جو مخلص واقف زندگی ہے ، اس کو دنیا کی کوئی پرواہ نہیں ۔ ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1982ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1982ء
جومخلص واقف زندگی ہے، اس کو دنیا کی کوئی پرواہ نہیں
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1982ء برموقع مجلس شوریٰ۔پس یہ غلط خیال ہے کہ واقف زندگی دنیا کی محبت اپنے دماغ میں رکھتا ہے۔یہ آپ سب
اپنے دماغ سے نکال دیں۔جو مخلص واقف زندگی ہے، اس کو دنیا کی کوئی پرواہ نہیں۔آخر یہ جو کہا جاتا ہے کہ
تحریک جدید نے یوں کیا، تحریک جدید نے یوں کیا۔یہ صرف اللہ تعالیٰ نے کیا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ ہی ہے، جو
انسان کو اچھے کام کرنے ، نیکیاں کرنے ، احسان کرنے اور فساد سے بچنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔ہمارے مبلغ نذیر علی احمد صاحب جب پہلی دفعہ افریقہ گئے تو شروع میں وہاں بالکل احمدی تھے ہی
نہیں۔دو، چار کتابیں اپنے سر پر رکھ کر بش میں چلے گئے۔یعنی جنگل میں چلے گئے۔جہاں آدمی کو بھی ذبح کر
کے کھانے والا علاقہ ہے اور گاؤں میں جا کر وعظ کرتے تھے۔تو لوگ کہتے تھے کہ ہم تمہاری بات سننے کے لئے
تیار نہیں۔کہتے تھے، میں یہاں تمارے ساتھ لڑنے کے لئے نہیں آیا۔میری بات سننے کے لئے تیار نہیں تو میں
چلا جاتا ہوں۔اگلے گاؤں میں گئے ، پھر اگلے گاؤں میں گئے۔کوئی آدمی ان کی باتیں سننے کے لئے تیار نہیں
ہوتا تھا۔پھر جب سورج غروب ہورہا ہوتا اور ایسے گاؤں میں پہنچتے ، جہاں کے چیف (پرانا چیف سسٹم بھی ابھی
تک وہاں ساتھ ساتھ چلا آ رہا ہے ) نے سوچا کہ اب آگے کہاں جائیں گے۔اس نے کہا، اچھا تم میرے
پاس رات گزارلو۔اور اس رات میں پیار سے ان سے باتیں کیں۔اور وہاں ایک، دو احمدی ہوگئے یا قریب آ
گئے۔وہاں ایک خاندان کی جماعت بن گئی۔جہاں یہ کہہ رہے ہیں کہ ہر دسواں آدمی احمدی ہے، اس
کی ابتداء
اس طرح ہوئی تھی کہ سات گاؤں سے دھتکارے گئے ، نکالے گئے۔مگر چہرہ پر کوئی غصہ، ناراضگی ، بدمزگی کے
آثار نہیں پیدا کئے۔جس طرح ہنستے ہوئے داخل ہوئے تھے ، اسی طرح جب نکالے گئے ، تب بھی ہنستے
ہوئے ، دوسرے گاؤں میں چلے گئے ، تیسرے گاؤں میں چلے گئے۔آخر خدا تعالیٰ نے کامیابی کا سامان پیدا کر
دیا۔اور اب خدا کے فضل سے بڑا رعب ان علاقوں میں پیدا ہو گیا ہے۔خلافت کے ساتھ بڑی برکات وابستہ ہیں۔70ء میں، میں پہلی دفعہ گیا۔اس وقت کے بعد اب
میں 80ء میں گیا۔زمین آسمان کا فرق دیکھا۔اس وقت نائیجریا میں گنتی کے 200 احمدی تھے، جو میر۔953

ارشاد فرمودہ 27 مارچ1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
استقبال کے لئے ائیر پورٹ پر موجود تھے۔اور اب 80ء میں ائیر پورٹ بھرا ہوا تھا۔اور تین میل لمبی احمد یوں
کی قطار لگی ہوئی تھی۔دس سال کے اندر خدا نے یہ کامیابی عطا فرمائی۔ان دس سالوں میں بعض چیزیں نہیں ہو
رہی تھیں۔مثلاً ابھی تک جو مسلم نارتھ کہلاتا ہے یا دوسرے صوبوں کے مسلمان تھے ، ان میں بڑا تعصب تھا۔اب 80ء میں جب میں وہاں گیا ہوں، میں نے ان سے پیار سے باتیں کیں۔چنانچہ اب وہ پیچھے پڑے
ہوئے ہیں کہ ہمارے ہاں سکول کھولیں، ہسپتال بنا ئیں۔علاوہ ان چار ہسپتالوں کے جو حکومت نے درخواست
کی کہ اگر تم یہ نہیں چاہتے کہ یہ ٹیسٹ عیسائی بن جائے ، وہ (pagans ) پیکنز کو عیسائی بنارہے ہیں، اس کے
مداب تک۔ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ انتظام کرتا ہے۔بیچ میں کچھ ڈاکٹروں کی کمی تھی ، اب میرے پاس ریز رو
میں ہیں۔اب میں نے ان کو کہا ہے، یہ جہاں بھی کہتے ہیں، ان کے لئے ہسپتال بنوا دیں۔اور خدا تعالیٰ نے
نفرت کو فرشتوں کے ذریعہ پیار میں بدلنا شروع کر دیا ہے۔پہلے تو نفرت تھی۔وہ لوگ نام سننے کے لئے تیار
نہیں تھے۔پھر وہ شروع میں جو گئے، مثلاً سکوٹو میں صرف چار، پانچ احمدی اور وہ بھی چھپے ہوئے تھے۔حکیم فضل
الرحمان صاحب کے شاگرد تھے اور احمدیت کی وجہ سے بڑے پڑھ گئے تھے۔اب
کوئی وزیر بنا ہوا تھا اور کوئی
کچھ، اور کوئی کچھ۔اور اب وہ علاقے خود ما نگ کر سکول کھلوار ہے ہیں۔پس زندگی میں کوئی تکلف نہیں پیدا کرنا چاہیے۔ہر انسان دوسرے انسان کا بھائی ہے۔اور ہر
ایک کی عزت اور شرف اور احترام قائم ہے۔سوائے اس احمق کے جو یہ کہے کہ
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
کے اعلان کے بعد بھی ، میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اونچا ہوں، اس لئے میں برابری
نہیں کر سکتا۔تو وہ جانے اور اس کا خدا جانے۔اگر جہنم اس کے لئے مقدر ہے تو وہ جانے۔ہم جو خدا کی
معرفت رکھنے والے اور خدا کی مخلوق سے پیار کرنے والے لوگ ہیں ، ہمیں ہمارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
یہ سبق دیا ہے۔ہمارے پاس پیسہ نہیں لیکن جذبہ ہے، جس کی قدر کی جاتی ہے۔فدائیت ہے، جس کا
احترام کیا جاتا ہے۔انسانیت ہے، ابھی میں نے انسانیت کا لفظ اس لیے کہہ دیا کہ بعض غیر مسلم ہیں،
ظاہری لحاظ سے ان میں بڑی انسانیت ہے، کسی کو دکھ نہیں دیتے، کسی کو ایذا نہیں پہنچاتے کسی کے خلاف
سخت بات منہ سے نہیں نکالتے ، گالی نہیں دیتے۔خدا کو نہیں مانتے لیکن یہ ایک ظاہری چیز ہے۔خدا تعالیٰ
نے جو اچھے اخلاق کی استعداد دی ہے، اس میں ایک جگہ سے انہوں نے کچھ اٹھالیا، باقی جگہ سے محروم
ہیں۔میں انہیں مفلوج کہا کرتا ہوں۔لیکن ان میں کچھ جان تو ہے۔ہم تو ہر ایک کو برابر سمجھتے ہیں۔اور میں
954

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1982ء
ان کو کہا کرتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہ he was a great leveller
آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم ہر اونچے نیچے کو برابر کرنے والے تھے۔ہر نیچے کو اٹھا کر اونچے کو ذرا سبق کے ساتھ ایک
level ( سطح) کے اوپر کھڑا کر دیا۔عجیب عظمت ہے۔اپنے گھر کی بیٹی ، اس گھر کی تمام عزتوں والی، اپنے
آزاد غلام کے ساتھ بیاہ دی۔اگر یہیں معاملہ ختم ہو جاتا تو عیسائیوں نے کہنا تھا تھی گھر کی لیکن گھر میں ایسی
لڑکیاں بھی تو ہوتی ہیں، نہ عقل، نہ شکل، نیم پاگل سی کوئی ایسی ہی ہوگی ، جس کی شادی کر دی۔یہی اعتراض
کرتے رہتے۔پھر اس کی وہاں نہیں نبھ سکی۔طلاق ہوئی تو اپنے ساتھ شادی کر لی، دنیا کو بتانے کے لئے
کہ اس میں ساری وہ خوبیاں تھیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی بن سکے۔ان ساری خوبیوں کے
ساتھ اسے اپنے غلام کے ساتھ بیاہ دیا تھا۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 26 تا 28 مارچ 1982ء)
955

آج 10 میں سے 10 باقی