حال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے ۔ خطاب فرمودہ 26 مارچ 1982ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 26 مارچ 1982ء
حال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے
""
خطاب فرمودہ 26 مارچ 1982ء بر موقع مجلس شوری
کیلگری (کینیڈا) میں ایک چھوٹی سی جماعت ہے اور وہ اپنی ضروریات کے لئے ایک
مکان خریدنا چاہتے تھے۔تاکہ بچوں کی تربیت کے لئے اور ان کو قرآن کریم پڑھوانے کے لئے اور وہاں
جلسے کرنے کے لئے کوئی مرکزی جگہ میسر آجائے۔علاوہ ازیں جو دوست وہاں پہنچ سکیں ، وہ اکٹھے نمازیں
پڑھ لیں۔یعنی اس طرح بہت سارے مقصد پورے ہو جاتے ہیں۔اس لئے وہ چاہتے تھے کہ کوئی مرکزی
جگہ ہونی چاہئے۔لیکن ان کا آپس میں اختلاف بھی تھا اور میرے پاس وہ اختلاف بھی آتا تھا۔پھر میں نے
ان
کو اپنا فیصلہ سنایا کہ یہ جو مجوزہ مکان ہے، تم اسے خرید لو۔کچھ ان کو جماعت نے پیسے قرض دیئے، کچھ ان
کے پاس تھے۔انہوں نے وہ مکان خرید لیا۔دعاؤں کے ساتھ میں نے ایک عزم کیا اور ان کو حکم دیا کہ
خرید لو۔پانچ ، چھ سال کے بعد وہ جگہ، جو residential یعنی جہاں صرف رہائشی مکان بن سکتے تھے،
دکانیں
د کا نہیں قانو نا نہیں بن سکتی تھیں، اس کو وہاں کی حکومت نے commercial area ڈیکلیر کر دیا۔اور وہ
مکان، جو کوئی ستر ، اسی ہزار کینیڈین ڈالر کا لیا گیا تھا، اس کی بیچنے کے لئے Offor آگئی کہ چار لاکھ ، پچاس
ہزار کینیڈین ڈالر پر بیچ دیں۔اور سات، آٹھ میل پر 140 ایکڑ پرمشتمل ایک اور جگہ مل رہی تھی، جو پہلے مکان
سے چار، پانچ گنا بڑی تھی۔اور صرف تین لاکھ ، چوبیس ہزار ڈالر میں مل رہی تھی۔اس میں وہاں بڑا سخت
اختلاف پیدا ہو گیا۔مجھے یہ مشورہ بھی ملا کہ بالکل نہیں لینا چاہئے ، آٹھ میل دور کون جائے گا ؟ حالانکہ ان
ملکوں میں تو پچاس میل کی دوری بھی کوئی دوری نہیں ہے۔اچھی سڑکیں ہیں، دوڑنے والی سڑکیں ہیں۔موٹرمیں عام لوگوں کے پاس بھی ہیں اور پبلک کی بسیں بھی بڑی چلتی ہیں، یہ کوئی ایسا فاصلہ ہی نہیں۔شہر
سے دس، بارہ منٹ کے فاصلہ پر واقع ہے۔بہر حال اس پر اختلاف تھا اور مختلف ذہن مختلف دلائل دے کر
اپنی اپنی رائے منوانا چاہتے تھے۔میرے پاس آراء آ رہی تھیں۔ایک یہ تجویز آ گئی کہ سات، آٹھ میل کی
بجائے تین میل کے اوپر جگہ مل رہی ہے، جس کا رقبہ سولہ ایکٹر ہے اور قیمت بھی اس سے کچھ کم ہے۔خیر و
ساری چیزیں میرے پاس پہنچیں، میں نے غور کیا، میں نے ان دلائل کا وزن کیا، میں نے اپنی فراست
09
949

اقتباس از خطاب فرمود 26 مارچ 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
مومنانہ سے جماعت کے مستقبل کو سامنے رکھا۔بہت ساری چیزیں میرے دماغ میں آئیں اور میرے
دماغ نے یہی فیصلہ کیا کہ مستقبل کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سولہ ایکٹر کی بجائے چالیس ایکٹر کی جگہ
لینا، بہت بہتر ہے۔بعض لوگ خدا تعالیٰ پر توکل نہیں رکھتے اور خدا تعالیٰ کے جو وعدے ہیں، ان کے پورا
ہونے پر تو کل نہیں رکھتے۔اور اس کے نتیجہ میں بعض دفعہ ان کے فیصلوں میں کمزوری رہ جاتی ہے۔مثلاً جرمنی میں ایک چھوٹی سی جگہ خرید لی گئی۔ہمارے اپنے مبلغ نے روڑے اٹکائے کہ اس کے
ساتھ زمین خالی پڑی ہے۔اس وقت وہ علاقہ چونکہ جنگل تھا، اس لئے کہا گیا کہ نہیں لینی چاہئے۔حالانکہ
اس وقت بڑی سستی مل رہی تھی۔اور اس طرح اس میں روک پیدا ہوگئی۔اور اس وقت وہاں کی جماعت کو
مصیبت پڑی ہوئی ہے۔کیونکہ اردگرد مکان بن گئے ہیں۔اب ایک تو یہ مشکل پیدا ہوگئی کہ زمین قابل
فروخت کوئی نہیں ، دوسرے یہ کہ مکین جو ہیں، وہ شور مچارہے ہیں کہ تم لوگ اکٹھے ہو جاتے ہو اور ہمیں
disturb کرتے ہو۔جاؤ، کسی اور جگہ مرکز بناؤ۔تو بہت ساری قباحتیں پیدا ہو گئیں۔حالانکہ شروع میں
وہاں آسانی کے ساتھ دو، تین ایکڑ زمین لی جاسکتی تھی۔پس بعض تو ایسی چیزیں ہیں، جو اکثر لوگ عدم علم کی وجہ سے ان باتوں کا سوچ بھی نہیں سکتے۔میں 80ء میں کیلگری گیا تو وہاں چھوٹی سی جماعت تھی 75ء میں غالباً وہ پرانا مکان خریدا گیا تھا۔اس میں
دوستوں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔بالکل چھوٹی سی جگہ تھی لیکن اس وقت ضرورتیں پوری کر رہی تھی۔پچھلی
دفعہ 80ء میں، میں جب وہاں گیا تو اس میں نماز بھی پڑھی۔لیکن اس وقت تک جماعت اتنی بڑھ گئی تھی کہ
وہ جگہ کافی نہیں تھی۔اور دس سال بعد اللہ تعالیٰ فضل کرے تو ممکن ہے چالیس ایکڑ بھی کم ہو جائے۔کیونکہ
جس تیزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمتیں نازل ہورہی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا
منشاء یہ ہے کہ آئندہ نوجوان نسلیں، جو آج کے بعد پیدا ہوں گی ، ان کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت سے
ہلاکت سے بچانے کے سامان کرنا چاہتا ہے۔یعنی اسلام کی طرف ان کی توجہ ہوگی اور اسلام میں وہ داخل
ہوں گے۔اس وقت ایک بڑی رو پیدا ہوئی ہوئی ہے۔تو اگر کیلگری میں دو سال میں پانچ ہزار احمدی وہاں
ہو جائے تو کیلگری کی یہ چالیس ایکڑ زمین بھی کم ہو جائے گی۔لیکن پھر اللہ تعالیٰ اور زمین کا انتظام کر دے
گا۔یہاں سے 20 میل اور پرے زمین مل جائے گی۔تو خدا تعالی سامان پیدا کرتا رہتا ہے۔لیکن ہم سے
جہاں تک ہو سکتا ہے، صرف حال میں زندگی گزارنے کی عادت نہیں ڈالنی چاہیے بلکہ مستقبل کا خیال رکھنا
بھی ضروری ہے۔مثلاً ہماری جو مساجد ہیں، ہماری جو زمین ہے مساجد کے لئے، اس کی خرید میں بھی اور جو
950

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 26 مارچ 1982ء
بچے آپ کے گھروں میں پیدا ہورہے ہیں، ان
کی تربیت میں بھی تساہل نہیں کرنا چاہیے۔آخر اگر پانچ ہزار
نیا احمدی ہو جائے کیلگری میں یا کینیڈا کے کسی اور حصہ میں یا امریکہ کے کسی حصہ میں یا بڑی تیزی سے ہو
رہے ہیں احمدی افریقہ میں۔تو ان کی تربیت کون کرے گا؟ اگر آپ کی اپنی نسلوں میں وہ بچے پیدا نہیں
ہوں گے، جو دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے اور تکلیفیں اٹھا کر دنیا کو ہلاکت سے بچانے کی
کوشش کرنے والے ہوں گے تو بڑی مشکل پڑ جائے گی۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ کہا، اب بھی کہتا ہوں کہ بوجھ تو پڑنے ہیں یا آپ اٹھائیں گے یا خدا
کوئی اور قوم پیدا کر دے گا۔کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا منصوبہ ہے، یہ میرا منصوبہ نہیں ہے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا
ہے کہ مہدی اور مسیح علیہ السلام کے زمانہ میں اسلام کو تمام بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے دنیا میں غالب
کیا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اور اس کا وقت مقرر کیا ہے کہ تین صدیاں
ابھی نہیں گزاریں گی کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے گا۔اور ایک جگہ یہ بھی فرمایا کہ احمدیت کی دوسری
صدی میں ایسا ہوگا۔اس واسطے میں نے اعلان کیا تھا کہ جس صدی میں ہم داخل ہورہے ہیں، ایک نقطہ نگاہ
سے یا اپنی زندگی کے لحاظ سے اور سات، آٹھ سال کے بعد داخل ہو جائیں گے، وہ انشاء اللہ بہت تیزی
کے ساتھ غلبہ اسلام کے آثار ظاہر کرنے والی صدی ہے، جس کے افق پر یہ آثار ظاہر ہوں گے۔وہ باتیں
ظاہر ہوں گی ، جو آج آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔کون سنبھالے گا، نئے آنے والوں کو؟ ان کے لئے مساجد
کی ضرورت ہے، ان کے لئے مبلغین کی ضرورت ہے۔لیکن چونکہ ہم نے آہستہ آہستہ بڑھنا ہے اور مسجد
بنانے کے لئے بھی کچھ وقت لگتا ہے، اس واسطے اب میرے زمانہ میں جو بھی زمین خریدی گئی ہے ، وہ میں
تھوڑی نہیں خرید واتا۔سپین میں ڈیڑھ کنال مستقف ایریا ہو گا لیکن چودہ کنال زمین لے لی۔باقی پڑی ہے اگر
ضرورت پڑی تو اس پر ایک بہت بڑا کمپلیکس بن سکتا ہے۔اٹلی میں زمین لے رہے ہیں، آج کل میں
انشاء اللہ امید ہے ہل جائے گی۔دوا یکڑ کا ایک ٹکڑا ہے، جسے فوری خریدنے کا خیال ہے۔اور اس کے علاوہ
قریب ہی تین ایکڑ اور ہیں۔جولوگ اس میں دلچسپی لے رہے ہیں، ان کو میں نے کہا ہے کہ اس ٹکڑے کو
بھی نہیں چھوڑنا۔اس میں کوئی تھوڑی سی دقت ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ اتنی جلدی بہکے گی نہیں۔اس
واسطے جب آپ بنیادرکھنے آئیں تو خود دیکھ کے پسند کر لیں تو پھر وہ بھی خرید لیں گے۔951

اقتباس از خطاب فرموده 26 مارچ 1982ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
پس دویا تین ایکڑ کا سوال نہیں، ذہنیت کا سوال ہے کہ خدا کے وعدے پورے ہوں گے۔جب خدا
کے وعدے پورے ہوں گے تو آنے والوں کی ضروریات بڑھ جائیں گی۔جب ان کی ضروریات بڑھ جائیں گی
تو جو پرانے احمدی ہیں، ان کی ذمہ داریاں اپنی اور اپنی نسل کی تربیت کے لحاظ سے بڑھ جائیں گی۔اور آنے
والوں کے لئے اب دار الضیافت یعنی ہمارا جو نیا نگر خانہ ہے، اس
کو کافی زمین ملی ہوئی تھی۔وہاں پکا لنگر خانہ بن
گیا۔پھر ایک حویلی سی اور بن گئی۔خیال تھا کچھ عرصہ وہ کافی ہو جائے گا۔اب وہ کہتے ہیں، ہمارے لئے کافی
نہیں۔دو، تین سال کے اندر اندر ویسے تو کافی نہیں۔لیکن خدا، جو علام الغیوب ہے، اس نے فرمایا تھا:۔وسع مکانک
اس میں جو تصور ہمارے سامنے رکھا گیا ہے، وہ خداتعالی کی وحی اور الہام کے ذریعہ میں دیا گیا ہے“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 26 تا 28 مارچ 1982ء )
952

آج 10 میں سے 10 باقی