انسان کو ہلاکت کے گڑھے سے بچانے والا بازو جماعت احمدیہ ہے ۔ خطاب فرمودہ 28 مارچ 1982ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 28 مارچ 1982ء
انسان کو ہلاکت کے گڑھے سے بچانے والا باز و جماعت احمد یہ ہے
خطاب فرمودہ 28 مارچ1982ء بر موقع مجلس شوری
اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل فرمایا ہے اور جماعت، جو ایک سے شروع ہوئی تھی ، کروڑ سے بھی
آگے نکل گئی۔اور دن بدن Momentum gain کر رہی ہے۔یعنی ترقی کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز ہو
رہی ہے۔اور ایک لمبازمانہ گزرنے کے باوجود (قریباً ترانوے سال ہو گئے ) جماعت زندہ اور بیدار
ہے۔جماعت بڑھاپے میں نہیں ، جوانی میں ترقی کر رہی ہے۔جماعت کے جو مسائل ہیں، ان کا تعلق ایک طرف ساری دنیا سے نوع انسانی سے ہے اور
دوسری طرف اندرونی مسائل سے ہے۔دنیا سے ہمارا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو خدا تعالیٰ نے
كافة للناس اور رحمت بنا کر بھیجا، اس وجہ سے ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ وہ قوم، جونوع انسانی کی شکل تھی،
یعنی خطوں میں بٹی ہوئی قوم، جن کی طرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے ، اس نوع انسانی کو نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات اور رحمتوں سے حصہ ملے۔اور وہ بدقسمتی کی حالت میں اس دنیا سے معدوم
نہ ہوں۔لیکن جو طاغوتی طاقتیں ہیں، وہ نوع انسانی کو انتہائی خطرناک ہلاکت کی طرف لے جارہی ہیں۔جود ہر یہ ہے، اسے بھی یہ احساس ہے کہ ہلاکت ہمارے سامنے ہے۔لیکن اسے یہ علم نہیں کہ اس ہلاکت
سے بچا کیسے جا سکتا ہے؟
پچھلے دورے پر یورپ میں جب میں نے یہ کہا کہ ہم سے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ
جماعت کی جو دوسری صدی ہے، وہ اسلام کے غلبہ کی صدی ہوگی اور دنیا کی اتنی اکثریت اسلام کے
جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی کہ باہر رہنے والے چوہڑے چماروں کی طرح ہوں گے، جن کی کوئی
حیثیت نہیں ہوگی۔اس لئے اگر تم نہیں تو تمہاری نسلیں جو ہیں، انہیں اسلام کے جھنڈے تلے آنا پڑے گا۔تو ایک صحافی مجھے پوچھنے لگے کہ ایک طرف آپ یہ کہتے ہیں کہ دنیا اپنے سامنے مکمل تباہی دیکھ رہی ہے،
دوسری طرف آپ یہ کہ رہے ہیں کہ دنیا کی اکثریت اسلام میں داخل ہو جائے گی۔میں نے انہیں کہا کہ
ہم تمہیں اس ہلاکت سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگر تم نے خود اپنے ہاتھ سے اپنی ہلاکت کے
957
اقتباس از خطاب فرموده 28 مارچ 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
سامان پیدا کر دئیے تو پھر جو بچیں گے، وہی اس دنیا میں ہوں گے۔اور وہ اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو
جائیں گے۔اعتراض کی اس میں کوئی بات نہیں۔یہ درست ہے کہ ایک بہت زبر دست تباہی سے ڈرایا گیا ہے۔قرآن کریم کی پیش گوئیوں میں
بھی اور انہی کی یاد دہانی کے طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت کے ساتھ ان
قوموں کو انتباہ فرمایا کہ تمہاری دنیوی طاقت تمہاری روحانی اور اخلاقی کمزوریوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے
والی تباہی سے تمہیں نہیں بچا سکے گی۔اور یہ کوشش کرنا کہ زیادہ سے زیادہ انسان اس عالمگیر تباہی سے محفوظ
کرلئے جائیں، یہ جماعت احمدیہ کی ذمہ داری بنادی گئی۔بہت اہم ذمہ داری ہے۔نوع انسانی کے نقطہ
نگاہ سے جو ذمہ واری جماعت احمدیہ پر ہے، اس سے زیادہ ذمہ داری کسی جماعت پر نہیں۔اس وقت دو بڑی طاقتیں ہیں، جو بجھتی ہیں کہ نوع انسانی کے مسائل کو حل کرنے کی اجارہ داری
ان کے ہاتھ میں ہے۔لیکن ان ہر دو میں سے کوئی ایک بھی انسان کو انسان کی حیثیت سے نہیں دیکھتی۔نہ
ان کی کوششیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کی کوشش بھی انسان کی بھلائی اور بہبود کے لئے
ہے۔ہر دو اپنے اپنے دائرہ میں اپنے مفاد کے لئے کام کر رہی ہیں۔اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بجائے اس
کے کہ ان کے اپنے دائرے میں کوئی خوشحالی اور بہبودی کے سامان پیدا ہوں، ہر دو آپس میں متصادم ہیں۔اور یہ تصادم بڑے خطرناک نتائج پیدا کر رہا ہے۔لیکن جماعت احمدیہ کا کسی کے ساتھ کوئی تصادم نہیں۔ہمیں یہ کہا گیا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلو گے تو اپنے مقصود کو پالو گے۔نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم نے یہ سمجھا اور دنیا کو یہ سبق دیا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
(الكهف: 111)
کہ بشر بشر میں، انسان انسان میں، مرد عورت میں کوئی فرق نہیں۔تمام کے حقوق برابر ہیں۔اپنے اپنے دائرہ استعداد کے اندر ان کا حق قائم ہوتا ہے۔لیکن تمام کے حقوق برابر ہیں۔کسی ایک انسان کا
حق بھی غصب نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ اس ایک انسان کے حق کے غصب کرنے میں نوع انسانی کی ہلاکت
ہے۔قرآن کریم نے اعلان کیا تھا:۔مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا
(المائدة: 33)
958
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 28 مارچ 1982ء
یعنی بغیر حق کے ایک جان
کا لیا جانا نوع انسانی کے قتل کے مترادف ہے۔کیونکہ جو زندہ رہنے کا
حق تھا، اسے بغیر حق کے چھینے کا اعلان کر دیا۔بغیر کسی حق کے یہ اعلان کیا کہ ہمیں زندگی چھینے کا حق ہے۔تو اصولاً سارے انسانوں
کو ماراناں عملاً ایک کو مارا، اصولاً سب کو قتل کر دیا۔تو اس مساوات کا سبق لے کے ہم دنیا کے سامنے جاتے ہیں۔اور اسی میں جو شرف انسانی ہے،
اس کا اعلان ہے۔میں نے کئی بار کہا اور پھر دہراؤں گا کیونکہ بڑا عظیم اعلان ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے دوسروں کے مقام پر کھڑے ہو کے نہیں فرمایا،
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
(الكهف: 111)
بلکہ نوع انسانی کے حقوق کو ثابت کر کے ، ان کی زندگی میں رفعت پیدا کر کے ، ان کو اٹھا کے اور
اپنے برابر کھڑا کر کے فرمایا،
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
روس بھی (میں نے اس کا مطالعہ کیا ہے ) اپنے دائرہ کے اندر انسان انسان میں فرق کر رہا
ہے۔لیکن نہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان انسان میں فرق کیا، نہ ہم احمدی انسان انسان میں فرق کرتے
ہیں۔نہ کریں گے، انشاء اللہ ، قیامت تک۔یہ ہمارے پروگرام کا ایک زبر دست حصہ ہے۔ย
پھر عزت نفس ہے۔اسلام نے ہر ایک کی عزت قائم کی۔اتنا حسین مذہب ہے۔ایسے سبق
سکھائے۔حدیث میں آتا ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات
کے لئے آتی تھیں تو آپ انہیں ملنے کے لئے کھڑے ہو جاتے تھے۔جہاں تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی بیٹی ہونے کا سوال ہے ، ان کی بڑی عزت ہے۔لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں تو فاطمہ
کی کوئی عزت نہیں۔لیکن کھڑے ہو جاتے ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم، فاطمہ کی عزت کے اظہار کے
لئے۔اس لئے کہ حضرت فاطمہ " کہیں اس غرور میں مبتلا نہ ہو جائیں کہ دنیا کی کوئی ایسی لڑکی بھی ہے،
جس سے زیادہ ان کی عزت ہے۔اس لئے کہ ہمیں یہ سبق سکھایا جائے کہ اسلام نے سب کو برابر عزت عطا
کی۔پس کسی سے حقارت نہیں کرنی ، کسی کو چھوٹا نہیں سمجھنا۔بلکہ سب سے زیادہ عاجزانہ راہوں کو اختیار
کرتے ہوئے ، اپنا محاسبہ کرتے ہوئے ، اپنی فکر کرتے ہوئے ، اپنے آپ
کو چھوٹا سمجھو۔تم جتنا جھکو گے، اتنا
خداتعالی تمہیں اٹھالے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں سے جو شخص انتہائی
959
اقتباس از خطاب فرموده 28 مارچ 1982ء
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
عاجزی اور انکساری سے کام لیتا ہے، اسے اللہ تعالی ساتویں آسمان تک پہنچا دیتا ہے۔ایک خدا کا یہ فعل
ہے، جس نے اسے آسمان تک پہنچایا۔ایک اس بندے کا فعل ہے کہ اس نے اپنے متعلق فرمایا :-
کرم خاکی ہوں
تو کرم خا کی ہونے کا اعلان کر دیا۔کئی ایک نے اعتراض کر دیا کہ اپنے آپ کو انسان ہی نہیں
سمجھتے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بشارت دی گئی تھی کہ ساتویں آسمان تک وہی پہنچے گا ، جو کرم خاکی
ہونے کا اعلان کرے گا۔یعنی اپنی عاجزی کو انتہاء تک پہنچا دے گا۔تو ہم نے ان کو بچانے کی جو کوشش شروع کی ہے، وہ اسلام کی اس تعلیم کے مطابق ہے۔اور وہ
(غیر مسلم ) اسلامی تعلیم کی برتری کو تسلیم کرتے ہیں۔پھر حقوق کا قیام ہے۔نہ روس کو پتہ ، نہ سرمایہ دارانہ نظام کو پتہ کہ حق کیا ہے؟ مزدور اپنے حق کے
حصول کے لئے Strike کرتا ہے۔بدقسمتی سے وہی مزدور یہ نہیں جانتا کہ میرا حق کیا ہے؟ میں کس کی
تلاش میں ہوں؟ یہ میں نے ان کو بتایا۔میں ان کو بتا تا تھا اور وہ تسلیم کرتے تھے کہ جو تعلیم آپ ہمارے
سامنے پیش کر رہے ہیں، وہ ہمارے اپنے ازم سے اور فلاسفی سے اور خیالات سے بہت زیادہ اچھی ہے۔لیکن وہ لوگ گند میں دھنسے ہوئے ہیں، جس چیز کو اچھا سمجھتے ہیں، اس چیز کو لینے میں ان کی گندی عادتیں
روک بنی ہوئی ہیں۔یہ تبدیلی جو ہے، یہ سوائے دعا کے نہیں ہو سکتی ہے۔اس واسطے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام نے بڑی تاکید فرمائی ہے۔خصوصاً اسلام کی تبلیغ کے متعلق کہ مناظرے وغیرہ ہو چکے، جو ہونے
تھے۔دوست دعاؤں کے ذریعہ سے اسلام کو غالب کرنے کی کوشش کریں۔اس لئے آپ نے یہ کہا کہ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ انسان کا دل خدا تعالیٰ کی دو انگلیوں میں پکڑا ہوا ہے۔اگر انگلیوں کو
حرکت دے دے، اس کا زاویہ بدل جائے گا۔اس کے ذہن کے جو گندے خیالات ہیں، وہ خدا تعالیٰ کی
ہلکی سی جنبش سے دور ہو جائیں گے۔لیکن ہمیں اس کے لئے بڑا مجاہدہ کرنا ہے۔ایک عظیم جہاد ہے۔تلوار کا
نہیں بلکہ عاجزانہ اور متضرعانہ دعاؤں کے ساتھ جہاد کرنا ہے۔پس یہ وہ جہاد ہے، جو ہم نے کرنا ہے، نوع انسانی کی حفاظت کے لئے۔تاکہ نوع انسانی بھی
اسلام کے وہ ثمرات حاصل کر سکے اور وہ لذت پاسکے، جس کو وہی جانتا ہے، جو اسے چکھتا ہے۔مثلاً
جماعت احمدیہ بحیثیت جماعت (کمزور بھی ہیں، اس میں شک نہیں ) زندہ خدا سے زندہ تعلق رکھنے والی
960
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 28 مارچ 1982ء
ہے۔ساری دنیا کے دہریہ، جماعت احمدیہ کو آکر یہ کہیں کہ خدا نہیں تو جماعت کا یہ جواب ہوگا، تم بدقسمت
ہو تمہیں پتہ نہیں۔تمہارا مشاہدہ نہیں کہ خدا کسے کہتے ہیں؟ اس لئے تم خدا کا انکار کر رہے ہو لیکن ہمارا تو
دن رات کا مشاہدہ ہے۔تکلیف کے وقت خدا ہماری مددکو آتا ہے۔مسائل حل کرنے ہوں تو فرشتوں کا
نزول ہو جاتا ہے۔دکھ ہو تو اس کی پیاری آواز ہماری روح کی گہرائیوں تک لذت اور سرور پیدا کر جاتی
ہے۔جب افکار اپنی انتہا کو پہنچے ہوئے ہوتے ہیں، ایک کلمہ ساری فکروں کو دور کر کے ہمیں میٹھی اور امن کی
نیند سلا دیتا ہے۔جب چاروں طرف دنیا ہمارے لئے اندھیرے کے سامان پیدا کر دیتی ہے، اس وقت
خدا تعالیٰ کی روشنی ہمارے گوشے گوشے میں نور پیدا کر کے اسے منور کر دیتی ہے۔ہماری زندگی کا وہ کون سا
حصہ ، وہ کون سا شعبہ ہے، جہاں ہمیں اللہ تعالیٰ کے نور کے جلوے نظر نہیں آرہے۔لیکن اللہ تعالیٰ صرف ہمارا رب تو نہیں۔اللہ تو رب العالمین ہے۔اللہ نے تو كافة للناس یعنی
تمام لوگوں کے لئے یہ تمام منصوبہ بنایا تھا۔اور کافة للناس لا پرواہی سے کام لے رہے ہیں۔ایسی خطرناک
ہلاکت کی طرف جا رہے ہیں کہ جس کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ایسی خطرناک ہلاکت
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ نقشہ کھینچتے ہوئے فرمایا ہے۔اور یہ اس وقت کی بات
ہے، جس وقت ابھی یہ ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم اور Other Sophisticated Weapons بنے بھی نہیں
تھے۔انسان کے دماغ میں بھی ان مہلک ہتھیاروں کا تصور نہیں آیا تھا۔اس وقت آپ نے لکھا ہے کہ ایسی
ہلاکت ہوگی کہ وہ خطہ ہائے ارض سے زندگی ختم کر دے گی۔انسان ہی نہیں، جانور کی زندگی ہی نہیں بلکہ
کیڑے مکوڑے بھی ختم ہو جائیں گے۔نباتات میں بھی ایک زندگی ہے، وہ بھی ختم ہو جائے گی۔ہر نقطہ نگاہ
سے ایک مردہ خطہ بن جائے گا۔اس قسم کی ہلاکت ہو گی۔اس طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔شراب کی مستی اور
دنیوی لذات کی مستیوں میں بے فکر ہلاکت کی طرف قدم بھی اٹھائے جارہے ہیں۔پس کوئی ہاتھ تو ہونا چاہئے ، جو ان کے سامنے اس طرح آکے کھڑے ہو جائے اور کہے تم نے
آگے نہیں جانا، آگے ہلاکت کا گڑھا ہے۔وہ باز و جوان کو بچانے کے لئے ان کے سامنے آسکتا ہے، وہ
،،
صرف جماعت احمدیہ کا بازو ہے۔یہ ہماری ذمہ داری ہے، جہاں تک
دنیا اور نوع انسانی کا تعلق ہے۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 26 تا 28 مارچ 1982ء)
961