صد سالہ جوبلی تعلیمی منصوبہ اور اس کی افادیت ۔ خطاب فرمودہ 5 اپریل 1981ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 05 اپریل 1981ء
وو
صد سالہ احمد یہ جو بلی تعلیمی منصوبہ اور اس کی افادیت
خطاب فرمودہ 105 اپریل 1981ء برموقع مجلس شوریٰ
یہ جو ہے تعلیمی منصو بہ صد سالہ جو بلی، اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بھی برکت ڈالی اور اس طرف
توجہ پیدا ہوئی اور اس کی وجہ سے ہمارے بچوں میں جو سکول میں پڑھنے والے اور کالج میں پڑھنے والے
ہیں، ان کے ذہنوں میں ایک بڑا انقلاب آیا ہے۔ہر ایک میں نہیں لیکن بہتوں میں تبدیلی پیدا ہوئی۔بہت سارے ایسے بچے، جو بڑے ذہین تھے اور پڑھائی کی طرف توجہ نہیں کر رہے تھے ، وہ توجہ کرنے لگ
گئے۔پہلی جماعت سے بچے بچیاں مجھے لکھتی ہیں، ہم اپنی کلاس میں فرسٹ آگئے اور بڑے جوش میں
ہیں۔اور دوسری، تیسری جماعت کا بچہ بعض دفعہ لکھتا ہے، ممکن ہے ، ماں باپ کے کہنے پر ہی یہ لکھتا ہو، لیکن
بہر حال اس کا دماغ اس طرف چل پڑا ہے کہ ہم ڈاکٹر سلام سے بھی آگے نکلنے کی توفیق پائیں گے، دعا
کریں، ہمارے لئے۔آپ بھی دعا کریں۔ڈاکٹر سلام جماعت احمدیہ میں حصول علم کی انتہا تو نہیں۔خدا
تعالیٰ کے علوم کے خزانے وہاں آکے ختم تو نہیں ہو گئے۔خدا تعالیٰ تو بحر ذخار ہے۔جو ہمارے تصور میں بھی
نہیں آسکتا۔اس کے بے انتہا جلوے ظاہر ہورہے ہیں۔قرآن کریم نے یہ کہہ کے انسانوں کے ایک ایسے گروہ کی نشاندہی کی ہے کہ
وَرَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَا نُوْا بِهَا وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ
(یونس: 08)
یعنی دنیا دار ہیں، حیات دنیا کو پسند کرتے ہیں اور مطمئن ہو گئے ہیں۔یہ بڑا عجیب فقرہ ہے۔یہ
دو مختلف چیزیں ہیں۔وَرَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَأَتُوا بِهَا
میں دو بہت وسیع اور مختلف مضمون بیان ہوئے ہیں۔ایک تو یہ کہ پسند کرتے ہیں۔میں جب
انگلستان میں پڑھا کرتا تھا، اس وقت بھی اور جب میں دورہ پر جاتا ہوں، اس وقت بھی کہتا رہتا ہوں کہ
یورپ جو ہے، وَرَضُوا بِالْحَيَوةِ الدُّنْيَا کے ماتحت ہے لیکن وَاطْمَا نُوا بِهَا نہیں ہے۔یعنی دنیا کی زندگی
سے، جو ان کی ہے، اس سے مطمئن نہیں ہیں۔وہ بڑے غیر مطمئن ہیں لیکن وہ پسند بھی کر رہے ہیں۔وہ گھر
925

اقتباس از خطاب فرموده 05 اپریل 1981 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
میں سے نکل بھی نہیں رہے۔یہ مصیبت ہے۔اور جو راضی بھی ہو ، پسند بھی کرے اور مطمئن بھی ہو ، اس کے
لئے نجات کا حاصل کرنا بڑا مشکل ہے۔لیکن جو راضی ہو، پسند کرے لیکن غیر مطمئن ہو، اس کے لئے نجات
حاصل کرنا نسبتاً بہت آسان ہے۔جو حیاۃ الدنیا ہے، یعنی صرف دنیوی زندگی۔جس کے ساتھ حیات
آخرت کی نعماء اور حسنات شامل نہیں ، خالص اس دنیا کی جو زندگی ہے، جو شخص اس پر نہ راضی ہوتا ہے، نہ
اطمینان حاصل کر سکتا ہے، وہ تو نجات یافتہ ہے۔وہ نجات پاسکتا ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری آیات سے غفلت کرنے والے دراصل ان کی حقیقت نہیں
جانتے۔اس میں بڑا عجیب مضمون بیان ہوا ہے۔اس میں یہ نہیں کہا کہ میری ہدایت ، جو میں نے بھیجی ہے،
انسان کی طرف ، اس سے غافل ہیں۔کہا یہ ہے کہ جو میری آیات ظاہر ہورہی ہیں، دنیا میں ، ان سے غافل
ہیں۔اور آیات میں یہ ساری مادی اشیاء اور ان کے اندر جو خوبی اور صفات اور جو قوت خدمت انسان خدا
تعالیٰ نے ان کے اندر پیدا کی ہے، شامل ہیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ان سب چیزوں کو آیات کہا
ہے۔تو یہ کہا کہ میری آیات کو پسند بھی کرتے ہیں، آیات کو زندگی بنالیا ناں تحقیق کی ، ایجادیں کیں ، آرام
اور سہولت کی زندگی گھروں میں پیدا کر دی، اسے پسند بھی کرتے ہیں، میری آیات کو پسند بھی کرتے ہیں،
جس طور پر پسند کرتے ہیں، بایں ہمہ اس سے مطمئن بھی نہیں۔اس لئے کہ آیات کی حقیقت جو ہے، اس سے غافل ہیں۔کیونکہ ساری چیزیں، جنہیں قرآن
کریم نے آیات اللہ کہا ہے، خواہ وہ تعلیم کے لحاظ سے آیات ہوں، خواہ وہ خدا تعالیٰ کے نشانات اور
بشارتوں کے لحاظ سے آیات ہوں، خواہ وہ مادی دنیا میں اس کائنات میں خدا تعالیٰ کی صفات کے جو جلوے
ظاہر ہورہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں آیات کہا ہے، وہ ہوں۔یہ سارے پوائنٹر (pointer ) ہیں، وہ
لگا ہوا ہوتا ہے ناں، نشان کہ یہ فلاں جگہ رستہ جاتا ہے ) جو ہماری رہنمائی کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی ذات
قادر وتوانا ہے۔اس کے نور اور حسن کے سرچشمہ کی طرف اور خدائے واحد و یگانہ کی طرف یہ سارے پوائنٹر
ہیں۔تو جو پوائنٹر ہیں، جن کو آیات دنیوی کہا گیا ہے، ان سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔اس لئے کہ خدا
نے کہا تھا کہ میں نے فائدہ کے لئے پیدا کئے ہیں۔اور جس خدا نے یہ کہا تھا کہ تمہارے فائدہ کے لئے ہم
نے اس کا ئنات کو پیدا کیا ، اس خدا سے غافل بھی ہیں۔هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ أُولَيْكَ مَأْوُونَهُمُ النَّارُ (یونس: 8,9)
اللہ محفوظ رکھے۔926

تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 05 اپریل 1981ء
پس خدا تعالیٰ نے جن باتوں کو ، جن صفات کے جلووں کو، جن بشارتوں کو ، جس تعلیم کے اجزاء کو
اور حصوں کو آیات کہا ہے، اس کے ایک حصے سے اگر ہم غافل ہو جائیں، جس طرح دوسری دنیا اس کے
دوسرے حصے سے غافل ہے تو ہم دونوں مفلوج ٹھہرتے ہیں۔پھر جہاں تک خالی ہونے کا تعلق ہے، ہم
میں اور ان میں کوئی فرق نہیں رہتا۔ہم مذہب کے نام سے خود کشی کرنے والے اور وہ دنیا کے نام سے خود
کشی کرنے والے بن جاتے ہیں۔دنیا کا حصہ انہوں نے لیا، یعنی آیات کا اور جو روحانی اور اخلاقی حصہ تھا،
آیات قرآنی کا، ان کو چھوڑ دیا۔اگر ہم اخلاقی اور روحانی حصہ قرآن کریم کا، جسے اللہ تعالی نے آیات کہا
ہے، وہ تو لے لیں اور جو دوسرا حصہ ہے، آیات کا ، وہ چھوڑ دیں تو ہم بھی اتنے ہی مفلوج متصور ہوتے
ہیں۔صرف فالج کی شکل بدلی ہوئی ہے۔کسی کے سر پر فالج ہوتا ہے، کسی کی لاتوں پر فالج ہوتا ہے۔ان
کے سر پر ہو گیا، ہماری لاتوں پر ہو گیا۔اس لئے علم کا حاصل کرنا بڑا ضروری ہے۔پس یہ جو دنیوی علوم کہلاتے ہیں، ان کو حاصل نہ کرنا ،
خدا تعالیٰ کی ناشکری ہے۔اور خدا تعالیٰ کی سب سے بڑی ناشکری اس میدان میں یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے
کسی شخص کو علم کے میدان میں آسمانی رفعتوں تک پہنچنے کی قوت اور استعدادی ہو اور وہ ناشکری کرے اور
اس چیز کو بھول جائے۔اس واسطے یہ چیز میرے دماغ میں آئی ، جب میں نے تعلیم کا منصوبہ بنایا۔اس کا ایک حصہ یہ ہے کہ ہم قدر کریں گے، اگر تم خدا کے شکر گزار بندے بنو گے تو ہمارے دلوں میں
تمہاری قدر پیدا ہوگی۔یہ جو انعام میڈل کے طور پر مقرر ہوئے ہیں، اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر تم دنیوی علوم کے
میدانوں میں اللہ تعالیٰ کی آیات پر غور کر کے اس کی صفات کو سمجھو گے اور تم اپنے آپ کو اس قابل بناؤ گے کہ قرآن
کریم کے سمجھنے کی زیادہ طاقت تمہارے اندر پیدا ہو جائے تو ہمارے دلوں میں تمہاری قدر پیدا ہوگی۔دوسرا حصہ اس کا یہ ہے کہ اگر خدا تعالیٰ نے تمہیں قوت اور استعداد دی ہے، لیکن خدا تعالیٰ نے
تمہیں اس قوت اور استعداد کے نشو و نما کے وسائل اس لئے نہیں دیئے کہ وہ ہمیں آزمانا چاہتا ہے تو ہم خدا
تعالی کے شکر گزار بندے بنیں گے اور تمہارا جو حق ہے، وہ تمہیں دے دیا جائے گا۔یعنی پہلی شکل یہ تھی کہ تم شکر گزار بندے بنو گے، ہمارے دل میں تمہاری قدر پیدا ہوگی۔ایک
دوسری شکل اس منصوبے کی یہ ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنیں گے اور علم کے میدان میں جو
تمہارا حق ہے، وہ تمہیں دے دیں گے اور دعائیں کریں گے اور وسائل پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔تا کہ تم علم کے میدان میں ترقیات کی رفعتوں کو حاصل کرتے چلے جاؤ۔927

اقتباس از خطاب فرموده 05 اپریل 1981ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پس یہ دو اصولی نکتے ہیں۔ان کے لئے یہ منصوبہ چل رہا ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق دے رہا ہے اور جو
ضرورت پڑتی ہے، وہ پیسے خدا تعالیٰ دے دیتا ہے۔اور ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ فکر نہیں ہوتی کہ خدا ہمیں نہیں
دے گا۔ہم نے اپنے خدا سے جو عہد باندھا ہے کہ یہ ہم کریں گے تو اسی کی چیز ہے، اسی کے بندے ہیں، وہی
ذہن ہیں، انہی کی نشو و نما ہم نے کرنی ہے۔میرے دماغ میں تو ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ بات نہیں ہوتی۔خدا
تعالی ہمیں دیئے جاتا ہے، ہم خرچ کئے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے:۔سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے
یہ
بہ بڑا عظیم اعلان ہے۔ہر احمدی کو سمجھنا چاہئے کہ اس کی ساری دولت اس کے دالان بھی سونے
سے بھرے ہوئے ہوں تو بھی اس کے دل میں یہی ہونا چاہئے کہ گھر سے تو کچھ نہ لائے ، سب کچھ خدا تعالیٰ
کی عطا ہے۔نپس دوست خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اس کی عطا کو خرچ کریں۔اپنے نفس پر بھی خرچ کریں۔و لنفسک علیک حق
اس لئے خرچ کریں کہ خدا کے رسول نے کہا ہے کہ تم اپنے نفس کو ایسی تکلیف میں نہ ڈالو کہ جو
تمہاری ذمہ واریاں ہیں، وہ ٹھیک طرح ادانہ کی جاسکیں۔میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، یہ بہت ضروری چیز ہے۔اب اس کے اوپر دعا کے ساتھ ختم کروں گا۔فرشتوں نے خدا کے حکم سے ایک عظیم رود نیا میں پیدا کی ہے کہ دنیا کی توجہ اسلام کی طرف ہو رہی ہے۔مختلف
حصوں سے یہ رپورٹیں آرہی ہیں۔مثلاً افریقہ کے عیسائی ، بد مذہب، بت پرست کہتے ہیں، سواحیلی زبان
میں ہمیں قرآن کا ترجمہ دو۔تنزانیہ میں ہمارے مبلغ محمد منور صاحب ہیں، انہوں نے لکھا کہ اتنی توجہ ہے کہ خود
عیسائی آتے ہیں اور کہتے ہیں، تمہارا ترجمہ کہاں ہے، ہم اسے پڑھنا چاہتے ہیں؟ اور دوسرے مسلمان بھی
مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے جوش کے مطابق لکھا ہے کہ اگر آپ دس ہزار قرآن کریم لندن یا کسی اور
جگہ سے چھپوا کے ہمیں بھجوا دیں تو ان کا خیال ہے کہ ایک سال کے اندر اندر وہ ختم ہو جائیں گے۔اور خدام
الاحمدیہ والے چھوٹی چھوٹی کتابیں شائع کرتے ہیں اور آگے ایک سال کے اندر ان
کو ختم نہیں کرتے۔یہ عجیب بات ہے کہ عیسائی دنیا میں سب سے زیادہ شوق قرآن کریم کے ساتھ پیدا ہو رہا ہے۔اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والے چھوٹے چھوٹے رسالے شائع کئے گئے ہیں۔ان کو پڑھنے کا آپ کے
دل میں شوق پیدا ہونا چاہئے تھا، آپ کے بچوں کے دل میں شوق پیدا ہونا چاہیے تھا۔عیسائی ممالک میں
928

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 05 اپریل 1981ء
عیسائی دنیا کے دل میں قرآن کریم پڑھنے کا شوق پیدا ہورہا ہے۔وہاں کے جو بت پرست ہیں، ان کے
دل میں قرآن کریم کا شوق پیدا ہورہا ہے۔اور نہیں اگر پیدا ہورہا تو یہ ہماری کمزوری ہے۔میں یہ نہیں کہہ رہا
که ساری جماعت ایسی ہے۔جماعت کو تو خدا تعالیٰ نے ایک ایسا ہیرا بنایا ہے، جس کی بحیثیت مجموعی کوئی
قیمت نہیں۔لیکن وہ جو کہیں کہیں مجھے دھبے نظر آتے ہیں، ان کا میں ذکر کر رہا ہوں۔یا بری عادتیں پیدا ہو
گئی ہیں۔مثلاً یہی ، میں نے کہا، پڑھنے کی عادت نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب
ایک چھوٹا سا رسالہ ہے ناں، الوصیت، یہ میں نے کوئی دسیوں دفعہ بلکہ بیسیوں دفعہ رات کو پڑھی ہوگی۔ہر
دفعہ ویسے ہی مزا آیا۔یہاں چونکہ میں چاہتا تھا، جلدی سے ختم کرلوں۔پھر میں اور بھی کچھ پڑھتا رہا۔لیکن
یہ تھا کہ یہ جلدی سے بیچ میں سے گزر جاؤں۔لیکن کئی جگہ دل کرتا تھا کہ ٹھہر جاؤں، دس منٹ، پندرہ منٹ
لگاؤں اور سوچوں ذہن میں مضمون آرہے تھے ، ہر ایک کے ذہن میں آسکتے ہیں۔مجھے بھی خدا تعالیٰ نے
بنایا ، آپ کو بھی خدا تعالیٰ نے بنایا۔مجھ سے بھی وہ چاہتا ہے، پیار کرے۔اگر میں اس کے حضور وہ عمل پیش
کروں، جنہیں وہ قبول کرلے۔اور آپ کے متعلق بھی وہ چاہتا ہے کہ اگر آپ اس کے حضور ایسے عمل پیش
کریں، جو مقبول ہونے کے قابل ہوں تو وہ آپ سے بھی پیار کرنے لگ جائے گا۔پس خدا تعالیٰ کے خزانوں میں تو کوئی کمی نہیں۔اور نہ کمی آسکتی ہے۔تبلیغ اسلام کی جدھر ضرورت
حقہ پیدا ہوتی ہے، وہ محاورہ تو تھا کہ مال چھت پھاڑ کے بھی آتا ہے، اللہ تعالیٰ تو ہمیں ساتوں آسمان میں
موریاں کر کے دے رہا ہے۔سمجھ ہی نہیں آ رہی۔مجھے نہیں سمجھ آ رہی ، جس کا ہر وقت تعلق ہے کہ وہ راہیں کون
سی ہیں، جن میں ہماری ترقیات کے اللہ تعالی سامان پیدا کرتا چلا جا رہا ہے؟ اچانک ایک خبر آتی ہے کہ پچھلے
چھ مہینے میں بعض ذہنوں کے اندر یہ تبدیلیاں پیدا ہو گئیں۔بعض ملکوں سے بعض اور خبریں آگئیں۔چند دن ہی ہوئے سپین سے عیسائیوں کے ایک حصے کے بڑے معتبر شخص کا اب یہ بیان آگیا کہ
جماعت احمدیہ سے تو ہمارا گزارا ہوسکتا ہے کیونکہ یہ بڑی امن پسند جماعت ہے۔وہ اس لئے کہ میں نے وہاں اس
دن، جس دن افتتاح ہوا، اس کو میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم کیا کہتا ہے؟ قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے۔میں
نے کہا، یہ کہتا ہے، یہ کہتا ہے، کوئی پندرہ ہیں باتیں میں نے ان کو بتا ئیں۔اور دو اخباروں نے لکھ دیا کہ اگر قرآن
کریم کی یہی تعلیم ہے تو ہم اسے Welcome کرتے ہیں۔ہم اس تعلیم کا استقبال کرتے ہیں۔لیکن ان تک ہم نے قرآن کریم کا پیغام پہنچانا ہے۔سپینش اور پر چگیز زبان میں قرآن کریم کے
ترجمے ہم نے شائع کرنے ہیں۔ترجمے شائع کر کر کے کتا میں لکھ لکھ کے غیر مسلم دنیا کو پڑھاتے چلے جانا
929

اقتباس از خطاب فرموده 05 اپریل 1981ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہے۔اور اگر آپ نے خود پڑھنا ہی نہیں تو دنیا کے سامنے عجیب شکل بن جائے گی ناں کہ تم خود تو پڑھتے
نہیں، ہمیں آکے کہتے ہو، پڑھو۔پہلے ہم نے خود پڑھنا ہے، پھر ان کو پڑھانا ہے۔اس واسطے آپ کے
اندر جو کمزوریاں یا کمزور عادتیں پڑگئیں، خصوصا اس گروہ میں جو باہر سے آئے ہیں، انہیں دور کریں۔اپنی
آنے والی نسل کو تو بیدار رکھیں اور ہوشیار رکھیں۔ان
کو تو کتابیں پڑھاتے چلے جائیں۔اب خدام الاحمدیہ نے میرے کہنے پر ہی بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ چھپوائی ہے۔مجھے آئیڈیا آیا
تھا۔ایک انگریز نے کتاب لکھی ہے ، بلال اس کا نام ہے۔78ء میں ، میں نے پڑھی۔اور پچھلے سال جب
میں گیا تو مجھے ڈنمارک کے ایک ڈین نے یہ کہا، وہاں میں نے کوئی بات کی۔میں نے کہا، آپ لوگوں کو
کتاب پڑھنی چاہئے۔مجھے وہ ڈین کہنے لگے کہ میں نے پڑھی تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔میں نے
کہا، جب میں نے پڑھی میری آنکھوں میں بھی آنسو آگئے تھے۔ہیں ہی ایسی باتیں۔اس میں پتہ لگتا ہے
کہ اسلام اور اسلامی معاشرے کا مزاج کیسا ہے؟ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کیا ہے؟ ایک آدمی
گواہی دے رہا ہے۔پھر وہی بلال جو کوڑے کھانے والا غلام تھا، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کو سیدنا
بلال کہہ کر پکارتے تھے۔اسلام نے ان کو زمین سے اٹھا کر کہاں پہنچا دیا۔تو یہ جو اسلام کا مزاج ہے، یہ اسلامی معاشرے میں ہمیں نظر آتا ہے۔یہ ہمارے معاشرے میں
نظر آنا چاہئے۔یہ نظر آ ہی نہیں سکتا، جب تک آپ کے سامنے مثالیں نہ آتی چلی جائیں۔ایک کے بعد
دوسری ، دوسری کے بعد تیسری، ایک ہزار کے بعد دوسرا ہزار۔اور ہیں یہ مثالیں۔ان کو اکٹھا کریں۔لیکن وہ
پھر آپ کو خود بھی پڑھنی پڑیں گی۔اس کے لئے تیار ہو جائیں“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 03 تا 05 اپریل 1981 ء )
930

آج 10 میں سے 10 باقی