ہم اہل سپین کے لیے محبت کے سوا اور کوئی پیغام نہیں لائے ۔ خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1982ء برموقع افتتاح مسجد بشارت سپین

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک
خطاب فرموده 10 ستمبر 1982 ء
ہم اہل پین کے لئے محبت کے سوا اور کوئی پیغام نہیں لائے
خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1982ء برموقع افتتاح مسجد بشارت سپین
حضور نے تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" آج میں اللہ کے نام کے ساتھ ، جو رحمن اور رحیم ہے، اس مسجد کا افتتاح کرتا ہوں۔اسی کی حمد
سے میرا دل لہریز ہے، جو تمام جہانوں کا رب ہے، جو رحمن ہے، جو رحیم ہے، جو زمین و آسمان کا اور ہر اس
ھی کا، جو ان کے درمیان ہے، مالک ہے۔اور ہر عارضی ملکیت بھی بالآخر اسی کی طرف لوٹائی جائے گی۔اور نہ کوئی عارضی مالک رہے گا اور نہ کوئی مستقل۔مگر وہی ایک، جو واحد و یگانہ ہے۔کوئی اس کا شریک نہیں۔خالصہ اس کی عبادت کی خاطر آج ہم اس مسجد کا افتتاح کر رہے ہیں۔اور اسی سے التجا کرتے ہیں کہ وہ
ہمیں عبادت کا حق ادا کرنے کی توفیق بخشے۔کیونکہ اس کی ہدایت اور اس کی مدد کے بغیر کوئی نہیں، جو اس کی
سچی عبادت کی توفیق پاسکے۔پس ہماری روحیں آج اسی کے حضور سربسجو د ہیں اور اسی کو پکارتی ہوئی، اس
کے آستانہ الوہیت پر گرتے ہوئے ، یہ التجا کرتی ہیں کہ اے وہ، جو تمام ہدایت کا سر چشمہ ہے، ہمیں اپنے
سیدھے راستے کی طرف ہدایت دے۔اور سیدھے راستہ پر قائم رکھ۔یہاں تک کہ ہم اس انجام
کو پہنچیں،
جور است بازوں کا انجام ہے۔یعنی اس سیدھی راہ پر چلنے والوں کا انجام، جن پر تو نے انعام فرمایا اور جو
تیرے حضور آخر تک راست باز ٹھہرے۔اے ازلی و ابدی خدا! جو ہر نور کا منبع اور ہر ہدایت کا سر چشمہ ہے،
ہمیں ان بدنصیبوں کے انجام سے بچا، جو ایک بار تیری سیدھی راہ پر چلنے کے باوجود اس راہ کے تقاضوں کو
پورا نہ کر سکے اور تیرے انعام کی بجائے تیرے غضب کا مورد ٹھہرے۔اور ان گم کردہ راہوں کے انجام
سے بھی بچا، جو چند قدم تیری راہ پر چلنے کے بعد اس راہ کو چھوڑ بیٹھے اور تیری ہدایت کے نور سے عاری ہو کر
شیطان کے ظلماتی راستوں پر بھٹک گئے۔آج اس مسجد کے افتتاح کے دن ہمارے دل حمد و ثناء سے لبریز ہیں اور اسی کا ذکر ہماری زبانوں پر
جاری ہے اور اسی کی یاد ہمارے جسم و جان کے ہر ذرہ میں رچ بس گئی ہے۔اور ہمارے وجود مجسم دعا بن چکے
ہیں کہ اے خدا! ہمیں ان تمام ذمہ داریوں کی ادائیگی کی توفیق بخش اور ان اعلیٰ اقدار کی حفاظت کی طاقت بخش،
جو ہر اس مسجد کے ساتھ وابستہ ہیں، جو خالصہ تیرے نام پر، تیری ہی عبادت کے لئے تعمیر کی جاتی ہے۔31

خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وہ اعلیٰ اقدار کیا ہیں؟ یہی کہ تیرے گھر کے دروازے تیری تمام مخلوق پر ہمیشہ وار ہیں گے اور بلا
تمیز رنگ ونسل تمام وہ لوگ ، جو تجھے واحد و یگانہ جانتے ہوئے تیری چوکھٹ پر جھکنے کے لئے آتے ہیں،
تیرے گھر کی رسائی پائیں۔اور کوئی نہیں، جو انہیں اس میں داخل ہونے اور اس میں عبادت سے روک
سکے۔ہاں وہ فتنہ پرداز اور شریر لوگ، جو عبادت کی بجائے فساد کی نیت سے تیرے پاک گھر میں داخل
ہونے کی کوشش کریں، ہم ان کا معاملہ تجھ پر ہی چھوڑتے ہیں اور تجھی سے التجاء کرتے ہیں اور تجھی پر توکل
رکھتے ہیں کہ ان کے ناپاک قدم تیرے پاک گھر کو گندا کرنے کی توفیق نہ پائیں۔اے خدا! ہمیں توفیق
بخش کہ اس عظیم پیغام کو ہمیشہ یادرکھیں، جو ہر اس مسجد کے ساتھ وابستہ ہے، جو خالصہ تیرے ہی ذکر کو بلند
کرنے کے لئے بنائی جاتی ہے۔وہ پیغام کیا ہے؟ وہ صلح اور امن کا پیغام ہے، انسان اور انسان کے درمیان عدل اور مساوات اور
اخوت اور محبت کا پیغام ہے۔وہ پیغام یہ ہے کہ جس طرح آسمان پر تمہارا خدا ایک ہے، اے ایک خدا کے
پوجنے والو! تم بھی زمین پر ایک ہو جاؤ اور ہر نفرت اور ہر بغض اور ہر کینہ کو اپنے دلوں سے نکال دو۔اور ہر
اس بات کو ترک کر دو، جو خدائے واحد ویگانہ کے بندوں کے درمیان تفریق کرتی ہے اور انسان کو انسان
سے جدا کرنے والی بات ہے۔یہ مسجد پانچ وقت بلند اذانوں کے ذریعے تمہیں اس حقیقت کی یاد دلاتی ہے
کہ تمہارا ایک خدا ہے اور تم سب اسی ایک خدا کے بندے ہو۔ہر بڑائی اسی کے لئے ہے اور وہی ایک ذات
ہے، جو تم سب کی عبادت کے لائق ہے۔پس اگر تم چاہتے ہو کہ تم بھی ایک ہو جاؤ تو اے آدم کے بیٹو اور
بیٹیو! تم اس واحد و یگانہ خدا سے اپنا تعلق جوڑ لو، جو تم سب میں مشترک اور تم سب کا ایک ہی خدا ہے۔ہر مسجد ، جو خدائے بزرگ و برتر کی تسبیح وتحمید اور اس کی عبادت کے لئے بنائی جاتی ہے ، ہمیں اس
عظیم خطبہ کی یاد دلاتی ہے، جو خدا کے بندے اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اپنے وصال سے قبل آخری حج کے موقع پر دیا۔یہ وہی تاریخی خطبہ ہے، جو ہمیں توحید کے فلسفہ سے آگاہ
کرتا ہے۔اور خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کے تقاضے خوب کھول کھول بیان کرتا ہے۔یہ وہ خطبہ ہے، جو
ہمیں بتاتا ہے کہ خالق کی عبادت کا حق ادا نہیں ہو سکتا، جب تک اس کی مخلوق کے حقوق بھی ادا نہ کئے
جائیں۔یہ وہ خطبہ ہے، جو تمام وہ حقوق گنواتا ہے، جو اس کے ہر ایک بندے کے اس کے دوسرے بندوں
پر ہیں۔اور ہمیں سمجھاتا ہے کہ اگر تم مخلوق کے حقوق ادا نہیں کرو گے تو صرف مخلوق ہی سے نہیں بلکہ خالق
سے بھی کاٹے جاؤ گے۔یہ وہ زندہ جاوید خطبہ ہے، جو وقت کی دست برد سے آزاد ہے۔اور چودہ سو برس
32

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطابه فرمودہ 10 ستمبر 1982ء
گزرنے کے بعد آج بھی اسی طرح تازہ اور شاداب اور زندہ تابندہ ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ
موقع پر موجود سوالاکھ پرستاران تو حید کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔أَيُّهَا النَّاسُ الّا إِنَّ رَبَّكُمْ وَاحِدٌ۔وَإِنَّ ابَاءَ كُمُ وَاحِدٌ۔أَلَا لَا فَضْلَ لِعَرَبِي
عَلَى أَعْجَمِيٌّ وَلَالَاعْجَمِيٌّ عَلى عَرَبِيٌّ۔وَلَا لَا حَمَرَ عَلَى أَسْوَدَ۔وَلَالَاَسْوَدَ عَلَى أَحْمَرَ۔اَلا وَإِنَّ كُلَّ دَمٍ وَمَالٍ وَمَاثَرَةٍ كَانَتْ فِي
الْجَاهِلِيَّةِ تَحْتَ قَدَمِي هَذَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔اَلاَلَا تَظْلِمُوا۔الا لا تَظْلِمُوا الاَلَا تَظْلِمُوا۔دِمَاءُ الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعَةٌ۔أَلَا إِنَّ كُلَّ رِبَا فِي
الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوع فَاتَّقُوا اللهَ فِى النِّسَاءِ۔إِنَّ لَكُمْ عَلَى نِسَاءِ كُمْ
حَقًّا۔وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ حَقًّا۔اَرِفَّائِكُمْ۔اَرِقَائِكُمْ۔أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ
وَاكُسُوهُمْ مِمَّا تَلْبِسُونَ إِنَّ دِمَانَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ حَرَامٌ
عَلَيْكُمْ إِلَى إِنَّ تَلْقُوا رَبَّكُمْ۔یعنی اے انسانو اسن لو کہ تم سب کا خدا، ایک خدا ہے۔اور تم سب کا جد امجد بھی ایک ہی ہے۔کسی
عربی کو عجمی پر فضیلت نہیں اور نہ ہی عجمی کو عربی پر برتری حاصل ہے۔نہ ہی سفید کوسیاہ پر کوئی فضیلت حاصل
ہے اور نہ ہی سیاہ کو سفید پر سن لو کہ انسانی جان کی بے حرمتی یا مال کی بے حرمتی یا ایک انسان کا دوسرے پر جو
ترجیحی سلوک جاہلیت میں قائم تھا، میں آج قیامت کے دن تک کے لئے اپنے پاؤں کے نیچے مسلتا ہوں۔خبردار! کوئی حق تلفی نہ کروں کوئی حق تلفی نہ کرو، کوئی حق تلفی نہ کرو۔جاہلیت کے زمانہ کے خون درخون کے انتقام
کا سلسلہ موقوف کیا جاتا ہے۔جاہلیت کے تمام سود ( جو حقوق انسانی کے استحصال کا ذریعہ تھے۔( موقوف
کئے جاتے ہیں۔عورتوں کے حقوق کے متعلق اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔جس طرح تمہارے حقوق عورتوں پر ہیں،
بالکل اسی طرح عورتوں کے تم پر حقوق ہیں۔قیدیوں کا خیال رکھو، قیدیوں کا خیال رکھو۔جو خود کھاتے ہو ، وہی
ان کو کھلاؤ۔اور جیسا لباس خود پہنتے ہو ، ویسا ہی ان کو پہناؤ۔اور یاد رکھو کہ تمہاری جان اور تمہارے مال اور
تمہاری عزت کی حرمت تم پر واجب کر دی گئی ہے۔اس روز تک کہ تم اپنے رب سے ملو۔یہ وہی پیغام ہے، جس کی حفاظت کے لئے اور جس کی روح کو از سر نو زندہ کرنے کے لئے
غلامان محمد میں سے خدا تعالیٰ نے ایک عظیم غلام کو اس زمانہ کا امام بنا کر مبعوث فرمایا۔تا کہ وہی نیک باتیں
ہمیں یاد کر وائے ، جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں ہیں۔اور اپنے پاک نمونہ سے ویسی ہی ایک
33

خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1982ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جماعت پیدا کرے، جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جماعت تھی۔اور از سرنو پاک اسلامی تعلیم کو پاک
انسانی اعمال کے سانچے میں ڈھال دے۔میری مراد اس عظیم غلام سے مرزا غلام احمد قادیانی کی ذات
ہے۔جن کو اللہ تعالیٰ نے چودھویں صدی کے سر پر مہدی اور مثیل مسیح بنا کر مبعوث فرمایا۔اور جو امت محمدیہ
کے لئے حیات نو کا پیغام لایا۔اور کل عالم کو اسلام کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے اس نے ایک عظیم
مہم کا آغاز فرمایا۔اور اس جماعت کی بنیاد ڈالی، جو اسلام اور بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے بنائی گئی۔اور جس کا نام جماعت احمد یہ ہے۔آپ نے اس دور کے انسان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔وہ سچا اور کامل خدا، جس پر ایمان لانا ، ہر ایک بندہ کا فرض ہے، وہ رب العالمین
ہے۔اور اس کی ربوبیت کسی خاص قوم تک محدود نہیں اور نہ کسی خاص زمانہ تک اور نہ
کسی خاص ملک تک۔بلکہ وہ سب قوموں کا ربّ ہے اور تمام زمانوں کا رب ہے اور
تمام مکانوں کا رب ہے اور تمام ملکوں کا وہی رب ہے۔اور تمام فیوض کا وہی سرچشمہ
ہے اور ہر ایک جسمانی اور روحانی طاقت اسی سے ہے اور اسی سے تمام موجودات
پرورش پاتی ہیں اور ہر ایک وجود کا وہی سہارا ہے۔خدا کا فیض عام ہے، جو تمام قوموں
اور تمام ملکوں اور تمام زمانوں پر محیط ہو رہا ہے۔پیس جب کہ ہمارے خدا کے یہ
اخلاق ہیں تو ہمیں مناسب ہے کہ ہم بھی انہیں اخلاق کی پیروی کریں۔پھر فرمایا:۔پیغام صلح صفحہ 4,5 روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 442,443)
اس کی تو حید زمین پر پھیلانے کے لئے اپنی تمام طاقت سے کوشش کرو۔اور
اس کے بندوں پر رحم کرو۔اور ان پر زبان یا ہاتھ یا کسی تدبیر سے ظلم نہ کرو۔اور مخلوق
کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو۔وو
کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحه (13)
اپنی بعثت کا مقصد بیان کرتے ہوئے آپ نے یہ وضاحت کی کہ:۔میں اخلاقی و اعتقادی و ایمانی کمزوریوں اور غلطیوں کی اصلاح کے لئے دنیا
میں بھیجا گیا ہوں۔اور میرا قدم حضرت عیسی علیہ السلام کے قدم پر ہے۔انہیں
معنوں سے میں مسیح موعود کہلا تا ہوں۔کیونکہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ محض فوق العادت
نشانوں اور پاک تعلیم کے ذریعہ سے سچائی کو دنیا میں پھیلاؤں۔میں اس بات کا
34

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1982ء
مخالف ہوں کہ دین کے لئے تلوار اٹھائی جائے اور مذہب کے لئے خدا کے بندوں
کے خون کئے جائیں۔اور میں مامور ہوں کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے، ان تمام
غلطیوں کو مسلمانوں سے دور کر دوں۔اور پاک اخلاق اور بردباری اور علم اور
انصاف اور راست بازی کی راہوں کی طرف ان کو بلاؤں۔میں تمام مسلمانوں اور
عیسائیوں اور ہندوؤں اور آریوں پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ دنیا میں کوئی میرا دشمن
نہیں ہے۔میں بنی نوع سے ایسی محبت کرتا ہوں کہ جیسے والدہ مہربان اپنے بچوں
سے بلکہ اس سے بڑھ کر۔( اربعین نمبر 1 صفحہ 1,2 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 343,344)
اپنی جماعت کو تا کیدی نصیحت کرتے ہوئے آپ نے ہدایت کی کہ :
میں اس وقت اپنی جماعت کو ، جو مجھے مسیح موعود مانتی ہے، خاص طور پر سمجھاتا ہوں
کہ وہ ہمیشہ ان ناپاک عادتوں سے پر ہیز کریں۔مجھے خدا نے جو مسیح موعود کر کے بھیجا
ہے اور حضرت مسیح ابن مریم کا جامہ مجھے پہنا دیا ہے، اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ
شرسے پر ہیز کرو اور نوع انسان کے ساتھ حق ہمدردی بجالاؤ۔اپنے دلوں کو بغضوں
اور کینوں سے پاک کرو کہ اس عادت سے تم فرشتوں کی طرح ہو جاؤ گے۔کیا ہی گندہ
اور ناپاک وہ مذہب ہے، جس میں انسان کی ہمدردی نہیں۔اور کیا ہی ناپاک وہ راہ
ہے، جو نفسانی بغض کے کانٹوں سے بھرا ہے۔سو تم جو میرے ساتھ ہو، ایسے مت ہو۔تم سوچو کہ مذہب سے حاصل کیا ہے؟ کیا یہی کہ ہر وقت مردم آزادی تمہارا شیوہ ہو؟
نہیں، بلکہ مذہب اس زندگی کے حاصل کرنے کے لئے ہے، جو خدا میں ہے۔اور وہ
زندگی نہ کسی کو حاصل ہوئی اور نہ آئندہ ہوگی بجز اس کے کہ خدائی صفات انسان کے
اندر داخل ہو جائیں۔خدا کے لئے سب پر رحم کرو تا آسمان سے تم پر رحم ہو۔آؤ میں
تمہیں ایک ایسی راہ سکھاتا ہوں ، جس سے تمہارا نور تمام نوروں پر غالب رہے۔اور وہ
یہ ہے کہ تم تمام سفلی کینوں اور حسدوں
کو چھوڑ دو اور ہمدرد نوع انسان ہو جاؤ اور خدا میں
کھوئے جاؤ اور اس کے ساتھ اعلیٰ درجہ کی صفائی حاصل کرو۔گورنمنٹ انگریزی اور جہاد، روحانی خزائن جلد 17 صفحه (14)
35

خطاب فرموده 10 ستمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
غرض اسلام کے اس محبت بھرے پیغام کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر انسان خواہ کسی رنگ و نسل و ملک
سے تعلق رکھتا ہو، کوئی زبان بولتا ہو، ایک ہی خدا کی تخلیق ہے۔وہ ہمارا خدا، جس کو ہم اللہ کے نام سے
پکارتے ہیں، ہر انسان کا خدا ہے۔وہ سب قوموں اور ملکوں پر مہربان ہے۔سب انسان اس کی نظر میں
برابر اور بھائی بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وہ بہت ہی رحم کرنے والا، بہت ہی شفقت کرنے والا اور بہت
ہی قدرتوں
کا مالک خدا ہے۔جو اس کی طرف جھکتا ہے اور اس سے مانگتا ہے، وہ اللہ اس پر بہت فضل کرتا
ہے، بہت رحم کرتا ہے۔آج انسانیت ایک عالمگیر اور خوفناک تباہی کے کنارا پر کھڑی ہے۔جس سے بچنے کی تمام انسانی
کوششیں بظاہر نا کام نظر آتی ہیں۔مگر ایک دروازہ اس تباہی سے بچنے کا آج بھی کھلا ہے۔اور وہ یہ کہ انسان اپنے
خالق و مالک اپنے رب کی طرف رجوع کرے اور اس کے پیغام کو قبول کر کے اس کے رحم کا مورد بنے۔آج ہم یہاں اسی لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ خدائے واحد اور برتر سے دعا مانگتے ہوئے اور اسی
سے مدد طلب کرتے ہوئے، اس کے اس گھر کو دعاؤں اور مناجات سے آباد کریں۔اس گھر کے دروازے
ہر اس شخص کے لئے کھلے ہوں گے، جو خدائے واحد و برتر کو مان کر اس کے حضور جھکے اور اس کی عبادت
کرے۔ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ اس مسجد کو تمام سپین اور یورپ بلکہ تمام دنیا کے لئے رحمت و تسکین کا ذریعہ
بنائے اور جماعت احمدیہ کی اس خدمت کو اپنے فضل سے قبول فرمائے۔(آمین)
اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس کی
تعمیر کے منصوبہ میں کسی نہ کسی رنگ میں کام کیا ہے۔بالخصوص اس شہر کی انتظامیہ اور چین کے تمام ارباب
اقتدار کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اختلاف مذہب کے باوجود زمین کے حصول اور
تعمیر مسجد کی اجازت کے سلسلہ میں ہمارے لئے سہولت میسر کر کے بین المذاہبی تعاون اور ہمدردی کا ایک
وسیع دروازہ کھولا - May Allah Bless Them All لیکن یہ ذکر کرتے ہوئے سب سے نمایاں
نام جو ذہن میں ابھرتے ہیں، جن کے لئے شکریہ کے ساتھ پر خلوص دعا دل سے اٹھتی ہے ، وہ اس عمارت
کے آرکیٹکٹ مسٹر St۔Jose Luis Lopes Derigo ہیں، جنہوں نے محض فنی تعلق پر انحصار نہیں کیا
بلکہ قلبی تعلق کے ساتھ اس مسجد کی تعمیر اور تحسین میں نمایاں حصہ لیا۔اسی طرح بجلی کا سامان بنانے والی سپین
کی مشہور فرم۔Sr۔Antonio Caronel of Generator Sevilla اور اس کے مالکان
بے حد پر خلوص شکریہ کے مستحق ہیں، جنہوں نے اپنے اعلیٰ خلق اور وسعت قلبی کا اظہار اس طرح کیا کہ بجلی
36

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1982 ء
کا بیش قیمت سامان مسجد کے لئے پیش کر دیا۔اللہ ان دونوں کو اپنی بہترین جزاء سے نوازے اور ان سب کو
بھی، جنہوں نے کسی بھی رنگ میں مسجد کی خدمت کی۔لیکن پیشتر اس کے کہ میں اس مضمون کو آگے بڑھاؤں، میں یہ بیان کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ
جہاں میرا دل اس مقدس خوشی کی تقریب کے موقع پر خوشی اور حمد کے جذبات سے لبریز ہے، وہاں ساتھ ہی
ایک درد کی کسک بھی پاتا ہے۔جو ایک پیاری یاد کے نتیجہ میں اٹھ رہی ہے۔وہ یاد تنہا میری ہی ملکیت نہیں
بلکہ دنیا کے لکھوکھا (Millions) احمدی اس یاد میں میرے شریک ہیں اور میرے ساتھ یہ درد بانٹنے
والے ہیں۔صرف احمدی ہی نہیں ، خود اس علاقہ کے وہ تمام خوش نصیب باشندے، جنہوں نے اس مسجد
کے سنگ بنیاد کی تقریب کا مشاہدہ کیا اور ہمارے سابق محبوب امام حضرت مرزا ناصر احمد صاحب رحمتہ اللہ
علیہ سے متعارف ہوئے۔وہ سب بھی بلاشبہ اس میٹھی یاد اور اس سے پیدا ہونے والے درد میں ہمارے
شریک ہیں۔لیکن وہ مقدس آسمانی آقا، جس کے نام کی عظمت اور تقدیس کی خاطر یہ مسجد بنائی جارہی ہے،
وہ ہمیں ہر دوسرے وجود سے زیادہ پیارا ہے۔ہر چند کہ جانے والے سے ہمیں بہت محبت تھی لیکن بلانے
والا اس سے بھی زیادہ پیارا ہے۔پس ہمارے دل اس کی رضا پر راضی اور اس کے حضور جھکے ہوئے ہیں۔وہ
ہر دوسرے وجود سے زیادہ ہمیں عزیز ہے۔اور ہر دوسرے وجود سے زیادہ اپنے بندوں سے پیار کرتا ہے۔وہ رحمت اور شفقت اور پیار کا ایک نا پید کنارہ سمندر ہے، جس کا نہ ازل میں کوئی کنارہ ہے، نہ ابد میں کوئی
آخری حد۔اپنی مخلوقات سے اس کی شفقت اور رحمت بے حد و حساب ہے۔ہر مذہب، جو رحمت کے اس ازلی سر چشمہ سے پھوٹتا ہے، لازم رحمت ہی کی تعلیم دیتا ہے۔اور بنی
نوع انسان کے لئے سوائے کچے پیار اور ہمدردی کے اور کچھ نہیں پیش کرتا۔اس اٹل اصول کے برعکس بھی اسی
طرح درست ہے۔یعنی کوئی مذہب اگر خدا کی طرف سے ہونے کا دعوی کرے لیکن خداہی کے نام پر انسان
انسان کے درمیان نفرت اور بغض اور کینہ اورفتنہ اور فساد کی تعلیم دے تو یقینا وہ مذہب جھوٹا ہے۔کیونکہ محبت کے
سینے سے نفرت کا چشمہ نہیں پھوٹ سکتا۔اور ماں کے سینے سے دودھ کی بجائے زہر تاریخ کی دھاریں نہیں بہا
،
کرتیں۔اسلام کی سچائی کا ثبوت بھی اس
کی تعلیم میں مضمر ہے، جو امن اور صلح اور محبت اور رحمت کی تعلیم ہے۔آخر ایک دفعہ پھر میں یہ بات واضح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ ہم اہل سپین کے لئے نیک جذبات
کے سوا کچھ اپنے دلوں میں نہیں پاتے۔اور ان کو اس خدائے واحد و یگانہ کی طرف بلانے کے لئے آئے ہیں،
جس کی عبادت کے لئے کامل خلوص کے ساتھ آج ہم اس مسجد کے افتتاح کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ہم یہ
37

خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کے تمام مصائب اور تمام مسائل کا حل ایک اور صرف ایک ہے کہ وہ اپنے خالق اور اپنے
مالک اور اپنے رب کی طرف لوٹ آئے۔تمام بنی نوع انسان کو محبت کے رشتوں میں باندھنے کا اس کے سوا اور
کوئی ذریعہ نہیں۔جیسے ایک ماں اور ایک باپ کے بچے رحمت اور محبت کا ایک طبعی جذبہ اپنے دل میں موجزن
پاتے ہیں۔ایک ہی خالق کی مخلوق ہونے کا یقین اور اپنے تعلقات کو اس یقین کے سانچے میں ڈھالنا ہی
مشرق اور مغرب، شمال اور جنوب میں بسنے والے انسانوں کو وہ محبت عطا کر سکتا ہے، جس کو آج انسانیت ایک
ایسے پیاسے کی طرح ترس رہی ہے، جو پانی کے بغیر پیتے ہوئے صحرا میں ایڑیاں رگڑ رہا ہو۔پس اس خدا کی قسم کھا کر میں اپنی اور اپنی جماعت کی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں، جس کے
قبضے میں ہماری جانیں ہیں اور جو دلوں کے حال سے خوب واقف ہے کہ ہم اہل سپین کے لئے خدائے
واحد و یگانہ اور بنی نوع انسان کی محبت کے سوا اور کوئی پیغام نہیں لائے۔دنیا میں بعض ایسی قومیں بھی ہوں گی، جو محبت کے سوا بھی فتح کی جاسکتی ہوں اور فتح کی جاتی
ہیں۔لیکن اہل سپین ان قوموں میں سے نہیں۔اہل سپین کے متعلق تاریخ کا مطالعہ مجھے بتاتا ہے کہ اس قوم
کو محبت کے سوا کسی اور ہتھیار، کسی اور کوشش، کسی اور ذریعہ سے فتح نہیں کیا جاسکتا۔اہل بصیرت تاریخ
دانوں نے نپولین کی آخری شکست کے اسباب کا تجزیہ کرتے ہوئے کیا خوب لکھا ہے کہ نپولین کی ناکامی
کا سب سے بنیادی اور سب سے اہم اور سب سے زیادہ تباہ کن امر یہ تھا کہ وہ اہل سپین کے مزاج کو سمجھنے
میں ناکام رہا۔اور تلوار سے اس قوم کو رام کرنے اور بیرونی حکومت کے قیام کی کوشش کی، جس کی سرشت
میں ہی تلوار سے رام ہونا نہیں لکھا تھا۔پس نپولین نے نہ تو روس کی یخ بستہ لق و دق برفانی وسعتوں میں
شکست کھائی ، نہ واٹرلو کے میدان میں اس کی تقدیر کا فیصلہ ہوا۔اس کی تقدیر کا فیصلہ تو اسپین کے میدانوں
اور اسپین کے ٹیلوں اور اسپین کے پہاڑوں پر ہوا۔اور اسی روز اس کے مقدر میں شکست لکھی جاچکی تھی،
جب اس نے اہل سپین کے دل تلوار کی قوت سے جیتنے کی کوشش کی۔میں اپنے رب کی عطا کردہ بصیرت سے اور اسی کی راہنمائی کے نتیجہ میں اس یقین پر قائم ہوں
کہ اہل اسپین کی فتح محبت اور عشق اور خدمت کے ہتھیاروں سے مقدر ہو چکی ہے۔اور کوئی اس تقدیر کو بدل
نہیں سکتا۔لیکن ساتھ ہی اہل اسپین کو میں یہ تسلی بھی دیتا ہوں کہ محبت کی فتح تو ایک دو دھاری تلوار کی فتح ہوا
کرتی ہے، جو ایک ہی وار میں مفتوح کی طرح فاتح کے دل پر بھی چلتی ہے۔اور فاتح اور مفتوح کے درمیان
کوئی فرق نہیں رہنے دیتی۔دونوں کو یکساں ایک دوسرے کی محبت میں تڑپتا چھوڑ جاتی ہے۔اور عاشق اور
38

خطاب فرموده 10 ستمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
معشوق، فاتح اور مفتوح کے فرق مٹادیتی ہے۔نہیں نہیں بلکہ یہ ایک عجیب دنیا ہے۔جہاں فاتح ، مفتوح
بن جاتا ہے اور مفتوح، فاتح۔دیکھو عاشق اپنے محبوب پر فتح پاتا ہے تو اس سے اس کے مظالم کا انتظام تو
نہیں لیا کرتا۔بلکہ اور بھی اس کے حضور گرتا ہے اور زاری کرتا ہے کہ عذر پیش کر کے مجھے دکھ نہ دو کہ تمہارے
ہاتھوں جو بھی زخم لگا، وہ زخم نہیں تھا ، علاج تھا۔اب میں اس خطاب کو بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ (حضرت اقدس۔ناقل ) کے کلام پرختم کرتا ہوں-
جن کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانے کو ہلاکت سے بچانے کے لئے امام بنایا ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔اے محبت عجب آثار نمایاں کر دی
زخم۔و
مرہم بره یار تو یکساں کر دی
تا نه دیوانه شدم ہوش نہ امدم بسرم
اے جنوں گرد تو گردم که چه احسان کردی
در مشین فارسی طبع دوم صفحه 28 -287)
خدا کرے، ہمیں تمام بنی نوع انسان سے ایسی ہی محبت کرنے کی توفیق نصیب ہو اور بنی نوع
انسان کو وہ دل عطا ہوں ، جو ایک دوسرے سے ایسی ہی محبت کرنے لگیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 106اکتوبر 1982ء) |
39

آج 10 میں سے 10 باقی