اسلام تمام بنی نوع انسان کی آخری پناہ گاہ ہے
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء
اسلام تمام بنی نوع انسان کی آخری پناہ گاہ ہے
ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1982ء
05 اگست، اوسلو
سوال کیا گیا کہ دنیا بھر میں احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟
حضور نے فرمایا:۔ہم تبلیغ میں مصروف ہیں اور دنیا بھر میں ہر جگہ ہی لوگ احمدی ہور ہے ہیں ، اس لئے صحیح تعداد
بتانا تو مشکل ہے۔تاہم میرے پیش رو حضرت خلیفة المسیح الثالث نے ایک کروڑ کا سرسری اندازہ
لگایا تھا۔اب تعداد اس سے بھی زیادہ ہو چکی ہوگی۔اخبار نویس نے پوچھا، یورپ میں اب تک کتنے لوگ احمدی ہوئے ہیں؟
حضور نے فرمایا:۔یہ صحیح ہے کہ دوسرے ملکوں کے مقابلہ میں یورپ میں بہت کم لوگ احمدی ہوئے ہیں اور ابھی
ان
کی تعداد چنداں قابل لحاظ نہیں ہے۔لیکن ہم اپنی طاقت کا مدار تعداد پر نہیں رکھتے بلکہ ایمان اور اخلاص
پر رکھتے ہیں۔ایسے صاحب ایمان مخلص و وفا شعار اور سراپا ایثار خواہ چند ہی ہوں ، وہ طاقت کا نہایت مؤثر
ذریعہ ہوتے ہیں اور بالآخر غالب آکر رہتے ہیں۔اس مرحلہ پر حضور نے جماعت احمدیہ کے نیشنل پریذیڈنٹ مکرم نوراحمد صاحب بولستاد کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:۔" آج اس ملک میں یہی مع اپنی فیملی کے نارو مشحون احمدی ہیں۔آج یہ ایک اور اکیلے ہیں۔لیکن
مستقبل اس امر کا ثبوت فراہم کرے گا کہ یہ ایک ہی اپنے ہم وطن تمام نار و تحسین باشندوں کے دلوں کو فتح
کرے گا اور انہیں احمدیت کا حلقہ بگوش بنانے کا موجب ثابت ہوگا“۔63
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اس سوال پر کہ ناروے اور اہل ناروے کے متعلق آپ کے کیا تاثرات ہیں؟
حضور نے فرمایا:۔مجھے ناروے کا ایک وسیع علاقہ دیکھنے کا موقع ملا ہے۔میں عینی مشاہدہ کی بناء پر کہ سکتا ہوں کہ
ناروے دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے اسے قدرتی حسن سے مالا
مال کرنے میں بہت فیاضی سے کام لیا ہے۔قدرتی حسن کے ہر منظر میں مجھے اللہ تعالیٰ کی غیر محدود قدرتوں
کے بڑے ہی حسین جلوے نظر آئے اور میں خدا تعالیٰ کے احسانوں کو یاد کر کے اس کی حمد کرتا رہا۔ہر دلکش
منظر مجھے خدا کی طرف لے گیا اور میں اس کے حضور سجدات شکر بجالا یا۔لیکن اہل ناروے کی حالت دیکھ کر
مجھے بہت افسوس ہوا ہے۔وہ اس سطحی حسن پر تو جس سے ان کی سرزمین مالا مال ہے، سو جان سے فدا ہیں،
لیکن اس ذات بے ہمتا سے، جو ہر حسن کا سر چشمہ ہے ، سراسر غافل ہیں۔اور اس سے دور سے دور تر ہوتے
جارہے ہیں۔مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ اہل ناروے اللہ تعالیٰ کی عطائے بے حساب پر ناشکری کے
مرتکب ہو کر اپنے آپ کو اپنے پیدا کرنے والے کی نگاہ میں مجرم بنارہے ہیں۔ایک سوال یہ بھی ہوا کہ یورپ کے ملکوں نے تو ویلفیئر سٹیٹ کی شکل میں اپنے عوام کی معاشی
ضروریات پوری کرنے میں بہت کچھ کیا ہے۔اسلامی معاشی نظام کی رو سے اس بارہ میں آپ کے کیا
نظریات ہیں اور اس میدان میں آپ کی جماعت کیا کر رہی ہے؟
حضور نے فرمایا:۔ہر قوم کا معاشرتی ڈھانچہ (Social setup) اس کے معاشرتی فلسفہ ( Social philosophy)
پر مبنی ہوتا ہے۔اسلام کا اپنا ایک معاشرتی فلسفہ ہے۔جس میں جسم اور روح دونوں کی ضروریات کو یکساں اہمیت
دی گئی ہے۔اس کی تفصیلات بیان کرنے کے لئے کافی وقت درکار ہوگا۔سر دست میں ان تفصیلات کو چھوڑتے
ہوئے صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ویلفیئر سٹیسٹ کا نظریہ جسمانی ضروریات تک محدود ہوتے ہوئے ، ہمہ گیر نہیں
ہے۔ہر چند کہ جماعت احمد یہ تمام دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔تاہم اول تو یہ خالصتہ ایک مذہبی جماعت ہے،
دوسرے کہیں بھی اسے یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ اسلام کی سوشل فلاسفی کو پوری جامعیت کے ساتھ نافذ کر
سکے۔اس لئے اس میدان میں اس کی کوششیں خدمت انسانیت تک محدود ہیں۔ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ
ہم اپنے محدود وسائل کے مطابق لوگوں کی معاشی مشکلات اس رنگ میں دور کریں کہ ان کی عزت نفس مجروح
نہ ہو اور انسانی شرف پر کوئی آنچ نہ آنے پائے۔کیونکہ اسلام نے عزت نفس اور انسانی شرف پر بہت زور دیا
ہے۔ہم حتی المقدور خدمت کرتے وقت انسان انسان میں کوئی تفریق نہیں کرتے۔64
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء
یہ سن کر رپورٹر نے عرض کیا، اس بارہ میں آپ کے وہی نظریات ہیں، جو عیسائیوں کے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔,,
سوال صرف نظریات کا نہیں ہے۔نظریات ایک دوسرے سے مشابہ ہونے کے باوجود مختلف
بھی ہو سکتے ہیں۔اصل سوال عملی نمونہ کا ہے۔ہم اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے عملی نمونہ پیش
کرنے کی کوشش کر رہے ہیں“۔نامہ نگار نے دریافت کیا کہ آپ کی نگاہ میں انسانیت کا مستقبل روشن ہے یا تاریک؟
حضور نے فرمایا:۔انسانیت کا مستقبل میرے نزدیک ایک حد تک تاریک اور بڑی حد تک تابناک ہے۔تاریک
ان معنوں میں ہے کہ انسانیت اپنے پیدا کرنے والے سے دور ہو کر تباہی کے قریب جا پہنچی ہے۔تباہی تو
آئے گی اور وہ ہوگی بھی بہت ہولناک۔لیکن انتہائی ہولناک تباہی کے باوجود انسانیت بچے گی ضرور مکمل
تباہی کا شکار نہیں ہوگی۔خدائی پیشگوئیوں کے پیش نظر ہم اپنی سی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا کو آگاہ
کریں کہ نہایت ہولناک دن سر پر ہیں۔ایسی ہولناک تباہی آئے گی کہ قرآن بتاتا ہے کہ دنیا کے بعض
علاقوں سے زندگی کا نام ونشان مٹ جائے گا۔انسان ہی نہیں بلکہ کوئی جاندار بھی باقی نہیں رہے گا۔اس
کے بعد نوع انسانی پھر خدا کی طرف رجوع کرے گی اور دین واحد کی طرف کھنچی چلی آئے گی۔یہاں تک
کہ اسلام پورے کرہ ارض پر غالب آجائے گا۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ درمیان میں آنے والی ہولناک
تباہی کے باوجود انسانیت کا مستقبل تابناک ہے۔یہی قرآن ہمیں بتاتا ہے اور یہی سید نا حضرت اقدس
نے الہامی پیشگوئیوں کے ہمو جب ہمیں بتایا ہے۔09 اگست ، گوشن برگ
( مطبوعه روزنامه افضل 15 ستمبر (1982ء)
دو مشہور اخبارات Goteborg Posten اور Arbetet کے نمائندگان کے دورہ کے مقصد
اور اس کی وسعت سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے ، حضور نے بتایا:۔دیگر یورپین ممالک کی طرح سویڈن میں بھی ہماری جماعت ہے۔میں یہاں افراد جماعت سے
ملنے اور تبلیغ اسلام کے نقطہ نگاہ سے یہاں کے حالات کا جائزہ لینے کی غرض سے سویڈن آیا ہوں۔اسی غرض
سے میں یورپ کے بعض دوسرے ممالک میں بھی جاؤں گا۔نیز موجودہ دورہ کا بڑا مقصد سپین میں سات سو
65
ارشادات فرموده دوران دور و یورپ 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
سال کے طویل وقفہ کے بعد جماعت کی طرف سے حال ہی میں تعمیر کی گئی، پہلی مسجد کا افتتاح کرنا بھی ہے۔اس کا افتتاح 10 ستمبر کو ہو رہا ہے۔میں انشاء اللہ اس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گا“۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ اسلام کو کس طرح دنیا پر غالب کریں گے اور اس بارہ میں آپ
کی جماعت کا پروگرام کیا ہے؟
حضور نے فرمایا:۔ہم اس بارہ میں دو طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ایک طرف ہم مسلمانوں کی اصلاح
کرنے اور ان کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور دوسرے ہم دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کر
رہے ہیں۔اور ہر قوم اور ہر ملک کے لوگوں کو محبت پیار اور خدمت کے ذریعہ اسلام میں داخل کر رہے
ہیں۔بعض علاقوں میں ہمیں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور مسلسل ہورہی ہے۔اور بعض علاقوں میں
ہماری ترقی کی رفتار چنداں نمایاں نہیں ہے۔لیکن خدائی وعدوں کی روشنی میں ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ
ایک دن ہم ساری دنیا کو دین واحد پر متحد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گئے۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 اکتوبر 1982)
12 اگست، کوپن ہیگن
جب روز نامہ بی ٹی کی نمائندہ خاتون نے سوال کیا کہ آپ کی جماعت کا مقصد مسلمانوں کو
اپنے میں شامل کر کے ان کی اصلاح کرنا ہے تو حضور نے جواب میں فرمایا :۔ہمارے مخاطب دنیا کے تمام بنی نوع انسان ہیں۔ہم سب کو ہی راہ ہدایت پر لا کر خدا تعالیٰ کی
امان کے نیچے لانا چاہتے ہیں۔کیونکہ نوع انسانی اپنی غلط کاریوں کی وجہ سے تباہی کے کنارے جانگی ہے۔ایک انتہائی ہولناک تباہی ہے، جو اس کے چاروں طرف منڈلا رہی ہے۔اس تباہی سے بچنے کا ایک ہی
طریق ہے، بنی نوع انسان اسلام پر عمل پیرا ہو کر خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا زندہ تعلق قائم کریں اور اس کے
احکام پر چل کر اپنے آپ کو اس کی امان کے نیچے لائیں۔اسلام ساری دنیا کے لئے ہے۔اس لئے ہم
چاہتے ہیں اور ہماری کوشش یہ ہے کہ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان اس جماعت میں داخل
ہو جائیں، جسے خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں دنیا کو نجات کی راہ دکھانے کے لئے قائم کیا ہے۔خدائی وعدوں
کے بموجب ہمارا اس بات پر پختہ ایمان ہے کہ اسلام کا اس زمانہ میں ساری دنیا میں غالب آنا مقدر ہے۔اگر مسلمان ہمارے ساتھ آشامل ہوں تو اس غلبہ کے ظاہر ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔66
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
گفتگو کے دوران حضور نے فرمایا:۔"
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء
خلافت کا بوجھ، بہت بھاری بوجھ ہے۔اور بہت عظیم ہے، یہ ذمہ داری۔ہمارا مقصد صرف یہ
نہیں ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی اس طرح تربیت کریں کہ وہ اسلام کے دائرہ میں رہیں۔بلکہ ہماری کوشش
یہ ہے کہ دنیا کا ہر شخص اس میں داخل ہو۔تا کہ وہ آنے والی تباہی سے بچ سکے۔اسلام تمام بنی نوع انسان کی
آخری پناہ گاہ ہے۔انہیں اس دین واحد پر جمع ہو جانا چاہیے۔10 ستمبر، پید روآباد ( قرطبه)
حضور نے واضح فرمایا کہ
( مطبوعه روز نامه افضل 13 اکتوبر 1982ء)
اس زمانہ میں اسلام کا ساری دنیا میں غالب آنا مقدر ہے، اس لئے اہل سپین کے قلوب پر فتح
کے ذریعہ ان کا بھی اسلام کی آغوش میں آنا ، ایک خدائی تقدیر ہے، جسے کوئی بدل نہیں سکتا۔پہلا سوال ایک اخبار نویس کی طرف سے اس ریمارک کی شکل میں تھا کہ آپ کے لئے تو آج کا
(یعنی مسجد کے افتتاح) کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔" جماعت احمدیہ کے لئے بلاشبہ یہ ایک بہت ہی یادگار دن ہے۔کیونکہ ہم بجاطور پر امید رکھتے
ہیں کہ خدا کا یہ نیا گھر ، جو اس سرزمین میں صدیوں بعد تعمیر ہوا ہے ، اہل سپین کے دلوں کو کھولنے اور ان میں
اسلام کے از سر نو داخل ہونے کا موجب ثابت ہوگا“۔ایک اور اخبار نو میں نے دریافت کیا کہ کیا قرآن یا دوسرے اسلامی لٹریچر میں کوئی ایسی پیشگوئی
بھی ہے، جس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہو کہ اسلام خاص طور پر پہین میں پھر غالب آجائے گا؟
اس کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔پیشگوئی یہ ہے کہ اس آخری زمانہ میں اسلام کا ساری دنیا میں بہر طور غالب آنا مقدر ہے۔اس
ہمہ گیر پیشگوئی میں یقینا سپین بھی شامل ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ جماعت احمدیہ نے خاص طور پر قرطبہ کے نواحی قصبے پید رو آباد کے
قریب مسجد کیوں تعمیر کی ہے، جب کہ وہ بڑے شہروں میں سے کسی شہر کا رخ کر کے وہاں مسجد تعمیر کرسکتی تھی ؟
حضور نے فرمایا:۔اس قصبہ یا قرطبہ سے 35 کلومیٹر باہر واقع اس جگہ کی کوئی روایتی اہمیت نہیں ہے۔میرے
پیش رو حضرت خلیفة المسیح الثالث نے اپنے دورہ چین کے دوران یہاں کے لوگوں کو بہت خلیق
67
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اور محبت کرنے والا پایا، اس واسطے محبت کے پیغام کی اشاعت عام کے لئے یہ جگہ آپ کو آئیڈیل نظر آئی۔اس خصوصیت کی وجہ سے آپ نے اس جگہ کا انتخاب مناسب سمجھا اور اب یہ جگہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور
اس کی دی ہوئی توفیق سے محبت کے پیغام کی اشاعت عام کا مرکز بن گئی ہے۔رکھتے ہیں؟
سوال کیا گیا کہ مسجد بنانے کے بعد کیا آپ اس میں کوئی اور پروگرام بھی شروع کرنے کا ارادہ
حضور نے فرمایا:۔ہم علامتی مسجد بنانے کے قائل نہیں ہیں۔مسجد خدا کا گھر ہوتی ہے، اس لئے لازمی طور پر یہ مسیح
معنوں میں عبادت گاہ ہونی چاہیے۔خدا تعالیٰ کی عبادت اور خالص دینی کاموں کے علاوہ کسی اور مقصد
کے لئے اسے استعمال کرنا ، جائز نہیں ہے“۔اس اخبار نویس کا اس ضمن میں دوسرا سوال یہ تھا کہ اس مسجد کے اخراجات آپ نے کہاں سے
حاصل کئے؟
حضور نے جواباً فرمایا:۔اس کے تمام تر اخراجات انگلستان کے احمدیوں نے برداشت کئے ہیں۔ان کے رضا کارانہ
چندوں سے اس کی تعمیر عمل میں آئی ہے۔ایک اور اخبار نویس نے پوچھا، کیا آپ ثقافتی انقلاب کے علمبردار ہیں؟
حضور نے جواب دیا:۔وو
براه راست ثقافتی انقلاب برپا کرنا، ہمارے مد نظر نہیں ہے اور نہ ہم اس کے قائل ہیں۔ہم
ایمان بالله، ایمان بالرسل، مذہبی عقائد اور ان کے عملی تقاضوں کے طور پر اخلاق عالیہ کو دنیا میں عام کرنا
چاہتے ہیں۔یہی ہمارا مقصد ہے اور اسی میں ہم کوشاں ہیں۔ثقافتی تبدیلی ان کے نتیجہ میں خود بخود آئے
گی۔جو انقلاب خود انسان کے اندر سے ابھرے، وہی حقیقی اور دیر پا انقلاب ہوتا ہے۔ایک سوال یہ تھا کہ آپ کی جماعت کا مقصد تمام اسلامی فرقوں اور جملہ مذاہب کو متحد کرنا ہے۔اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے آپ کی جماعت کیا پروگرام رکھتی ہے؟
حضور نے فرمایا:۔ہم باہمی دشمنی اور بغض و عناد کے سخت خلاف ہیں اور صلح و آشتی کے شدت سے قائل ہیں۔اور
اس بات کے بھی متمنی ہیں کہ حقیقی اتحاد پیدا ہو۔لیکن ہمارا اتحاد کا طریق اور مقصد مختلف ہے۔اس بارہ میں
68
تحریک جدید - ایک الٹی تحریک۔۔ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1982ء
ہمارا طریق وہی ہے، جو انبیاء علیہم السلام نے اختیار کیا۔ہم پوری نوع انسانی کو اللہ کے جھنڈے تلے جمع
کرنا چاہتے ہیں۔ہم اعتقادات اور نظریات میں مفاہمتوں Compromises پر یقین نہیں رکھتے۔نظریات میں ایسی مفاہمت تو مصنوعی اتحاد کے لئے کی جاتی ہے۔ایسے اتحاد برائے نام ہوتے ہیں اور
دیر پا ثابت نہیں ہوتے“۔ایک اخبار نویس نے براہ راست سوال کرتے ہوئے دریافت کیا، چرچ کے ساتھ آپ کے
تعلقات کی نوعیت کیا ہوگی؟
حضور نے جواباً فرمایا:۔وو
دو مذاہب ہیں ، جبکہ دونوں اپنی اپنی جگہ ایک خدا کی طرف سے ہونے کے مدعی ہوں ، دشمنی
نہیں ہو سکتی۔کوئی مذہب بھی، اگر واقعی وہ مذہب ہے، دوسروں سے دشمنی رکھنا نہیں سکھاتا۔اگر کوئی مذہب
دوسروں سے دشمنی کی تعلیم دیتا ہے تو وہ فی الحقیقت مذہب ہے ہی نہیں۔اختلاف عقائد کے باوجود چرچ
سے ہمارے تعلقات دشمنی پر بنی نہیں ہو سکتے“۔پوچھا گیا، آج کل یورپ میں مذہب سے بیزاری بڑھ رہی ہے، پھر بھی ہم دیکھتے ہیں، آج کل
مختلف مذاہب نے یورپ پر دھاوا بول رکھا ہے، آپ کے نزدیک اس کی وجہ کیا ہے؟
حضور نے فرمایا:۔وو
یہ تو صیح ہے کہ یورپ کے لوگوں کی مذہب میں دلچسپی دن بدن
کم ہورہی ہے اور بیزاری کا
رجحان بڑھ رہا ہے۔اس کے نتیجہ میں یہاں ایک روحانی خلا پیدا ہو گیا ہے۔خلا بھی دیر پا نہیں ہوتا۔مذہب
سے بیزاری کے نتیجہ میں وہاں بے راہ روی بڑھ رہی ہے اور ہولناک صورت اختیار کر چکی ہے۔اسی لیئے
ساتھ کے ساتھ ایک نئے نظام کی تلاش کا جذ بہ بھی شدت سے ابھر رہا ہے۔مختلف مذاہب کے پیروؤں کی
کوشش یہ ہے کہ اس خلا کو وہ اپنے مذہب سے پر کریں۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسلام ہی اس خلا کو پر کرنے
میں کامیاب ہو گا۔اس پر ایک خبار نو میں نے پوچھا سپین میں احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟
حضور نے اس کے جواب میں فرمایا:۔وو
پہلی مرتبہ میں 1957 میں پین آیا تھا۔اب تعداد اس سے تین گنا زیادہ بڑھ چکی ہے۔جتنی
تعداد میں فلسطین کے اندر مسیح علیہ السلام نے عیسائی بنائے تھے۔حقیقت یہ ہے کہ ابتداء میں اگر تعداد
69
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
تھوڑی ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اصل اہمیت تو اس بات کو حاصل ہے کہ Productive cell
کی طرح ہر احمدی میں بڑھنے اور پھیلنے کی استعداد اور جذبہ ہونا چاہیے۔اگر یہ استعداد اور جذبہ موجود ہو تو
تعداد کا بڑھنا کوئی مشکل نہیں۔یہی بات میں نے سپینش احمدیوں سے کہی ہے۔میں نے انہیں بتایا ہے کہ
اپنی کم تعداد سے مت گھبراؤ۔بلکہ Productive Cell بننے کی کوشش کرو۔اگر ہر احمدی ہر سال ایک فرد
کو احمدی بناتا چلا جائے تو چند سالوں میں تعداد کہیں سے کہیں پہنچ سکتی ہے۔ایک اور اخبار نویس نے دریافت کیا، کیا قرآن میں کسی ہولناک عالمی جنگ کی پیشگوئی ملتی ہے؟
حضور نے بتایا:۔66
سورۃ طہ میں اور اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں آخری زمانہ میں نہایت
ہولناک عالمی جنگ چھڑنے کی پیشگوئی موجود ہے۔اس میں خبر دی گئی ہے کہ یہ ایسی خوفناک جنگ ہوگی کہ
بعض علاقوں سے زندگی کا نام ونشان مٹ جائے گا۔حضور نے اعلان فرمایا کہ
پید رو آباد کے میئر (جناب میغیل گارسیا ) کی اجازت سے آج ہم پید رو آباد اور ربوہ کو دوسٹر
سٹیز (Sister cities) جڑواں شہر قرار دیتے ہیں۔70
مطبوعه روزنامه الفضل 106 اکتوبر 1982ء)