جب تک ہر احمدی مبلغ نہیں بن جاتا سارے انڈونیشیا کو جیتا نہیں جا سکتا ۔ پیغام فرمودہ 29 ستمبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
پیغام فرمودہ 29 ستمبر 1982ء
جب تک ہر احمدی مبلغ نہیں بن جاتا ، سارے انڈونیشیا کو جیتا نہیں جا سکتا
پیغام فرمودہ 29 ستمبر 1982ء
،انصار اللہ انڈونیشیا کے سالانہ اجتماع کے موقع پر حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ
اللہ کی طرف سے دیئے گئے، انگریزی پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔پیارے بھائیو!
السلام عليكم ورحمة الله وبر
وبركاته
مجلس انصار اللہ انڈونیشیا اپنا دوسرا سالانہ اجتماع مغربی جاوا Manislor Kuningan میں
ا
منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اجتماع کامیاب ہو۔اور مجھے امید ہے کہ اسے ممبروں کی اخلاقی اور روحانی
ترقی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہو گا۔جماعت احمدیہ انڈونیشیا نے مجھ سے انڈونیشیا کے دورہ کی درخواست کی ہے۔میرے دورہ کی
بنیاد اس بات پر ہوگی کہ جماعت انڈونیشیا کس حد تک اپنی موجودہ اخلاقی اور روحانی حالت میں بہتری کی
تگ و دو کرتی ہے۔آپ ایک روحانی مہمان کو اپنے ملک میں بلا رہے ہیں، اس لئے آپ کی ذمہ داری کئی
گنا بڑھ جاتی ہے۔تیاری سے مراد دلوں کی صفائی ہے۔کیا یہ شروع ہو چکی ہے؟ کیا آپ نے اپنے گھروں
کو ٹھیک کرنا شروع کر دیا ہے؟ کیا جماعت کا ہر ممبر اپنی ذات کی موجودہ حالت کا جائزہ لے چکا ہے؟ اور کیا
اس نے اپنے موجودہ اخلاقی اور روحانی کیفیت کو بہتر بنانا شروع کر دیا ؟ کیا آپ نے اپنے آپ کے لئے ،
جمات کے لئے اور دورہ کے لئے دعائیں شروع کر دیں ہیں؟ کیا ہر انڈونیشین احمدی نے پنج گانہ نمازوں
کا التزام شروع کر دیا ہے؟ اور کوئی نادہندہ نہیں رہا؟ کیا آپ اپنے بچوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے
اور انہیں حقیقی احمدی بنانے کے لئے پوری کوشش اور مکمل توجہ کے ساتھ دعائیں کرتے رہے ہیں؟ کیا
انڈونیشیا میں ہر احمدی اپنا کچھ وقت تبلیغ کے لئے وقف کر رہا ہے؟
آپ کے ملک میں بیعتیں کم ہو رہی ہیں۔مبلغوں کے کام کے علاوہ تبلیغ کو نظر انداز کیا جارہا
ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ ممبران تبلیغ میں کوئی حصہ نہیں لے رہے۔اور یہ کام انہوں نے کل پر مبلغوں کے
61

پیغام فرمودہ 29 ستمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حوالے کر رکھا ہے۔جب تک ہر احمدی
مبلغ نہیں بن جاتا اور تبلیغ اس کے روز مرہ کا معمول نہیں بن جاتی ، ہم
سارے انڈونیشیا کو جیتنے کا مقصود حاصل نہیں کر سکتے۔تبلیغ بے تکی نہیں ہونی چاہیے، اسے پہلے سوچ سمجھ کر باقاعدہ طریقے سے کرنا چاہیے۔انڈونیشین
سوسائٹی کے تمام طبقوں کو مخاطب کرنا چاہیے۔عمر کے ہر حصہ کے لوگوں اور خصوصاً نو جوانوں کو مخاطب کرنا
چاہیے۔غیر احمدیوں کو خصوصی سوال و جواب کی محفلوں میں مدعو کرنا چاہیے۔تبلیغ کے لئے سمعی و بصری
وسائل، پروجیکٹر، ٹیپ ریکارڈ وغیرہ کو استعمال میں لانا چاہیے۔ہر جماعت کے لئے ہر سال نئی بیعتوں کی کم
از کم تعداد مقرر کی جائے اور ان کی کار کردگی کا ریکارڈ رکھا جائے۔ممبران پر تبلیغ کی اہمیت اجاگر کئے بغیر یہ
سب کچھ ممکن نہیں ہے۔ہم میں سے ہر ایک قرآنی حکم
بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ
کی رو سے اللہ کے سامنے جواب دہ ہے۔ممبران کی ٹریننگ کے لئے اختلافی مسائل پر خصوصی
اجلاس اور تقاریر منعقد کرائی جائیں۔ہماری خواتین کو انڈو نیشی خواتین میں تبلیغ کرنی چاہیے۔حتی کہ بچوں کو
بھی اس جدو جہد میں شامل کیا جائے۔انہیں پروگراموں میں شامل کرنے سے انشاء اللہ مستقبل کے پر جوش
مبلغ تیار ہوں گے۔یہ ہیں شرائط، میرے دورہ کے لئے۔میں آنے کے لئے تیار ہوں، اگر آپ انہیں پورا کریں یا کم از
کم اس سمت میں کوئی قابل ذکر ترقی کریں۔اللہ آپ کو اپنی پناہ میں رکھے۔حضرت مسیح موعود۔۔۔کی تمام
دعائیں آپ کے ذریعہ پوری ہوں اور آپ ان کی خواہشات اور دعاؤں کے مطابق ستاروں کی مانند چمکیں۔مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
29/09/82
مطبوعه روزنامه الفضل 26 جنوری 1983ء)
62

آج 10 میں سے 10 باقی