خدا کے منصوبوں کو کسی کا تعصب یا کمزوری یا بے پرواہی ناکام نہیں کر سکتی ۔ خطاب فرمودہ 3 اپریل 1981ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء
خدا کے منصوبوں کو کسی کا تعصب یا کمزوری یا بے پرواہی نا کام نہیں کر سکتی ہے
خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء بر موقع مجلس شوری
اجتماعی دعا، تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہماری یہ مشاورت مختلف پہلوؤں سے بہت ہی اہمیت رکھتی ہے۔ایک تو صدی ہجری کے لحاظ
سے پندرہویں صدی کی یہ پہلی مجلس مشاورت ہے۔دوسرے جوصد سالہ جو بلی کا منصوبہ بنایا گیا تھا ، جماعتی
زندگی کی دوسری صدی کے استقبال کے لئے اس کے عین وسط میں یہ مشاورت آرہی ہے۔دوسری صدی کے استقبال کے سلسلہ میں جو کام کرنے والے تھے، ان میں سے کچھ ہور ہے
ہیں، کچھ کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔کیونکہ وہ منصوبہ بہت بڑا ہے اور وقت چاہتا ہے اور محنت چاہتا ہے
اور کوشش چاہتا ہے اور ایسے وسائل چاہتا ہے کہ جس وقت منصوبہ بنا، وہ ہمارے پاس تھے ہی نہیں اور اب
بھی جتنے ہونے چاہئیں، وہ نہیں ہیں۔اس منصوبہ کی ایک شق یہ تھی کہ قرآن کریم کے تراجم شائع کئے جائیں۔اب قرآن کریم کے تراجم
کسی دہریہ سے کروا کے تو ہم نے نہیں چھپوانے یا کسی عیسائی متعصب سے ترجمہ کروا کر تو شائع نہیں کرنے۔اس کے لئے ان زبانوں کے احمدی ماہرین چاہئیں، جن زبانوں میں ہم نے تراجم کروانے ہیں۔یا اگر وہ
میسر نہ ہوں تو ایسے سکالرز اور ماہرین السنہ، جو ہم سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم ان پر اعتماد کر سکتے ہیں، وہ میسر
آنے چاہئیں۔پس یہ کوشش، یہ سعی، یہ جدو جہد، یہ struggle پچھلے سات سال سے جاری ہے۔مثلاً
فرانسیسی ترجمہ قرآن عظیم کا جہاں تک تعلق ہے، ہمارے بعض دوست فرانسیسی جانتے ہیں۔ماریشس میں
فرانسیسی بولی جاتی ہے۔وہاں سکول کے بہت سے احمدی ٹیچر ز ہیں، بعض شاید ہیڈ ماسٹر بھی ہیں۔اچھی
زبان ان کی سمجھی جاتی تھی لیکن جب ترجمہ قرآن کریم ان میں سے ایک حصے نے کیا تو احمدیوں میں سے ہی
دوسرے حصے نے اس پر اعتراض کر دیا کہ یہ ترجمہ ٹھیک نہیں ہے۔اور جب اس دوسرے حصے سے ترجمہ
کروایا تو پہلے نے اعتراض کر دیا کہ یہ ترجمہ ٹھیک نہیں۔پھر ماریشس کے ہی ایک اور دوست تھے، احمدی نہیں
تھے، ان کے متعلق خیال تھا کہ وہ شاید زبان اچھی جانتے ہوں گے۔انہوں نے اجرت پر اس ترجمہ کو
915
خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
reviso کیا۔یعنی جو احمدیوں نے ترجمہ کیا ہوا تھا، اس کی نظر ثانی کی۔پھر اس کے او پر اعتراض ہو گیا۔اور
جب ان تمام مراحل میں سے گزر کر انگلستان کی ایک طبع کرنے والی کمپنی ، (اس کو publishing house
بھی کہتے ہیں۔جس نے ہماری بعض بڑی اچھی اور معیاری کتابیں شائع کی ہیں، مثلاً Essence of
Islam ہے۔یہ نمبر ایک آگئی ہے، نمبر دو آنے والی ہے۔اور ابھی تھوڑا عرصہ ہوا، انہوں نے دیباچہ قرآن
عظیم، جس کا فرانسیسی میں اچھا ترجمہ ہو گیا تھا، وہ انہوں نے شائع کر دیا۔لیکن قرآن کریم کے ترجمے کے
متعلق انہوں نے کہا کہ جو معیار ہماری کمپنی کا ہے، اس معیار پر یہ پورا نہیں اترتا، ہم اسے شائع نہیں کریں
گے۔تو جو معیار اس کمپنی کا ہے، اس سے ہمارے قرآن کریم کا معیار اونچا ہے۔تو ہم اسے وہاں شائع نہیں
کروا سکتے تھے۔پھر اب ایک اور بزرگ عمر کے لحاظ سے فرانسیسی زبان کے ماہر، جو چوہدری ظفر اللہ خاں
صاحب کے ساتھ انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں بطور رجسٹرار کام کرتے رہے ہیں اور اب ریٹائر ڈ ہو گئے
ہیں، پچھلے سال جب میں لندن تھا تو مجھے خیال آیا کہ چوہدری صاحب سے کہوں کہ وہ فارغ بیٹھے ہیں، وہ
مفت کر دیں یا پیسے لے کے ترجمہ کر دیں۔ان سے جب بات کی گئی تو انہوں نے بڑی خوشی سے یہ کام اپنے
ذمہ لے لیا۔پیسوں کی تو ابھی تک بات نہیں کی۔وہ اب ترجمہ کر رہے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ اس سال کے
اندر انشاء اللہ وہ ترجمہ ہو جائے گا۔ان کا رابطہ ٹیلیفون پر ایک ایسے فرانسیسی سے بھی ہوا، جو ابھی تک مسلمان
نہیں ہوا۔لیکن اس فرانسیسی سکالر نے ایک کتاب لکھی ہے، بائبل ، قرآن عظیم اور سائنس آج کل سائنس
کی جو تحقیقات ہورہی ہیں، ان پر بڑی اچھی کتاب لکھی ہے۔اور بیبیوں مثالیں دے کر جو خلاصہ نکالا ہے، وہ
یہ ہے کہ اس نے لکھا ہے کہ میں نے بائبل کا موازنہ جب سائنس سے کیا مراد آج کی سائنس ہے ) تو مجھے
بائبل کا ایک حکم بھی ایسا نہیں نظر آیا، جو سائنس سے مطابقت کھاتا ہو۔پھر جب میں نے قرآن کریم کا موازنہ
کیا تو مجھے ایک حکم بھی ایسا نہیں ملا، جو سائنس سے مطابقت نہ کھاتا ہو۔پس جو سائنس کی تحقیق آج ہوئی اور
جو سمجھا گیا کہ اس زمانہ کی سائنس نے وہ دریافت کی ہے، اس کے متعلق قرآن کریم چودہ سو سال پہلے لکھ چکا
تھا۔اس لئے وہ لکھتے ہیں کہ مجھے یہ بات ماننے پر مجبور ہونا پڑا کہ قرآن کریم کو لکھنے والا کوئی انسان نہیں۔یہ
خدا کا کلام ہے، جس نے چودہ سو سال بعد میں آنے والے واقعات کو چودہ سو سال پہلے بتادیا۔ان سے بھی
ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، اس بزرگ فرانسیسی سے ( عمر کے لحاظ سے بزرگ ) جو ہمارا ترجمہ کر رہے ہیں۔تو
ان کو بھی بڑی دلچسپی پیدا ہوئی اور انہوں نے بعض اچھے مشورے بھی دیئے۔بہر حال اب یہ کام ایسی ڈگر پر
چل پڑا ہے کہ امید رکھتا ہوں کہ اس سال کے آخر تک ختم ہو جائے گا۔916
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء
پھر مجھے خیال آیا کہ ہمارے ڈاکٹر عبدالسلام صاحب اٹلی میں کام کرتے ہیں اور اٹالین ترجمہ بھی
آج سے کوئی چالیس، پچاس سال پہلے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کروا کے رکھا ہوا تھا۔لیکن
کسی عیسائی یاد ہر یہ یا غیر مسلم نے وہ ترجمہ کیا ہوا تھا، وہ ہم شائع نہیں کر سکتے تھے ، جب تک کہ ہم یہ جان
نہ لیں کہ جو ترجمہ کیا گیا ہے، وہ درست بھی ہے۔ان سے میں نے بات کی کہ آپ کے پاس کوئی اچھا،
سمجھدار، قابل اعتماد، اتالین زبان
کا ماہر ہو تو آپ ان سے بات کریں۔ہم پیسے دیں گے، جو مناسب ہوں
گے۔تو ان کو بھی ایک دوست مل گئے اور انہوں نے بڑی دلچسپی لی۔اور چند مہینوں میں سات سپاروں کا
ترجمہ revise کر کے (ابھی میں لندن میں ہی تھا ) مجھے بھجوا دیا کہ اگر یہ آپ کے معیار کے مطابق ہو تو
میں بقیہ ترجمہ مکمل کردوں۔میں نے ڈاکٹر صاحب سے کہا کہ وہ معیار والا ہی تو سارا جھگڑا ہے۔ہمیں
انا لین آتی نہیں۔یہ کیسے پتہ لگے گا کہ یہ درست ہے کہ نہیں ؟ اس واسطے آپ ان سے کہیں یہ ختم کر دیں پھر
ہم جائزہ لے لیں گے۔تو یہ میں بتا رہا ہوں کہ یہ وقتیں ہیں۔لیکن کوئی ایسا hurdle (روک) نہیں ہے، جو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے جماعت پھلانگ نہ سکے۔اور جو کام کرنے ہیں، وہ تو انشاء اللہ کرنے ہیں۔ممکن ہے، کوئی وقت
آگے پیچھے ہو جائے لیکن یہ کام تو بہر حال ہوتا ہے۔انشاء اللہ۔اس وقت اگر ہم فرانسیسی اور اٹالین اور سپینش جو تر جمہ موجود ہے، اس کی rcvision ہونے والی
ہے اور Portugese (پرتگیزی زبان) جس کا غالباً ترجمہ موجود ہے اور revision ہونے والی ہے اور
Russian جس کا ترجمہ موجود ہے اور Revision ہونے والی ہے اور Chinese زبان میں جس کا ترجمہ
اس وقت کوئی نہیں۔تو یہ چھ زبانوں میں ہم قرآن کریم کا ترجمہ کر لیں تو انسانی آبادی کا میرا خیال ہے، اسی
فیصد سے زیادہ کے ہاتھ میں ہم قرآن کریم کا ترجمہ ایسی زبان میں دے سکتے ہیں، جس کو وہ سمجھتا ہو۔بہر حال یہ ہمارے منصوبے میں تھا کہ ہم نے اس طرح احمدیت کی نئی صدی کا استقبال کرنا ہے۔پھر منصوبہ میں یہ بھی شامل تھا کہ بہت سارے رسالے چھوٹے چھوٹے شائع کرنے ہیں۔قرآن کریم کے
ترجمے کے بڑے کام ہو جائیں تو اسی میں سے ترجمہ کا یہ چھوٹا کام نکل آتا ہے۔مثلاً دیباچہ تفسیر القرآن کا
ترجمہ ہو گیا، فرانسیسی زبان میں چھپ گیا۔یہاں ایک مسلمان فرانسیسی بولنے والے سفیر کو ان کے ایک
دوست نے دے دیا تو اس نے مجھے بتایا کہ انہوں نے دیباچہ تفسیر القرآن کا فرانسیسی ترجمہ پڑھا ہے۔اور کہا
ہے کہ اس کی زبان بڑی اچھی ہے۔سوائے ایک، دو مقامات کے، جہاں انہوں نے محسوس کیا کہ زبان
917
خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
improve کرنی چاہئے۔اور اس میں اتنی دلچسپی ہے کہ انہوں نے بتایا کہ جب تک میں نے اس کا مطالعہ
ختم نہ کیا، کسی اور کتاب
کو ہاتھ نہیں لگایا۔واللہ تعالی فضل فرمائے ، اس دیباچہ میں جومختلف موضوعات ہیں،
مثلا سیرت نبوی کا مضمون قریبا نصف حصہ پرمشتمل ہے۔دیا چہ تفسر القرآن قریباً 340-330 صفحے کی پوری
ایک کتاب ہے، اس کا نصف سے کچھ زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے۔ایک سو صفحے کے قریب
موازنہ ہے، عیسائیت یا مذاہب کا۔جس میں زیادہ تر عیسائیت اور اسلام کا موازنہ پیش کیا گیا ہے۔کچھ اور
موضوعات بھی ہیں۔ان میں سے آٹھ ، دس چھوٹے چھوٹے رسالے آسانی سے نکل سکتے ہیں۔Essence of Islam کے نام سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کے بعض
اقتباسات کا ترجمہ انگریزی میں ہو گیا۔انگریزی میں اگر ترجمہ ہو جائے تو آگے دوسری زبانوں میں ترجمہ
کرنے میں آسانی رہتی ہے۔Essence of Islam کی ابھی ایک جلد شائع ہوئی ہے، جس میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات، تحریرات، اقتباسات کا انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا
ہے۔اس میں کسی اور کا کوئی لفظ نہیں۔آپ کی اپنی قلم سے جو نکلا یا زبان سے جو نکلا، اس میں سے بعض
اقتباسات لئے گئے ہیں اور ان
کا انگریزی میں ترجمہ کیا گیا ہے۔اور شروع میں چار بنیادی عنوان لے کے
پہلی جلد شائع کی گئی ہے۔جو اللہ تعالیٰ اور اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن عظیم کے چار عنوانوں کا
احاطہ کئے ہوئے ہے۔اس پہلی جلد کے غالباً 338 صفحے ہیں۔اور Essence of Islam کی دوسری
جلد اس وقت پریس میں ہے۔میرا خیال ہے ایک مہینے یا دو مہینوں میں آجائے گی۔اس کا عنوان اس وقت
میرے ذہن میں نہیں۔وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔اس کے
بعد غالباً دو جلدیں اور آئیں گی۔یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات پر مشتمل چار
جلدیں ہوں گی ، جو انگریزی میں شائع ہوں گی۔چھوٹے چھوٹے عنوانات پر رسالے شائع کرنے کا جو منصوبہ تھا، اس میں اگر یہ اقتباسات آجائیں
تو ہر زبان میں وہ شائع کیا جا سکتا ہے۔جس طرح پچھلے سال رسالہ تو نہیں فولڈ ریعنی وہ رسالے کی ابتداء ہے،
خدا کے فضل سے فوری طور پر ہمارے ہمت والے مبلغین، جو دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، وہ میرے خیال میں
چودہ یا سولہ ممالک میں انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں فولڈر شائع کر چکے ہیں۔انگلستان میں بھی اور
امریکہ میں بھی، دو جگہ سے تو اطلاع آ گئی ہے۔اس چھوٹے فولڈر کا عنوان یہ رکھا گیا، ”مہدی اور مسیح آ
گئے اور احمدیت کیا ہے؟ بڑا اچھا چھوٹا سا مضمون ہے۔اس کے علاوہ جرمنی میں یہ فولڈر جرمن زبان میں
918
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء
چھپا سپینش میں چھپا، فریج میں چھپا، سوئٹزر لینڈ میں نیم مہدی نے بڑی ہمت کی ، سوئٹر لینڈ میں کئی زبانیں
بولی جاتی ہیں تو انہوں نے اتالین میں بھی وہاں سے شائع کیا۔یہ ایک ہی فولڈر کا ترجمہ ہے، جومختلف زبانوں
میں کیا گیا ہے۔اور انہوں نے پھر وہاں ایک گوجروں کی زبان ہے۔یعنی وہ سوئس ، جو پہاڑوں کی چوٹیوں کے
اوپر رہتے ہیں اور گوجروں کے ساتھ ان کا معاشرہ ملتا جلتا ہے، ان کی رو مینش زبان میں وہ چھپا۔پھر انہوں نے
مجھ سے پوچھا کہ کیا میں زکریا سے اس کا یوگوسلاوین زبان میں ترجمہ کروا کے شائع کروادوں۔میں نے کہا،
ضرور کروا دو۔صرف نیم مہدی نے چھ زبانوں میں ترجمے کروا دیئے ہیں۔تو وہاں سوئٹزر لینڈ میں چھپا۔پھر
انہوں نے کہا، میں ترکی کے مبلغ کو لکھتا ہوں۔تو وہ بھی بڑا اچھا ترجمہ ہو گیا اور ٹرکش زبان میں چھپ گیا ، ادھر
جاپانی زبان میں چھپ گیا۔پھر یورپ میں ڈینش سویڈش اور نارو تحسین تینوں زبانوں میں چھپ گیا۔اور فولڈر
کا بڑا ہی فائدہ ہے۔میرے ہوتے ہوئے کچھ چھپے تھے، وہ فائدہ ہم نے دیکھا۔گرمیوں میں اب سیاحوں کا سیاحت کرنے کا موسم آ گیا ہے تو ایک ایک ملک میں کئی کئی لاکھ سیاح
ہوتے ہیں اور ساری دنیا کے ملکوں سے آئے ہوئے ہوتے ہیں۔اگر مثلاً ایک جاپانی یورپ کی سیاحت پر آتا
ہے اور ہالینڈ کی ڈچ زبان میں چھپا ہوا فولڈر سے پیش کر دیا جاتا ہے۔اسی طرح یہ فولڈر یورپ
کی قریباً ساری |
زبانوں میں آ گیا ہے۔وہ K۔LM سے اترتا ہے، ڈنمارک میں اور وہاں کی سیر کر رہا ہے، اسے ایک احمدی
ملے گا، کہے گا، دیکھو، یہ پڑھو۔پھر وہ سوئٹزر لینڈ جاتا ہے تو وہی فولڈر اس کے ہاتھ میں دے دیا جاتا ہے۔یورپ کے ہر ملک میں جب اس کے ہاتھ میں جماعت احمدیہ کا وہ ایک ہی فولڈر جائے گا، اس کے دماغ کو تو بڑا
سخت جھٹکا لگے گا کہ یہ ایک بڑی منظم جماعت ہے، جو بڑی تنظیم کے ساتھ تبلیغ کر رہی ہے۔جس ملک میں جاتا
ہوں، یہ فولڈر لے کر میرے پاس پہنچ جاتے ہیں۔اسی طرح پہلے چینی اپنے ملک سے باہر نہیں نکلتے تھے، اب
وہ باہر نکلنے شروع ہو گئے ہیں۔پچھلے سال میں نے محسوس کیا، مجھے بڑی کثرت سے چینی سیاح نظر آئے۔تو
اپنے ملک میں شاید ان کے ساتھ بے تکلف بات کرنا مناسب نہ ہو، دوسروں کے ملک میں تو بڑی بے تکلفی ہو
جاتی ہے۔اور سیاح کے ساتھ بات کرنے میں بڑی آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔فولڈر جو چار صفحے کی بجائے آٹھ صفحے کا بن جاتا ہے۔اس میں خوبی یہ ہے کہ اس پر مشن کی تصویر
دی گئی ہے۔مثلاً جرمن زبان میں دو فولڈر چھپے ہیں۔ایک ہیمبرگ کی مسجد کی تصویر کے ساتھ اور دوسرا
فرینکفرٹ کی مسجد کی تصویر کے ساتھ چھپا ہے۔پہلے صفحہ پر مسجد کی تصویر ہے اور درمیان میں ایک صفحہ پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر دی گئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود فرمایا
919
خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
کہ تصویر بھی ایک اثر ڈالتی ہے۔ویسے جہاں میرے ذہن میں حوالہ ہے، اس میں تو آپ نے فرمایا ہے کہ
خصوصاً یورپین ممالک کے لوگ بڑے قیافہ شناس ہوتے ہیں۔وہ تصویر دیکھ کے اندازہ لگاتے ہیں کہ کس
قسم کا آدمی ہے؟ اس قسم کے کئی واقعات رونما ہوتے ہیں۔پچھلے دنوں ایک دوست نے بتایا کہ ایک سخت متعصب پاکستانی نے کسی جگہ اپنے دوست کے
کمرے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر دیکھی تو دیکھ کے وہ گم ہو گئے اور تصویر دیکھتے
دیکھتے ہی ان کا سارا تعصب ختم ہو گیا۔صرف تصویر نے یہ اثر کیا۔باقی ہم بت پرست نہیں۔جماعت احمد یہ قیامت تک، جب تک خلافت قائم ہے، تصویر کو بہت
پرستی کا ذریعہ نہیں بنائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔لیکن جو خدا تعالیٰ نے انسان کو طاقتیں دیں ہیں، یہ جو قیافہ
شناسی ہے، تصویر کو دیکھ کے پتہ لینا کہ کس قسم کا آدمی ہے؟ یہ میں نے اور آپ نے تو انسان کو طاقت نہیں
دی۔اللہ تعالیٰ نے کسی مقصد کے لئے دی ہے۔ہمیں اس سے بہر حال فائدہ اٹھانا چاہئے۔یہ بات میں
اس لئے بیان کر رہا ہوں کہ بعض خشک ذہن لوگ بہت سی غلط چیزوں میں الجھ جاتے ہیں۔تصویر کی پرستش
منع ہے۔تصویر کے ذریعہ سے اگر کسی روح کو خدا تعالیٰ کے آستانہ کی طرف لایا جا سکے تو اس کے اوپر تو کوئی
اعتراض نہیں ہو سکتا۔نہ عقلاً ، نہ اخلاقا اور نہ مذ ہبہا۔تو یہ ایک حصے کا میں نے بتایا ہے۔یہ وہ کوشش ہے، جو
اس وقت چل رہی ہے اور ہم اپنی اس کوشش اور سعی کے وسط میں ہیں، جس کا جماعت کو پتہ نہیں۔اس لئے
میں ذرا تفصیل میں گیا ہوں۔اب جو لندن میں 78ء میں کا نفرنس ہوئی تھی کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں فوت ہوئے،
اسی سلسلہ میں آئندہ آنے والے سال 82ء میں یہ کانفرنس امریکہ میں ہورہی ہے۔اور امریکہ چونکہ ایک بڑا
ملک ہے، اس واسطے لندن کی کانفرنس سے زیادہ بڑے پیمانے پر وہ کا نفرنس ہورہی ہے۔اس دنیا کا یہ حال
ہے کہ جس ہال کو کرایہ پر لینا تھا، وہ پچھلے جلسے پر مجھے تاریں آنا شروع ہوئیں کہ اسے کرائے پر لینے کی
اجازت دیں، ورنہ یہ ہال نہیں ملے گا۔پونے دو سال بعد کے لئے بھی بک ہو جائے گا۔اور ویسے اس ہال کا
دو دن کا کرایہ چار لاکھ روپیہ یعنی 40 ہزار ڈالر ہے۔لیکن اس ہال کے ساتھ کچھ associations (باتیں)
ایسی لگی ہوئیں ہیں، جنہوں نے ہمیں کچھ غیرت دلائی۔ایک یہ کہ وہی ہال ہے، جس میں ڈوئی نے تقریر کی
اسلام کے خلاف اور جس کے نتیجہ میں ڈوئی پر عذاب الہی نازل ہوا تھا اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا معجزہ تھا۔لیکن اس ہال سے آج تک اسلام کے حق میں کسی مسلمان کی آواز نہیں اٹھی۔وہ
-
920
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء
مختلف کھیلوں کے بھی کام آتا ہے، پادری بھی وہاں بولے، بلی گراہم نے بھی غالبا وہاں تقریر کی ، ڈوئی نے
بھی کی اور بھی مختلف کام لینے والے اس سے کام لیتے ہیں۔چار ہزار آدمیوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔انہوں
نے سوچ کے اس کو بھی institution بنایا ہے۔یہ جو کرایہ لیں گے، اسی میں اپنے خرچ پر اپنی لائبریری کے
لئے (ہمارے لئے نہیں) وہ سارے پروگراموں کی video بنائیں گے یا دوسرے کیمرے بھی بولنے والے
آگئے ہیں، وہ تصویر بھی بنائیں گے، سارے دودن کے procedure کی۔اور وہ پھر اس کے جو
cassettes ہیں یا فلمیں ہیں، وہ اپنی لائبریری میں رکھ دیں گے۔اگر ہم نے لینی ہوئی ، جس حصے کی یا
ساری کانفرنس کی جو بھی لینی ہوئی، جو ان کے ریٹ ہیں، اس کے مطابق بنا کر دے دیں گے۔لیکن وہاں جو
بھی فنکشن ہوتا ہے، اس کا سارے کا سارا ریکارڈ ان کی لائبریری میں Cabinct کے طریق پر موجود ہوتا
ہے۔تو میرے خیال میں وہ ڈوئی کے زمانہ کی تو نہیں ہوگی۔کیونکہ اس وقت تو یہ چیز آئی نہیں تھی۔نہ وڈیو کیمرہ
تھا ، نہ video فلم۔اگر آجاتی تو بڑا مزہ آتا۔ہم بھی اس کو دیکھتے۔لیکن بہرحال یہ تغیر پیدا ہورہا ہے۔دنیا اسلام کی طرف کھینچی چلی آرہی ہے۔دنیا جب میں کہتا ہوں
تو اس سے میری مراد انسانی دماغ ہے۔وہ چاہے چین کے رہنا والا ہے یا وہ کمیونسٹ رشیا کا رہنے والا ہے یا وہ
گند میں پھنسے ہوئے امریکہ کا رہنے والا ہے یاوہ افریقہ کے جنگلوں میں رہنے والا ہے۔افریقی لوگ اب بھی
جانگلی ہیں۔ہمارے ہاں تو ویسے ہی بیچارے جانگلی کہلاتے ہیں، وہ بچ بچ جانگلی ہیں۔ان کا کوئی معاشرہ نہیں،
کوئی مذہب نہیں۔اسلام کی طرف ان کا رجحان ہو رہا ہے۔مگر اس اسلام کی طرف جو قرآن عظیم کی صورت میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نازل ہوا۔اس اسلام کی طرف نہیں، جو لوگ آپ ہی بنا لیتے ہیں۔اسلام پر ایک یہ بھی ظلم ہے ناں کہ آپ ہی بنالیا۔اور بعض دفعہ تو اتنا بڑا دکھ ہوتا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی نہ
کسی حصے نے بڑے کھل کے بغیر کسی شرم و حیا کے کچھ قوانین قرآن کریم کے توڑ دیئے۔مجموعی طور پر ساری دنیا
میں کوئی ایسا حکم نہیں چھوڑا، قرآن کریم کا، جس کو جرات کے ساتھ تو ڑا نہ گیا ہو۔مثلاً ( میں ملکوں کے نام نہیں
لینا چاہتا، میں فساد پیدا نہیں کرنا چاہتا۔) ایک ملک کے مفتی اعظم نے یہ فتویٰ دیا کہ شراب تو عرب ملکوں کے
لئے حرام کی گئی تھی کیونکہ وہ گرم ملک ہے۔جو ٹھنڈے ملک ہیں، وہاں تو شراب حرامہ نہیں۔جس طرح اس مفتی
اعظم کو گویا پہلی دفعہ پتہ لگا کہ کوئی ٹھنڈے ملک بھی ہیں اور اس کی اطلاع انہوں نے اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کو
نہیں دی تھی۔ورنہ وہ اس
کا کوئی انتظام کر دیتا۔تو اس قسم کے فتوے بھی ہیں۔پس اس صدی نے یہ بھی ایک کام کیا کہ بدعات کو دور کر دیا اور نوع انسانی کے سامنے خالص
اسلام پیش کیا۔اور یہ وہ خالص اسلام ہے، جس کا حسن اور نور قرآن کریم کے اندر موجیں مار رہا ہے۔اور یہ وہ
921
خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
قوت احسان ہے، جس کے ذریعہ سے ہم جیسے کمزور اور غریب اور دنیا کے دھتکارے ہوؤں نے کوشش کرنی
ہے اور لوگوں کے دل جیتنے ہیں۔لیکن کوشش بہر حال ہم نے کرنی ہے۔کیونکہ جماعت احمدیہ اسی غرض کے
لئے پیدا کی گئی ہے۔اگر آپ کوشش نہیں کریں گے تو خدا تعالیٰ ایک اور قوم لے آئے گا ، جو یہ کوشش کرے
گی۔لیکن خدا کے منصوبوں کو نہ کسی کا تعصب اور نہ کسی کی کمزوری اور indifference بے پرواہی) نا کام
کر سکتی ہے۔خدا کے منصوبوں نے تو بہر حال کامیاب ہونا ہے۔اس لئے غلبہ اسلام کی مہم کے لئے تیار ہو
جائیں۔وہ صدی جس کے اندر ہم نے روحانی ہتھیاروں کے ساتھ سامنے سے بھی اور کونے کونے سے
دھاوا بولنا ہے اور اسلام کے نور کا حسن کا ، قوت احسان کا ، خدمت کا اور پیار کا جلوہ ظاہر کرنا ہے، جس میں کوئی
شر نہیں، کوئی دکھ نہیں، کوئی فتنہ نہیں، کوئی انسان انسان میں تفریق نہیں، کوئی حق تلفی نہیں ہوتی۔میں بڑا سوچتا
رہتا ہوں۔قرآن کریم نے نوع انسانی کی زندگی میں جو معاشرہ پیدا کرنا چاہا ہے، وہ تو اتنا پیارا معاشرہ ہے کہ
یہ کہنا مشکل ہو جائے گا، سوائے اس کے کہ ایک جنت ایک انسان کے لئے تھوڑے عرصہ کے لئے ہے اور
دوسری ابدل آباد کے لئے ہے، خدا تعالیٰ اس دنیا میں جو جنت پیدا کرنا چاہتا ہے، اس سے یہ جنت کس طرح کم
خدا تعالی دنیا جان پیدا کرنا سے کس طرح تم
ہے، جو خدا تعالیٰ مرنے کے بعد اپنے پیارے بندوں کو عطا فرمائے گا۔اس مختصر تمہید کے بعد اور مختصر سی تمہید اس لئے کہ جو میں نے بات شروع کی تھی ، وہ تو پھر بڑی لمبی
چلتی ، اگر میں وہ منصوبے یا کام جو کرنے والے ہیں، ان کو بیان کرتا۔میں نے ایک مثال دے دی ہے،
آپ کو سمجھانے کے لئے کہ کیا کرنا ہے؟ ہم نے اس کے لئے بہر حال تیاری کرنی ہے۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 03 تا 05 اپریل 1981ء)
922