قوم کی قوم کے دل اسلام کی طرف مائل ہو جانا ، معمولی بات نہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اکتوبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ 12 اکتوبر 1982ء
قوم کی قوم کے دل اسلام کی طرف مائل ہو جانا معمولی بات نہیں
خطاب فرمودہ 12 اکتوبر 1982ء
حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ
وو
میں سب سے پہلے تو اس بات پر معذرت خواہ ہوں کہ مجھے اس علیحدہ جگہ کا علم نہ تھا ، جس کی
وجہ سے اندر بیٹھا رہا۔پہلے سے اگر اس کا علم ہوتا تو اکثر وقت یہیں گزارتا“۔اس موقع پر حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے جماعت کی دعاؤں، جماعت کے خلوص اور جماعت کی گریہ وزاری کو اس طرح قبول
فرمایا ہے کہ ہمارے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔جو کچھ ہوا، بظاہر بالکل ناممکن نظر آتا تھا۔اور انسان کے بس کی بات
ہے ہی نہیں۔پتہ نہیں ہو کیسے گیا! اور ہم نے اپنی آنکھوں سے یہ سب کچھ ہوتا ہوا دیکھا۔قوم کی قوم کے دل اسلام
کی طرف مائل ہو جانا معمولی بات نہیں، انسان کے بس کا روگ نہیں۔محض اللہ تعالیٰ کے کام ہیں۔حضور نے فرمایا:۔یوں تو ایسے نظارے ہر جگہ دیکھنے میں آئے۔لیکن خاص طور پر سپین کے واقعات تو بڑے عجیب
ہیں۔سپین کے لوگوں میں جو تبدیلی دیکھی گئی ہے، ان
کو تو یورپین دماغ بھی نہیں سمجھ سکتا کہ ہو کیا گیا ہے؟“
حضور نے بتایا کہ
جس علاقے میں ہم گئے، وہاں کی آبادی کیتھولک ہے۔یہ اپنے مذہب کے بارے میں
بڑے سخت ہیں اور چند سال قبل کسی دوسرے فرقے کو بھی یہاں آزادی نہیں تھی۔یہاں کسی دوسرے فرقہ کا
گر جا نہیں تھا۔اور ابھی بھی اس علاقہ میں کوئی دوسرا گر جا نہیں تھا۔مذہبی لحاظ سے اس ملک کی یہ حالت
تھی۔اور سیاسی لحاظ سے یہاں تیزی سے اشتراکیت پھیل رہی تھی۔جس کے نتیجہ میں وہ مذہب سے بالکل
ہی دور ہورہے تھے اور مذہب کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے تھے۔اور جہاں تک اسلام کا تعلق
دونوں اسلام کے دشمن ہیں۔ان وجوہ کی بنا پر یہ خیال تھا کہ مقامی لوگ ہماری اس مسجد میں دلچسپی نہیں لیں
بناپر یہ تھا کہ مجدمیں وی
گے۔بالیں گے تو مخالفانہ لیں گئے۔91

خلاصہ خطاب فرموده 12 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضور نے جذبات شکر سے لبریز ہوکر فرمایا:۔لیکن ہم نے جو نظارہ دیکھا ہے، وہ اس کے بالکل برعکس جو احمدی جہاں سے آتا ہے
یورپ سے یا افریقہ سے، پاکستان سے یا امریکہ سے وہ اسے اھلاً و سھلاً کہتے۔یہ صرف اس علاقہ میں
نہیں بلکہ سارے ملک میں ہی یہ حال تھا۔جو نہی کسی کو پتہ لگتا کہ یہ احمدی ہے اور مسجد قرطبہ جانا چاہتا ہے تو
بے اختیار ہو کر اس کے ساتھ محبت کا سلوک کرتے ، اس کے لئے بچھتے۔اور پھر یہ صرف عوام کا ہی حال نہیں
تھا، پولیس بھی ہمہ وقت ہوشیار رہی۔ریڈیائی خبریں نشر کرتی رہی، جس سے چوراہوں سے گزرتے وقت
ٹریفک کو روک دیا جاتا“۔حضور نے اس کی ایک مثال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ
ور
جب غرناطہ سے روانہ ہونے کا وقت تھا تو روانگی میں تاخیر ہونے لگی۔میں نے پوچھا کہ روانہ کیوں
نہیں ہوتے؟ پتہ لگا کہ پولیس نے کہا ہے کہ ہم نے سارے چوراہوں پر اپنے آدمی بھیجے ہوئے ہیں، جو ساری
سڑک پر ٹریفک کو روک دیں گے۔ان کی واپسی کا انتظار ہے کہ وہ آکر اطلاع دیں اور پھر یہ قافلہ روانہ ہوگا۔پھر فرمایا کہ
ایک دو اور بھی باتیں ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سارے ہی ملک میں تبدیلی ہوئی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
مسجد پین کے افتتاح کے اگلے روز پولیس آفیسرز اور میئر کے ساتھ ایک ملاقات تھی۔میں
نے انہیں کہا کہ اپنی بیگمات کو بھی لے کر آؤ۔وہ اندر میری بیگم سے ملیں گی اور آپ میرے پاس بیٹھیں۔چنانچہ دو دن بعد وہ سب اپنی بیگمات کو لے آئے اور خود میرے پاس بیٹھ گئے۔میں نے انہیں چائے پر بلایا
ہوا تھا، اس لئے میں انہیں تبلیغ نہیں کر سکتا تھا۔چنانچہ عام حالات پر تبصرہ کرنے لگا۔تو ایک پولیس افسر کہنے
لگا کہ آپ یہ کیا باتیں کر رہے ہیں، ہمیں تبلیغ کریں۔ہم تو اس کی پیاس لے کر آئے ہیں۔چنانچہ میں ان
سے تبلیغی گفتگو کرنے لگ گیا اور بڑی دیر تک باتیں کرتے رہے۔رات گئے تک وہ مجھ سے سوالات پوچھتے
رہے اور میں جوابات دیتا رہا۔بعد میں محترم کرم الہی ظفر کا خط آیا ہے کہ ان میں سے ایک ملا اور کہنے لگا کہ
بتارہا۔کا
میں بہت حد تک مسلمان ہو گیا ہوں۔حضور نے فرمایا:۔پریس نے جو حیرت انگیز اظہار کیا، وہ بھی خدا تعالی کی تائید و نصرت کا نشان ہے۔کچھ کچھ
"
92

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
حضور نے فرمایا کہ
"2
خلاصہ خطاب فرمود 120 اکتوبر 1982ء
وہاں کے اخبارات نے بڑی محبت ، دیانتداری اور شرافت کے ساتھ سب باتیں وہاں کے
لوگوں کو بتا ئیں۔ایک شدید معاند اخبار نے بھی خبریں شائع کیں۔ڈنمارک کے پریس میں ایک خاتون
تھی، بڑی کٹر عیسائی۔مجھے بتایا گیا کہ یہ آتو جاتی ہے مگر شائع کچھ نہیں کرتی۔اور یہاں ہے بھی صرف یہی
عیسائیوں کا اخبار۔اس کے ساتھ جب باتیں ہوئیں تو بائبل سے متعلق دلائل شروع ہو گئے۔یہ پریس
کا نفرنس نہ رہی بلکہ دلچسپ مجلس سوال و جواب بن گئی۔اور اس کے بعد اس نے اخبار میں ایک پورا آرٹیکل
دیا، جس میں اس نے تفصیل کے ساتھ ساری باتیں دلیلیں دے دے کر شائع کیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 13 اکتوبر 1982ء)
93

آج 10 میں سے 10 باقی