مبلغین سلسلہ کو نہایت اہم اور گراں قدر نصا ئح۔ خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک
الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982ء
مبلغین سلسلہ کو نہایت اہم اور گراں قدر نصائح
خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982ء
حضرت خلیفة المسیح الرابع نے سرائے فضل عمر تحریک جدید کے لان میں باہر جانے
والے مبلغین کرام کی دعوت میں جو خطاب فرمایا تھا، وہ ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:۔تشہد و تعوذ اور تسمیہ کے بعد فرمایا:۔”ایسے مواقع پر جو صیحتیں کی جاتی ہیں، ان کا مقصد یہ نہیں کہ نصیحتوں کی کوئی کمی ہے۔کیونکہ
نصیحتیں تو سلسلہ میں بڑی کثرت سے موجود ہیں۔قرآن کریم ، احادیث نبویہ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ارشادات، خلفاء کے ارشادات اور اس کے علاوہ جب سے وقف کا نظام با قاعدہ طور پر جاری ہوا ہے،
حضرت مصلح موعود کے ارشادات بالخصوص بہت کافی وشافی ہیں۔اور حقیقت یہ ہے کہ ان کے ہوتے
ہوئے کوئی زائد بات سوچنے کی بھی گنجائش نظر نہیں آتی۔تو مقصد یہ نہیں کہ نصیحتوں میں کچھ اضافہ کیا
جائے۔مقصد یہ ہے کہ بعض بھولی بسری نصیحتوں کو یاد کرایا جائے۔اس نقطہ نگاہ سے چند ایک امور میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔مبلغ جب باہر جاتا ہے تو اس کے سامنے دو قسم کے اندھیرے ہوتے ہیں۔ایک وہ، جو پیچھے چھوڑ
کر جارہا ہے۔اس میں اس پر کئی قسم کے اندیشوں کا ابتلاء ہوتا ہے کہ میرے پیچھے میرے خاندان والوں کا
کیا بنے گا؟ اور کچھ آگے اندھیرے در پیش ہوتے ہیں۔جہاں وہ جا رہا ہے، وہاں کے حالات سے وہ
نا واقف ہوتا ہے اور نہیں جانتا کہ کس قسم کے لوگ ہیں؟ کس قسم کے حالات میں مجھے کام کرنا پڑے گا ؟ کیا
کیا مقامی مشکلات سامنے آئیں گی؟ وہاں کے بگڑے ہوئے حالات کے پیدا کردہ ایسے حالات، جو مبلغ
کو کام سے غافل کرنے میں یا اس کی توجہ کا رخ پھیرنے میں ایک کردار ادا کرتے ہیں۔اس قسم کے اور
بہت سے اندیشے اس کو لاحق ہوتے ہیں۔ان دونوں قسم کے اندیشوں کا اول حل تو دعا ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف خاص گریہ وزراری کے
ساتھ توجہ کرتے ہوئے ، جو مبلغ دعا کرتا ہے، اس کے سارے اندھیرے روشنیوں میں بدل دیئے جاتے
3
خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہیں۔اس سے بہتر کوئی علاج نہیں ہے، کسی مشکل کا، کسی اندھیرے کا۔پس دونوں پہلوؤں کو مد نظر ہوئے
مبلغین کو دعا کرتے ہوئے رخصت ہونا چاہئے اور دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔پیچھے کے لحاظ سے اولاد کی تربیت کا مسئلہ سب سے بڑا ہے۔جو بچے ماں باپ کے زیر نظر نہیں
پلتے یا ماں باپ میں سے ایک ان میں سے نگران نہیں رہتا، ان کے لئے کئی قسم کی مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔ظاہری مشکلات تو ہوتی ہی ہیں لیکن سب سے زیادہ بڑی مشکل، جو میرے ذہن میں ہے، وہ تربیت کا
فقدان ہے۔اور اگر ایک زندگی وقف کرنے والے کو یہ ضمانت نہ ہو کہ اس کے بچے بھی اسی روح کے ساتھ
بڑے ہوں گے، جس روح کی خاطر اس نے اپنا سب کچھ قربان کیا تو یہ بہت بڑی فکر کی بات ہے۔اس لئے
اس پہلو سے خاص طور پر دعا کریں۔اور جہاں تک تحریک جدید کا تعلق ہے، تحریک جدید کا فرض ہے کہ وہ
پوری طرح ہوشیار اور نگران رو کر ان کے بچوں کی روحانی تربیت کا انتظام کرتی رہے۔اور اگر خدانخواستہ کہیں
کوئی کمی دیکھے یا کوئی اندیشہ پیدا ہو تو بر وقت خلیفہ وقت کو اطلاع کرے کہ یہ حالات پیدا ہورہے ہیں۔میں
یہ زیادہ پسند کروں گا کہ مبلغ کو پہلے واپس بلا لیا جائے یا بچوں کو وہاں بھجوا دیا جائے ، بنسبت اس کے کہ ان کے
بچوں کی تربیت خراب ہو۔جو خود وقف کر کے ایک عظیم قربانی سلسلہ کے لئے پیش کر رہے ہیں۔دوسرا پہلو ہے، بیرون ملک جا کر ان کو دعا کے علاوہ کیا کرنا چاہیے؟ اس ضمن میں، میں چند
اصولی باتیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔جب آپ کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو ایک اندھیرانئی جگہ کا ذاتی اندھیرا ہوتا ہے۔جس طرح دو پہر کو
باہر سے کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو کچھ دیر تک آنکھوں کو Adjust کرنا پڑتا ہے، ماحول کے ساتھ۔اس کے بغیر جو تیزی سے حرکت کرے گا ، وہ لازما ٹھو کر کھائے گا۔اس لئے شروع میں آپ کی حرکت کی
رفتار کنٹرول میں آنی چاہیے۔فیصلوں کی رفتار آہستہ ہو جانی چاہیے۔یہ جو خدا تعالیٰ کا قانون ہے، یہ ہر جگہ
کام کرتا ہے۔مثلاً کرکٹ میں وہ کھلاڑی، جو بہت تیز سٹروک بناتے ہیں، ان کو اگر opener کے طور پر
بھیج دیا جائے تو وہ جاتے ہی آوٹ ہو جاتے ہیں۔اوپنر کا ایک مزاج ہوتا ہے اور سلسلہ کے مبلغین میں
سے ہر ایک کو اوپنر کے طور پر کام کرنا پڑے گا۔اپنے آپ کو روکنا پڑے گا، فیصلوں میں تحمل پیدا کرنا پڑے
گا۔اور تحمل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کرتا ہے کہ بظاہر ایک چیز نظر آگئی کہ میں نے اس کو یوں دیکھا ہے۔محل اگر دل میں ہوگا تو انسان فیصلہ کرنے میں توقف کرے گا، دیکھنے کے باوجود۔اور انتظار کرے گا کہ
شاید کچھ اور پہلو ہوں، جو مجھے ابھی نظر نہ آئے ہوں۔پس جب کسی نئے ملک میں مبلغ جاتا ہے تو اپنے
4
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982 ء
فیصلوں میں، اپنے تعلقات بنانے میں، اپنی preferences اپنی ترجیحات قائم کرنے میں جلدی سے
کام نہ لے۔اسی لئے میں نے ابھی آپ سے گذارش کی تھی کہ آپ فائلوں کا مطالعہ کر کے یہاں سے جایا
ہیں، یہ بہت ضروری بات ہے۔فیصلوں کے لئے بہت ساری روشنی آپ کو فائلوں سے مل جائے گی۔پھر وہاں جا کر ہر ایک کی بات سنیں۔اور آپ یہ دیکھیں گے کہ جاتے ہی مبلغ کے اردگرد ایک خاص
دلچسپی لینے والوں کا گروہ اکٹھا ہو جائے گا۔اس میں دو قسم کے آدمی شامل ہوں گے، ایک وہ جو حقیقتا مخلص
ہیں اور ہر واقف زندگی سے للہی محبت رکھتے ہیں۔مرکز کی طرف سے جو بھی آتا ہے، اس سے پیار کا اظہاران
کی فطرت میں داخل ہے۔کچھ وہ ہوں گے، جنہوں نے اس انتظار میں دن کاٹے ہوں گے کہ نیا مبلغ آئے
اور ہم اس پر حاوی ہو جائیں۔اور شروع میں ان کی محبتوں کا فرق کرنا بڑا مشکل کام ہے۔سوائے اس کے کہ
کسی کو اللہ تعالیٰ خاص نور بصیرت عطا فرمائے اور وہ فوراً پہچان جائے کہ یہ اخلاص سچا ہے اور یہ جھوٹا ہے۔اس
لئے بھی ضروری ہے کہ فیصلے میں کوئی جلدی نہ کی جائے۔دعا کرتے رہیں اور ہر ایک کی بات سنیں۔اس کے
بعد جب فیصلے کرتے ہیں تو فیصلے میں ایک گروہ کو پیچھے دھکیلنا اور دوسرے کو قریب کرنا شامل نہیں ہونا چاہیے۔فیصلہ یہ ہونا چاہیے کہ جو گر وہ دور ہے، اس کو مصنوعی طور پر نہیں بلکہ حقیقتا قریب کیا جائے۔اور مبلغ کا مقام
پارٹی بازی سے بالا ہو جانا چاہیے۔جہاں بھی مبلغ کسی پارٹی میں ملوث ہو جائے اور دوسرے فریق کو یہ
احساس پیدا ہو جائے کہ یہ فریق بن گیا ہے، وہاں مبلغ کام کرنے کے اہل نہیں رہا کرتا۔اس ضمن میں ایک باریک فرق ہے، جس کی طرف میں آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔نیک لوگ
نیک لوگوں سے محبت کیا کرتے ہیں، یہ ایک طبعی امر ہے۔اور فتنہ پردازوں سے ان کا دل نہیں لگتا۔اس
لئے یہ مراد نہیں ہے کہ آپ فتنہ پردازوں سے بھی اسی طرح گلے لگ کے بیٹھیں اور ان کی صحبتیں اختیار
کریں۔یہ ہرگز مراد نہیں ہے۔یہ فطرت کے خلاف بات ہے کہ اس کی محبت برابر ہو جائے۔لیکن محبت
برابر نہ بھی ہو تو انصاف برابر ہو سکتا ہے۔انصاف بنیادی چیز ہے۔اگر انصاف برابر ہو جائے تو محبتوں کا
برابر نہ رہنا، یہ ایک طبعی امر ہے۔اور اس کا نام محبت رکھا ہی اس لئے گیا ہے کہ یہ دل کے معاملات ہیں،
اس کا کسی قانون کے ساتھ تعلق نہیں۔پس محبتوں میں اور انصاف میں فرق کریں۔اگر کوئی منافق بھی ہو،
اس کو یہ یقین ہو جائے کہ یہ مربی انصاف کے معاملہ میں سب کے ساتھ برابر ہے۔جتنی سچی بات میں نے
کی تھی ، اس کو یقینا اس نے اخذ کیا اور جو اس کے زیادہ پیارے ہیں بظاہر ان کے مقابل پر بھی میری کچی
بات کو رد نہیں کیا گیا، اس لئے کہ میرے منہ سے نکلی ہے، اس کا رفتہ رفتہ ایک ایسا وقار قائم ہو جاتا ہے کہ اس
5
خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریکہ
کے نتیجہ میں اس کو قوت اور عظمت ملتی ہے۔اور کچھ دیر کے بعد بیمار دلوں کو شفا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔لیکن اگر محبت اور انصاف کے معاملات کو مدغم کر دیا جائے اور اپنے ذہن میں ہی فرق نہ رہے کہ پیار کیا ہوتا
ہے؟ اور انصاف کیا ہوتا ہے؟ تو ایسے لوگ ہمیشہ مشکلات کا شکار رہتے ہیں اور طرح طرح کی مصیبتوں
میں خود اپنے آپ کو مبتلا کر لیتے ہیں۔پس ہر معاملہ میں انصاف قائم کریں۔اور محبت کے تقاضے اسلامی
قدروں کے مطابق پورے کریں، نہ کہ ذاتی قدروں کے مطابق۔اسی سلسلے میں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ بیرونی جماعتیں خاص طور پر اپنے حقوق نہیں جانتیں۔اور بہت سے فتنے اس طرح پیدا ہوئے ہیں کہ مقامی جماعتوں کو اپنے حقوق کا علم نہیں تھا اور مبلغ نے ان
کے حقوق ان کو بتائے بھی نہیں۔اور جب وہ ایک معاملہ میں واقعتا دل میں یہ سمجھتے تھے کہ معلم یا مبلغ غلط کام
کر رہا ہے اور اس کو طریق کار کا پتہ نہیں تھا کہ میں نے کس طرح رپورٹ کرتی ہے؟ اور کیا سلوک کرنا ہے؟
کیا میراحق ہے؟ کیا اس کا حق ہے؟ تو مبلغ چونکہ سب کچھ جانتا تھا ، ایسا بھی ہوا ہے، میں ہر مبلغ کی بات
نہیں کر رہا، مگر مبلغین میں سے ایسے بھی تھے، جنہوں نے یہ کیا ، انہوں نے اپنے بہتر علم سے فائدہ اٹھاتے
ہوئے ، اس کو مرکز کی نظر میں مجرم ثابت کر دیا، جو ان کا مخالف تھا۔خواہ آغاز میں وہ حق بجانب بھی تھا۔سلسلہ نے اپنی روایات کوملحوظ رکھ کر فیصلہ کیا اور پتہ چلا کہ فلاں شخص مجرم ہے کیونکہ اس نے نظام سلسلہ کو توڑا
ہے، اس نے کھڑے ہو کر اپنے امیر کے متعلق ایسی باتیں کی ہیں، اس نے مخالفانہ رویہ اختیار کیا ہے، اسہ
یہ ساری باتیں مرکز کی آنکھ تو دیکھتی ہے، اپنی سابقہ روایات کے نقطہ نظر سے۔وہاں کے حالات کی نظر سے
تو اس کو پتہ ہی نہیں چل رہا ہوتا کہ کیا ہے؟ جو مبلغ وہاں سے لکھ رہا ہوتا ہے، وہی تصویر یہاں بن رہی ہوتی
ہے۔تو ایسے مبلغ اگرفتوں کے بعد خوشی کے یہ شادیانے بجا ئیں کہ ہم کامیاب ہو گئے اور جماعت کا اتنا
حصہ کاٹا گیا ، جس نے مخالفت کی تھی، اس کو اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا تو وہ بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔خدا کے نزدیک ہو سکتا ہے، وہ خود کاٹے گئے ہوں۔اور وہ معصوم ، انہوں نے ان کی وجہ سے ٹھو کر کھائی ہے،
اللہ کی نظر میں ہو سکتا ہے، ان کا مقام بہتر ہو۔اس لئے آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
جماعت کے حصے بخرے کرنے کے لئے نہیں جانا۔اور حقوق کا معاملہ انصاف سے پھوٹتا ہے، اس لئے میں
نے انصاف کے ساتھ اس کا ذکر کیا۔انصاف کا اولین تقاضا یہ ہے کہ خواہ دشمنی ہو، خواہ معاملہ آپ کے
خلاف جاتا ہو، جس کا جو حق ہے، اس کو خوب بتا ئیں اور کھول کر بتا ئیں۔پہلے یہ سمجھا ئیں کہ تم نے یہ جو
حرکت کی ہے، میرے خلاف رپورٹ کرنے میں، اگر یہ اس طرح مرکز میں جائے گی تو تمہارے خلاف
6
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982ء
فیصلہ ہوگا۔یہ دستور ہے، سلسلہ کا تم اس طرح رپورٹ کرو، اس طرح تمہارے حقوق قائم ہوں تم میری
معرفت ایک چٹھی لکھو۔ایک براہ راست
لکھو، اگر تمہیں خطرہ ہے کہ میں آگے بات نہیں پہنچاؤں گا۔اور پھر
یہ یہ کام کرو اور یہ یہ نہ کرو۔مجھ سے لڑنا ہے تو سلیقہ میں تمہیں بتاتا ہوں لڑنے کا۔جب پوری طرح انصاف
کے ساتھ آپ ان کے حقوق اور ان پر جو آپ کے حقوق واجب ہیں، یہ بتا دیں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں کہ اکثر فتنے وہیں ختم ہو جائیں گے۔۔میں نے تبشیر کی فائلوں کا مطالعہ کیا۔حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے
بہت بڑے احسانات میں سے ایک یہ تھا کہ انہوں نے پہلی ہدایت مجھے یہ دی اور اسی ہدایت کے پیش نظر
آج میں نے آپ کو ہدایت دی ہے۔جب تبشیر کا کام چند مہینے کے لئے میرے سپرد فرمایا تو مجھے بلا کر یہ کہا
کہ پندرہ دن تم نے سوائے اس کے اور کوئی کام نہیں کرنا کہ ساری فائلیں پڑھ جاؤ۔اور کچھ پوچھنے کی اور
کچھ ہاتھ ہلانے کی ضرورت نہیں۔ڈاک روزانہ نکلتی چلی جائے گی، مگر تم نے پہلے فائلیں پڑھنی ہیں۔فائلوں کا ایک بڑا لمبا انبار تھا لیکن خدا نے توفیق دی۔دن رات ایک کر کے میں پندرہ دن میں ان فائلوں
میں سے گذر گیا۔اور گذرنے کے بعد مجھے یوں محسوس ہوا کہ جس طرح اندھیروں میں سے روشنی میں آگیا
ہوں۔نہ دفتر کی محتاجی رہی، نہ رپورٹوں پر شکوک کا کوئی معاملہ رہا۔نہ یہ پوچھنا پڑتا تھا کہ فلاں اچھا ہے،
فلاں برا ہے؟ اور کیا حالت ہے وہاں کی ؟ اور یہ خطرہ کہ دفتر اپنے رحجانات کو اپنے افسر پر ٹھونس دے، اس
خطرہ سے میں بالکل بالا ہو گیا۔اور نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں سمجھتا ہوں کہ جب تک میں رہا
ہوں، اللہ تعالیٰ نے صحیح فیصلوں کی توفیق عطا فرمائی۔پس یہ انسان کے لئے لازمی ہوتا ہے کہ وہ حالات سے واقف ہو۔اس کے نتیجہ میں بہتر طریقہ
پر انصاف کرنے کی توفیق ملتی ہے۔تو جب آپ بیرون ملک جائیں گے، حالات سے واقف ہوں گے۔اور جو میں نے بنیادی باتیں آپ کے سامنے رکھی ہیں، ان کے نتیجہ میں جماعت سے سلوک کریں گے تو
انشاء اللہ تعالیٰ تربیت کا جہاں تک مسئلہ ہے، ایک بہت بڑا مسئلہ آپ کا حل ہو چکا ہوگا۔اور ایک بہت بڑا
قلعہ فتح ہو چکا ہوگا۔دوسرا پہلو ہے، تبلیغ کا۔تبلیغ میں عموماً مبلغین جو غلطیاں کرتے ہیں، وہ بنیادی طور پر اپنے
منصب سے ناواقفیت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں۔مبلغ کا منصب سپہ سالار کا ہے۔مبلغ کا منصب سپاہی کا
ہے۔کتنا بڑا عالم ہو؟ کتنا زیادہ وقت خرچ کرے؟ دن رات مگن ہو جائے، اگر وہ فوج بنا کر اسے
7
خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
آگے چلانے کی بجائے تلوار پکڑ کر خود میدان میں کود جاتا ہے تو وہ فوج بھی ماری گئی ، جس کا وہ سپہ سالار ہے
اور وہ خود بھی مارا گیا۔سلسلہ کے مبلغین کا منصب قلعہ فتح کرنے والے جرنیلوں کا منصب ہے۔وہ منصب
ہے، جو خیبر پر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عطا ہوا تھا۔اور بڑے بڑے مشکل قلعے ہیں، جو آپ نے سر
کرنے ہیں۔تو اس مقام کو مد نظر رکھیں۔بجز کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انسان اپنے منصب سے غافل ہو
جائے۔منصب کے تقاضوں سے پوری طرح باخبر رہنا، یہ فرائض میں داخل ہے۔اور ان تقاضوں کے نتیجہ
میں فخر نہ کرنا، بجز میں داخل ہے۔اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنے منصب کا بیان فرمایا تو
کہیں کوئی تکلف سے کام نہیں لیا۔لیکن ہر دفعہ فرمایا۔ولا فخر۔ولا فخر ولا فخر ولا فخر كه ميرا
منصب یہی ہے اور میں اس کی ذمہ داریوں سے خوب واقف ہوں۔لیکن جہاں تک میری ذات کا تعلق
ہے، کوئی فخر نہیں۔اللہ تعالیٰ کی دین ہے، اس نے مجھے اس مقام پر کھڑا کیا ہے، اس لئے میں اس کے
سارے حقوق و فرائض ادا کروں گا۔پس مبلغ کو اپنے اعلی منصب سے بے خبر نہیں رہنا چاہیے۔اور جاتے
ہی یہ جائزہ لینا چاہیے کہ جماعت میں کتنے دوست ہیں، جو سپاہی بنے کی اہلیت رکھتے ہیں؟ کتنے ہیں، جو
سپاہی بن چکے ہیں؟ کتنے ہیں، جن کا مقام اس سے اونچا چلا گیا ہے؟ اگر اس حکمت سے آپ کام کریں
کے تو اللہ تعالٰی کے فضل سے فوج در فوج لوگ احمدیت میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گے۔اور ساتھ ہی
ان کی تربیت کا بھی انتظام ہو جائے گا۔کیونکہ تربیت کا بوجھ پھرا کیلے مبلغ پر نہیں پڑے گا۔جو مبلغ ہے، اس
پر براہ راست تربیت کا بوجھ پڑا کرتا ہے۔جو لے کر آئے گا، اس پر تربیت کا بوجھ پڑے گا۔لیکن ان لوگوں
کی تربیت کرنا، یہ آپ کا کام ہے۔گویا تبلیغ کے سلسلہ میں دو قسم کے کام ہوتے ہیں۔ایک رجمنٹ کی تیاری، رجمنٹ کے جو ہیڈ
کوارٹرز ہوتے ہیں، وہاں تربیت دی جاتی ہے۔دوسرا ان سے پھر آگے کام لینا، نئی بھرتی کرنا ، ان کو نکال
کر ، مانجھ کر، صیقل کر کے آگے بھجوانا۔اس میں جو بنیادی چھاپ ہے آپ کے مزاج کی، وہ آپ کے
تیار کردہ مبلغین پر پڑے گی۔اس لئے اس چھاپ کی آپ نے حفاظت کرنی ہے۔کوئی غلط چھاپ نہ اس پر
ڈال دیں۔ورنہ بعد ازاں مصیبت پڑ جاتی ہے۔کسی جگہ اور احمدیت پیدا ہورہی ہے، کسی ملک میں اور
احمد بیت Develop ہو رہی ہے۔اس لئے کہ کسی زمانہ میں کسی مبلغ نے اپنے ذاتی رحجانات کو احمدیت کی
چھاپ بنا کر اس پر داخل کر دیا۔احمدیت کی چھاپ وہی ہے، جو مرکز میں آپ نے دیکھی ہے۔جو لمبی
روایات کے نتیجہ میں ظاہر وباہر ہو کر آپ کے سامنے آچکی ہے۔وہی چھاپ ہے، جس کو آپ نے ہر جگہ
نہ
☑
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982ء
داخل کرنا ہے۔اور نئی چھاپیں نہیں بنائیں۔کیونکہ جب اپنے مزاج کی نیکی کا توازن بگڑنے کے نتیجہ میں
آپ
کسی نیکی کی طرف بھی زیادہ توجہ دے دیں گے تو وہ بھی نقصان دہ بن جائے گا۔مثلاً بعض پہلوں میں
جن پر یہاں زیادہ زور نہیں دیا جاتا ، جب آپ وہاں زیادہ زور دیں گے تو امام سے آگے نکل جائیں گے۔ساری جماعت کا جو مرکزی نظام ہے، یہ بھی آپ کا امام ہے۔ان معنوں میں، میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ
آپ اپنے امام سے آگے نکل جائیں گے۔اور خطرات پیدا کر دیں گے مرکز کے لئے بھی اور ان جماعتوں
کے لئے بھی۔جب وہ باہر سے آتے ہیں، وہ یہاں آکر دیکھتے ہیں، وہ کہتے ہیں اچھا، وہاں تو کوئی اور دین
تھا اور یہاں کوئی اور دین۔اور اس طرح فرقہ بندی رواج پکڑتی ہے۔احمدیت ایک ہے۔خدا ایک ہے، اس کے نیچے مذہب بھی ایک ہے۔اس ایک مذہب کی
چھاپ سارے ملکوں میں چلنی چاہیے۔جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی چھاپ ہے۔اور خاتمیت
کے ایک یہ بھی معنی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان نقوش کو دوبارہ زندہ کر کے ہمارے سامنے
پیش کیا ہے، جو امتدادزمانہ کی وجہ سے اوجھل ہو گئے تھے۔پس اس چھاپ کی آپ نے حفاظت کرنی ہے۔اور ہر شخص پر یہی لگانی ہے۔ورنہ یہاں بھی ( بیرونی دنیا کا سوال نہیں ) پاکستان میں بھی ہم نے دیکھا ہے
کہ بعض لوگ اپنی کمزوریاں بھی اپنے ذریعہ سے داخل ہونے والے احمدیوں پر لگا دیتے ہیں۔ٹھپہ وہ لگ
جاتا ہے۔بعض مبلغ جو چندوں میں کمزور تھے، ان کی پیدا کردہ جماعتوں کی جماعتیں چندوں میں کمزور
ہیں۔بعض جو عبادتوں میں کمزور تھے، ان کی پیدا کردہ جماعتوں کی جماعتیں عبادتوں میں کمزور ہیں۔تو
بہت بڑا خطرے کا مقام ہے۔آپ جب خاتم النبین کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم نے خاتم النبین کو سچا مانا
اور ہم ایمان رکھتے ہیں، کامل یقین رکھتے ہیں تو خاتمیت پر یقین کے ایک یہ بھی معنی ہیں۔حضرت محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی صفات کو دوسروں میں جاری کرنے کا ایک عظیم ملکہ عطا فر مایا گیا تھا۔اور خاتم کی
طرف منسوب ہونے والوں کے اندر وہ ملکہ ہونا چاہیے۔اور نفوذ کرتے وقت وہ امین ہیں۔اپنے ذاتی
رجحانات کو نفوذ نہیں ہونے دینا۔وہ امین ہیں اس خاتم کے، جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خاتم
ہے۔اور امین ہیں اس کی اس شکل کے، جو مرکز سلسلہ میں پیدا ہورہی ہے۔جس کی حفاظت نظام سلسلہ کر
رہا ہے۔اگر اس دائرہ کے اندر آپ رہتے ہیں اور آپ کا ذاتی رجحان اس سے مختلف بھی ہوتا ہے، تب بھی
آپ اپنے رحجان کو قربان کر دیتے ہیں اور یہ ذمہ داری مرکز پر چھوڑ دیتے ہیں کہ کہاں تک اس کا فیصلہ
خاتمیت کے تصور میں درست تھا اور کہاں غلط تھا ؟ تو یہ تقویٰ کا اعلیٰ مقام ہے۔اگر آپ یہ سمجھیں کہ نہیں،
9
خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مرکز کی چھاپ غلط ہو گئی ہے اور ہمیں اس کو درست کرنا ہے تو آپ کو خدا نے اس منصب پر فائز نہیں کیا۔جس منصب پر جو فائز نہیں ہوگا، اگر دخل دے گا تو لازماً نقصان اٹھائے گا۔اپنا بھی نقصان کرے گا اور
سلسلہ کا بھی نقصان کرے گا۔پس ان مختصر ہدایات کے ساتھ اب میں دعا کر وا دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ
ہم اپنے فرائض کو بہترین رنگ میں ادا کرنے کی اللہ تعالیٰ سے توفیق پائیں اور دعائیں کرتے رہیں، ان
سے کبھی غافل نہ ہوں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 107اکتوبر 1982ء)
10