میں آج تمام ملکوں میں شوریٰ کا نظام رائج کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ تقریر فرمودہ 6 اگست 1982 ء برموقع مجلس شوریٰ جماعت احمدیہ ناروے
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خلاصہ تقریر فرموده 06 اگست 1982ء
میں آج تمام ملکوں میں شوریٰ کا نظام رائج کرنے کا اعلان کرتا ہوں
تقریر فرموده 06 اگست 1982ء بر موقع مجلس شوری جماعت احمد یہ ناروے
مجلس شوری کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔بعد ازاں حضور نے اجتماعی دعا کروائی۔دعا
کے بعد حضور نے اراکین شوری سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔جماعت احمد یہ ناروے کے لئے آج کا دن (106 اگست 1982ء بروز جمعہ المبارک) ایک
تاریخی دن ہے۔کیونکہ آج بفضل اللہ تعالیٰ اس کی پہلی مجلس شوری منعقد ہو رہی ہے۔جب قو میں پھیلتی ہیں
اور قومی و جماعتی کاموں میں وسعت پیدا ہوتی ہے تو شوری کے نظام کو بھی وسیع کرنا ضروری ہوتا ہے۔اب
چونکہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے قریباً دنیا کے ہر ملک میں پھیل چکی ہے اور اس میں دن بدن وسعت پیدا
ہورہی ہے، اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی مجلس شوری کی طرز پر ہر ملک میں بھی سال میں ایک بار
مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا کرے اور وہ اہم مقامی امور پر غور کر کے خلیفہ وقت کو مشورے دیا کرے۔حضور نے شوری کے قواعد وضوابط اور آداب سے اراکین شوری کو آگاہ کرنے کے بعد فرمایا:۔جماعت احمدیہ کا مسلک بعینہ وہی ہے، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مسلک تھا۔اور آپ
کا مسلک وہی تھا، جو خدا کی رضا کے عین مطابق تھا۔آپ نے مختلف مواقع پر صحابہ سے مشورہ فرمایا۔آپ
کی اتباع میں خلفائے راشدین نے بھی شوری کا طریق اختیار کیا۔اس لئے خلافت احمدیہ میں شوری کا
نظام جاری ہے۔آپ نے مزید فرمایا:۔د لیکن شوری کے نظام کو سمجھنے کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ پہلے آسمان سے نور آتا ہے، جو
لوگوں کی تطہیر کرتا ہے۔اور جب ان کی تطہیر ہو جاتی ہے اور وہ مشورہ دینے کے اہل ہو جاتے ہیں تو پھر شوری
کا نظام عمل میں آتا ہے۔چنانچہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کواللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا تو اللہ تعالیٰ
نے آپ کو حکم دیا کہ اے رسول! تو لوگوں کے دلوں سے گند دور کر اور ان کے نفس کا تزکیہ کر۔اور جب ان
کے نفوس کا تزکیہ ہو گیا تو آپ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ان لوگوں سے جن کا تزکیہ ہو چکا ہے، انتظامی اور
11
خلاصہ تقریر فرموده 06 اگست 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
حکومتی امور میں مشورہ لے۔اور بعد مشورہ جب تو کسی امر کے کرنے کا پختہ عہد کر لے تو اللہ تعالیٰ پر توکل
کرتے ہوئے اپنے فیصلہ پر عمل پیرا ہو۔حقیقت یہ ہے کہ جب تک سوسائٹی کو پاک نہ کیا جائے ، اصلاح کا کوئی کام کامیابی سے نہیں چل
سکتا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے تزکیہ کا حکم دیا۔اور جب لوگوں کا تزکیہ ہو گیا تو
ان سے مشورہ کا مرحلہ آیا۔اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو مروجہ جمہوریت سراسر بے معنی ہے۔لوگ اس
قابل نہیں ہوتے کہ اپنا لیڈر منتخب کر سکیں۔لیکن اہلیت پیدا کرنے سے پہلے ہی انہیں یہ حق مل جاتا ہے۔کہ کہا
تو یہ جاتا ہے کہ جمہوریت نام ہے لوگوں کی حکومت کا۔جولوگوں کے لئے ہو اور حکومت بھی کی جائے انہیں
کے ذریعہ اور واسطہ سے لیکن جمہوریت کے نتیجہ میں جو حکومتی نظام معرض وجود میں آتا ہے، اس پر ان تینوں
میں سے ایک بات بھی صادق نہیں آتی۔نہ وہ عوام کی حکومت ہوتی ہے، نہ عوام کے لئے ہوتی ہے اور نہ وہ
عوام کے ذریعہ سے بروئے کار آتی ہے۔اس لئے مروجہ جمہوریت جھوٹ اور فسادکا ذریعہ ثابت ہوئے بغیر
نہیں رہتی۔اور اس کی حیثیت از اول تا آخر دھوکہ سے زیادہ نہیں ہوتی۔اس لئے خدا تعالیٰ جب نبی بھیجتا ہے
تو وہ لوگوں
کا تزکیہ کر کے پہلے انہیں چنے اور منتخب کرنے کا اہل بناتا ہے۔پھر وہ نبی کی وفات کے بعد خدا
تعالیٰ کی مرضی کے مطابق کسی کو اپنا امام اور پیشوا منتخب کرتے ہیں۔اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی منشاء اور مرضی
کے مطابق خلافت کا نظام معرض وجود میں آتا ہے۔اور خلیفہ اہل لوگوں سے مشورہ طلب کرتا ہے۔اصل
خليفة الله محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔خلافت آپ کے واسطہ سے کل کے طور پر قائم ہوتی ہے اور
آپ کے طریق پر ہی گامزن رہتے ہوئے جملہ امور سر انجام دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے فرمایا کہ تم نے میرا بھی نمائندہ بننا ہے اور ان لوگوں کا بھی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے
شَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ
فرما کر لوگوں سے مشورہ لینے کا بھی حکم دیا اور ساتھ ہی فرمایا:۔*
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ
یعنی جب تو کسی امر کا فیصلہ کرلے تو عمل اپنے فیصلہ پر ہی کر۔یہ ہے شوریٰ کا وہ نظام، جو اللہ
تعالٰی نے محد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ قائم فرمایا۔خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو منتخب کرنے کا حق ، جن سے مشورہ لیا جائے ، خود رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو عطا فر مایا۔اس سے بہتر ڈیموکریٹک طریق انتخاب کا اور کوئی نہیں ہو سکتا کہ حقیقی بصیرت
12
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ تقریر فرموده 06 اگست 1982ء
مرصع انسان کامل شوری کے لئے لوگوں کو خود چنے۔اب چونکہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا
میں پھیل چکی ہے اور ایسے جماعتی مسائل پیدا ہو چکے ہیں، جو عالمی نوعیت کے ہیں۔اس لئے ضروری ہو گیا
ہے کہ مختلف ملکوں کی جماعتوں کو شوری کی تربیت دی جائے۔اگر انہیں شوری کی تربیت نہ دی گئی تو خطرہ
ہے کہ کہیں بعض ملکوں کی سوچ غلط راہ پر نہ چلی جائے۔اور وہ ڈیموکریسی جمہوریت ) کو ہی شورائی نظام نہ
سمجھ لیں۔اس لئے میں آج تمام ملکوں میں شوری کا نظام رائج کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔شوری کے
اراکین کا انتخاب ہر ملک کا مبلغ انچارج یا امیر (اگر مبلغ انچارج ہی امیر ہو ) کرے گا۔لیکن یہ شوری مبلغ
انچارج کی نہیں بلکہ خلیفہ وقت کی شوری ہوگی۔شوری کے تمام فیصلے مشوروں کی شکل میں منظوری اور فیصلے
کے لئے خلیفہ وقت کے پاس جائیں گے۔مبلغ کو ویٹو کا حق نہیں ہو گا۔اختلاف کی صورت میں وہ اپنے
دلائل کے ساتھ دیگر فیصلوں کے ساتھ اس فیصلہ کو بھی خلیفہ وقت کے پاس بھیجے گا۔حضور نے فرمایا:۔” مجھے امید ہے، شوری کا یہ نظام ہر ملک کی جماعت احمدیہ کے لئے روحانی جذبہ کو ابھارنے
(Spiritual excitement) کا موجب ہوگا۔انشاء الله العزيز وبالله التوفيق
( مطبوعه روز نامه الفضل 15 ستمبر 1982ء)
13