آپ ہی پر اسلام کے دفاع کی بنیاد ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اکتوبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر 1982ء
آپ ہی پر اسلام کے دفاع کی بنیاد ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اکتوبر 1982ء
حقیقت یہ ہے کہ دشمنان اسلام ایک اور طرف سے حملہ آور ہورہے ہیں۔انہوں نے اسلام پر
ایک اور رنگ میں حملہ کیا ہے۔اور اب ان
کا مقابلہ مختلف قسم کے نگہبانوں سے ہے۔مگر اسلام کے بارہ میں
شکوک و شبہات پیدا کرنے کا ان کا مقصد وہی ہے، جو قبل ازیں تھا۔انتقامی رویہ اور دشمنی کا دستور وہی پرانا ہے،
صرف انداز نسبتا تبدیل ہوا ہے۔مگر ساری دنیا کے احمدی اگر تمام نہیں تو اکثر اس طریق کی طرف توجہ نہیں دے
رہے۔وہ شعوری طور پر اسلامی اقدار کی اس طرح حفاظت نہیں کر رہے، جیسی ان کو کرنی چاہئے۔میں یہاں
اس تبدیلی کی بات کر رہا ہوں، جو صرف احمدیوں میں ہی نہیں بلکہ باہر کی دنیا میں بھی پیدا ہورہی ہے۔میں اس بات کی مزید وضاحت کرنا چاہتا ہوں تا کہ آپ میری بات سمجھ جائیں۔میری مراد یہ ہے
کہ اسلام دشمنی اسی طرح سے ہے، اس کا انداز تبدیل ہو گیا ہے۔اور وہی دشمن نئے ہتھیاروں سے حملہ آور
ہو رہا ہے۔ان کی پالیسی بظاہر ذراسی تبدیل ضرور ہوئی ہے مگر اصلیت تبدیل نہیں ہوئی۔پالیسی میں بظاہر
نرمی پیدا ہوئی ہے۔دشمن بظاہر اتنے دشمن نہیں رہے اور بعض اوقات وہ دوستی کی آڑ میں گفتگو کرتے ہیں۔یہ مستشرقین کی وہ نئی نسل ہے، جواب ابھر رہی ہے۔مگر میرا گہرا مشاہدہ ہے کہ سوائے دھوکہ اور فریب رہی
کے کچھ بھی نہیں بدلا۔وہی لوگ اسی شدت سے اسلام پر حملہ آور ہورہے ہیں۔صرف زبان نرم ہوئی ہے
اور طریق کار بدلا ہے اور نام بدل دیا گیا ہے۔ماضی میں جسے زہر کہا جاتا تھا، اب دوا کہا جاتا ہے۔اور اس
کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ماضی میں وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کھلے عام جھوٹا (نعوذ باللہ ) کہا
کرتے تھے۔اب وہ کہتے ہیں کہ آپ جھوٹے تو نہیں، مگر ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ آپ کیا ہیں؟ مگر جب وہ
قرآن کریم پر اعتراض کرتے ہیں تو وہ پوری کوشش اس بات کے ثابت کرنے میں صرف کر دیتے ہیں کہ
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اس کے مصنف ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے آپ سے کلام کیا ہی نہیں۔اور دراصل آپ
اچھے مصنف بھی نہیں تھے، (نعوذ باللہ )۔وہ انسانی اقدار میں کمزوریاں تلاش کرتے ہیں۔اس طرح دیگر شعبوں میں بھی کمزوریاں تلاش
کرتے ہیں۔اور تضادات اور تبدیلیوں اور بہت سے دوسرے پہلوؤں پر وہ اعتراض کرتے ہیں۔اس سے ان
73
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
کا مقصد عام قاری پر یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ یہ کتاب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی تصنیف ہے اور بہت کمزور
تصنیف ہے۔اگر کسی چیز کی تعریف بھی کریں تو اس سے یہ اشارہ نہیں ملتا کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔مثلاً بعض
اوقات وہ زبان کی تعریف کرتے ہیں اور مسلمان اس دھوکہ کا شکار ہو جاتے ہیں کہ ان کے خیال میں وہ اب اپنا
رویہ تبدیل کر کے اسلام کے دوست بن گئے ہیں۔کیونکہ انہوں نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی زبان میں
کبھی کبھار تعریف بھی کی ہے۔بعض اوقات وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح بھی کرتے ہیں۔مگر ان شعبوں
میں، جن کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔وہ آپ کی بطور انسان تعریف کرتے ہیں۔یاوہ آپ کی بعض عظیم
الشان خوبیوں اور لیڈرشپ کی تعریف کرتے ہیں۔مگر یہ سب فریب ہے۔وہ اسلام کے پکے دشمن ہیں مگر اپنی
زبان اور رویہ میں تبدیلی پیدا کر کے وہ لوگوں کو پہلے سے زیادہ دھوکہ دے رہے ہیں۔مجھے حال ہی میں اس بات کے معلوم ہونے پر شدید دھکا لگا کہ بہت سے عرب طلبہ برطانوی
یو نیورسٹیوں میں اسلام کے مطالعہ کے لیے آتے ہیں۔تا کہ وہ ان نام نہاد مستشرقین سے اسلام سیکھیں۔صرف ایک یونیورسٹی میں ہی اسلام کا مطالعہ کرنے والے پچاس سے زائد عرب طلبہ موجود ہیں۔اور جو کچھ
بھی انہیں وہاں پڑھایا جاتا ہے، وہ اسے امرت سمجھ کر پیتے ہیں۔وہ اسے یہ جانے بوجھے بغیر نگل جاتے
ہیں کہ یہ وہی زہر ہے، جو پہلے بھی استعمال ہوتا تھا مگر اس کا لیبل بدل گیا ہے۔چنانچہ صورت حال بہتر
ہونے کی بجائے خراب ہوئی ہے۔مگر میر امشاہدہ ہے کہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ کیا ہو رہا
ہے اور ان کے عزائم کیا ہیں؟ چنانچہ اسی وجہ سے میں نے آج اس مضمون کو چنا ہے۔میں ساری دنیا کے تمام احمدیوں سے واضح طور پر چاہتا ہوں کہ وہ اس آیت میں مذکورستاروں کا
کردار ادا کریں۔آپ ہی اس نئے آسمان کے ستارے ہیں، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تیار
کیا تھا۔آپ ہی پر اسلام کے دفاع کی بنیاد ہے۔اگر آپ سوتے رہے تو آپ اللہ تعالیٰ کے حضور جوابدہ
ہوں گے۔اگر آپ نے اسلام کا دفاع نہ کیا تو کون ہے، جو آپ کی جگہ اسلام کا دفاع کرے؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ
نے یہ ذمہ داری ہمارے سپرد کی ہے، اس نے ہمیں اسی مقصد کے لئے چنا ہے۔چنانچہ اگر ہم یہ ذمہ داری ادا
نہ کر سکے تو کوئی بھی ہمارے لئے آگے بڑھ کر یہ بوجھ نہیں اٹھائے گا۔اور باقیوں میں تو اسے اٹھانے کی
طاقت ہی نہیں ہے۔کیونکہ وہ اسلامی اقدار کو اس طرح نہیں سمجھتے ، جس طرح آپ سمجھتے ہیں۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کو قرآن کریم کے مطالعہ کے ذریعہ نئے راستوں سے واقف ہونے کے راز
سکھائے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کو وہ اشارے سمجھائے ہیں، جن کے ذریعہ آپ
قرآن
کریم کو باقی دنیا کی نسبت بآسانی سمجھ سکتے ہیں۔چنانچہ اگر آپ نے قرآنی اقدار کی حفاظت نہ کی تو پھر
کوئی اور یہ کام کر ہی نہیں سکتا۔یہ میں آپ پر واضح کر دینا چاہتا ہوں اور اس وقت یہی کچھ ہورہا ہے۔74
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر 1982 ء
بہت سی کتب اسلام کی تعلیمات اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کو بگاڑنے کے لئے
مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔اور جن ممالک میں یہ طبع ہورہی ہیں ، وہاں کے احمدیوں نے ان کا نوٹس ہی
نہیں لیا۔مثلاً یہاں انگلستان میں، میں نے بعض ایسی کتب دیکھی ہیں، جن کا ہمارے لٹریچر میں ذکر تک
نہیں۔مگر وہ شدید ز ہر آلود ہیں۔اور نئی نسل کی اسی طرح پرورش کی جارہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ پالیسی
میں جس تبدیلی کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے، یہ بعض سیاسی تبدیلیوں کے نتیجہ میں پیدا ہوئی ہے۔کیونکہ عرب
ممالک میں تیل کی موجودگی اور عرب ممالک میں دولت کی ریل پیل کی وجہ سے اب مستشرقین اپنی پالیسی
تبدیل کر رہے ہیں۔اب انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مسلمان ممالک کی دشمنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
خواہ مخواہ کذاب قرار دے کر کیوں مول لی جائے ؟ آپ کو سچا قرار دے کر آپ کی ان کے اپنے خیال
کے مطابق ( نعوذ باللہ ) جھوٹی باتوں کو اجاگر کیا جائے۔چنانچہ یہ وہ پالیسی ہے، جس نے اپنا نام تبدیل کیا
ہے اور کچھ نہیں۔وہ قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ کی کتاب کہتے ہیں۔مگر پھر اس کی طرف خوفناک تضادات
منسوب کر دیتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔اور قاری ان
کی تفسیر قرآن کے چند صفحات پڑھ کر ہی اندازہ کر سکتا ہے۔کہ یہ بے کار باتیں ہیں، جن کا اللہ تعالیٰ سے یا الہامی کتب سے کوئی بھی تعلق نہیں۔چنانچہ یہ وہ دشمنی ہے۔جس کا آپ کو شعور ہونا چاہئے۔اور پوری کوشش کر کے اس کی شناخت کرنی چاہئے۔اس کا تعاقب کرنا
چاہئے اور پھر ایسے دشمنان اسلام کو راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کر دینا چاہئے۔آپ میں سے جو دوست پڑھے لکھے ہیں اور جو اچھی انگریزی جانتے ہیں اور جو اگر پوری طرح
نہیں تو کچھ نہ کچھ قرآنی اقدار اور احمدیت کی اقدار سے واقف ہیں، انہیں یہ کتابیں پڑھ کر بتانا چاہئے کہ
ان میں اسلام کے خلاف کیا کہا جارہا ہے؟ انہیں فہرستیں مرتب کرنی چاہئیں۔اس کا ایک نتیجہ یہ ہونا چاہئے
کہ اگر وہ اس کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں تو خود اس کا جواب دیں۔مگر یہ کام تمام کا تمام خود ہی
نہ کرتے رہیں۔میرے ذہن میں اس کام کے کرنے کے لئے ایک واضح لائحہ عمل ہے۔سب سے پہلے تو
انہیں غلط بات کی شناخت کرنی چاہئے۔ان تمام چیزوں کی فہرست تیار کریں۔پھر اس کا جائزہ لیں اور پھر
ان کتب میں جو حوالہ جات درج ہیں، ان کی بنیاد تک پہنچ کر اپنی بہترین صلاحیتوں کو صرف کرتے ہوئے
جواب تیار کریں۔مگر اسے صرف یہیں تک نہ چھوڑیں۔کیونکہ یہ عین ممکن ہے کہ وہ مؤثر طور پر اسلامی
اقدار کی حفاظت نہ کر سکیں۔کیونکہ اس سارے قصے میں بہت سی چالاکیاں کی جاتی ہیں۔مختلف پہلوؤں
سے بہت سی تحقیق کے بعد ہی درست جواب دیا جاسکتا ہے۔چنانچہ یہ تمام چیزیں، ایسی تمام کتب مرکز کو
75
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر 1982ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
بھجوانی چاہئیں، جہاں ہم انشاء اللہ ایک شعبہ قائم کریں گے، جو دشمنان اسلام کی ایسی تمام کوششیں اکٹھی
کرے گا اور پھر ہم اسے سنبھال کر ان تمام پہلوؤں پر تحقیقات کریں گے، جن کا حوالہ دیا گیا ہے۔اس ڈیٹا
کے اکٹھے ہونے کے نتیجہ میں انشاء اللہ ہم اس قابل ہوں گے کہ دشمن کے آخری مورچے تک اس کا تعاقب
کریں۔اور یہ فوری اور بہت اہمیت کا کام ہے۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ میرے ذہن میں اس کے لئے ایک اور منصوبہ ہے، جواب میں نے تیار
کیا ہے۔اگر ہم اسے لوگوں پر محض اتفاقاً چھوڑ دیں تو بعض مصنفین پر نظر نہیں جائے گی اور بعض پر ہم خواہ
مخواہ زیادہ قوت خرچ کر رہے ہوں گے۔چنانچہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جن جن ممالک میں اللہ تعالیٰ کے
فضل سے باقاعدہ جماعتیں قائم ہیں، وہاں کی مقامی انتظامیہ کو تمام احمد یوں کو اس حقیقت کی طرف متوجہ
کرنا چاہئے۔اور وہ اپنے مشنری انچارج کو تحریر ابتائیں کہ وہ کس مصنف کا مطالعہ کریں گے؟ چنانچہ ایسے
گروپس تیار ہوں۔مثلاً پانچ یا دس احمدی علماء منٹگمری واٹ کا مطالعہ کریں۔اس کی تمام کتب کا مطالعہ کیا
جائے ، ان پر غور کیا جائے کہ کہاں وہ ہمارے عقائد کے خلاف گیا ہے؟ اور کہاں اس نے جان بوجھ کریا
لاعلمی میں اسلام پر اعتراض کیا ہے؟ اسی طرح اس نے جن کتب کا حوالہ دیا ہے، وہ بھی اس گروپ کے زیر
مطالعہ ہوں۔اور یہ بات نوٹ کی جائے کہ یہ حوالہ جات اس نے درست طور پر دیئے ہیں یا غلط۔اور پھر
اس کے جو بھی نتائج نکلیں ، ان سے مرکز کو مطلع کیا جائے۔وہاں ہم مزید تحقیق کر کے فیصلہ کریں گے کہ ان
الزامات کا بہترین طور پر جواب کیسے دیا جا سکتا ہے؟
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ انشاء اللہ تعالیٰ اسلام کے دفاع میں مستقبل قریب میں نیا لٹریچر تیار ہو جائے
گا۔اور اس آیت میں نئے آسمان کی تخلیق سے یہی مراد ہے۔یہ نیا آسمان آئندہ تیار نہیں ہوگا۔یہ تو حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہی تیار کر چکے ہیں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی
طریق پر تیار کیا ہے۔اب صرف یہ کمزور ہو رہا ہے۔اسی لئے ہمیں اس نظام کو مضبوط کرنا پڑے گا۔کوئی نئی
تجویز پیش نہیں کی جارہی۔کسی نئی چیز کا اضافہ نہیں کیا جارہا۔چنانچہ بالآخر یہ ہو گا کہ جب وہ ہمیں تمام
اطلاعات مہیا کریں گے تو مشنری انچارج جائزہ لیں گے کہ کہیں یہ تو نہیں کہ کوئی پہلو بالکل تشنہ رہ جائے
اور کہیں بہت زیادہ توجہ ہو جائے۔اور پھر وہ اس میں ایک توازن قائم کریں گے۔نتیجہ ہم مرکز میں
اندازہ کر سکیں گے کہ ساری دنیا میں جو بھی اسلام کے خلاف کچھ لکھتا ہے، احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس کا تعاقب کر رہے ہیں۔اور ہر اعتراض کا جواب دیا جا رہا ہے، اس کی نگرانی مرکز کی ذمہ داری ہے۔76
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر 1982ء
چنانچہ انشاء اللہ ہم اسلام کو خطرے کی حالت میں نہیں رہنے دیں گے۔جب تک ہم زندہ ہیں، یہ ناممکن
ہے۔مگر جیسا کہ میرا تکلیف دہ مشاہدہ ہے کہ میں نے بعض کتب کا مطالعہ کیا ، جن میں آنحضور صلی اللہ علیہ
وسلم اور قرآن کریم پر بے ہودہ حملے کئے گئے تھے، اس سے سخت تکلیف پہنچتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس
سے ہمارا جگر چھلنی ہو جاتا ہے اور پھر ظلم کی بات یہ ہے کہ زبان ایسی استعمال کی جارہی ہے، جیسے کوئی
دوست گفتگو کر رہا ہے نہ کہ دشمن۔اور اسلامی دنیا میں ان نام نہاد دوستوں کو بڑی پذیرائی ملتی ہے۔پھر ایک عجیب بات یہ ہے کہ یہ احمدیت کا ذکر ہی نہیں کرتے۔جہاں بھی انہوں نے اسلام پر
اعتراض کیا ہے اور وہ سکالرز ہیں اور یقیناً انہوں نے احمد یہ لٹریچر کا مطالعہ کیا ہوا ہے۔بعض کے بارہ میں تو مجھے
یقین ہے۔اور انہیں یہ بھی علم ہے کہ اس پہلو سے جماعت احمدیہ نے شاندار رنگ میں اسلام کا دفاع کیا تھا۔مگر
وہ اس بارہ میں جماعت کا نام اور جماعت کے عقائد کا ذکر ہی بھول جاتے ہیں۔اس طرح وہ ایک ہی وقت
میں دو مقاصد حاصل کر لیتے ہیں۔ایک یہ کہ ان کتب کا حوالہ دیئے بغیر جن میں کسی عالم دین نے اس بات کا
دفاع کیا ہو، اسلام پر اعتراض کئے چلے جاتے ہیں۔اور دوسرے وہ غیر از جماعت دنیا کو خوش رکھتے ہیں اور
ه دنیا
اس طرح وہ اسلام کے وفادار ثابت ہو جاتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ دیکھو جماعت احمدیہ کوئی چیز نہیں۔اس کی
حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے اسلام کے دفاع کے بارہ میں جو کچھ بھی کہا ہے، وہ بے معنی ہے،
سب مذاق ہے۔اور ہم ان کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہتے۔جو بڑے بڑے علماء ہیں، وہ اتنی معمولی حیثیت کے
مالک ہیں
کہ عظیم مستشرقین کی عالی شان کتب میں ان کا ذکر بھی نہیں ہونا چاہئے۔چنانچہ اس طرح وہ تمام عالم
اسلام کو خوش رکھتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ آپ دراصل بچے مسلمان ہیں۔آپ ہی کو علم ہے کہ اسلام کہاں ہے اور
کہاں نہیں ہے؟ اور اس طرح یہ قریب بڑھتا ہی رہتا ہے۔مگر ہم انہیں چھوڑیں گے نہیں“۔وو
چنانچہ مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی یہ نظام کام شروع کر دے گا۔اس کا آغاز انگلستان
سے ہوگا۔میں جانے سے پہلے ان لوگوں کے نام جاننا چاہوں گا ، جو اس کام کے لئے خود کو وقف کر سکتے
ہوں۔یہ جس پیشے سے بھی متعلق ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہیں انگریزی اچھی طرح آنی
چاہئے۔انہیں اسلام کے بارہ میں کچھ نہ کچھ علم ہو۔یہ نہ ہو کہ وہ قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام سے بالکل ناواقف ہوں اور وہ دفاع اسلام کی یہ ذمہ داری اٹھائیں، یہ نہیں ہوسکتا۔میری مرادان
سے ہے، جو کم از کم اسلام کا کچھ علم رکھتے ہوں اور جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب
کا کسی نہ کسی حد تک مطالعہ کیا ہوا ہے اور وہ اسلامی اقدار کے دفاع کی کچھ نہ کچھ طاقت رکھتے ہیں۔77
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر 1982ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے یہ بات سب پر واضح کر دی ہے کہ اگر تم میری کتب کا
مطالعہ نہیں کرو گے، اگر تم اسلام کے بارہ میں تیار کردہ نئے لٹریچر کا مطالعہ نہیں کروگے اور اگر تم دوسروں کی
کتب پڑھتے رہے تو تم ان سے غلط طور پر متاثر ہو جاؤ گے۔تمہارے دفاع کا ایک ہی طریق ہے کہ پہلے
خود کو قرآن کریم کی تعلیمات اور روایات کے مطابق ڈھالو۔جیسا کہ میں ابھی کہہ چکا ہوں ، جب میری نظر
سے آپ اسلام کی تعلیمات کا اتنا خوبصورت مشاہدہ کریں گے تو کوئی بھی شخص، جو اسلام کو بگاڑنا چاہتا ہے،
اس میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔جہاں تک آپ لوگوں کی بات ہے، کیونکہ آپ نے اسلام کا مشاہدہ میری
نظر سے کیا ہوگا، اسلام کی تمام تر خوبصورتی آپ پر اسی طرح واضح ہو جائے گی ، جیسا کہ مجھ پر ہوئی ہے،
اس کے بعد غلط انہی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔چنانچہ احمدیوں کے لئے بہت اہم بنیادی بات یہ ہے کہ
سب سے پہلے وہ خود کو اس بات کے لئے تیار کریں۔وہ سب سے پہلے خود کو اسلام کی درست تعلیمات کے
حوالہ سے ڈھالیں۔ایک دفعہ وہ یہ حاصل کرلیں اور پھر اسلام کا مطالعہ کریں تو ان کو کوئی گزند نہیں پہنچ سکتا۔پھر یہ ناممکن ہوگا کہ وہ خود کو شکست خوردہ سمجھیں یا دشمن سے خود کو خطرہ میں خیال کریں۔رہے وہ کمز ور لوگ جنہوں نے ابھی تک یہ کام نہیں کیا، سو میں نے احمدیوں میں دیکھا ہے کہ جو
احمدیت کا لٹر پچر پڑھنے سے قبل دشمن کے لٹریچر کا مطالعہ کرتے ہیں، انہیں میں نے بالآخر حقیقت سے دور
جاتے ہی دیکھا ہے۔جب میں گورنمنٹ کالج لاہور میں پڑھا کرتا تھا تو کالج کے بہت سے طلباء، بہت
سے تو نہیں مگر چند ایک غیر مسلموں کی لکھی ہوئی تاریخ اسلام کا مطالعہ کر کے بالکل غلط طور پر اس سے متاثر
ہو جاتے تھے اور وہ اس زہر کا شکار ہو جاتے تھے۔چنانچہ مجھے ان سے گفتگو کرنے کے لئے بہت محنت کرنی
پڑتی تھی اور روشنی کی طرف لانا پڑتا تھا۔بالآخر اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ بچ گئے۔مگر یہ ہوسکتا ہے اور ہوتا
رہا ہے۔اس ملک میں آپ کو اس بات کی حفاظت کرنی ہے۔چنانچہ ایک نظام بنانا پڑے گا۔امام صاحب
کے پاس اس کا ریکارڈ ہو اور ہم عام طریق سے اسے چلائیں۔ہمیں سائنسی طریق کار اختیار کرنا ہے۔اور
جب یہ خطبہ باقی دنیا کے احمدیوں تک پہنچے تو انہیں بھی اس طریق پر عمل کرنا چاہئے۔مجھے اس بارہ میں اتنا جوش ہے کہ اصل میں، میں اسے ابھی اور یہاں سے ہی شروع کر دینا چاہتا
ہوں۔مگر یہ ممکن نہیں ، اس میں کچھ وقت لگے گا۔مگر انشاء اللہ ایک سال کے عرصہ میں ہی ہم اس نئے آسمانی
کا کا
نظام کو دنیا میں کام کرتا دیکھ لیں گے۔اور ساری دنیا کو محسوس ہو جائے گا کہ کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہے“۔خطبات طاہر جلد اول صفحه 184171)
78