خدمت اسلام کے تقاضے دنیا کے گوشے گوشے میں بلا رہے ہیں ۔ مکتوب محررہ 21 ستمبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
مکتوب محرره 21 ستمبر 1982ء
خدمت اسلام کے تقاضے دنیا کے گوشے گوشے میں بلا رہے ہیں
21۔4۔1361/1982
ٹیلے۔یارک شائر
مکتوب محر ر ہ 21 ستمبر 1982ء
بسم الله الرحمان الرحيم
پیارے برادرم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب
ناظر اعلیٰ وامیر مقامی۔ربوہ
آپ کا محبت بھر اخط ملا، جس میں پاکستان کی احمدی جماعتوں کے مختصر حالات بھی درج تھے۔جزاكم الله احسن الجزاء
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے خاص فضلوں اور رحمتوں کے سائے تلے رکھے اور ہر
قسم کی پریشانیوں سے نجات بخشے۔اور دین محمد مصطفیٰ کی فکروں کے سوا ہر دوسری فکر سے آزاد کر دے۔اور
دین کی سب فکروں کو اعمال صالحہ اور جمیل مساعی میں بدلتے ہوئے مثمر ثمرات حسنہ فرمائے۔آمین
اہل پاکستان کے نام اپنے پر خلوص جذبات اور نیک تمناؤں کا اظہار اس سے بہت پہلے کہ آپ
کا خط ملتا کر چکا ہوں۔امید ہے، میرا یہ خط اب تک آپ کومل چکا ہوگا۔اندلس میں مسجد بشارت کے افتتاح بلکہ تمام سفر کے دوران یوں لگتا تھا کہ تمام دنیا کے احمد یوں
کی دعائیں قبولیت کا شرف پا کر رحمت کی گھنگھور گھٹائیں بنی ہوئی ہماری سروں پر چھا گئی ہیں اور مسجدوں
میں ان کی آنکھوں سے ٹپکنے والے آنسو ر حمت باری کے ان گنت قطرے بن کر آسمان سے برس رہے
ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے جو نظارے دیکھے، نہ دل میں استطاعت ہے، نہ زبان میں گویائی کہ ان کا
شکر کا حق ادا کر سکے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
ہر ملک کی ہر جماعت کی دینی ضروریات اور فدائیان احمدیت کی بے حد پر خلوص اور بے لوث محبت
کے تقاضے قدم تھام لیتے ہیں، گویا واپس نہ آنے دیں گے۔لیکن ساتھ ہی ربوہ واپس لوٹ جانے کی ایک
55

مکتوب محر ر ہ 21 ستمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
بے قرار ضدی سی تمنا ہے، جو ہر دم بے چین رکھتی ہے۔اللہ تعالی محض اپنے فضل سے یہ سب تقاضے پورے
کرنے کی توفیق بخشے۔اور ایسے ہی اور بہت سے تقاضے پورے کرنے کی بھی، جو دنیا کے گوشے گوشے میں
خدمت اسلام کی طرف بلا رہے ہیں اور روز بروز اپنی شدت اور وسعت میں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔جب فرصت کے چند لمحے نصیب ہوتے ہیں تو کاموں کے ہجوم کی بجائے ہر طرف پھیلی ہوئی
ضروریات کے فکروں کے ہجوم آگھیرتے ہیں اور دل کو ایک طلسم پیچ و تاب میں بدل دیتے ہیں۔تب بڑے
درد و کرب سے اپنے مولیٰ کے حضور دل سے یہ دعا اٹھتی ہے کہ
بات نہیں۔رحم کر اپنی تمنا پر کہ کس مشکل میں ہے !
بس دعا ہی کا ایک سہارا ہے، ورنہ مہمات دینیہ کا بوجھ اٹھانا، کسی بندے یا جماعت کے بس کی
خود کنی و خود کنانی کار ما !
عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ إِلَيْهِ أُنِيْبُ
ان باتوں کے علاوہ کچھ ان خطوں کا بھی فکر رہتا ہے، جو احباب جماعت اور عزیزان کس کس
محبت اور چاہت سے دعاؤں میں بسا کر لکھتے ہیں۔پڑھنے کا وقت تو سفر کے دوران نکال ہی لیتا ہوں،
جواب دینے کا وقت نہیں پاتا تو طبیعت ملول ہو جاتی ہے۔دل چاہتا ہے کہ ہر ایک کو اپنے ہاتھ سے خط
لکھوں۔محبت کا جواب محبت سے اور دعاؤں کا جواب دعاؤں سے دوں۔هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
کا مضمون یاد آتا اور ستاتا ہے لیکن کچھ پیش نہیں جاتی۔تب
لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
کی آیت لوریاں دیتی اور بڑی شفقت سے تھی پکاتی اور سہلاتی ہے۔بیک وقت دور نیاؤں میں
بس رہا ہوں۔ایک مصروفیات کی بیرونی دنیا ہے اور ایک کیفیات کی اندورنی دنیا۔والسلام
خاکسپار
مرزا طاہر احمد
مطبوعه روزنامه الفضل 103 اکتوبر 1982ء)
56

آج 10 میں سے 10 باقی