تراجم کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ۔ ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ دوران دورہ ڈنمارک 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات از مجلس عرفان منعقد ہ 1982ء
تراجم کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ دوران دورہ ڈنمارک 1982ء
سوال: کیا ہم امید رکھ سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کی مزید کتب کا انگریزی میں ترجمہ ہوگا ؟
جواب: ہاں مجھے اس بات کا علم ہے کہ کیا چیز آپ کو پریشان کر رہی ہے۔میں ان باتوں کی
وضاحت کرتا ہوں اور انشاء اللہ آپ مطمئن ہو جائیں گے۔آپ کو علم ہوگا کہ اس غیر ملکی دورے پر آنے
سے پہلے اور آپ کے ملک میں آنے سے پہلے میں نے صدرانجمن احمدیہ کو ، جو جماعت کا مرکزی ادارہ
ہے، یہ ہدایت کی تھی کہ وہ ترجمہ کرنے کے ایسے مختلف مراکز کی نشاندہی کریں، جن میں دنیا کی تیرہ اہم
زبانوں میں ترجمہ کیا جاسکے۔اور ان مراکز میں ترجمہ کرنے کے لئے ہر قسم کا بہترین ساز و سامان مہیا کیا
جائے۔اس سلسلے میں ایک بلڈنگ بنائی جائے گی، جو موسمی ضروریات کے تقاضوں کو پورا کرے گی۔اور
اس میں مستقل طور پر ایسا عملہ ملازم رکھا جائے گا، جس کے سپر د اس کے سوا اور کوئی کام نہ ہوگا کہ وہ مختلف
زبانوں میں اہم چیزوں کا ترجمہ کرتے رہیں۔ان میں ڈنیش زبان بھی شامل ہوگی۔اس لئے آپ
انگریزی کی طرف کیوں جاتے ہیں؟ آپ ڈنیش زبان کے لٹریچر کا انتظار کیوں نہ کریں؟ اب آپ کو
چاہیے کہ ایسے لوگ مہیا کریں، جو ڈ نیش کے ساتھ ساتھ اردو بھی جانتے ہوں۔پھر ہم آپ کو اتنی کتب مہیا
کر دیں گے، جتنی آپ پڑھ سکیں اور پھر ان
کو سمجھ بھی سکیں۔انشاء اللہ۔اور پھر اس کے بعد لٹر پچر کا ایک نہ ختم
ہونے والا سلسلہ تمام دنیا کے لئے شروع کر دیا جائے گا۔سوال: سنا ہے کہ قاضی اسلم صاحب نے اپنی وفات سے پہلے ”حقیقۃ الوحی“ کا ترجمہ کر دیا تھا ؟
جواب: میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس بارے میں کیا ہوا۔قاضی اسلم صاحب نے نہ صرف حقیقۃ
الوحی کا ترجمہ کیا بلکہ دو اور کتب کا بھی ترجمہ کیا۔جب وہ کتب بعض سکالرز کو دکھائی گئیں، ایسے سکالرز کو،
جو ترجمے کے فن پر اتھارٹی سمجھے جاتے تھے ، انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ اس ترجمے کا معیار وہ نہیں
ہے، جو قاضی صاحب کے اس سے پہلے کئے گئے تراجم کا تھا۔قاضی صاحب کی عمر اس وقت بہت زیادہ ہو
چکی تھی، جب انہوں نے ان کتب کے تراجم کئے۔چنانچہ کتب حضرت مسیح موعود کی اہمیت کے پیش نظر
71

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
ارشادات از مجلس عرفان منعقده 1982ء
حضور ( حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کو یہ مشورہ دیا گیا کہ جب تک ان پر نظر ثانی نہ
ہو، ان کو شائع نہیں ہونا چاہیے۔قاضی صاحب کو جب اس بات کا پتہ چلا تو ان کی دل شکنی ہوئی اور انہوں
نے ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ قائم کیا اور کہا کہ دیکھو، یہ بات ہوئی ہے، اس لئے براہ کرم تم ان سب تراجم کو
سنبھال لو اور اس کی نگرانی کرو کہ یہ کتب اپنے وقت پر شائع ہو جائیں۔میں نے عرض کیا: بہت اچھا، آپ
اور کتب کے تراجم کریں اور یہ سب مجھے پہنچا دیں۔چنانچہ میں نے یہ کتب حاصل کیں، جن کا انہوں نے
ترجمہ کیا تھا اور حضور کی خدمت میں رپورٹ پیش کر دی کہ میں نے وہ سب کتب حاصل کرلی ہیں۔نیز میں
نے حضور کا مشورہ چاہا کہ اب میں کیا قدم اٹھاؤں؟ حضور نے فرمایا: میں تمہیں ان تراجم پر نظر ثانی کا نگران
بناتا ہوں۔اور اس بات کا بھی ذمہ دار بنا تا ہوں کہ یہ بتاؤ کہ آیا یہ تراجم درست ہیں اور ان کو اسی طرح
شائع ہونا چاہیے؟ یہ حضور کا آخری حکم ان تراجم کے بارے میں مجھے موصول ہوا۔اس کے قریباً ایک، دوماہ
بعد حضور فوت ہو گئے۔چنانچہ میں نے اب یہاں آنے سے پہلے یہ کام قاضی صاحب کے داماد مکرم آفتاب احمد خاں
صاحب کے سپرد کیا ، جو پاکستان کے محکمہ خارجہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں اور کئی ممالک میں بطور سفیر
خدمات انجام دے چکے ہیں۔ان کا دینی علم تو اتنا گہرا نہیں مگر انہیں انگریزی پر بہت عبور حاصل ہے۔چنانچہ میں نے انہیں ہدایت کی ہے کہ پہلے وہ خود یہ تراجم پڑھیں اور دیکھیں کہ انگریزی کے جدید محاورے
کے لحاظ سے اس میں کہاں کہاں قلم لگانے کی ضرورت ہے؟ اس کے بعد ایک ایسے سکالر کے ساتھ مل کر
کام کریں، جو حضرت مسیح موعود کی کتب اور عربی سے اچھی طرح واقف ہو۔ان کے ساتھ مل کر ان تراجم
پر نظر ثانی کی جائے اور ان کو جلد از جلد چھپوانے کا کام کیا جائے۔انہوں نے یہ کام شروع کر دیا ہے اور مجھے
یہ اندازہ دیا ہے کہ قریباً ایک سال کے اندر اندر ان کا کام مکمل ہو جائے گا۔( مطبوعہ روزنامه الفضل 17 مئی 1983 ء بحوالہ احمدیہ گزٹ شمارہ اپریل 1983 صفحہ 06, شائع کردہ جماعت احمد یہ امریکہ)
72

آج 10 میں سے 10 باقی