے لئے ویڈیوفلم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔اگر چہ ابھی بالکل نا تجربہ کار ہاتھوں میں
ہے مگر پھر بھی ان
کا بڑا اثر ہے“۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔بڑی ضروری چیز فولڈر ہیں۔پچھلے دورے کے دوران اللہ تعالیٰ نے جو دو، تین نئی باتیں
سمجھائیں، ان میں ایک فولڈر چھاپنے کی سکیم ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ مختصر طور پر پہلا تعارف ہم نے
اپنے دین کا کروانا ہے۔صرف دو ورقہ ، بالکل سادہ الفاظ ہیں۔اس میں مثلاً یہ بتانا ہے کہ ہمارا دین امن کا
مذہب ہے، بے لوث خدمت کا مذہب ہے۔یعنی بالکل ابتدائی تعارف کروانا ہے“۔حضور نے فرمایا:۔اس کا بڑا اثر ہوا ہے۔پچھلے سال یہ سیکم دی تھی ، اس پر عمل کرتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کے مشن
نے رومانوش زبان میں جو سوئٹزر لینڈ کے پہاڑوں پر رہنے والے گوجروں کی زبان ہے، اس میں فولڈر
907
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
چھاپے گئے۔اور یہ 28 ہزار کی تعداد میں نیم مہدی صاحب نے اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے، چھپوائے ، انہوں
نے ڈاک خانہ والوں سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے ایک طریق بتایا، جس سے بہت ہی کم خرچے میں
ہزاروں فولڈرز اس قوم کے گھروں میں پہنچ گئے۔اور اس کا اتنا اثر ہوا کہ اس علاقے میں شور پڑ گیا۔اخباروں نے پادریوں پر بڑی سخت تنقید کی اور لکھا کہ انہیں کیا ہو گیا ہے کہ وہ کچھ نہیں کرتے“۔حضور نے فرمایا کہ
” اس سکیم کے تحت کئی لاکھ فولڈرز مختلف ممالک کی زبانوں میں چھپوائے گئے ہیں۔اور تقسیم کر دیئے
ہیں۔اس کا ایک مقصد یہ ہے کہ یورپ کے ممالک میں گرمیوں میں لاکھوں سیاح دوسرے ملکوں سے آتے
ہیں۔اب مثلاً جاپان کا ایک سیاح سوئٹزر لینڈ میں آتا ہے تو اس کو اس ملک میں اس کی اپنی زبان یعنی جاپانی
میں کوئی احمدی ایک فولڈر پکڑا دیتا ہے۔پھر وہی سیاح جرمن جاتا ہے یا اور ملکوں میں جاتا ہے تو ہر ملک میں اس
کی اپنی زبان میں اس کے ہاتھوں میں ایک فولڈر دیا جاتا ہے تو اس پر بڑا اثر ہوتا ہے کہ یہ کتنی منظم جماعت
ہے۔اور اس طرح جماعت احمدیہ کی طرف عالمی رجحان میں نمایاں اضافہ ہونے کی توقع ہے“۔حضور نے فرمایا:۔ہمارا تجربہ ہے کہ 200 لوگوں کو چھوڑ کر سب ان فولڈروں کو پڑھتے ہیں۔اور دس سے پندرہ
فیصد لوگ اسے محفوظ بھی رکھتے ہیں۔اس طرح سے ہماری کوشش یہ ہے کہ مثلاً جو جاپانی جرمنوں کی بد
عادات سیکھنے جرمنی آیا ہے، وہاں پر ہم اسے اسلام سکھا دیں۔حضور نے فرمایا کہ
عید گاہ ہماری ایک اہم انسٹی ٹیوشن ہے۔اس کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ مختلف ممالک کے
اہم شہروں میں عید گاہوں کے قیام سے بہت فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔چنانچہ کینیڈا اور امریکہ کی
جماعتوں نے اس طرف توجہ دینی شروع کی ہے۔چنانچہ امریکہ میں سینٹ لوئیس (St Louis) شہر سے
قریباً پچاس میل دور جنوب مغرب کی طرف جماعت احمدیہ نے 116 ایکٹر زمین بطور عید گاہ خرید لی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
” میں نے جماعت کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ آج جو زمین ستی پانچ ہزار ڈالر میں مل رہی
ہے، وہ کل پانچ لاکھ ڈالر میں بھی نہیں ملے گی۔اس لئے جگہ تلاش کرو اور اس منصوبے پر توجہ دو۔908
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
حضور نے فرمایا:۔” مجھے پتہ چلا ہے کہ امریکہ میں بعض بعض جگہ زمین صرف دس روپے ایکٹر مل رہی ہے۔اگر
ایسی جگہوں کی طرف توجہ کی جائے تو بہت فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ایسی جگہ پختہ سڑک سے تھیں، چالیس
میل دور بھی ملے تو کوئی حرج نہیں۔یہ عید گاہ کا منصوبہ بڑا کامیاب ہوگا۔انشاء اللہ۔حضور نے فرمایا کہ
( مطبوعه روزنامه الفضل 19 جنوری 1982ء)
تحریک جدید نے امسال بہت سے ممالک میں نے مشن ہاؤسز کھولے ہیں۔اس سال کے
دوران 34 نئی مساجد ، چھ ممالک میں تحریک جدید کے ماتحت تعمیر ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ بڑی کثرت
سے لٹریچر شائع ہوا ہے، جن میں فولڈرز بھی شامل ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
دو بعض جگہ صد سالہ جوبلی منصو بہ اور تحریک جدید مل کر کام کرتے ہیں۔حضور نے تحریک جدید کے ماتحت کام کرنے والے ہسپتالوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
” بڑی تعداد میں ہسپتال افریقہ کے ممالک میں کھل گئے ہیں۔ہر ہسپتال خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا
زندہ نشان ہے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور جماعت احمدیہ کی صداقت کی بین دلیل ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
”ہمارے ہسپتال اتنی شہرت کے حامل ہیں کہ دوسرے ممالک کے بڑے بڑے امیر لوگ
ہمارے ہسپتال آئے اور صحت یاب ہو کر گئے۔جن بیماروں کو یورپ کے ڈاکٹروں نے لا علاج قرار دیا تھا،
ان کو ہمارے ہسپتالوں کی وساطت سے شفا مل گئی۔اس وقت مغربی افریقہ میں جماعت احمدیہ کے ہیں
ہسپتال قائم ہیں۔اور ان ملکوں کے عوام اور حکومتوں پر اتنا اثر ہے ان کا کہ وہاں کی حکومتیں ہمارے پیچھے پڑا
کر ہم سے نئے ہسپتال اور سکول بھی کھلوا رہی ہیں“۔حضور نے فرمایا:۔”ساری دنیا کے دل خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں جیتنے کے لئے ایک انقلاب
عظیم دلوں میں بپا ہونا شروع ہو گیا۔اس کے کچھ نتائج آج آگئے ہیں، کچھ کل آئیں گے، کچھ پرسوں“۔909
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء
حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
تم کچھ فکر نہ کرو۔دنیا کی مخالفت بادلوں کی ٹکڑیوں کی شکل میں آتی ہے اور ایک وقت آئے گا
کہ اسلام کا نور اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن آسمان پر اس طرح چمکے گا کہ اندھیرے پیدا کرنے والی کالی
بدلیوں کا نشان بھی کسی کو نظر نہیں آئے گا۔انشاء اللہ۔حضور رحمہ اللہ نے قدرت ثانیہ کے دور ثالثہ کے عظیم الہی منصوبے، نصرت جہاں سکیم کا ذکر
کرتے ہوئے فرمایا:۔اس سکیم کے تحت اب تک مغربی افریقہ کے ممالک میں 21 سکول کھولے جاچکے ہیں۔جو
اچھے طالب علم اور اچھے کھلاڑی اور اچھے انسان پیدا کر رہے ہیں۔باپ کہتا ہے کہ بچوں کو احمدیہ میں
داخل کروانا ہے اور بیٹا بھی کہتا ہے کہ میں نے احمدیہ میں داخل ہونا ہے۔بڑے بڑے سیاسی لیڈر ، سوشل
لیڈر اور بڑے بڑے ماہر اقتصادیات مانتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے سکولوں نے علمی لحاظ سے باقی
سکولوں میں مابہ الامتیاز پیدا کر دیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
بعض دوستوں نے یہ مشورہ دیا تھا کہ نصرت جہاں منصوبے کی رقم کو ریزرو میں رکھ دیا جائے اور
اس سے نفع لے کر کام کیا جائے۔لیکن میں نے خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اس سے جو تجارت کی اس
میں اس نے بے انداز برکت ڈالی۔اس سکیم کے تحت ہمارا ابتدائی سرمایہ 3 5 لاکھ روپے تھا۔صرف اس سال
نصرت جہاں کا بجٹ 3 کروڑ روپے سے زائد ہے اور ریز رو پیسے بھی باقی پڑے ہوئے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
مجھے یہ سوچنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی کہ پیسے کہاں سے آئیں گے؟ میں تو حیران ہوں اور
حیرت میں گم ہوں اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مجھے ذرہ ناچیز کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں پکڑا اور اعلان کر
دیا کہ اس کے ذریعے سے میں دنیا میں انقلاب لا کر دکھاؤں گا“۔910
مطبوعه روزنامه الفضل 20 جنوری 1982ء)