اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر کامل یقین رکھیں اور قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں ۔ پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان منعقدہ دسمبر 1981ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع جلسہ سالا نہ قا
قادیان
اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر کامل یقین رکھیں اور قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان منعقدہ دسمبر 1981ء
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
احباب کرام!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی کہ آپ کو ایک بار پھر سالانہ جلسہ کے موقع پر احمدیت
کے دائمی مرکز قادیان میں جمع ہونے کی توفیق مل رہی ہے۔میری دعا ہے کہ آپ کا یہ سالانہ جلسہ ہر لحاظ سے کامیاب اور بابرکت ثابت ہو اور اللہ تعالیٰ آپ
سب دوستوں اور عزیزوں کو، جو اس جلسہ میں شامل ہور ہے ہیں، اپنے بے شمار فضلوں اور انعامات سے
نوازے۔آمین
عزیز و! آج سے بانوے سال
قبل قادیان کی مقدس سرزمین سے (حضرت اقدس۔ناقل ) کے
ذریعہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے جو آواز بلند ہوئی تھی ، آج خدا کے فضل سے اس آسمانی آواز کی صدائے
بازگشت دنیا کے ہر حصے اور ہر کونے سے سنی جاسکتی ہے۔اور اس خدائی آواز پر لبیک کہنے والوں کی تعداد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک کروڑ سے بھی زائد ہو چکی ہے۔کیا یہ حضرت اقدس۔ناقل ) کی صداقت کا
ایک عظیم نشان نہیں ہے؟ یہ تو ایک ایسا نشان ہے، جو دوست، دشمن سب کو نظر آتا ہے۔اس کے علاوہ ہر بچے
اور مخلص احمدی نے اپنی زندگی میں اسلام اور احمدیت کی صداقت کے بے شمار نشانات کا بذات خود مشاہدہ
کیا ہے۔یہی وہ مشاہدہ ہے، جس کی بنیاد پر ہم ایک مضبوط چٹان کی طرح اس یقین پر قائم ہیں کہ اللہ تعالیٰ
نے (حضرت اقدس۔ناقل ) کے ساتھ احمدیت کی ترقی اور شوکت کے جو وعدے کئے ہیں، وہ سب کے
911

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
-
پیغام بر موقع جلسه سالانه قادیان
سب انشاء اللہ تعالٰی ضرور پورے ہو کر رہیں گے۔اور دنیا کی کوئی طاقت ان وعدوں کے پورا ہونے میں
روک نہیں بن سکتی۔اس میں شک نہیں کہ الہی سنت کے مطابق البہی جماعتوں کی مخالفتیں ہوتی ہیں اور آئندہ
بھی ہوں گی۔ابتلاؤں اور مصائب کا آنا بھی بہر حال مقدر ہے۔لیکن دنیا خواہ کتنا زور لگا لے، وہ ہماری
ترقی میں حائل نہیں ہو سکتی۔احمدیت کے ذریعہ غلبہ اسلام کا الہی وعدہ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور پورا ہو کر رہے
گا۔مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم استقلال اور استقامت کے ساتھ ہر قسم کی قربانیاں اللہ تعالیٰ کے
حضور پیش کرتے چلے جائیں۔کیونکہ قربانیوں کے بعد ہی وقت موعود کا آنا مقدر ہے۔جیسا کہ (حضرت)
اقدس۔ناقل ) فرماتے ہیں:۔۔۔۔یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو، جو
زمین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ بیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف
اس کی شاخیں نکلیں گی اور یہ ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔پس مبارک وہ، جو خدا کی
بات پر ایمان رکھے۔اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے۔کیونکہ
ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے۔تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعویٰ
بیعت میں صادق۔۔۔۔وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے۔آخر فتح
یاب ہوں گے اور برکتوں کے دروازے ان پر کھولے جائیں گے۔( الوصیۃ صفحہ 11، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 309)
میرے عزیزو! اس وقت ہم جس دور میں سے گزر رہے ہیں، گو اس میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہم پر موسلا دھار بارش کی طرح نشانات نازل ہو رہے ہیں۔مگر یہ دور بہر حال ابھی ابتلاؤں اور
قربانیوں کا دور ہے۔پس میری آپ میں سے ہر ایک کو یہ نصیحت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر کامل یقین
رکھیں اور اس کی راہ میں قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں۔دعاؤں پر خاص زور دیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر
قربانیوں کو قبول فرمائے ، ہماری کمزوریوں کی پردہ پوشی فرمائے اور جلد ہمیں وہ دن دکھلائے ، جبکہ ہم
(حضرت اقدس۔ناقل ) کی اس پیشگوئی کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھ لیں کہ
”اے تمام لوگوسن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے، جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی
اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب پر ان کو
غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا ،
912

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پیغام بر موقع جلسه سالانه قادیان
جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور
فوق العادت برکت ڈالے گا۔اور ہر ایک کو، جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے،
نامرا در کھے گا۔اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔(تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66)
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سایہ ہمیشہ آپ کے سر پر رہے۔آمین۔( دستخط) مرزا ناصر احمد
مطبوعه روزنامه الفضل 08 فروری 1982ء ، بشکریہ بدر قادیان 31 دسمبر 1981ء)
913

آج 10 میں سے 10 باقی