ضروری ہے کہ اپنے نفوس میں ایک پاک تبدیلی پیدا کریں

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع آل کشمیر احمد یہ مسلم کا نہ
ضروری ہے کہ اپنے نفوس میں ایک پاک تبدیلی پیدا کریں
پیغام بر موقع آل کشمیر احمد یہ مسلم کانفرنس منعقد ہ 15،14 اگست 1982ء
جان سے پیارے بھائیو اور بہنو!
بسم الله الرحمان الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگست کے مہینہ میں جماعت احمدیہ کشمیر سری نگر میں آل کشمیر احمد یہ مسلم کانفرنس کے انعقاد کی خبر سے
مجھے بہت خوشی ہوئی۔الحمد للہ کہ علاوہ ازیں بھی وادی کے مختلف مقامات پر تبلیغی جلسے منعقد کرنے کا اہتمام کیا جا
رہا ہے۔خدا تعالیٰ جماعت کے اس پروگرام کو ہر طرح کامیاب فرمائے۔کانفرنس اور جلسے بہت بابرکت ثابت
ہوں، ان میں شامل ہونے والے ہمارے رب کی رحمتوں اور اس کے فضلوں میں حصہ دار بنیں۔آپ نے خواہش کی ہے کہ میں اس موقع پر کوئی پیغام دوں۔میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی
تبلیغی پروگرام اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا، جب تک تبلیغ کرنے والے اور حق کی طرف بلانے والے کا
اپنا کردار اخلاق کے اعلیٰ معیار کے مطابق نہ ہو۔پس جب آپ حق کی تبلیغ کا بیڑا اٹھارہے ہیں تو آپ کے
لئے ضروری ہے کہ اپنے نفوس میں ایک پاک تبدیلی پیدا کریں۔برے اخلاق اور بری باتوں کو چھوڑ کر اخلاق
فاضلہ اور اچھی عادات اپنے اندر پیدا کریں۔یاد رکھیں، میں یہاں بیٹھا براہ راست آپ کی نگرانی نہیں کر سکتا۔لیکن ہمارا خدا ہر آن آپ کے اعمال پر نظر رکھ رہا ہے اور دلوں کے بھید سے بھی واقف ہے۔دو باتیں، جن کی طرف آج میں خصوصی توجہ دلانا چاہتا ہوں، ان میں سے ایک تکبر ہے اور
دوسرے باطنی۔یہ دونوں برائیاں ایسی ہیں کہ جن کے متعلق ہمارے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
اپنی تحریروں اور تقریروں میں ہمیں بار بار متنبہ کیا ہے۔چنانچہ تکبر کا ذکرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ تکبر سے بچو۔کیونکہ تکبر ہمارے خداوند
ذوالجلال کی آنکھوں میں سخت مکروہ ہے۔مگر تم شاید نہیں سمجھو گے کہ تکبر کیا چیز ہے؟
پس مجھ سے سمجھ لو کہ میں خدا کی روح سے بولتا ہوں۔ہر ایک شخص جو اپنے بھائی کو اس
19

پیغام بر موقع آل کشمیر احمد یہ مسلم کا نفرنس
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
لئے حقیر جانتا ہے کہ وہ اس سے زیادہ عالم یازیادہ عقل مند یا زیادہ ہنرمند ہے، وہ متکبر
ہے۔کیونکہ وہ خدا کو سر چشمہ عقل اور علم کا نہیں سمجھتا اور اپنے تئیں کچھ چیز قرار دیتا ہے۔کیا خدا قادر نہیں کہ اس کو دیوانہ کر دے اور اس کے اس بھائی کو، جس کو وہ چھوٹا سمجھتا
ہے، اس سے بہتر عقل اور علم اور ہنر دے دے۔ایسا ہی وہ شخص، جو اپنے کسی مال یا جاہ و
حشمت کا تصور کر کے اپنے بھائی کو حقیر سمجھتا ہے، وہ بھی متکبر ہے۔کیونکہ وہ اس بات کو
بھول گیا ہے کہ یہ جاہ و حشمت خدا نے ہی اس کو دی تھی۔اور وہ اندھا ہے اور وہ نہیں
جانتا کہ وہ خدا قادر ہے کہ اس پر ایک ایسی گردش نازل کرے کہ وہ ایک دم میں اسفل
السافلین میں جا پڑے اور اس کے اس بھائی کو ، جس کو وہ حقیر سمجھتا ہے، اس سے بہتر
مال و دولت عطا کر دے۔ایسا ہی وہ شخص جو اپنی صحت بدنی پر غرور کرتا ہے یا اپنے
حسن اور جمال اور قوت اور طاقت پر نازاں ہے اور اپنے بھائی کا ٹھٹھے اور استہزاء سے
حقارت آمیز نام رکھتا ہے اور اس کے بدنی عیوب لوگوں کو سناتا ہے، وہ بھی متکبر ہے۔اور وہ اس خدا سے بے خبر ہے کہ ایک دم میں اس پر ایسے بدنی عیوب نازل کرے کہ
اس بھائی سے اس کو بدتر کر دے اور وہ، جس کی تحقیر کی گئی ہے، ایک مدت دراز تک اس
کے قومی میں برکت دے کہ وہ کم نہ ہوں اور نہ باطل ہوں۔کیونکہ وہ جو چاہتا ہے، کرتا
ہے۔سو تم اے عزیزو! ان تمام باتوں کو یاد رکھو، ایسانہ ہو کہ تم کسی پہلو سے
خدا تعالی کی نظر میں متکبر ٹھہر جاؤ اور تم کو خبر نہ ہو۔ایک شخص، جو اپنے ایک بھائی کے
ایک غلط لفظ کی تکبر کے ساتھ تصحیح کرتا ہے، اس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ایک
شخص، جو اپنے بھائی کی بات کو تواضع سے سننا نہیں چاہتا اور منہ پھیر لیتا ہے، اس نے
بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ایک غریب بھائی، جو اس کے پاس بیٹھا ہے اور وہ کراہت
کرتا ہے، اس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔اور وہ، جو خدا کے مامور اور
مرسل کی پورے طور پر اطاعت کرنا نہیں چاہتا، اس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔اور وہ، جو خدا کے مامور اور مرسل کی باتوں کو غور سے نہیں سنتا اور اس کی تحریروں کو غور
سے نہیں پڑھتا، اس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔سو کوشش کرو کہ کوئی حصہ تکبر کا
تم میں نہ ہو، تاکہ ہلاک نہ ہو جاؤ اور تا تم اپنے اہل وعیال سمیت نجات پاؤ۔خدا کی
20

تحریک جدید- ایک اٹھی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
پیغام بر موقع آل کشمیر احمد یہ مسلم کا نفرنس
برموقع
طرف جھکو اور جس قدر دنیا میں کسی سے محبت ممکن ہے ہم اس سے کرو۔اور جس قدر دنیا
میں کسی سے انسان ڈر سکتا ہے، تم اپنے خدا سے ڈرو۔پاک دل ہو جاؤ اور پاک ارادہ
اور غریب اور مسکین اور بے شر ، تا تم پر رحم ہو۔وه
( نزول مسیح صفحه 26,27 روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 402,403)
بدظنی کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔بدظنی ایک ایسا مرض ہے اور ایسی بری بلا ہے، جو انسان کو اندھا کر کے ہلاکت
کے ایک تاریک کنویں میں گرا دیتی ہے۔بدظنی ہی ہے، جس نے ایک مردہ انسان کی
پرستش کرائی۔بدظنی ہی تو ہے، جولوگوں کو خدا تعالیٰ کی صفات خلق، رحم، رازقیت وغیرہ
سے معطل کر کے نعوذ باللہ ایک فرد معطل اور شئے بے کار بنا دیتی ہے۔الغرض ایسی بدظنی
کے باعث جہنم کا بہت بڑا حصہ اگر کہوں کہ سارا حصہ بھر جائے گا تو مبالغہ نہیں“۔لملفوظات جلد اول صفحه (62)
پھر فرماتے ہیں:۔میں سچ کہتا ہوں کہ بدظنی بہت ہی بری بلا ہے، جو انسان کے ایمان کو تباہ کر
دیتی ہے۔یہ بہت ہی خطرناک بیماری ہے، جس سے انسان بہت جلد
ہلاک ہو جاتا ہے۔اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں:۔دیکھ کر بھی بد کو بچو بد گمان سے
ڈرتے رہو عقاب خدائے جہان سے
شاید تمہاری آنکھ ہی کر جائے کچھ خطا
شاید
وہ ہار نہ ہو جو
تمہیں
ہے وہ بار
( ملفوظات جلد اول صفحہ 246,247)
نما
شاید تمہاری فہم کی ہی کچھ قصور ہو
شاید
آزمائش
غفور
ہو
پھر تم تو بد گمانی سے اپنی ہوئے ہلاک
خود سر پہ اپنے لے لیا خشم خدائے پاک
21

پیغام بر موقع آل کشمیر احمد یہ مسلم کا نفرنس
تحریک جدید - ایک البی تحریک
پس ہماری ہر وقت یہ دعا اور یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارا مولیٰ ہمیں تکبر اور بدظنی سے بچائے۔ہمیں ہر بری عادت ترک کرنے اور اچھی عادت اختیار کرنے کی توفیق بخشے۔اے میرے پیار و اور میرے آقا کے مقدس درخت وجود کی سرسبز شا خو! میرا رب تمہیں ہمیشہ
سرسبز اور شاداب رکھے، ہمیشہ تمہیں اپنی پناہ میں رکھے، تمہاری مشکلات دور فرمائے تمہیں اپنی رضا، اپنے
پیار اور اپنی رحمت سے نوازے۔آمین
والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
22
(مطبوعه روزنامه الفضل 09 اکتوبر 1982ء)

آج 10 میں سے 10 باقی