مربیان کرام کی عزت ، عہدیداران کے حقوق و فرائض ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریکہ
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 108 اکتوبر 1982ء
مربیان کرام کی عزت، عہدیداران کے حقوق و فرائض
خطبہ جمعہ فرموده 08 اکتوبر 1982ء
( حضور نے یہ خطبہ جمعہ انگریزی زبان میں ارشاد فرمایا ، جس کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے۔)
اب میں بعض متفرق باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اور آج میں نے گفتگو کرنے
کے لئے مختلف نکات نوٹ کئے ہیں۔سب سے پہلے تو میں ان واقفین زندگی کے بارہ میں کچھ کہوں گا ،
جو مختلف پہلوؤں سے یہاں خدمات بجالا رہے ہیں۔وہ لوگ، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی
زندگیاں پیش کر دی ہیں، انہیں معاشرے کی طرف سے خاص مقام اور تعاون ملنا چاہئے۔وہ اپنے
مقصد میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے ، جب تک سارا معاشرہ، ساری جماعت اس مقصد کے
حصول کے لئے ان کی مدد نہ کرے۔نہ صرف یہ بلکہ انہیں ایک خاص عزت اور مقام ملنا چاہئے۔مگر میں نے بڑے دکھ سے یہ بات مشاہدہ کی ہے کہ بعض جماعتوں میں احباب مربیان کی کما حقہ عزت
نہیں کرتے۔بعض اوقات وہ ان کے کام پر اتنی شدت سے تنقید کرتے ہیں، جو ان کے جگر چیر دیتی ہے
اور وہ اس کی بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں۔مگر انہوں نے کہیں بھی اس کا ذکر نہیں کیا۔لوگوں میں فرق ہوتا ہے، وہ مختلف قسم کے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔اگر کوئی
اعلی درجہ کی انگریزی زبان میں خطاب نہیں کر سکتا تو یہ اس کا قصور نہیں۔یہ اس نظام کا قصور ہو سکتا ہے، جس
میں انہوں نے پرورش پائی یا اس سکول کا قصور ہو سکتا ہے، جس میں انہوں نے تعلیم حاصل کی۔بہت سے
ایسے دیگر پہلو ہو سکتے ہیں، جن کا میں یہاں جائزہ نہیں لے سکتا۔مگر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر کسی شخص نے
اپنی ساری زندگی خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دی ہے تو اسے عزت اور محبت ملنی چاہئے۔اور ہر شعبہ میں
اسے تعاون ملنا چاہئے۔مجھے علم ہے کہ بعض جگہ، یہاں تو نہیں مگر دنیا کے ہر حصہ میں بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اب مربی ان
کا ذاتی ملازم بن گیا ہے۔یہ تکلیف وہ منظر ہمیں اسلامی دنیا میں عموماً اور گاؤں کی مسجد کے ملا کے ساتھ
پنجاب میں خصوصاً یہ سلوک نظر آتا ہے۔وہاں ملازمیندار کا ذاتی ملازم خیال کیا جاتا ہے۔محض اس لیے کہ
79
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
زمیندار اس کے کھانے پینے کا بندوبست کرتا ہے۔یہ الگ بحث ہے کہ کھانا پینا کس معیار کا ہوتا ہے؟ مگر
چونکہ ملا ان کے صدقات پر زندگی بسر کرتا ہے، اس لئے اس سے نامناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔اس کی
روزانہ بے عزتی کی جاتی ہے۔اس قسم کے معاشرے پر وہ صرف نفرت
کی تعلیم دے کر ہی قابو پا سکتا ہے۔جب بھی وہ دوسروں کے لئے نفرت کی تعلیم دیتا ہے، لوگ اس کی پیروی کرتے ہیں۔اور جب بھی وہ نیکی
اور قربانی کرنے کی تعلیم دیتا ہے، لوگ اسے چھوڑ جاتے ہیں۔آج کل ملا اور دوسرے لوگوں میں صرف یہی
رشتہ رہ گیا ہے۔ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ یہ بات سارے معاشرے میں نہ پھیل جائے۔ہمیں اس مقصد
کے حصول کے لئے دور کا سفر در پیش ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تربیت کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے تیار ہونے
والے مربیان اس قسم کے نظر آنے والے لوگوں سے بہت مختلف ہوتے ہیں۔ان میں سے بہت سے ہیں،
جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین تعلیم حاصل کرنے کے بعد وقف کیا۔ان کے پاس دو راستے
تھے۔یا تو دنیا میں بھٹک جائیں یا اللہ تعالیٰ کی راہ میں خود کو پیش کریں۔میں ایسے واقفین زندگی کو جانتا
ہوں، جو اگر دنیا داری میں لگ جاتے تو وہ ان لوگوں سے، جو خود کو مالی طور پر ان سے بہتر سمجھ کر نا مناسب
رویہ اختیار کرتے ہیں، کہیں زیادہ بہتر حالات میں ہوتے۔وہ زیادہ کمارہے ہوتے اور دنیا میں زیادہ
باعزت مقامات پر فائز ہوتے۔اور وہ بعض غیر واقفین سے کہیں بہتر طرز زندگی کے حامل ہوتے۔مگر وہ
جس حال میں ہیں، اس پر مطمئن ہیں۔کیونکہ ان کا اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔چنانچہ ان کے بارہ میں تو
مجھے کوئی فکر نہیں۔مجھے فکر ان لوگوں کی ہے، جو ان سے نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں کہ کہیں وہ اللہ تعالیٰ
کے غضب کے نیچے نہ آجائیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ ان لوگوں کو پسند نہیں کرتا ، جو ان لوگوں سے نامناسب
رویہ اختیار کریں، جنہوں نے اس کی راہ میں اپنی زندگیاں پیش کر دی ہوں۔اس بارہ میں احتیاط کریں۔اگر ہم ان سے عمدہ سلوک کریں تو یہ ان کا اختیار ہے کہ وہ اسے قبول کریں یا رد کر دیں۔اگر وہ اسے قبول کر
لیں تو وہ آپ کے اس سلوک کو قبول کر کے شکر گزاری کا ثبوت دے رہے ہیں۔آپ کے اس عمدہ سلوک کی
وجہ سے وہ آپ کے غلام نہیں بن گئے۔دوسری بات یہ ہے کہ وہ احمدی، جو اچھے حالات میں رہتے ہوں، ان پر خواہ مخواہ تنقید نہ کی جائے۔یہ بڑی حیرت کی بات ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض لوگ شدت پسندی اور تنگ نظری سے زندگی گزارتے
ہیں۔اگر کوئی احمدی عمدہ طریق سے زندگی گزار رہا ہوتو ایسے لوگ غضب ناک ہو کر اس پر طعن و تشنیع کی
80
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک جلد
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 08 اکتوبر 1982ء
بوچھاڑ کر دیتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ وہ آسائش کی زندگی گزار رہا ہے۔انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق
آسائش کی زندگی کی تعریف ہی معلوم نہیں ہوتی۔وہ نہیں جانتے کہ اسلام میں کیا غلط ہے اور کیا صیح ؟ اگر آ
اللہ تعالیٰ کی بیان کردہ حدود کے اندر رہتے ہوئے بہترین چیزوں سے لطف اندوز ہوں ، ہاں جب مالی قربانی
کا تقاضا کیا جائے تو آپ قربانی کرنے والوں میں آگے آگے ہوں تو پھر جو کچھ باقی بچتا ہے، وہ آپ کا ہے
اور آپ جہاں چاہیں، اسے خرچ کریں۔اگر آپ عمدہ اور آرام دہ زندگی گزاریں تو یہ قطعا منع نہیں۔جو
ممانعت ہے، وہ قرآن کریم میں کھول کر بیان کر دی گئی ہے۔اور اس کے بعد کسی کوحق نہیں کہ اس چیز کونا جائز
قرار دے دے، جسے قرآن کریم نے ناجائز قرار نہیں دیا۔اسی کی طرف اس آیت میں ذکر ہے۔قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللهِ الَّتِى اَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ
قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِمَةِ (الاعراف: 33)
کہہ دے کہ کس نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو اس کے بندوں پر حرام قرار دیا ہے، جو ان کے لئے
اس دنیا میں اور آخرت میں تخلیق کی گئی ہیں؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس دنیا میں بھی یہ مؤمنین کے لئے ہیں
اور آخرت میں تو صرف انہیں کے لئے مخصوص ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے زندگی میں عمدہ
چیزیں استعمال کرنے کے لئے تخلیق کی ہیں، نہ کہ سچے مومن انہیں رد کر دیں۔چنانچہ اگر وہ ان اشیاء کو
استعمال کریں تو کوئی ممانعت نہیں۔بشرطیکہ وہ اسلامی تعلیمات کی حدود میں زندگی گزارنے والے ہوں۔اور یہ بھی کہ یہ طرز زندگی ان
کی مالی قربانیوں میں روک نہ بنے۔جب ہم تنگدستی سے زندگی گزارنے کی بات کرتے ہیں تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اسلام میں
آرام دہ زندگی گزارنے کی ممانعت ہے۔اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ بچت کر کے اسلام
کی خدمت میں پیش کریں۔اسلام میں اسے نفل کہا گیا ہے۔یعنی فرائض کی ادائیگی سے زائد ا گر آپ اپنی
مرضی سے کچھ خدمت کریں تو وہ فضل کے زمرے میں آتی ہے۔لیکن اگر کوئی شخص خود کو فرائض تک ہی محدود
رکھے تو کسی شخص کو اس پر اعتراض کا کوئی حق نہیں۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دفعہ ایک آنے والے نے اسلام کے بارہ میں
دریافت کیا۔آپ نے اسے اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کروا دیا۔اور پھر بتایا کہ اس کے علاوہ جو
بھی اچھا کام وہ کرے گا، وہ نوافل کے زمرے میں آئے گا۔اس نے کہا کہ میں وہی کروں گا، جو مجھ پر فرض
ہے، اس سے زیادہ نہیں تو کیا میں بخشا جاؤں گا ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں وہ تمہارے لئے کفایت کرے گا۔( بخاری کتاب الایمان باب الزكوة من الاسلام )
81
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 08 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
تو یہ کم از کم ضروری معیار ہے۔چنانچہ اگر کوئی کم از کم معیار سے نیچے گرے تو وہ اللہ تعالیٰ کے غضب
کے نیچے آئے گا، نہ کہ لوگوں کے غضب کے۔لوگ اسے صرف پیار سے سمجھا سکتے ہیں۔صرف نصیحت ہی کی
جاسکتی ہے۔تو جولوگ حدود سے تجاوز نہ کرنے والے ہوں ، ان
پر کسی کو خفتی کرنے کا حق نہیں۔چنانچہ اگر بعض مربیان اور مبلغین عمدہ طور سے گزارا کر رہے ہیں تو کسی کو بھی علم نہیں ہو سکتا کہ ان
کے دیگر ذرائع آمد کیا ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بعض اور ذرائع آمد مہیا فرمائے ہوں، جو وہ
ظاہر نہ کرنا چاہتے ہوں۔چنانچہ جب تک آپ ٹھوس شواہد نہ پیش کریں، بے ایمانی کے ٹھوس ثبوت مہیا نہ
کریں تو آپ کو کوئی حق نہیں کہ نہیں دیکھو، فلاں فلاں شخص اچھی طرز سے گزارا کر رہا ہے ، جبکہ اس کا اسے
کوئی حق نہیں۔کیوں نہیں؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نعمتیں مومنین کے لئے تیار کی گئی ہیں۔اس دنیا میں
دوسرے بھی ان میں شریک ہیں مگر آخرت میں وہ خاص طور پر صرف مومنین کے لئے ہی میسر ہوں گی۔ایک اور بات یہ ہے کہ آپ کو امراء اور جماعت کے عہدیداران کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں
سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔امراء اور عہدیداران خلافت کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں، جو بالآخر ساری
جماعت کی تنظیم کی ذمہ دار ہے۔چنانچہ اس نظام کے کارکنان کی حیثیت سے انہیں خلافت کے نظام سے
بعض حقوق عطا کئے جاتے ہیں۔وہ اپنے مقام کے لحاظ سے مختلف ہیں۔بعض اوقات کسی خاص عہد یدار
کے حقوق نہ جانے یا نہ سمجھنے کی وجہ سے مسائل ابھرتے ہیں۔لوگوں کو نہ تو اپنے حقوق کا علم ہوتا ہے اور نہ ہی
ان عہد یداروں کے حقوق کا، جنہیں بعض کاموں پر مقرر کیا گیا ہو۔چنانچہ یہ بہت اہم بات ہے کہ جماعت انگلستان ان سب دوستوں کو بتائے کہ عہدیداران کی کیا
حدود ہیں؟ ان کے حقوق اور فرائض کیا ہیں؟ اور ان کی کیا حدود ہیں، جن پر وہ بطور امیر ، صدر یا کسی اور
حیثیت میں مقرر کئے گئے ہیں؟ اگر آپ اپنے حقوق اور اپنے فرائض سے واضح طور پر آگاہ ہوں تو کسی کو
غلط نہی اور نا اتفاقی کے بیج بونے کی جرات نہیں ہوسکتی۔ان چیزوں کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ جہالت ہے۔جہالت اور تاریکی ایک ہی چیز کے دو نام
ہیں۔علم روشنی ہے۔چنانچہ سب سے پہلے روشنی پھیلانی چاہئے تا کہ ہر شخص راستہ دیکھ سکے۔اس صورت
میں ان باتوں کے پھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔کیونکہ بصارت درست ہو تو پھر انسان دوسرے لوگوں سے
ٹکراتا نہیں پھرتا ، ماسوا جنگلی انسانوں کے۔ایسا ہوتا تو ہے مگر بہت کم۔نارمل ذہن رکھنے والے افراد ایک
ہی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے دوسروں سے ٹکراتے نہیں پھرتے۔چنانچہ ساری جماعت کو احمدیت کی
82
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
روایات کے مطابق اپنے حقوق سے بھی آگاہ ہونا چاہئے اور نظام میں اپنے سے بالا افراد کے حقوق سے
بھی۔یہاں میں نے بالا افراد کا لفظ بولا ہے۔میری مراد اس سے انتظامی طور پر بالا افراد سے ہے۔ورنہ
اللہ تعالیٰ کی نظر میں تو بعض افراد انتظامی طور پر بالا افراد سے کہیں زیادہ بلند ہوں گے۔کیونکہ یہ تو دل اللہ
تعالیٰ کے خوف اور تقویٰ کا معاملہ ہے کہ کون در اصل بلند مقام پر فائز ہے؟ تو میں صرف انتظامی طور پر بالا
افراد کا ذکر کر رہا ہوں۔اب میں یہاں پر بعض حقوق کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔اول یہ کہ اگر کسی امیر نے غلطی سے آپ کو
کوئی غلط حکم دے دیا ہے اور اگر وہ حکم قرآنی تعلیمات کے منافی نہیں، آپ کو اس کی اطاعت کرنی ہے۔جیسا میں نے واضح کر دیا ہے، اگر وہ حکم قرآن کریم کی تعلیمات کے منافی نہیں تو پھر آپ پر اطاعت فرض
ہے۔اور اگر کسی آیت قرآنی کی تفسیر میں اختلاف بھی ہو، تب بھی آپ نے بات ماننی ہے۔کیونکہ یہ آپ کا
کام نہیں کہ اس کی تاویل ڈھونڈ کر امیر کی اطاعت نہ کرنے کا بہانہ تلاش کریں۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امیر کی اطاعت پر اتنا زور دیا ہے کہ لوگ تعجب کرتے
تھے۔کسی نے دریافت کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیا اگر کوئی شخص ایسا ایسا ہو تو کیا پھر بھی ہم اس کی
اطاعت کریں؟ آپ نے فرمایا: ہاں پھر بھی۔اگر کوئی شخص ایسا ہو، تب بھی ہمیں اس کی اطاعت کرنی ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں تک ارشاد فرمایا کہ اگر ایک حبشی غلام، جس کا سر منقہ کے دانے برابر ہو
اور وہ تمہارے او پر مقرر ہو جائے ، جب بھی تم نے اس کی اطاعت کرنی ہے۔اب یہ وہ کمزوریاں تھیں، جو
عرب ذہن کو مشتعل کرتی تھیں۔عرب ذہن اس بات کے ماننے کو تیار نہیں تھا کہ وہ کسی عجمی کی اطاعت
کرے۔اور پھر ایسا شخص جو افریقہ کے سیاہ فام باشندوں کی سرزمین سے تعلق رکھتا ہو۔اس زمانہ کے
عرب اس طرح کے لوگوں کی اطاعت کو خاص اپنی بے عزتی سمجھتے تھے۔اس پر مستزاد یہ کہ وہ غلام بھی ہو۔ایک حبشی اور اوپر سے غلام، دوباتیں اکٹھی ہو کر عربوں کے لئے انہیں اپنا راہنما مانا بہت مشکل تھا۔پھر
بڑے سر قیادت اور عقلمندی کی نشانی تھے اور عرب بڑے سر ہونے پر فخر کرتے تھے کہ یہ عقل و دانش کی نشانی
ہے۔اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ جتنا سر چھوٹا ہوگا، اتناہی وہ شخص احمق اور بے وقوف ہوگا۔اگر چھوٹا سر ہے تو
زیادہ احمق ہو گا۔چنانچہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دونوں کمزوریاں جمع فرما دیں اور فرمایا کہ اگر وہ ایک
حبشی غلام ہو، جس کا سر بھی اتنا چھوٹا ہو کہ محسوس ہو کہ اس کا دماغ ہی نہیں ہے، تب بھی اگر وہ امیر مقرر ہو
جائے تو اس کی اطاعت کرو۔( صحیح بخاری کتاب الاحکام باب السمع والطاعة الامام مالم تکن معصیة )
83
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اسی صورت حال کا ایک اور پہلو بھی ہے۔جب کوئی شخص نماز کی امامت کروارہا ہو۔بعض لوگ
متنجس ہوتے ہیں اور لوگوں کے بارہ میں ایسی معلومات رکھتے ہیں، جو باقی جماعت کو معلوم نہیں ہوتیں۔نتیجہ وہ ایک قاضی کی طرح بعض دوسرے احمدیوں کے بارہ میں فیصلے کرنے لگ جاتے ہیں۔وہ کہتے
ہیں کہ ہمیں پتہ ہے، وہ برائیوں کا شکار ہے۔خواہ ان کے پاس کافی ثبوت ہو یا نہ ہو۔خواہ وہ اس الزام کے
ثبوت میں اسلامی قوانین کے مطابق تسلی بخش شہادت پیش نہ کر سکیں ، انہیں اس سے کوئی غرض نہیں۔وہ
صرف ایک ہی رٹ لگائے رکھتے ہیں کہ ہمیں علم ہے کہ فلاں فلاں شخص برائیوں کا شکار ہے۔چنانچہ اسے
کوئی عہدہ نہیں ملنا چاہئے۔خصوصاً اس کے امام الصلوۃ ہونے کے بارہ میں وہ اختلاف رکھتے ہیں۔یہ سوالات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی اٹھائے گئے تھے اور ان کا قیامت تک کے
لئے فیصلہ فرما دیا گیا۔دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص بدکار ہو، نفسانی خواہشات کی پیروی کرنے والا ہو، بد
تہذیب ہو اور نہایت برے کردار کا شخص ہو، اگر وہ امام الصلواۃ مقرر ہو جائے اور بعض لوگوں کی نظر میں اس کا
امام ہونا کھٹکتا ہے کہ متقی لوگ اس قسم کے شخص کی پیروی میں نماز با جماعت کے لئے کھڑے ہوں تو اس قسم کے
امام الصلوۃ مقرر ہونے کی صورت میں متبعین کو کیا کرنا چاہئے؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی
پیروی کرو۔اللہ تعالیٰ ہی نمازیں قبول فرمائے گا۔کیونکہ نمازیں امام نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔(سنن ابی داود کتاب الصلوۃ باب امامة البر والفاجر )
کیا ہی حسین تعلیم ہے۔اور یہ کتنی خوبصورت اور سلامتی والی ہے۔اسی وجہ سے اس کا نام اسلام
ہے۔اس کا مطلب ہے، سلامتی۔اس سے امن پھیلتا ہے۔یہ سلامتی لاتی ہے اور سلامتی کا پیغام دیتی
ہے۔اسلام میں کوئی تفرقہ قابل قبول نہیں۔چنانچہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی اس روح کے
ساتھ آپ اپنے امیر اور دیگر عہدیداران کی پیروی کریں۔اس بات سے قطع نظر کہ آپ انہیں متقی سمجھتے ہیں
یا نہیں؟ یہ آپ کا کام نہیں کہ اس بارہ میں کوئی رائے دیں۔یہ بعد الموت اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔اب میں امراء کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ان کے بھی کچھ فرائض ہیں ، عہدیداران
کے اپنے کچھ فرائض ہیں۔ان کا ان لوگوں سے شفقت کا سلوک ہونا چاہئے ، جن پر وہ نظام کو چلانے کے
لئے مقرر ہوئے ہیں۔لوگوں کو امیر کی اطاعت اس کی ذاتی استعداد کی بجائے محض اللہ تعالیٰ کی خاطر کرنی
چاہئے۔اور صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کے لئے اور اس لئے کہ انہیں خلیفة المسیح نے
مقرر فرمایا ہے۔کسی اور وجہ سے نہیں۔وہ تمام نظام کی اس لئے پیروی کریں کہ یہ نظام خلیفة المسیح کا
84
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08اکتوبر 1982ء
مقرر فرمودہ ہے۔انہوں نے ہر احمدی کی بیعت نہیں کی ، صرف خلیفة المسیح کی بیعت کی ہے۔چنانچہ
ہر امر اس کے ہاتھ سے نکلتا ہے اور احمدی اس کی اس لئے پیروی کرتے ہیں کہ وہ ان کے ایمان کا حصہ ہے
کہ اسے اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمایا ہے۔جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں، ان کی اطاعت بالآخر اللہ تعالیٰ کی
اطاعت ہے، نہ کہ کسی انسان کی۔چنانچہ انہیں خلیفة المسیح نے ذمہ داری سونپی ہے۔اس لئے انہیں
اس طاقت کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے۔میں ایسے امیر کو نا پسند کرتا ہوں، جو لوگوں پر شفقت نہ کرے۔کیونکہ جماعت کا خلیفہ سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے، اس سے ان کا ذاتی تعلق ہوتا ہے اور دراصل خدا
تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے علاوہ اس کے پیچھے کوئی اور مقصد نہیں۔مگر وہ امیر کی اطاعت اسی وجہ سے
کرتے ہیں کہ اس کا تقرر خلیفة المسیح نے فرمایا ہے۔وہ تمام نظام کی اطاعت اسی لئے کرتے ہیں
کہ یہ نظام خلیفة المسیح کا قائم فرمودہ ہے۔انہوں نے ہر احمدی کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی بلکہ صرف
خلیفة المسیح کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔چنانچہ ہر چیز اسی کے ہاتھ پر مرتکز ہوتی ہے اور وہیں سے
پھوٹتی ہے۔اور احمدی اس کی پیروی کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کے ایمان کا حصہ ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ نے
منتخب فرمایا ہے۔اور جیسا کہ میں نے کہا: دراصل وہ کسی ایک انسان کی پیروی کی بجائے اللہ تعالیٰ کی
اطاعت کر رہے ہوتے ہیں۔چونکہ خلیفۃ المسیح نے انہیں بعض اختیارات تفویض کئے ہیں، اس
لئے انہیں ان مفوضہ اختیارات کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے۔میں کسی ایسے امیر کو جولوگوں کا ہمدرد نہیں
ہے، مقرر کرنا بالکل پسند نہیں کرتا۔کیونکہ خلیفہ کا سب احمدیوں سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اور انہیں اس
لئے اس کی اطاعت کے لئے نہیں کہا جاتا کہ وہ اس سے کمتر ہیں۔بلکہ صرف نظم وضبط قائم رکھنے کے لئے
اطاعت کے لیے کہا جاتا ہے، نہ کہ کسی اور وجہ سے۔مگر نظم وضبط کا مطلب سختی اور غیر ہمدردانہ رویہ نہیں
ہے۔میں خود کو کسی ایسے امیر کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں سمجھتا، جو احمدیوں سے اس
قسم کا رویہ اختیار نہیں کرتا،
جو مجھے پسند ہے۔چنانچہ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ کوئی مشنری انچارج، کوئی صدر اپنی طاقت کا غلط استعمال
کرے۔کیونکہ اگر وہ ان احمدیوں کو، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ان کی اطاعت کرتے ہیں، تکلیف دیں گے تو
دراصل وہ مجھے تکلیف پہنچائیں گے اور وہ اللہ کے راستہ سے بھٹک جائیں گے۔یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔آپ کو اس اعتماد پر، جو آپ پر کیا گیا ہے، پورا اترنا چاہئے۔اور
اس طرح سلوک
کرنا چاہئے ، جیسا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے صحابہ سے تھا۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم سے بڑھ کر اس دنیا میں کسی شخصیت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔دنیا میں آپ سے بڑھ کر کسی اور کے
85
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اختیارات کا خیال بھی نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ آپ اللہ تعالی کی نمائندگی میں مبعوث ہوئے تھے۔اور آپ
کی طرح کسی نے بھی اللہ تعالیٰ کی اس رنگ میں نمائندگی کا دعویٰ نہیں کیا۔اس لئے اگر بعض افراد اسلامی
نظام پر معترض ہوتے ہوئے ، اسے آمریت سے تعبیر کرتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں۔کرہ ارض پر کوئی شخص
دنیوی اصطلاح کی رو سے کوئی ایسی آمرانہ حیثیت یا آمریت کا دعوی نہیں کر سکتا ، جس قسم کا روحانی اقتدار
اعلیٰ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت کے بعد من جانب اللہ عطا ہوا۔جہاں تک دنیوی آمریت کا تعلق
ہے، اس کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں۔اسلام کی رو سے کسی مقتدر ہستی کی جتنی زیادہ طاقت یا قوت بڑھتی
جائے گی ، اتنا زیادہ مقام خوف بڑھتا جائے گا۔کیونکہ بالآخر سب اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں۔نتیجةً
طاقت کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ خوف بہت بڑھ جاتا ہے۔چنانچہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
طاقت کو نہایت عاجزانہ طور پر استعمال فرمایا۔اور اتنے خوبصورت اور عمدہ انداز سے کہ آپ کی تمام زندگی
پر کوئی انگلی بھی نہیں اٹھا سکتا کہ کسی بھی موقع پر آمریت کا کوئی شائبہ بھی پیدا ہوا ہو۔آپ نے نہایت
دانشمندی اور حکمت سے حکومت کی، آپ نے محبت سے حکومت کی۔اور اگر یہ تین پہلو موجود ہوں تو پھر
آمریت کا سراٹھانا ناممکن ہے۔آمریت کا حکمت سے کوئی رشتہ نہیں، نہ ہی دانشمندی یا محبت سے
آمریت کا ان سب سے تعلق ہی کوئی نہیں۔تو یہ وہ انتظامی طریق ہے، جو احمد یوں کو خواہ وہ کسی سطح پر
خدمت کر رہے ہوں، اپنانا چاہئے۔انہیں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ وہ اس اعتماد کو، جو ان پر کیا
گیا ہے، قائم رکھیں۔اور کسی بھی رنگ میں اپنی طاقت کا غلط استعمال نہ کریں۔اور اگر یہ دونوں پہلو اختیار
کئے جائیں تو بہت سے مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے۔یہ وہ مثالی معاشرہ ہے، جو جماعت احمدیہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اور اسی مقصد کے
حصول کے لئے آپ کو اپنی تمام قوتیں خرچ کرنی چاہئیں۔لیکن پھر بھی ہر پہلو پر نظر رکھنے اور بہترین ماحول
کے پیدا کرنے کے باوجود بھی کوئی نہ کوئی ناروا بات ہو جاتی ہے۔مثال کے طور پر کسی کے غلط انداز فکر یا
رجحان یا کسی کے غلط رویہ یا غلط طرز عمل کے نتیجہ میں اختلافات سراٹھا سکتے ہیں۔کوئی ایسا کیوں کرتا ہے؟ یہ تیسری بات ہے، جو میں واضح کرنا چاہتا ہوں۔اگر آپ کو کسی
عہدیدار سے شکایت ہے تو آپ کا حق ہے بلکہ ذمہ داری ہے کہ اس کے توسط سے مرکز کو فوری مطلع
کریں۔اگر آپ کو خدشہ ہو کہ وہ یہ رپورٹ آگے نہیں بھجوائے گا تو اس کا طریق یہ ہے کہ ایک کاپی براہ
راست مرکز کو بھجوا دی جائے۔یہاں میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جہاں تک احمدیوں اور
-
ــليفة
86
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 108اکتوبر 1982ء
المسیح کے رشتہ کا تعلق ہے، کوئی احمدی جتنے خطوط چاہے، خلیفة المسیح کی خدمت میں لکھ سکتا ہے۔اس بارہ میں کوئی روک نہیں۔لیکن اگر آپ کسی اور شخص کے منفی رویہ کے بارہ میں اطلاع دے رہے ہیں تو
پھر اسلامی تعلیمات کے مطابق یہ آپ کا فرض ہے کہ اس شخص کو بھی مطلع کریں۔ورنہ یہ غیبت شمار ہوگی۔اور ایسا کرنا، کسی کے علم میں لائے بغیر اس پر کیچڑ اچھالنے کے مترادف ہوگا ہے۔اس وجہ سے یہ طریق
اختیار کیا گیا ہے، ورنہ جماعت احمدیہ اور خلیفة المسیح کے درمیان کوئی حائل نہیں ہو سکتا۔یہ ایک ہی
چیز کے دو نام ہیں۔کسی کے لئے بھی اس میں دخل دینا اور راستہ روکنا ممکن نہیں۔اس سے مجھے یہ خیال بھی
آیا کہ اگر کوئی بد سلوکی اختیار کرتا ہے تو وہ خلیفة المسیح اور جماعت کے درمیان حائل ہونے کی کوشش
کرتا ہے۔کیونکہ بعض لوگ جب مقامی عہدیداروں سے ناراض ہو جائیں تو وہ اس کے اور نظام کے
درمیان
تمیز نہیں کر سکتے۔اور بعض لوگوں کو یہ موقع نہیں ملتا کہ وہ براہ راست خلیفة المسیح کی خدمت
میں اپنا قضیہ پیش کر سکیں۔چنانچہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک جماعتی کمزوری ہے اور وہ پھر خلافت سے بھی ناطہ
تو ڑ لیتے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا یہ لوگ خلیفۃ المسیح اور احمدی لوگوں کے درمیان حائل ہو جاتے
ہیں، جس کا انہیں کوئی حق نہیں۔چنانچہ اگر یہ مسئلہ سر اٹھائے تو اس کا حل یہ ہے کہ آپ خلیفة المسیح
سے یا اس شعبہ سے براہ راست رابطہ کریں۔مثلاً اگر مالی معاملہ ہے تو وکیل المال
کو تحریر کرنا چاہئے۔تبشیر کا
مسئلہ ہوتو وکالت تبشیر سے رابطہ کریں۔لیکن اگر اس پر آپ کو تسلی نہ ہو اور ہو بھی آپ کو جلدی تو کم از کم یہ تو
کریں کہ آپ مجھے خلیفۃ المسیح کی حیثیت میں لکھیں اور اس کی نقل امیر کو بھجوادیں۔ورنہ عمومی طریق
یہی ہے کہ آپ اپنی شکایات امیر یا متعلقہ عہدیدار کے توسط سے جو بھی وہ ہیں، بھجوائیں۔اور بہتر یہ ہوگا
کہ ایک نقل براہ راست بھجوا دیں۔تو پھر بالکل کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔لیکن ایک بات میں واضح کر دوں کہ دنیا کے معاملات میں بھی اپیل نیچے سے اوپر کی طرف
حرکت کرتی ہے۔اوپر سے نیچے کی طرف نہیں۔وہ احمدی، جو اپنی اپیل عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں ، وہ
غلطی کے موجب ہوتے ہیں۔وہ اپنے لیے تباہی کا راستہ چنتے ہیں۔کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رخ
کرنے کی بجائے عوام کا رخ کرتے ہیں۔جبکہ کوئی مذہب عوام سے نہیں پھوٹتا بلکہ مذہب خدا کی طرف
سے اترتا ہے۔چنانچہ اگر آپ اپنی شکایات غلط جگہ پیش کرتے ہیں تو آپ نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔اس یک طرفہ پراپیگنڈا کا دوسری پارٹی کو دفاع کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔بعض اوقات انہیں اس بات کا
پتہ ہی نہیں چلتا کہ کیا کہا جا رہا ہے؟۔87
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
چنانچہ اول یہ کہ یک طرفہ پراپیگنڈا اسلام میں منع ہے۔خصوصا قرآن کریم کی تعلیم کے لحاظ
سے۔خواہ وہ کسی امیر کے بارہ میں ہو، عہدیدار کے بارہ میں یا عام احمدی کے بارہ میں۔یہ بہت سختی سے منع
ہے۔اور اگر نظام کے کسی نمائندے کے بارہ میں ہے تو پھر یہ دگنا خطرناک ہے۔کیونکہ یہ احمدیوں کے
اخلاص پر حملہ کرتا ہے اور اس پر برا اثر ڈالتا ہے۔اور وہ اس پراپیگنڈے کے زیر اثر سست ہو جاتے ہیں۔وہ
حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اگر وہ درست بھی ہوں تو انتقام لینا چاہتے ہیں۔جماعت سے انتقام اور
جماعت کی روح سے انتقام، یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔احمدیت کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔ایسے تمام افراد کو
اللہ تعالیٰ نے نکال باہر کیا۔اس کا خیال رکھے بغیر کہ وہ ابتدا درست تھے یا غلط؟ مگر جو طریق انہوں نے
اختیار کیا، وہ یقینا غلط اور تکلیف دہ تھا۔اور انہیں یہ طریق اختیار کرنے کی سزا ملی۔لیکن اگر آپ بالا نظام سے شکایت کریں اور سب سے بالا و برتر ہستی تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔پ اس پر ایمان کیوں نہیں رکھتے ؟ اگر وہ زندہ اللہ ہے، اگر وہ حقیقت کبری ہے ، تب وہی آخری اور حتمی
طاقت ہے۔اگر وہ حقیقت نہیں، اگر وہ صرف تصوراتی اور خیالی چیز ہے، تب اس نظام کو چھوڑ دیں۔ایسی
احمقانہ تنظیم میں شامل ہونے کا کیا فائدہ، جس کے پاس کچھ بھی نہیں اور وہ خیالی کہانیاں بن رہی ہے؟
چنانچہ اس سوال کا یہ سادہ سا جواب ہے۔خواہ مخواہ اس جماعت سے چھٹے رہنے کی بجائے آپ کو السلام علیکم
کہ کر انہیں تنہا چھوڑ دینا چاہئے۔لیکن ہر مذہبی عقیدہ کی بنیاد کے مطابق اگر اللہ کی ذات ہے، جو سنتا ہے
اور انسانی معاملات میں دلچسپی لیتا ہے تو پھر آپ کو اپنی فریاد بالآخر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرنی ہے۔حتی کہ
اگر خلیفہ بھی آپ کی شکایت کی طرف توجہ نہ دے اور آپ کی سوچ سے متفق نہ ہو اور آپ اصرار کریں کہ وہ
غلط طور پر انتظامیہ کی طرفداری کر رہا ہے تو جیسا کہ میں نے بتایا اللہ تعالیٰ کا فیصلہ آخری ہے۔اور اللہ تعالیٰ
کے بالمقابل خلیفہ کی حیثیت ہی کیا ہے؟ اس کے بالمقابل تو وہ زمین پر ایک ذرہ کی حیثیت بھی نہیں رکھتا۔اللہ اگر چاہے تو اس کے ایک حکم سے وہ ختم ہو سکتا ہے۔چنانچہ جب آپ کے پاس طاقتور ترین عدالت کا
راستہ کھلا ہے تو اس کو چھوڑ کر عوام کی طرف رجوع کرنا اور ان کی توجہ مبذول کروانا، بتوں کی پوجا نہیں تو پھر
کیا ہے؟ یہ بت پرستی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ اللہ کی حکمت بالغہ پر ایمان نہیں رکھتے۔آپ
ایک گویے کی طرح کچھ گیتوں کی پیروی کر رہے ہیں اور بس۔چنانچہ اس رویہ سے احتیاط کریں۔اگر آپ
اس پس منظر میں درست رویہ رکھیں گے، اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے گا۔آپ ایک بہترین معاشرے کی
بنیادرکھنے والے ہوں گے۔جو پھیلتا اور وسعت پذیر ہوتا رہے گا، جو ہر سمت سے طاقت حاصل کرے گا۔اور
کوئی بھی اس قسم کے معاشرہ کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہو گا“۔88
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اکتوبر 1982ء
و مالی معاملات میں گڑ بڑ روکنے کے بارہ میں، میں نے بڑی تفصیل سے اس لئے وضاحت
کی ہے کہ کوئی معاشرہ عدل کے بغیر ترقی کر ہی نہیں سکتا۔یہ ناممکن ہے۔وہ تخریب کا شکار ہو جائے گا اور کبھی
ترقی نہیں کر سکے گا۔چنانچہ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں اسلامی ثقافت اور اسلامی معاشرہ کو دنیا داری کی طرف جھکا
دیں گی۔ایسا معاشرہ، بیمار معاشرہ ہوگا“۔چنانچہ احمدی معاشرے میں صحت مند رجحان قائم کریں۔تب انشاء اللہ آپ دیکھیں گے
کہ آپ اپنے عظیم الشان مقاصد کو تیز رفتاری سے جلد حاصل کرنے والے ہوں گے۔اس کے لئے میرے ذہن میں یہاں ایک کمیشن بنانے کا خیال ہے۔اور اس کے لئے میں نے
بعض نام سوچ لئے ہیں۔میں اعلان کرتا ہوں کہ میرے جانے سے قبل مالی بد معاملگی کے بارہ میں انگلستان
میں رہنے والوں اور جو انگلستان سے جاچکے ہیں اور یا تو ان پر ان بد معاملکیوں یا بے ایمانی کا الزام ہے اور یا
انہوں نے انگلستان میں رہنے والے لوگوں پر ایسے الزامات لگائے ہیں، تحقیق کے لئے ایک کمیشن تشکیل پا
جائے گا۔جو بھی ہو، یہ کمیشن تمام شکایات اور پورٹس مجھے بھجوائے گا کہ کیا طریق اختیار کیا جائے؟
اسی طرح شادیوں کے بندھن ٹوٹ جانے کے بارہ میں بھی ایسی رپورٹس ملی ہیں، جو خاوند کے
بیوی سے غلط رویہ یا بیوی کی خاوند سے بدسلوکی کے نتیجہ میں نا کام ہو گئی ہیں۔جب ہم دنیا کو یہ پیغام دے
رہے ہیں کہ گھر کے بارہ میں اسلام کی تعلیمات بہترین ہیں، جن کی پیروی کرنا چاہئے اور اسی وقت ہم
اپنے عمل سے اپنی بات کو رد کر دیتے ہیں تو یہ اسلام سے نا انصافی ہے۔تو یہ بھی نہیں ہونا چاہئے۔اس کے لئے میں قضا بورڈ سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسے تمام کیسز، جو ابھی تک حل نہیں
ہوئے ، انہیں جلد حل کروائیں۔چنانچہ ایک دفعہ جب قضا کوئی فیصلہ کرے تو پھر اس میں لیت ولعل نہیں
ہونی چاہئے۔کیونکہ اگر آپ کے فیصلہ پر عملدرآمد میں دیر ہو جائے تو پھر انصاف کے تمام تقاضے ختم ہو
جاتے ہیں۔فیصلہ پر عملدرآمد کروانے والوں کا کام نہیں کہ کسی فریق سے رحم اور ہمدردی کا سلوک کریں۔وہ قاضی کے فیصلہ پر قاضی نہیں ہیں۔اگر وہ غلط ہے اور آپ کو یقین ہے کہ وہ غلط ہے ، تب بھی آپ کا فرض
ہے کہ اس پر عملدرآمد کروائیں۔کیونکہ غلط فیصلہ کی ذمہ داری اس کے کندھوں پر ہوگی ، آپ کے کندھوں پر
نہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہوں گے، آپ کو نہیں۔چنانچہ فیصلوں پر فوری عمل کروانا چاہئے۔اور میں اس
بات کو برداشت نہیں کر سکتا کہ عملدرآمد کو جانتے بوجھتے ہوئے یا ویسے ہی لڑکا یا جا رہا ہو۔البتہ انہیں جماعتی
روایات کے مطابق اپیل کا حق ضرور ملنا چاہئے۔اگر کسی کو بالا بورڈ کے پاس اپیل کرنے کا اختیار ہے تو پھر
89
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 108 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اسے کیوں روکا جائے؟ میرا مطلب ہے کہ اگر اپیل بالا بورڈ کے سامنے نہ پیش ہو یا بالا بورڈ بالآخر کوئی
فیصلہ اس فریق کے بارہ میں کر دے یا یہ بورڈ انگلستان میں ہو اور ان کے پاس کوئی ایسی اپیل نہ ہو ، جو بھی
نظام ہے، میں اس سے پوری طرح واقف نہیں ہوں۔مگر ایک دفعہ فیصلہ ہو جانے پر عملدرآمد میں تا خیر نہیں
ہونی چاہئے۔کیونکہ تاخیر ایک فریق سے بے انصافی ہوگی۔خطبات طاہر جلد اول صفحہ 185 تا 199)
90