جماعت احمدیہ کا فرض ہے کہ قران کریم کی صحیح تفسیر دنیا کے ہاتھ میں پہنچائے . خطبہ جمعہ فرمودہ 19 فروری 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پچیم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 فروری 1982ء
جماعت احمدیہ کا فرض ہے کہ قرآن
کریم کی صحیح تفسیر دنیا کے ہاتھ میں پہنچائے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 فروری 1982ء۔۔۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت كافة للناس ہے۔یعنی نوع انسانی کی طرف۔دنیا کے
کسی خطے میں انسان بستا ہو، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام اس کی طرف بھی ہے۔اس کی خوشحالی
اور بہبود کے لئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نوع انسانی کے ہر فرد کے لئے بشیر بھی ہیں اور نذیر بھی ہیں۔اور یہ جو بشیر ہونا ہے ، آپ گا، اس قدر بشارتیں ہیں، انسان کے لئے اس کلام الہی میں ، جو محمد رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ان بشارتوں کا تعلق اس ورلی زندگی سے بھی
ہے اور ان بشارتوں
کا تعلق اس ابدی زندگی کے ساتھ بھی ہے، جو انسان کو اس دنیا سے کوچ کرنے کے
بعد ملتی ہے۔اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نذیر بھی ہیں۔مومنوں کے لئے بھی نذیر ہیں اور نہ ماننے
والوں کے لئے بھی نذیر ہیں۔عام طور پر جہاں مضمون قرآن کریم کا اجازت نہ بھی دیتا ہو،
بشیر و نذیراً کے معنی یہ کر دیئے جاتے ہیں کہ مومنوں کے لئے بشیر اور کافروں کے لئے نذیر لیکن نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ صفت جب قرآن کریم کی اس آیت میں بیان ہوئی:۔وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا
(291)
تو یہ بشیر ونذیر مومن و کافر کے لئے ہیں۔اس کی وضاحت کے لئے ہی اللہ تعالیٰ نے سورۃ
اعراف میں فرمایا انسان کو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ (الاعراف: 189)
میں نذیر بھی ہوں اور بشیر بھی ہوں ، مومنوں کے لئے۔نذیر ہونا، ہوشیار کرنا، اختباہ کرنا ، مومن کو اور ہے، کا فر کو اور۔یہ تو تسلیم لیکن یہ سمجھنا کہ آپ
بشیر صرف مومن کے لئے ہیں اور نذیر صرف کافر کے لئے ہیں، یہ غلط ہے۔قرآن کریم کی آیات اس
کی توثیق نہیں کرتیں۔939
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 فروری 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کافروں کو یہ بشارت دی کہ اگر اس زندگی میں بھی تم خوشحالی اور امن اور سکون کی زندگی چاہتے
ہو تو تمہیں قرآن کریم پر ایمان لانا پڑے گا۔اور ایمان لاؤ گے تو تمہیں سب کچھ مل جائے گا۔قرآن کریم
نے ان کو یہ بشارت بھی دی کہ اس زندگی کے بعض معاملات ایسے ہیں، جن کا تعلق روحانیت سے نہیں بلکہ
محض ورلی زندگی کے ساتھ ہے۔اور ان معاملات میں اگر تم خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے کو اختیار کرو
گے، جو قرآن کریم نے بتایا تو تمہیں اس کا نتیجہ مل جائے گا۔صرف اس وجہ سے کہ تم قرآن کریم پر ایمان
نہیں لاتے ، اپنے اس عمل کے نتیجہ سے تم محروم نہیں کئے جاسکتے۔مثلاً فرمایا:۔لَّيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى (النجم : 40,41)
اب جس میدان میں غیر مسلم نے یعنی علمی میدان میں اور زندگی کے ان شعبوں میں جن کا براہ
راست (ویسے تو ہر چیز کا تعلق روحانی زندگی سے ہے لیکن براہ راست ) روحانی زندگی سے تعلق نہیں تھا، جب
کوشش کی تو انہیں نتجیل گیا۔یہ سائنس کی ساری ترقیات خدا تعالیٰ کے ان فضلوں کے نتیجہ میں ملیں، جو اللہ تعالیٰ
نے دنیوی سعی کو مقبول کر کے اپنی رحمت ان پر نازل کی۔حضرت اقدس۔۔۔) فرماتے ہیں کہ سائنس دان ایک
ایسا وقت دیکھتے ہیں، اپنی زندگی میں کہ جو کوشش کر رہے ہیں، علمی میدان میں اندھیرا آ جاتا ہے، سامنے اور ان کو
کچھ پتا نہیں لگتا کہ ہم آگے کس طرح بڑھیں ؟ تو ان کی یہ تڑپ جو ہے کہ آگے بڑھیں۔کیونکہ
سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ
(الجامية :14)
میں کم سارے انسانوں کے لئے کہا گیا ہے۔تو اندھیرے میں وہ ہاتھ پاؤں مار رہے
ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ اس تڑپ کو دعا قرار دے کے اور ان کی اس تڑپ کے نتیجہ میں اس مجوب کی جو دعا
ہے کہ خدا کو جانتا بھی نہیں لیکن دعا کی کیفیت اس کے اندر پیدا ہوتی ہے، اسے قبول کرتا اور اس کے لئے
روشنی پیدا کر دیتا ہے۔تو قرآن کریم کی تعلیم اور ہدایت اور وہ راہیں، جو ترقی کے لئے قرآن کریم نے بیان کیں، اس
دنیا میں بھی مومن و کافر کے لئے بشارتیں بھی رکھتی ہیں اور انذار کا پہلو بھی رکھتی ہیں۔یعنی اگر صحیح راہ کو
اختیار کرو گے ، فلاح پاؤ گے۔اگر صحیح راہ کو اختیار نہیں کروگے، ناکام ہو جاؤ گے۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رحمتوں سے بھر پور احسان جو ہے ، وہ صرف نوع انسانی پر نہیں بلکہ
عالمین پر ہے۔940
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 19 فروری 1982ء
وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء: 108)
لیکن چونکہ انسانی زندگی سے باہر ہر شے انسان کی خدمت کے لئے مامور ہے، اس لئے زیادہ
فائدہ اس رحمت سے نوع انسانی حاصل کرتی ہے۔اور نبی کریم رحمة للعالمین اس لئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
کے اخلاق کا جو رنگ اپنے پر چڑھایا تو بہت ساری روشنیاں آپ کی ہستی اور وجود سے باہر نکلیں تو رحمة
للعالمین اس لئے بنے کہ خدا تعالیٰ نے اعلان کیا تھا کہ
رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ (الاعراف: 157)
میں رحیم ہوں ، رحمان ہوں اور میری رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے، اس واسطے وہ ایک، جو
کامل طور پر میرا عکس بنا محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، وه رحمة للعالمین بن گیا۔اور اس رحمت کے
جلوے انسانی زندگی پر جو ظاہر ہوتے ہیں، ان کا بیان قرآن کریم میں ہے۔ان ساری باتوں پر غور کر کے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ ہر انسان کا یہ حق قائم کیا گیا ہے، اللہ
تعالی کی طرف سے کہ اسے قرآن کریم کی تعلیم حاصل ہو۔اور اس تک قرآن کریم کا حسن اور انوار پہنچائے
جائیں۔اس لئے قرآن کریم کی اشاعت ضروری ہوگئی۔ہر صدی میں حتی المقدور اپنی طاقت کے مطابق امت مسلمہ کے اولیاء قرآن کریم کے نور اور حسن
کو غیر مسلموں میں پھیلانے کی کوشش کرتے رہے۔اور اسی کے نتیجہ میں اور اس پیار اور اس خدمت اور ان
اخلاق کے نتیجہ میں لاکھوں کروڑوں کے دل خدا تعالیٰ اور اس کے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چودہ سو سال
میں جیتے گئے۔لیکن اسلام کی ترقی اپنے عروج کو ابھی نہیں پہنچی تھی ، ان تمام عظیم کوششوں کے باوجود۔اس
لئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اپنی بشارتوں میں یہ اطلاع بھی دی تھی کہ اس زمانہ میں ،
جس میں مہدی اور سیح " تیرے ایک روحانی فرزند ، تیرے ایک فدائی خادم کی حیثیت سے نازل ہوں
گے اور اس زمانہ میں پھر ساری دنیا میں اسلام کامیابی کے ساتھ پھیلے گا۔یہی وہ زمانہ ہے، اس لئے جماعت احمدیہ کا یہ فرض ہے کہ قرآن کریم، صحیح تفسیر اور معنی اور مفہوم
کے ساتھ ، ساری دنیا کے انسانوں کے ہاتھ میں پہنچائے۔اور ساری دنیا کے ہاتھ میں قرآن کریم کی تعلیم
پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ دنیا کی ہر زبان میں اس کا ترجمہ ہو۔ایسا ترجمہ، جو خدا تعالیٰ کے نزدیک صحیح
بھی ہو اور مقبول بھی ہو اور برکتوں والا بھی ہو اور تاثیر رکھنے والا بھی ہو۔اس کے لئے جماعت نے شروع
941
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 19 فروری 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
سے ہی کوشش کی اور بہت سی زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے فضل کیا کہ جنہوں نے ان کو
پڑھا، اثر قبول کیا اور قرآن کریم کی عظمت کو پہچانا۔اور اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول میں یہ تراجم ممدد
معاون ہوئے۔لیکن ابھی کام ختم نہیں ہوا۔کیونکہ بیسیوں زبانیں ایسی ہیں، جن میں ابھی تراجم جماعت
احمدیہ کی طرف سے اور تفسیر قرآن کریم کی نہیں ہوئی۔اور ان زبانوں کے بولنے والوں کے ہاتھ میں ابھی
تک ہم نے قرآن
کریم صحیح معنی اور صحیح تفسیر کے لحاظ سے نہیں دیئے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا میں جو کثرت سے بولی جانے والی
زبانیں ہیں، پہلے انہی کو لینا چاہیے۔تاکہ زیادہ ہاتھوں میں کم وقت میں قرآن کریم اپنی پوری عظمت اور
شان کے ساتھ ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پہنچ جائے۔میں نے جلسہ سالانہ پر بھی بتایا تھا کہ سپینش زبان میں،
جو ساؤتھ امریکہ اور سپین کی زبان ہے، پر چوگیز زبان بھی اس سے ملتی جلتی ہے۔مجھے بتایا گیا ہے کہ جو
پرتگالی زبان بولنے والے ہیں، وہ سپینش زبان بھی سمجھ جاتے ہیں۔پھر فرانسیسی ہے۔ایک وقت میں ان
کی بڑی کالونیز (Colonies) تھیں۔کالونیز کے متعلق تو میں کچھ نہیں کہوں گا۔میرا یہ مضمون نہیں۔لیکن
اس کے نتیجہ میں انگریزی کے بعد سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان، روس اور چین کو علیحدہ کر دیں اگر ،
تو فرانسیسی تھی۔تیسری اٹالین زبان کے بعد رشین Russion اور چائنیز Chinese زبان کے ترجمے
انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ توفیق دے مجھے، جب تک میں زندہ ہوں اور جماعت کو جو قیامت تک زندہ رہنے کی
بشارتیں اپنی جھولیوں میں رکھتی ہے کہ وہ ترجمے بھی جلد سے جلد شروع ہو جائیں۔میں آج یہ بتانے لگا ہوں کہ ان تین زبانوں کے ترجموں پر کام شروع ہو چکا ہے۔چند دن ہوئے،
مجھے اطلاع ملی ، یورپ کے اس ملک سے جہاں یہ ترجمے کروائے جارہے ہیں۔میں نے ان سے مطالبہ کیا تھا
کہ کسی ایک سورۃ کا ترجمہ نمونہ ہمیں بھجوائیں۔تا کہ ہم تسلی کر لیں کہ آپ اس قابل ہیں یا نہیں کہ ترجمہ صحیح
کرسکیں؟ تو انہوں نے سورۃ الدھر کا نمونہ بھجوایا۔ترجمہ کے لحاظ سے یہ سورۃ مشکل ہے۔یورپ میں ہی ان کو
دیکھا جا سکتا ہے اور پر کھا جا سکتا ہے اور ان پر تنقید کی جاسکتی ہے۔انشاء اللہ چند دنوں تک یا چند ہفتوں تک ان
سے معاہدہ ہو جائے گا۔اور ان کا یہ وعدہ ہے کہ ہم پندرہ مہینے میں تینوں زبانوں کے تراجم اور تفسیر، کوئی چودہ،
چودہ سو صفحے کی کتاب ہے، ہمیں دے دیں گے۔اور دعویٰ ہے ان کا (ویسے انسان کمزور ہے، غلطی بھی کرتا
ہے۔آپ دعا کریں کہ قرآن کریم کا ترجمہ کرتے ہوئے غلطی نہ کریں کوئی ) کہ اگر کوئی ایک لفظ ایسا آپ
نکال سکیں ہمارے ترجمہ میں جو بھی نہ ہوتو ہم بارہ سفر یک (جس کا مطلب ہے کہ کئی ہزار روپیہ) اس ایک لفظ
942
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 19 فروری 1982ء
پر حرجانہ دیں گے۔تو بظاہر تو بڑی مشہور ہے، دنیا میں وہ فرم ترجمہ کرنے کے لحاظ سے۔آج میں اس لئے پر
بات کر رہا ہوں کہ آپ خاص طور پر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو وعدہ کے مطابق پندرہ مہینے کے اندر اندر یہ تراجم
اور تفسیر ( بہت بڑی تفسیر ہے، چودہ سو صفحے میں آتی ہے۔) کرنے کی توفیق بھی دے اور ایسا ترجمہ ہو، جو خدا
تعالی کے نزدیک صحیح اور درست اور اثر رکھنے والا ہو۔اور یہ حقیر جماعت دنیا کی نگاہ میں اور کمزور اور کم مایہ
جماعت، خدا تعالیٰ کے حضور کچھ تھوڑا سا جو پیش کر رہی ہے، خدا تعالیٰ اسے قبول کرے۔اور افراد جماعت کو
اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔اور اسلام کو غالب کرنے کے لئے جو یہ مہم جاری ہے، اس میں برکت
ڈالے۔اور ہماری زندگی کی جو سب سے بڑی خوشی ہے کہ ہم اسلام کو غالب ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھیں،
وہ خوشی ہماری پوری کرے۔اور ہمیں توفیق دے کہ اسی کے مطابق ہم اور زیادہ اس کے سامنے عاجزانہ جھکنے
والے اور اس کے پیار کو حاصل کرنے والے بن جائیں۔میں نے اشارہ کیا کہ ترجمہ صحیح اور غیر صحیح ہونی چاہیے۔اس کا کوئی معیار ہونا چاہیے۔اس سلسلہ
میں بہت ساری باتیں ہیں، جو دیکھنی پڑتی ہیں۔چند باتوں کا میں ذکر کروں گا۔ایک تو یہ ہے کہ قرآن کریم عربی زبان میں نازل ہوا، اس لیے کسی ایک لفظ کا بھی ایسا ترجمہ کرنا
جائز نہیں ، جس کو عربی جائز نہ کہتی ہو۔یعنی جو تر جمہ یا جو معنی لغت عربی نے کسی عربی لفظ کے بتائے ہیں،
اس سے باہر نہ ہو۔ویسے تو چونکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم کو نازل کرنے والا ہے، اس واسطے وہ اپنی حکمت کا ملہ
اور قدرت کاملہ سے عربی الفاظ استعمال کرتا ہے۔مثلاً زکوۃ کے بارہ، چودہ معنی ہیں۔تو بہت سے معانی
میں قرآن کریم کی آیات کی تفسیر کی جاسکتی ہے، سیاق و سباق کے لحاظ سے سبھی یہ چھوٹی سی کتاب اتنے
عظیم اور وسیع علوم پر حاوی ہوگئی۔دوسرے یہ کہ کوئی ایسا ترجمہ یا تفسیر نہ کی جائے، جو قرآن عظیم کی کسی دوسری آیت یا آیات کے
خلاف ہو۔اور اس ترجمے اور تفسیر کی تائید دوسری کوئی آیت نہ کرتی ہو بلکہ اس کے خلاف بات کر رہی ہو“۔۔۔۔اس واسطے محض قرآن کریم کا ترجمہ غیروں میں، غیر مسلموں میں پہنچانا کافی نہیں۔جب تک
یہ ساری احتیاطیں نہ برتی جائیں کہ کوئی ایسا ترجمہ یا تفسیر نہ ہو، دوسری آیات نہ کر رہی ہوں ، جس کی توثیق۔بلکہ قرآن کریم خود اپنا مفسر ہے۔قرآن کریم کو نازل کرنے والے اللہ نے یہ اعلان کیا کہ جتنا مرضی غور کر لو اس
کائنات میں تمہیں میری صفات کے جلوؤں میں کوئی تضاد نظر نہیں آئے گا۔اس لئے ہم علی الاعلان عیسائی
دنیا، جو ا بھی قرآن کریم کو سمجھ نہیں سکی اور دوسرے غیر مسلموں کے سامنے یہ اعلان کیا کرتے ہیں کہ جس طرح
قرآن کریم میں یہ اعلان ہوا کہ خدا تعالیٰ کی صفات کے جلووں میں تمہیں کوئی تضاد نہیں نظر آئے گا، اس لئے
""
943
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 فروری 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
اس بات پر بھی ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ وہ جو خدا کا کلام ہے، ( اور خدا کے جلوے کبھی کلام کی صورت میں بھی
ظاہر ہوتے ہیں، اس کی ایک صفت کلام کرنے والے کی بھی ہے۔) اس کے کلام میں بھی کوئی تضاد نظر نہیں
آئے گا کہ کہیں کچھ لکھا ہو اور کہیں کچھ لکھا ہو۔سارا قرآن کریم شروع سے آخر تک ایک منطقی مجموعہ ہے۔ہر
چیز اپنی جگہ پر ہے۔کوئی چیز بے موقع نہیں ہے۔کوئی چیز بے مقصد نہیں ہے۔کوئی چیز بے فائدہ نہیں ہے۔کوئی
چیز بے غرض نہیں ہے۔ہر چیز اپنی جگہ پر ہے۔اور وہیں ہونی چاہیے۔اور تضاد نہیں ہے۔(Ideas) جو ہیں،
وہ معانی ہیں، قرآن کریم کے۔وہ ایک دوسرے سے دست بگریبان نہیں ہیں۔لڑائی نہیں ان کی ہو رہی۔بلکہ
ایک دوسرے کی تائید کرتے ہوئے ہماری روح اور ہمارے سینے کے اندر وہ اپنی نورانی شعاعوں سے دھنستی چلی
جاتی ہیں۔اور گند ہمارا دور کرتی اور نور ہم میں پیدا کرتی اور حسن کے جلوے ہمیں دکھاتی اور ہمارے اخلاق میں
حسن پیدا کرتی چلی جاتی ہیں۔تا کہ ہم جب قرآن کریم کو ان لوگوں کے سامنے پیش کریں تو ہمارا عملی نمونہ بھی
قرآن
کریم کی تعلیم کی تائید کر رہا ہو۔یہ بڑی زبر دست ذمہ داری ہے، جماعت احمدیہ اور اس کے افراد پر کہ ایسے افعال نہ کیا کرو، ایسی
حرکتیں نہ کیا کرو، ایسی بداعمالیاں نہ کیا کرو کہ تمہاری وجہ سے ہمارا قرآن بدنام ہو، دنیا میں۔اللہ تعالیٰ ہم سب
کو اس کی توفیق عطا کرے۔اور خدا ہمیں یہ توفیق دے کہ ہمارے دل میں جو یہ خواہش ہے کہ جلد سے جلد نوع
انسانی کے ہاتھ میں ہم قرآن کریم مع اس کے معانی کے رکھ سکیں ، ہماری یہ خواہش جلد پوری ہو۔درجہ بدرجہ کام ہو گا، اس میں شک نہیں۔لیکن درجات کے فاصلے زمانی لحاظ سے بعد والے نہ
ہوں۔بلکہ جلد جلد یہ سارے کام ہوتے چلے جائیں۔اور دنیا کی نسل قرآن کریم کے نور سے محرومی کی
حالت میں اس دنیا کو چھوڑنے والی نہ ہو۔ہمارے اوپر یہ ذمہ داری ہے۔ورنہ خدا کہے گا کہ تمہیں ہم نے
حکم دیا تھا کہ اگر دعوی ہے خدا تعالیٰ کے پیار اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا تو جو چیز خدا نے بھیجی اور محمد صلی
اللہ علیہ وسلم لے کر آئے ، کافة للناس اور رحمة للعالمین کی حیثیت سے ، کیوں نہیں تم نے وہ نوع
انسانی کے ہاتھ میں وہ چیز پہنچائی ؟
پس دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ ہمیں کسی اور چیز کی طاقت دے یا نہ دے، کسی اور کام کے لئے
ہمیں دولت دے یا نہ دے لیکن قرآن کریم کو دنیا میں پھیلانے کے لئے طاقت بھی دے اور دولت بھی
دے اور ہمیں کامیاب بھی کرے اور ہماری کوشش کو قبول بھی کرے اور اپنے فضلوں اور رحمتوں سے ہماری
جھولیاں بھر دے، بڑوں کی بھی اور چھوٹوں کی بھی ، مردوں کی بھی اور عورتوں کی بھی۔آمین۔( مطبوعه روز نامہ الفضل 06 اپریل 1982 ء ) |
944