ایک احمدی کے لیے سب سے اہم بات اسلام کا پیغام ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 ستمبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 24 ستمبر 1982ء
ایک احمدی کے لئے سب سے اہم بات اسلام کا پیغام ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 ستمبر 1982ء
لیکن یہاں (مغربی ممالک میں ) ہم غلطیاں کرتے ہیں۔میں ان لوگوں کی بات کر رہا
ہوں، جو مشرق سے آکر مغرب میں آباد ہو گئے ہیں اور انہوں نے حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام
سمجھا ہی نہیں۔آپ نے ہمیں نصیحت فرمائی تھی کہ جہاں تک مادی دنیا کے امور کا تعلق ہے ، ہم ان سے سیکھ
سکتے ہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے فعل کا مطالعہ کرنے میں تو کوئی حرج نہیں۔یہ سب اللہ تعالیٰ کی تخلیق فرمودہ
ہے، ان کی تخلیق تو نہیں۔اس بارہ میں ان کا ادراک درست ہے۔یہ فیصلہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہے۔آپ نے فرمایا کہ جہاں تک مادی علوم کا تعلق ہے، سائنس کا تعلق ہے تو نہ صرف ان
سے سیکھو بلکہ ان سے آگے نکلنے کی کوشش کرو۔اس میں کوئی حرج نہیں۔کیونکہ وہ خالق نہیں ہیں۔انہوں
نے اللہ تعالی کی تخلیق کو درست طور پر سمجھ لیا ہے۔لیکن دیگر اقدار میں نہ صرف ان کی پیروی نہ کرو بلکہ ان
سے کنارہ کشی اختیار کرلو۔لیکن جو کچھ مجھے یہاں دکھائی دیا ہے، وہ بالکل مختلف طریق ہے بلکہ برعکس ہے۔ایشیا سے آئے
ہوئے بہت سے لوگ ان کی خوبیوں کی نہیں بلکہ ان کی خامیوں کی پیروی کرتے ہیں اور گمراہ ہو جاتے
ہیں۔وہ اپنی اخلاقی اقدار چھوڑ بیٹھتے ہیں۔اپنے اندر کی تمام خوبیاں چھوڑ کر مغربی معاشرے کے گند سمیٹ
لیتے ہیں۔جبکہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چودہ سو سال قبل متنبہ کر دیا تھا۔آپ کی نظر کتنی
گہری تھی اور پیغام کیسا خوبصورت ! اس جگہ یہ غلطی کرتے ہیں۔مغرب کی ہر بات کو برا نہ کہو اور ان کے
خلاف خواہ مخواہ بغاوت نہ کرو۔یہ پیغام تھا، جو آپ نے دیا۔اچھی چیز اور بری چیز میں تمیز کرنا سیکھیں۔اور میں اس کے لئے آپ کو ایک تیر بہدف نسخہ بتاتا
ہوں، جس سے آپ کبھی بھی بھٹک نہیں سکیں گے۔وہ یہ ہے کہ اخلاقی وروحانی امور میں اہل مغرب بالکل
غلط راستے پر ہیں، جبکہ دنیاوی امور میں وہ بالکل درست ہیں۔اس لیے دنیوی امور میں ان کی پیروی
کریں، ان سے سیکھیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔اس میں کوئی حرج نہیں۔لیکن ان کی اخلاقی،
مذہبی یا معاشرتی اقدار کی پیروی ایک زہر ہے، اسے مت کھائیں۔57

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 ستمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مگر مشرق سے آنے والے لوگ بعینہ یہی کرتے ہیں۔اس کے لئے احمدیوں سے توقع تھی کہ وہ
نہ صرف مغرب کو بلکہ مشرق سے آنے والے لوگوں کو بھی، جو یہاں آکر ان مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں،
متنبہ کریں گے۔مگر احمدی بھی درحقیقت یہ کام نہیں کر رہے۔اس لئے میں نے آپ پر کھول دیا ہے کہ بدقسمتی سے آپ کون سی اقدار ضائع کر رہے ہیں۔آپ جو مغرب میں آئے ہیں، آپ نہ صرف اپنی ذاتی حیثیت میں یہاں آتے ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر
اسلام اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نمائندے کے طور پر یہاں آئے ہیں۔اگر آپ خود ہی اس مذہب کو نہ
سمجھیں ، اس کی تعلیمات پر کار بند نہ ہوں اور اپنے ذاتی نمونے پیش نہ کریں تو پھر کس طرح آپ کو اسلام
اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نمائندہ قرار دیا جا سکتا ہے۔بعض پہلوؤں سے آپ لوگ یہاں اتنی کمزوری
دکھاتے ہیں کہ مجھے تکلیف محسوس ہوتی ہے کہ بعض معاملات میں ہم مغرب پر غلبہ حاصل کرنے کی بجائے
اس کے زیر اثر آ رہے ہیں۔جہاں تک تبلیغ کا سوال ہے تو سکاٹ لینڈ میں یہ صفر ہے۔میں نے یہاں آکر پتہ کیا کہ کتنے مقامی
احمدی دوست یہاں موجود ہیں، جن کی خاطر میں انگریزی میں خطاب کروں؟ تو مجھے بتایا گیا کہ صرف ایک
خاتون ایسی ہیں۔یہ جو کچھ ہم نے یہاں حاصل کیا ہے، اس کا نصف ہے۔کیونکہ ایک اور دوست بھی ہیں، جو
یہاں موجود نہیں ، جو بد قسمتی سے غیر حاضر ہیں۔چنانچہ مقامی احمدیوں کی آدھی تعداد یہاں موجود ہے، جو صرف
ایک ہے۔یہ قابل شرم ہے۔یہ ایسا نکتہ ہے، جس پر ہمیں غور کرنا چاہئے۔آپ سب لوگ یہاں کیا کر رہے
ہیں؟ تمام نو جوان اور بوڑھے اور خواتین اور مرد حضرات۔وہ پاکستان سے یا کسی اور ملک سے یہاں ملازمت
کی تلاش یا کاروبار کے سلسلہ میں تشریف لائے ہیں۔حالانکہ یہ آپ کا بنیادی کام نہیں۔ایک احمدی کے لئے سب سے اہم بات اسلام کا پیغام ہے۔اسے صرف مبلغین کے لئے ہی نہ
رہنے دیں۔وہ اکیلے یہ کام کر ہی نہیں سکتے۔یہ بوجھ آپ کو بھی اٹھانا پڑے گا۔ورنہ اسلام اسی شکست خوردہ
حالت میں رہے گا، جیسا کہ آج ہے۔ابتدائی تاریخ اسلام کے مطالعہ سے واضح ہو جاتا ہے کہ اسلامی انقلاب
ملائیت کی وجہ سے نہیں آیا۔اسلام میں تو ملائیت کا کوئی تصور ہی نہیں کہ جس کے ذریعہ اتنابڑا انقلاب آ سکتا۔چین میں اسلام کس طرح پھیلا ؟ تاریخ پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ وہاں کوئی ایک مبلغ بھی نہیں بھجوایا گیا۔میری
مراد چین کے ان چار صوبوں سے ہے، جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔وہ چار بڑے صوبے، جو تقریبا تمام
کے تمام مسلمان ہیں۔وہاں کسی مسلمان حکومت نے ایک شخص کو بھی نہیں بھجوایا۔فقط تاجر اور ایسے لوگ تھے، جو
ملازمتوں کی تلاش میں اس طرح گئے ، جس طرح آپ یہاں آئے ہیں۔انڈو نیشیا میں کس نے تبلیغ کی ؟ نہ کسی
58

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 ستمبر 1982ء
تلوار کے ذریعہ اور نہ ہی ایسے مبلغین کے ذریعہ، جو آج ہمیں نظر آتے ہیں۔اس وقت ایسا نظام ہی موجود نہیں
تھا۔محض عام تاجر پیشہ لوگ گئے اور تبلیغ کرنی شروع کی۔وہ ذمہ دار لوگ تھے۔حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی پہلو بھی غیر واضح نہیں چھوڑا۔آپ نے دجال کے
معانی کھول کر بیان فرمائے۔آپ نے واضح فرمایا کہ قرآن کریم میں اس کا ذکر کہاں ملتا ہے؟ آپ نے
دجال کی فلاسفی بیان فرمائی۔آپ نے بتا دیا کہ کہاں اس کی پیروی کرنی ہے اور کہاں اس کی پیروی نہیں
کرنی ؟ کہاں مخالفت کرنی ہے اور کہاں تعاون؟ چنانچہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر پہلو کھول
کر بیان فرما دیا۔لیکن بد قسمتی سے ہم آپ کے الفاظ پر غور نہیں کر رہے ہیں۔جس کی طرف میں بار بار آپ
کی توجہ مبذول کروا رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے۔اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر
آپ
اللہ تعالیٰ کی خاطر آج سے فیصلہ کرلیں کہ آئندہ آپ ایک مبلغ کی طرح زندگی گزاریں گے۔اگر آج
آپ یہ فیصلہ کرلیں کہ اللہ تعالیٰ کی خاطر آپ اپنی توانائیاں اس ملک کو اسلام کی طرف لانے میں صرف
کریں گے تو آپ واضح تبدیلیاں محسوس کریں گے۔آپ کے اردگر دلوگ اسلام میں داخل ہونا شروع ہو
جائیں گے۔لیکن یہ تب ہی ہو سکتا ہے، جب آپ عاجزی اختیار کریں ، جب آپ مسلسل اللہ تعالیٰ کے
حضور دعائیں کریں، اسی سے مدد کی درخواست کریں۔کیونکہ اس کے بغیر آپ کچھ بھی نہیں۔اس بات کو
سمجھ لیں کہ آپ کے پاس اس زمین پر کوئی طاقت نہیں۔اور پھر اپنے خدا کی طرف متوجہ ہوں ، آنسوؤں اور
درد بھرے دل کے ساتھ کہ اے خدا! میں نے ان لوگوں کو اسلام میں شامل کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔میں جو ایک ذرہ ہوں، کچھ بھی نہیں ہوں۔جس کے پاس کوئی علم نہیں ، دولت نہیں، کافی طاقت نہیں، میں
ایسے کس طرح کر سکتا ہوں؟ مگر خدایا میں اسے تیری خاطر کرنا چاہتا ہوں۔مجھے تیری رحمت سے امید
ہے۔میں تیری طاقت اور امداد پر یقین رکھتا ہوں۔تو میری مدد فرما۔کیونکہ میں جیسا بھی ہوں بہت عاجز
تیری مدد کر نا چاہتا ہوں۔پس تو اس عظیم الشان مقصد کے حصول میں، جو میں تیری محبت میں حاصل کرنا
چاہتا ہوں، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار میں حاصل کرنا چاہتا ہوں ، میری مددفرما۔میں اپنا
آپ تیرے سپرد کرتا ہوں تو تو میری مدد کیوں نہیں کرے گا ؟
اگر آپ
اللہ تعالیٰ کے حضور اس درد اور دکھ سے بھرا ہوا دل لئے فریاد کریں گے تو یہ ناممکن ہے کہ
وہ اسے قبول نہ فرمائے۔تب آپ اپنے گرد تبدیلیاں محسوس کریں گے۔تب آپ دیکھیں گے کہ اس ملک
کی قسمت بتدریج بدل رہی ہے، اور تاریکی سے روشنی پھوٹے گی اور تاریکی ختم ہو جائے گی۔59

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 ستمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے۔پہلے اس پر عمل کرنے کا مخلصانہ
ارادہ کریں۔پھر اللہ تعالیٰ اس عظیم الشان مقصد کے حصول میں آپ کی مدد فرمائے گا۔استقلال کے ساتھ ،
کسی جذباتی ابال کے نتیجہ میں نہیں۔یہ ایک ایسا کام ہے، جس کے لئے غالباً ہمیں نسلاً بعد نسل کام کرنا
پڑے اور اس عظیم الشان مقصد کے حاصل کرنے میں توانائیاں صرف کرنی پڑیں۔چنانچہ ہمیں تھکے ہوئے
لوگ نہیں چاہئیں۔اللہ تعالیٰ اور قرآن کریم ہمیں بتاتے ہیں کہ ایسے فرشتے ہیں، جو خدا تعالیٰ کی تعریف
کرتے ہوئے تھکتے نہیں۔یہی حال حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین کا ہے، جو اسلام کے
مقدس بانی کی بیان فرمودہ عظیم الشان مقصد کو فتح و ظفر کے نعرے لگاتے ہوئے حاصل کرتے ہیں۔زندگی
میں یہ آپ کا مقصد ہے۔اللہ تعالیٰ کی نظروں میں آپ کا یہ مقام ہے۔پس اٹھیں۔آپ کیوں ان کم درجہ ایشیائیوں کی طرف دیکھتے ہیں، جو یہاں آکر اپنی اقدار گم کر
بیٹھے ہیں، احساس کمتری کا شکار ہو کر گمراہ ہو بیٹھے ہیں؟ لیکن آپ ان سے مختلف ہیں۔آپ یہ سمجھتے کیوں
نہیں؟ مجھے اس بات سے سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔نہ صرف ارد گرد کے لوگوں کی حالت دیکھ کر
بلکہ احمدیوں کو عام آدمیوں جیسا دیکھ کر۔جبکہ آپ معمولی آدمی نہیں۔مجھے بہت دکھ پہنچتا ہے اور میں اللہ
تعالی سے فریاد کرتا ہوں کہ اے خدا! میرے یہاں آنے کا مقصد کیا ہے، اگر میں احمدیوں کو بھی تیرے
پیغام پر قائم نہیں رکھ سکتا؟ اگر میں انہیں ان کا مقام ہی نہیں سمجھا سکتا، پھر تو میرے لندن اور گلاسگو اور
فرینکفرٹ اور ہمبرگ کی گلیوں میں گھومنے کا مقصد ہی کیا ہے؟ پھر تو میں ہزاروں ، لاکھوں عام سیاحوں کی
مانند ہی ہوں۔میں تو یہاں اس مقصد سے نہیں آیا۔اور مجھ میں احمدیوں کے دلوں کو گرفت میں لے لینے کی
طاقت تو نہیں ، میری مددفرما۔سوجیسا کہ میں منکسر المزاجی سے اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کرتا ہوں ، آپ بھی
اسی انکسار سے اپنی خاطر اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کریں۔اپنی آئندہ نسلوں کی خاطر ، بنی نوع انسان کی خاطر
جو مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔تب آپ عظیم نشانات اترتے دیکھیں گے۔بڑی بڑی تبدیلیاں انشاء اللہ
رونما ہوں گی۔اور آپ کے ان مادی جسموں سے آپ کی روحیں بلند ہوں گی۔اور ان ممالک میں ایک نئی
جماعت کا قیام ہوگا۔اور یہ ہے احمدیت کا وہ پیغام، جو میں آپ کو دینا چاہتا ہوں۔اور مجھے اللہ تعالیٰ سے
امید ہے کہ یہ انشاء اللہ ضرور اثر انداز ہوگا۔(خطبات ظاہر جلد اول صفحہ 163 168
60

آج 10 میں سے 10 باقی