جماعتی نظام کو اسلامی خطوط پر چلنے کے لیے ہر ملک میں مجلس شوریٰ منعقد ہوگی ۔ تقریر فرمودہ 11 اگست 1982ء برموقع مجلس شوریٰ جماعت احمدیہ ڈنمارک

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خلاصه تقریر فرمود ه 11 اگست 1982 ء
جماعتی نظام کو اسلامی خطوط پر چلانے کے لئے ہر ملک میں مجلس شوری منعقد ہوگی
تقریر فرمودہ 11 اگست 1982ء بر موقع مجلس شوری جماعت احمد یہ ڈنمارک
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمه الله نے فرمایا:۔" آج ڈنمارک کی پہلی مجلس شوری ہو رہی ہے۔آئندہ ہر سال ہر ملک میں اس کی مجلس شوری
منعقد ہوا کرے گی۔تا کہ جماعتی نظام کو اسلامی خطوط پر چلانے میں افراد کی تربیت ہو سکے۔اور ہر ملک
میں جماعتی نظام کو اسی طرح چلایا جائے ، جس طرح مرکز میں چلایا جاتا ہے۔مرکز میں مجلس شوری تین دن تک جاری رہتی ہے۔پہلے دن سب
کمیٹیوں کا تقرر عمل میں آتا
ہے، وہ ایجنڈے کی تجاویز پر غور کر کے اپنی رپورٹ شوری میں پیش کرتی ہیں۔اس رپورٹ کی روشنی میں
شوری کے ممبران اپنا اپنا مشورہ پیش کرتے ہیں۔اور مشورہ جو آخری اور معین شکل اختیار کرتا ہے، اسے
خلیفہ وقت کے سامنے بغرض منظوری پیش کیا جاتا ہے۔جس پر خلیفہ وقت اپنا فیصلہ صادر کرتا ہے۔جہاں تک سب کمیٹیوں کے تقررکا تعلق ہے، وقت کی کمی کی وجہ سے سردست ہم اس پر عمل نہیں کر
سکیں گے۔میں ایجنڈا پڑھ کر سنادوں گا۔اس کے بعد مختلف تجاویز پر علیحدہ علیحد ہ عام بحث ہوگی۔جس ممبر سے
مشورہ طلب کیا جائے گا، وہ مخاطب صرف خلیفة المسیح کو کرے گا اور سب ممبران اسے سنیں گئے۔حضور نے اراکین شوری کے مشورے سننے کے بعد فرمایا:۔زیر غور امور کے متعلق بعض مفید تجاویز پیش کی گئی ہیں۔لیکن بالخصوص تبلیغی امور سے متعلق صحیح
تجاویز مرتب کرنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ ڈینش سوسائٹی اور اس کے مختلف حصوں اور ان کے باہمی
تعلقات کے بارہ میں صحیح معلومات اور اعداد و شمار مرتب کئے جائیں۔اور ان کی روشنی میں تجاویز مرتب
ہوں۔اس لئے مناسب یہ ہے کہ سر دست ایک کمیٹی بنادی جائے۔یہ ایک سٹینڈ نگ پلاننگ کمیٹی ہوگی۔یہ
کمیٹی ہرسہ زیر غور امور کے متعلق تجاویز مرتب کر کے مجھے بھیجے گی۔اور میری منظوری کے بعد ڈنمارک کی
مجلس عاملہ ان
تجاویز کوعملی جامہ پہنائے گی اور ان پر عملدرآمد کی وہ زمہ دار ہوگی۔17

اقتباس از خلاصه تقریر فرموده 11 اگست 1982
شکر
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مالی امور پر بحث کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بعض لوگ لازمی چندہ جات تو ادا نہیں کرتے مگر
دوسری مالی تحریکات میں حصہ لیتے ہیں یا صدقہ کے طور پر بعض رقوم دیتے ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا:۔جولوگ لازمی چندہ ادا نہیں کرتے اور دوسرے چندوں میں حصہ لے لیتے ہیں، ان سے کسی
قسم کا کوئی دوسرا چندہ نہ لیا جائے۔حتی کہ صدقہ کی رقم بھی نہ لی جائے۔یہ ایک بنیادی اصول ہے، اس کی
پابندی ضروری ہے۔دوسری ہدایت حضور نے اس ضمن میں یہ دی کہ
مرکز کے منظور شدہ چندوں کے علاوہ کوئی اور چندہ ممبران سے نہ مانگا جائے۔سوائے اس کے
کہ اس
کی پیشگی منظوری خلیفہ وقت سے حاصل کر لی گئی ہو۔ہمیں تعداد اور رقم کی پرواہ نہیں ہے۔ہم کوالٹی
(یعنی کیفیت) کے قائل ہیں۔18
مطبوعه روزنامه الفضل 13 اکتوبر 1982ء)

آج 10 میں سے 10 باقی