الیس اللہ بکاف عبدہ ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اگست 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 20 اگست 1982ء
اليس الله بکاف عبده
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اگست 1982ء
جماعت احمدیہ پر مختلف ادوار ایسے آتے رہے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی
آزمائشوں
کا دور ہوتا تھا۔اور مخالفتوں کے ایسے ایسے خطرناک زلزلوں اور ابتلاؤں میں سے جماعت گزرتی
رہی کہ دشمن یہ سمجھتا تھا کہ یہ عمارت اب منہدم ہونے کو ہے۔چنانچہ وہ لوگ، جن کے چھوٹے دل اور سطحی
نظریں تھیں، انہوں نے خوشیوں کے شادیانے بجانے شروع کر دیئے اور یہ مجھنے لگے کہ یہ چند دن کی بات
ہے، اس کے بعد دنیا میں جماعت کا کوئی نشان نہیں ملے گا۔یہ خدا کا فضل واحسان ہے کہ ابتلاء کے ہر دور کے بعد جماعت نے پہلے سے مختلف نظارہ دیکھا۔دشمنوں کی جھوٹی خوشیاں پامال کی گئیں اور جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے نیا استحکام بخشا بنی تمکنت عطا فرمائی،
نئے ولولے بخشے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے احباب جماعت کے دلوں میں نئی امنگیں ڈالی گئیں اور وہ نئی
منزلوں کی طرف پہلے سے زیادہ تیز قدموں کے ساتھ روانہ ہوئے۔یہ ایک ایسی تقدیر ہے، جو ہر دور میں اسی
طرح ظاہر ہوئی ہے اور ہمیشہ اسی طرح ظاہر ہوتی رہے گی۔کوئی نہیں، جو اس خدائی تقدیر کو بدل سکے۔اس ضمن میں کچھ تقاضے ہم سے بھی ہیں۔یہ وفا کے تقاضے ہیں۔صبر کے تقاضے ہیں۔استقلال کے ساتھ اپنے رب کی راہوں پر گامزن رہنے کے تقاضے ہیں۔اس کی ہر رضا پر راضی رہنے کے
تقاضے ہیں۔خواہ جنگی کی صورت ہو یا آسانی کی صورت، ہر حال میں رب کریم کے حضور سر تسلیم خم کرنے
کے تقاضے ہیں۔اگر ہم یہ تقاضے پورے کرتے رہے اور اپنی ذمہ داریوں
کو ادا کرتے رہے تو اللہ تعالیٰ
اپنے وعدوں کو ہمیشہ پہلے سے زیادہ شان کے ساتھ ہمارے حق میں پورا کرتا رہے گا۔جرمنی کی جماعت اس پہلو سے خدا کا ایک زندہ نشان ہے۔اس سفر پر روانہ ہونے سے پہلے میں
نے 1974ء سے پہلے کا چندے کا ریکارڈ نکلوایا اور پھر 74ء کے بعد کے چندے کا ریکارڈ دیکھا۔تو یوں
معلوم ہوا کہ پہلے دور کو بعد کے دور سے کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔یہ وہ ملک ہے، جہاں کی جماعت احمد یہ
بعض اوقات خود کفیل بھی نہیں ہوتی تھی۔اور جسے باہر کی جماعتوں کے ذریعہ مدددینی پڑا کرتی تھی۔اور جو
وو
23
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 20 اگست 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
تھوڑ اسا چندہ آہستہ آہستہ بڑھتا رہا، وہ بمشکل اس مقام تک پہنچا کہ یہ جماعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو
سکے۔پھر وہ زلزلے آئے ، جن کا میں نے ذکر کیا۔پھر اللہ کی راہ کے مہاجرین اپنے ملک کو چھوڑنے پر مجبور
ہوئے اور اس ملک میں آکر اللہ کے فضلوں اور رحمتوں کے سہارے پر انہوں نے پناہ لی۔خدا تعالیٰ کی
رحمتوں کا سایہ وہ اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔نتیجہ یہ نکلا کہ دیکھتے دیکھتے اس ملک کی جماعت احمدیہ کی کایا
پلٹ گئی۔چنانچہ یہ جماعت، جو بعض دفعہ اپنے کام چلانے کے لئے دوسری جماعتوں کی مرہون منت ہوا
کرتی تھی، نہ صرف خود کفیل ہو گئی بلکہ اس نے کئی دوسری جماعتوں کے بوجھ اٹھالئے۔اور آج خدا تعالیٰ
کے فضل سے یورپ کی ان جماعتوں میں شمار ہوتی ہے، جو اپنے بوجھ اٹھانے کے بعد باہر کی جماعتوں کے
بوجھ بھی اٹھا رہی ہیں۔چنانچہ جہاں کہیں بھی سلسلہ کو ضرورت پیش آتی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی کی
جماعت کے چندہ میں سے ایک خطیر رقم اس طرف منتقل کر دی جاتی ہے۔پس یہ ہے، وہ الہی نشان اور اس
کے فضلوں کا وہ پہلو، جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ
اپنے رب کے شکر گزار بندے بنیں۔اس سلسلہ میں سب سے پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جرمنی کی جماعت کے اکثر نوجوان بڑی
مشکلات میں سے گزر رہے ہیں اور گزرتے رہے ہیں۔میرے دل میں ان کے لئے خاص طور پر محبت
کے جذبات موجزن ہیں۔اس لئے کہ انہوں نے پیش آمدہ مشکلات کے باوجود خدا کے حقوق ادا کئے اور
سخت مشکلات میں سے گزرتے رہنے کے باوجود حمد باری سے ان کے سینے معمور اور یاد الہی سے ان کی
زبانیں تر رہیں۔اور جب کبھی خدا کی خاطر ان سے مالی قربانی کی اپیل کی گئی تو انہوں نے اس بارہ میں کسی
قسم کی کنجوسی نہیں دکھائی۔بہت سے ایسے دوست بھی ہیں، جو خدا کے فضل سے موصی ہیں، جو شرح کے
مطابق اپنے چندے ادا کرتے ہیں۔ان کے حالات اپنے ملک میں ایسے ہیں کہ وہ نہیں جانتے کہ واپس
جا کر ان کا کیا بنے گا؟ بعض دوستوں کے حالات جرمنی میں ایسے ہیں کہ ان کا سارا مستقبل بظاہر مخدوش نظر
آتا ہے۔لیکن جب خدا کی خاطر ان کو اپنے پاک مالوں سے جدا ہونے کی اپیل کی جاتی ہے، جو انہوں نے
بڑی محنت کے ساتھ پاکیزہ رزق کے طور پر کمائے ہوتے ہیں تو بڑے کھلے دل کے ساتھ وہ خدا کی راہ میں
ان عزیز مالوں سے جدا ہوتے ہیں۔وہ یہ سوچتے ہوں گے کہ ہمارا کیا بنے گا؟ میں ان کو بتا تا ہوں کہ ان کا
وہی بنے گا، جو ہمیشہ خدا کے بندوں کا بنا کرتا ہے۔اللہ ہی ہے، جوان کا کفیل ہے۔اللہ ہی تھا، جو ان کا کفیل
تھا۔اور اللہ ہی ہے، جو آئندہ بھی ہمیشہ ان کا کفیل رہے گا۔ان کی قربانیاں ان کے مستقبل کی ضمانتیں ہیں۔24
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 20 اگست 1982 ء
اور اس سے بہتر ضمانت دنیا میں اور کسی قوم کو نصیب نہیں ہو سکتی۔وہ لوگ، جو خدا کی راہ میں قربانیوں سے
نہیں ڈرا کرتے، اللہ خودان کا نگہبان ہو جاتا ہے، وہ خودان کا نگران بن جاتا ہے۔جرمنی میں پریس کا نفرنسز میں لوگوں کے پوچھنے پر میں ان
کو بتا تا رہا کہ یہ انگوٹھی ، ( جو حضور نے
اس وقت پہن رکھی تھی۔مرتب ) وہ انگوٹھی ہے، جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں
میں تھی۔میں ایک گنہ گار اور عاجز انسان ہوں۔میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ مقدس انگوٹھی اس گنہ گار کی
انگلی میں آئے گی۔لیکن خدا کی تقدیر نے یہی ظاہر فرمایا۔اس انگوٹھی کا پیغام ، وہی پیغام ہے، جو میں آپ کو
دے رہا ہوں۔وو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے بھی یہی پیغام تھا۔خدا نے فرمایا:۔اليس الله بکاف عبده
کہ اے میرے بندے! آج تو تو ہے دنیا میں میری عبادت کا خلاصہ تجھے وہم کیسے پیدا ہوا
کہ میں تجھے ملنے دوں گا۔میں نے اپنے عبادت گزار بندوں سے تو کبھی بے وفائی نہیں کی۔پس جرمنی کے احباب جماعت کے لئے بھی میرا یہی پیغام ہے کہ آپ
اليس الله بکاف عبده
کا فیض اٹھاتے رہے ہیں، اب بھی اٹھارہے ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے۔لیکن
اس کے ساتھ عبادت
کا بھی تو حق ادا کیجئے۔کیونکہ اس الیس اللہ کی روح عبادت میں مخفی ہے۔اليس الله بکاف عبده
میں ایک پیغام ہے کہ جب تک دنیا میں خدا کی عبادت قائم رہے گی اور جب تک اللہ سے محبت
کرنے والے دل دھڑکتے رہیں گے اللہ کے فضلوں کی ہمیشہ کے لئے ضمانت ہے۔اور اس ضمانت کو دنیا
میں کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔پس جہاں خدا تعالیٰ نے آپ
کو مالی قربانیوں کی توفیق بخشی ہے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں آپ نے
اپنے عزیز مال فدا کرنے کی سعادت پائی ہے، وہاں اس بات کو بھی فراموش نہ کریں۔اگر آپ نے اس
حقیقت کو فراموش
کر دیا تو یہ رحمتیں اور یہ برکتیں عارضی ثابت ہوں گی۔آپ کے ساتھ کچھ دیر چلیں گی ، پھر
آپ کی اولادوں کے حصہ میں نہیں آئیں گی۔اس لئے سب سے اہم اور بنیادی پیغام، جو میں آپ کے
لئے لے کر آیا ہوں ، وہ یہی ہے کہ خدا کی عبادت کو قائم کریں۔ہر دل ، وہ عابد دل بن جائے، ہر شخص خدا کا
25
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 20 اگست 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم
ایسا عبادت گزار بندہ بن جائے کہ ہر ایک احمدی فرد کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خدا کے فرشتے یہ آواز
بلند کر رہے ہوں کہ:
اليس الله بکاف عبده
اليمن الله بكاف عبده
اليس الله بکاف عبده
اليمن الله بكاف عبده
یہی ہے ہماری زندگی کا راز۔اسی میں جماعت احمدیہ کی اجتماعی زندگی ہے۔اسی میں ہم سب کی
انفرادی زندگی ہے۔اس لئے عبادت کی لذت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔وو
پیس یاد رکھیں، یہی وہ طاقت ہے، جس کے بل بوتے پر احمدیت نے دنیا میں اسلام کو
غالب کرنا ہے۔یہی وہ ذریعہ ہے، جس سے احمدیت کی گاڑی رواں دواں رہے گی۔پس احمدیت کی اس گاڑی کو ، جسے خدا کے نام پر اسلام کی سربلندی کے لئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے خون سے سینچتے ہوئے اور اس میں اپنا خون بھر کر دنیا میں جاری فرمایا
ہے، اس کو اپنے خونوں سے بھری رکھیں، یعنی محبت کے خون سے عشق کے خون سے، اللہ تعالیٰ کی راہ میں
قربانیوں کے خون سے۔خدا تعالیٰ کی عبادت کے جذبہ سے یہ گاڑی آگے چلے گی۔پس یہ وہ بنیادی
-
حقیقت ہے، جس سے کبھی غافل نہ ہوں“۔روزنامه الفضل 31اکتوبر 1983 ء)
26