اقوام عالم کو تنبیہ اور جماعت کو دعا کی ہدایت ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اپریل 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اپریل 1982ء
وو
اقوام عالم کو تنبیہ اور جماعت کو دعا کی ہدایت
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اپریل 1982ء
آج میں جہاں ایک طرف جماعت احمدیہ سے یہ کہوں گا کہ وہ نوع انسانی کی خاطر خدا
تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں کہ خدایا! تو نے ہمیں عقل تو دی ہے، فراست تو عطا کی ہے لیکن سامان اور
مادی اسباب نہیں دیئے کہ ہم فساد کو دور کر سکیں۔ہم تیرے حضور جھکتے اور عاجزانہ تجھ سے التجا کرتے ہیں کہ تو
ہماری دعاؤں کو سن اور انسان
کو عقل اور فر است عطا کر کہ وہ اپنے بھلے برے
کی تمیز کر سکے۔اور دوسرے میں تمام اقوام عالم کو پھر سے تنبیہ کرنا چاہتا ہوں، جیسے آج سے قبل 1967ء میں
انگلستان میں ایک موقع پر بڑی وضاحت سے میں نے انہیں کہا تھا کہ اگر تم ساری اقوام ، جو بعض لحاظ سے
مہذب اور ترقی یافتہ ہو، اپنے رب کریم کو پہچان کر اس کی طرف واپس نہیں لوٹو گے تو ایک ایسی ہلاکت
تمہارے سامنے کھڑی دیکھتا ہوں میں، پیش گوئیوں کے مطابق ، جو قرآن کریم نے کیں، جو محمد صلی اللہ علیہ
وسلم نے کھول کر بیان کیں، جو امت کے بزرگ کرتے چلے آئیں ہیں، ایک ایسی ہلاکت ہوگی کہ زمین
کے علاقوں کے علاقے ایسے ہوں گے، جن میں زندگی ختم ہو جائے گی۔یہ انتباہ کیا گیا ہے۔یعنی صرف
انسان نہیں مارے جائیں گے بلکہ کوئی جانور نہیں رہے گا، کوئی چرندہ نہیں رہے گا، کوئی درندہ نہیں رہے گا،
کوئی بیکٹریا نہیں رہے گا، کوئی وائرس (virus) کا کیٹر انہیں رہے گا۔زندگی جس کو کہتے ہیں، درختوں کی
زندگی، دوسری زندگی، زندگی ختم ہو جائے گی۔اور وہ خطے زندگی سے عاری ہو جائیں گے۔اس قسم کی
ہلاکت سے ڈرایا، مہدی اور مسیح علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دنیا کو۔اور استدلال کیا، پہلی زبردست
پیشگوئیوں سے بھی اور انہی کی تفصیل اور تفسیر میں جو باتیں اللہ تعالیٰ نے انہیں بتائیں، ان کی روشنی میں پہلی
تفسیر کو اس دنیا کے سامنے رکھا۔اندر سے جانتے ہیں کہ ہم خطرے میں ہیں۔جب لنڈن میں، میں نے یہ انتباہ کیا تو ایک
دوست اپنے بنک کے مینجر کو، جو انگریز تھا، (عیسائی یاد ہر یہ جو بھی تھاوہ، بہر حال مسلمان نہیں تھا) ساتھ
لے کر آئے۔رات کے کھانے کے بعد میں نے یہ پیپر پڑھنا تھا وہاں۔وہ مجھے کہنے لگے کہ پہلا فقرہ جب
947

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اپریل1982ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
آپ کے منہ سے نکلا تو حیرانگی اور پریشانی میں اس کا منہ یوں کھلا۔( کھل جاتا ہے لوگوں کو ) اور پھر سارا
وقت کھلا ہی رہا۔کیونکہ فقرے کے بعد فقرہ جو تھا ، وہ ان
کو جھنجھوڑنے والا تھا۔1967ء کے بعد اب قریباً پندرہ سال ہو گئے۔اب پیچھے جیسے وہاں کے حالات خراب ہوئے تو
جن دکانوں میں یہ چھپ کے مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو کے یہ پیپر چھپا تھا ، ان دکانداروں نے مانگنے شروع
کئے کہ اس کی مانگ بڑھ گئی ہے، یہ ہمیں دوبارہ چھاپ کے دیں۔تو وہ دوبارہ چھاپ کے بھی دے رہے
ہیں۔اور دوبارہ میں تنبیہ ان کو بھی کر رہا ہوں۔جماعت ان کے لئے دعائیں کرے۔وہ لوگ اپنی فکر کریں۔اندھیرے میں ہی کسی کو تلاش کریں۔اس کو جس نے ان کو پیدا کیا اور جو بڑا رحم کرنے والا ہے۔اور جذبہ پیدا
کریں اپنے دل میں کہ ان کا رب، جس نے انہیں اپنا بندہ بنانے کے لئے پیدا کیا تھا اور جس سے دوری کی
راہوں پر اپنی بدقسمتی کے نتیجہ میں انہوں نے غلط قدم اٹھائے ، وہ مہربان خدا ان پر مہربانی کرے اور جوصراط
مستقیم اسلام نے نوع انسانی کے سامنے پیش کیا، جو شاہراہ غلبہ حسن انسانیت بھی ہے، ( بہت سارے نام
اس کو دیئے جاسکتے ہیں ) اس شاہراہ پر ان کو چلنے کی توفیق عطا کرے۔اور وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کے اس
بھیانک نتیجہ سے بچالیے جائیں۔اللہ تعالیٰ فضل کرے۔ہمیں اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا کرے اور
ان غیر مسلم اقوام کو اپنی بھلائی کی فکر کے سامان پیدا کرنے کی عقل عطا کرے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 27 اکتوبر 1982ء)
948

آج 10 میں سے 10 باقی