احمدیت مستقل قربانیوں کا ایک لائحہ عمل ہے ۔ خطاب فرمودہ 15 اکتوبر 1982ء برمقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1982ء
احمدیت مستقل قربانیوں کا ایک لائحہ عمل ہے
خطاب فرمودہ 15 اکتوبر 1982ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ۔۔۔حالہی میں مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ تو فیق عطا ہوئی کہ مسجد سپین کے تاریخی افتتاح
کا اعلان کرتا۔اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بھی بخشی کہ ہر جگہ اس کے فضلوں کے بے شمار رنگ ظاہر ہوتے ہوئے
دیکھے۔جس طرح بارش میں قطرے گرتے ہیں، اس طرح ہر طرف سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی برسات ہوتی
ہوئی دیکھی۔اس تصور سے دل حمد سے بھر جاتا ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ جب دل حمد سے بھر جائے تو چھلکنے بھی
لگتا ہے۔اس کیفیت میں جب آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظم سنی تو دل کی جو حالت ہوئی، وہ نا قابل
بیان ہے۔کوئی الفاظ نہیں، جن میں اس کی کیفیت کو بیان کیا جاسکے۔کیسی پیاری راہ حمد کی ہمارے لئے آپ
نے معین کر دی ہے۔انکساری اور عاجزی کی کیسی حسین شاہراہ ہمارے لئے کھول دی ہے۔یہ وہی شاہراہ ترقی
اسلام ہے، جس پر چل کر ہمیں فتوحات نصیب ہوں گی۔یہ وہی رستہ ہے، جس رستے سے خدا ملتا ہے۔بے شمار
رحمتیں ہوں، حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کہ جنہوں نے انانیت کی ساری راہیں بند کر دیں اور عاجزی کی
ساری راہیں کھول دیں۔ایک ایک شعر، ایک ایک مصرع ، ایک ایک لفظ سچائی میں ڈوبا ہوا ہے۔اور حقیقت یہ
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام ہی آپ کی سچائی کی دلیل ہے۔کوئی سعید فطرت انسان اگر اس کلام
کو سنے تو ممکن نہیں ہے کہ وہ اس کلام کے کہنے والے کے حق میں اس کی سچائی کی گواہی نہ دے۔حیرت انگیز
طور پر پاکیزہ جذبات عشق میں ڈوبا ہوا یہ کلام سن کر روح پر وجد طاری ہو جاتا ہے۔جب یہ کلام پڑھا جارہا تھا تو میں یہ سوچ رہا تھا کہ وہ احمدی نوجوان جو یہ کہتے ہیں کہ ہم تبلیغ کیسے
کریں؟ ہمیں دلائل یاد نہیں، ہمیں ملکہ نہیں کہ ہم مناظرہ کر سکیں ، ہمیں عربی نہیں آتی ، ہمیں استدلال کا
طریق معلوم نہیں۔میں سوچ رہا تھا کہ انہیں اس سے زیادہ اور کس چیز کی ضرورت ہے کہ وہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا کلام یاد کریں اور درویشوں کی طرح گاتے ہوئے قریہ قریہ پھریں اور اسی کلام کی منادی
کریں۔اور دنیا کو بتائیں کہ وہ آگیا ہے، جس کے آنے کے ساتھ تمہاری نجات وابستہ ہے۔105
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ایسا پر اثر کلام، ایسا پاکیزہ کلام، ایسا حکمتوں پرمبنی کلام، خدا کی حمد کے گیت گا تا ہوا ایسا کلام ، جس
کے متعلق بے اختیار یہ کہنے کو جی چاہتا ہے کہ
آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام
مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے
حقیقت یہ ہے کہ جب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے یہ شعر کہا ہوگا تو یقیناً اور لازمان
آسمان پر ملائکہ بھی آپ کے ہم آواز ہو کر یہ شعر گار ہے ہوں گے۔اور وہ ساری حمد آپ کے پیچھے پڑھا رہے
ہوں گے، جو خدا کی حمد میں آپ نے اظہار محبت اور عشق کیا۔حقیقت یہ ہے کہ اسلام کی جان محبت ہے، دین کی حقیقت عشق ہے۔وہ دین، جو محبت اور عشق
سے عاری ہے، اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں۔نہ وہ زندہ رہنے کے لائق ہے، نہ زندہ رکھنے کے قابل ہے۔روح ہے، زندگی اور ادیان کا فلسفہ اس بات میں مضمر ہے کہ خدا سے محبت کی جائے۔اور ایسی محبت کی جائے
کہ دنیا کی ہر چیز پر وہ محبت غالب آجائے۔کوئی وجود اس سے زیادہ پیارا نہ رہے، کوئی ساتھی اس سے زیادہ
عزیز تر نہ ہو۔یہ محبت جب زندگی کے ہر دوسرے جذبے پر غالب آجاتی ہے تو اس وقت وہ لوگ پیدا
ہوتے ہیں، جنہیں خدا نما وجود کہا جاتا ہے۔یہی سب سے بڑا ہتھیار ہے، جس سے دنیا کے قلوب فتح کئے
جائیں گے۔یہی وہ ہتھیار ہے، جس نے بہر حال غالب آتا ہے۔چنانچہ جب میں پین گیا تو ان لوگوں کے دل میں بھی کئی قسم کے تو ہمات تھے۔وہ یہ سمجھے رہے
ے کہ شاید ہمیں Moors کی طرح، جنہوں نے پہلے فتح کیا تھا، دوبارہ کسی قوت کے زور سے، کسی
ہوشیاری سے، کوئی سکیم بنا کر فتح کرنے کے ارادے ہیں۔اسی لئے میں نے اپنے پیغام میں اس بات کو
خوب کھول دیا اور واضح کر دیا کہ محبت کے سوا ہم اور کوئی پیغام لے کر نہیں آئے۔ایک موقع پر ایک پریس
کے نمائندے نے مجھے سے سوال کیا کہ آپ آخر کیا کرنے آئے ہیں؟ اس مقصد کو واضح تو کریں؟ میں نے
ان سے کہا کہ ہم یہ کرنے آئے ہیں کہ تلوار نے جس ملک کو مسلمانوں سے چھینا تھا محبت سے ہم اس ملک کو
دوبارہ فتح کرلیں۔اس کے سوا ہمارا کوئی مقصد نہیں ہے۔اور یہ پیغام ایسا ہے، جس پیغام کا مقابلہ دنیا میں کسی طاقت کے بس کی بات نہیں۔جب سے
انسان دنیا میں پیدا ہوا ہے۔مذاہب کی تاریخ پر آپ نظر ڈالیں، محبت ہمیشہ جیتی ہے اور نفرت ہمیشہ ہاری
ہے۔یہ ناممکن ہے کہ اس اٹل تقدید کو دنیا کی کوئی قوم بدل سکے۔اس لئے خدام احمد بیت بھی محبان احمدیت
ہے اسال نیا بدل سکے۔106
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1982ء
ہونے چاہئیں، عاشقان احمدیت ہونے چاہئیں۔اس کے دل میں ولولے ہوں، پیار اور محبت اور عشق
کے۔کیونکہ اس کے سوا ہمارے پاس اور کوئی طاقت نہیں۔اور اس کے سوا ہم دنیا کو فتح کرنے کا کوئی اور
ذریعہ اپنے ہاتھ میں نہیں پاتے۔ایک موقع پر بریڈ فورڈ (انگلستان) میں ایک اخباری نمائندے نے مجھ سے سوال کیا، وہ اسی
نوعیت کا سوال تھا، خصوصاً اس پہلو سے اس نے اپنی مطلب براری چاہی کہ آپ محبت کا پیغام تو دیتے ہیں
مگر آپ یہ بتائیں کہ جن لوگوں نے آپ پر مظالم کئے ہیں اور شدید مظالم کئے ہیں، ان کے لئے آپ کا کیا
پیغام ہے؟ میں نے ان
کو بتایا کہ ان کے لئے بھی ہمارے دل میں سوائے پیار اور محبت اور رحمت کے اور
کوئی جذبہ نہیں۔جب میں یہ کہہ رہا تھا تو اس وقت مجھے ایک پرانی رؤیا یاد آئی۔جس میں بعینہ یہی مضمون
بیان کیا گیا تھا۔لیکن فی الحال اس وقت میں اس کو آپ کے سامنے بیان نہیں کروں گا۔میں نے وہ رویا
جب اس کے سامنے بیان کی تو اس کے چہرے پر اطمینان ظاہر ہوا اور بے اختیار سارے تردد اور شک کے
بادل چھٹ گئے اور پوری طرح مطمئن ہو کر اس نے پھر مزید باتیں دریافت کیں۔اور رنگ بدل گیا اور
شک کی بجائے اس کی آنکھوں میں بھی میں نے محبت کے آثار دیکھے۔تو حقیقت یہ ہے کہ محبت ایک ایسا ہتھیار ہے، جس کے مقابل پر دنیانے کبھی کوئی ہتھیار نہ ایجاد
کیا ہے، نہ کر سکتی ہے۔اس نے لازماً فتحیاب ہونا ہے۔اس لئے ہم، جو آج نفرتوں کی آندھیوں میں
گھرے ہوئے ہیں۔ہم، جو آج ایسی کمزور حالت میں اپنے آپ کو پاتے ہیں کہ جو قدم ہم اٹھائیں، وہ
بغض اور نفرت پیدا کرنے کا موجب بن جاتا ہے۔جو نیکی ہم کریں، وہ فتنہ وفساد شمار کی جاتی ہے۔جو
خدمت اسلام کے لئے ہم اقدام کریں، اسے انتہائی حسد اور بغض کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اس ساری
صورت حال کا علاج بھی یہی ایک لفظ ”محبت“ ہے۔کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا نے ہمیشہ محبتوں سے
نفرتوں پر فتح پائی ہے۔اسے جتنی مرتبہ بھی میں بیان کروں کم ہے۔میں یہ بات خاص طور پر اس لئے آج آپ کے سامنے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مسجد چین کا یہ
با برکت اقدام، جس کی توفیق اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمائی محض اپنے فضل کے ساتھ ، اس نے بھی بعض دلوں
میں بغض اور نفرت پیدا کر دئیے۔حیرت انگیز بات ہے، انسان بظاہر سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایک نیک کام کے
نتیجہ میں نفرت کیسے پیدا ہو سکتی ہے؟ رشک تو پیدا ہوسکتا ہے، یہ افسوس اور حسرت تو پیدا ہو سکتے ہیں کہ کاش! ہم
یہ کام کرتے لیکن نیک کام کے نتیجے میں نفرت پیدا ہونا، عقل انسانی کے خلاف ایک مظاہرہ ہے۔یہ واقعات
107
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
بھی ہم سے گزررہے ہیں اور خطرہ ہے کہ نو جوان، جو اپنے اندر گرم خون رکھتے ہیں، وہ کسی وقت بے اختیار ہو
جائیں اور ان منافرانہ جذبات سے مغلوب ہو کر وہ بھی کوئی ایسا کلمہ دل سے نکال دیں، جو اپنے اندر تلخی رکھتا
ہو۔اس لئے تمام نوجوانوں کو میں خصوصیت کے ساتھ یہ نصیحت کرتا ہوں کہ آپ نے ہرگز کسی رنگ میں بھی
دل آزاری نہیں کرنی۔آپ کے عہد بیعت میں یہ الفاظ داخل ہیں کہ میں کسی کا دل نہیں دکھاؤں گا۔اس لئے کسی
نوع کی بھی دل آزاری ہمارے احمدی خدام کی طرف ظاہر نہیں ہونی چاہئے۔جو بری بات کہتا ہے، جو تلخ بات
کہتا ہے، جو نفرت کی نگاہ سے آپ کو دیکھتا ہے، اس کے سامنے معجز کا اظہار کیجئے، گر جائیے ، بچے ہو کر جھوٹوں
کی طرح تذلل اختیار کیجئے، معافی مانگئے ، اس سے کہیں کہ ہمارا مقصد ہرگز دل آزاری نہیں تھا۔حقیقت یہ ہے کہ دو مختلف متضاد دعویداران محبت آج دنیا میں پیدا ہو چکے ہیں۔ایک وہ جو
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویٰ کرتے ہوئے ، اس محبت کے نتیجے میں اپنی دانست میں اتنا
بڑھے ہوئے ہیں کہ یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے۔یہ بھی
برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی حضرت محمد مصطفیٰ کے نام کو بلند کرتے ہوئے کوئی انسان دنیا میں مساجد
بنائے۔یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو پھیلانے کے لئے تمام
دنیا میں کوئی انسان دیوانوں کی طرح پھرتا چلا جائے اور سب کچھ شار کرتا ہوا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
صداقت کا اعلان کرتا رہے۔یہ عجیب محبت ہے۔عجیب تقاضے ہیں، اس محبت کے۔ہمیں تو اس محبت کی
کوئی سمجھ نہیں آتی۔ہم تو اس محبت سے کلیتہ نا آشنا ہیں۔ہم تو یہ جانتے ہیں کہ اگر کسی سے محبت ہو تو دشمن بھی
اس کی تعریف کرے تو دل اس دشمن پر فدا ہونے لگتا ہے۔ہم تو صرف اس محبت سے واقف ہیں کہ اگر
معاند سے معاند انسان بھی کسی محبوب کی تعریف کرنے لگ جائے تو دل اس پر نچھاور ہونے لگتا ہے اور
اسے معاف کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے“۔وو
جو سچا پیار کرنے والا ہو، وہ دوسرے کے پیار سے جلتا نہیں ہے، دوسرے کے پیار سے دشمنی
محسوس نہیں کرتا، دوسرے کے پیار کے نتیجے میں اپنی دشمنیاں بھلا دیا کرتا ہے۔پس ہم تو صرف اس محبت
سے آشنا ہیں۔اگر ہمیں سچی محبت ہے، اگر سچا پیار ہے تو اس کے نتیجے میں ہماری تو یہ کیفیت ہے کہ
108
ان کو آتنا
ہے پیار پر
قصہ
کو غصے
پیار
آتا
ہے
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1982ء
وہ اس بات پر نالاں ہیں، اس بات پر شکوہ کر رہے ہیں، ناراض ہیں ہم سے، معاف کرنے کے
لئے تیار نہیں۔کہتے ہیں قتل کردوان کو کہ محمد مصطفیٰ کا نام محبت سے لے رہے ہیں۔اس پیار پر ان کو غصہ آرہا
ہے کہ خدا کی خاطر یہ لوگ مسجدیں بنا رہے ہیں۔اپنے دل کی کیفیت یہ ہے کہ ہم کو غصے پر پیار آتا ہے۔اس غصے کو ہم پیار کی نظر سے دیکھتے ہیں کہ بیچارے جاہل لوگ، ناسمجھ ، نافہم بظاہر جو کچھ بھی غلط کر رہے
ہوں ، دل میں یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم نے حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر یہ کیا ہے۔اس وجہ سے
ہمیں ان پر پیار آتا ہے۔اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ شعر یاد آتا ہے کہ
اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کا خر کنند دعوی
حب
پیمبرم
کہ اے میرے دل ! بڑے ظلم ہوئے ہیں تجھ پر۔لیکن یہ بھی تو خیال کر کہ آخر میرے ہی محبوب
محمد کی محبت کے دعویدار ہیں یہ۔اسی محمد کی محبت کا دم بھر رہے ہیں یہ۔اس لئے جو ظلم مجھ پر کرتے ہیں، کر
گزریں۔میں ان کو معاف کرتا چلا جاؤں گا۔ی تعلیم ہے، احمدیت کی۔اس تعلیم پر ہم نے بہر حال قائم رہنا ہے۔اس محبت کے اعلان میں جو حمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا اعلان ہے، ہمیں اس بات کی کوئی بھی پرواہ نہیں کہ ہم پر دنیا کیا ظلم تو وقتی
ہے اور کیا گزرتی ہے؟ ہم وفادار رہیں گے، اس محبت سے۔قائم رہیں گے، اس محبت پر۔دائم اور ہمیشہ محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن سے چھٹے رہیں گے۔کیونکہ یہ محبوب ہے، جس کی محبت کے بعد پھر دنیا کی
کوئی پر و باقی نہیں رہتی۔مستغنی ہو جاتا ہے، انسان اس بات سے کہ دنیا کیا سلوک کر رہی ہے؟
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے ، اس محبت کے تقاضے پورے کرنے کی۔یہ تقاضے بہت وسیع
ہیں۔بی حض کوئی جذبات کا کھیل نہیں ہے۔جہاں تک قربانیوں کا تعلق ہے، میں جانتا ہوں اور پہلے بھی بار
با تاریخ اس بات کو آزما چکی ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے دامن سے دنیا کا کوئی جبر
اور استبدار احمدی کا ہاتھ الگ نہیں کر سکتا۔یہ اس قوت کے ساتھ محمد مصطفی " کے قدموں پر پڑا ہوا ہے کہ دنیا
کی کوئی طاقت اس ہاتھ کو جدا نہیں کر سکتی۔لیکن جہاں تک مستقل قربانیوں
کا تعلق ہے، مثبت رنگ کی
قربانیوں
کا تعلق ہے ، وہ ایک بالکل الگ مضمون ہے۔محبت کے تقاضے وہاں بدل جاتے ہیں۔وہاں
انسان کو روز بروز اپنی زندگی میں تبدیلیاں پیدا کرنی پڑتی ہیں۔وہ بہت مشکل مقام ہے۔اس اول مقام پر
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ ہمیشہ سے قائم ہے اور اس دوسرے مقام پر بھی بڑی شان کے
109
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
ساتھ قائم رہی ہے لیکن جہاں تک محبت کے دوسرے تقاضوں کا تعلق ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کچھ کمزور یاں
ظاہر ہونی شروع ہو گئی ہیں۔محبت کے یہ تقاضے نماز کی طرف آپ کو بلاتے ہیں۔محبت کے یہ تقاضے عبادت کا حق ادا کرنے
کی طرف آپ کو بلاتے ہیں۔محبت کے یہ تقاضے اس رنگ میں تبلیغ کی طرف آپ کو بلاتے ہیں، جس رنگ
میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے تبلیغ فرمائی۔دن اور رات اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کے دین
پر، اس کے پیغام پر فدا کرنے کی طرف آپ کو بلاتے ہیں۔یہ ایسے تقاضے نہیں ہیں، جو جذبات کے ایک
ہنگامے میں انسان اپنی جان قربان کر دیا کرتا ہے۔اپنے جذبات سے اتنا مغلوب ہو جاتا ہے، بسا اوقات
کہ ایک لمحہ کی وہ قربانی اس کو کوئی دکھ نہیں دیتی۔لیکن وہ قربانیاں اصل آزمائش میں محبت کی ، جو لمبا عرصہ
مستقل زندگی کے ساتھ چمٹ جاتی ہیں۔ہر ہر لمحہ انسان سے مطالبے کرتی ہیں اور تقاضے کرتی ہیں۔یہ
واقفین زندگی کی قربانیاں ہیں۔یہ ان کی قربانیاں ہیں، جو فیصلہ کر لیتے ہیں کہ آج کے بعد ہمارا کچھ نہیں۔جو کچھ بھی ہے، وہ دین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ہو چکا ہے۔وہ اللہ کے حضور ہم پیش کر چکے
ہیں۔ان قربانیوں کے تقاضے جو اصل محبت کی کسوٹی ہے، وہ بہت لمبے ہیں۔اس وقت میں ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔وقت آئے گا انشاء اللہ تعالٰی وقتا فوقتا میں آپ
کے سامنے وہ تقاضے رکھتا رہوں گا۔میں آج صرف اتنا کہتا ہوں کہ محبت کوئی محض جذبات کا کھیل نہیں
ہے۔یعنی مومن کے لئے محبت کوئی جذبات کا کھیل نہیں ہے۔مومن کے لئے محبت ایک لمبی زندگی قربانیوں
کی زندگیوں کا تقاضا کر رہی ہے۔جو ہمیشہ ہر حال میں، ہر ہر سانس میں، ہر ہر لمحہ اس بات کا ثبوت پیش کر
رہی ہوں کہ ہم بچے عاشق ہیں۔یہ کیسے ثابت ہو ؟ کس طرح ہمیں معلوم ہو کہ سچا عاشق کون ہوتا ہے؟ ان
امور سے متعلق میں آئندہ انشاء اللہ کسی وقت آپ کے سامنے بیان کروں گا۔اس وقت ذہنی طور پر آپ کو
میں تیار کرنا چاہتا ہوں۔احمدی نوجوان اس غلط فہمی کو دل سے نکال دے کہ احمدی صرف وقتی جوش کی قربانیوں کا نام
ہے۔احمدی نوجوان اس بات کا خیال ہمیشہ کے لئے دل سے نکال دے کہ احمدیت صرف نعروں کی طرف
بلاتی اور ہنگاموں کی طرف بلاتی ہے۔احمدیت دونوں میں سے کسی چیز کا نام نہیں۔احمدیت مستقل
قربانیوں کا ایک لائحہ عمل ہے۔اور باشعور قربانیوں کا لائحہ عمل ہے، جو زندگیوں کے اندر انقلاب چاہتی
ہیں۔جب تک احمدی وہ انقلاب اپنی زندگی میں پیدا نہیں کرتا ، وہ آگے انقلاب پیدا کرنے کا اہل ہی
نہیں۔یہ وہ راز ہے، جس کو سمجھے بغیر آپ کامیاب مبلغ نہیں بن سکتے۔110
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1982ء
اس کے لئے آپ تیار ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے ، عہد بیعت کے سارے
تقاضے پورے کریں۔اور اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا فرمائے کہ میرے نازک اور کمزور کندھوں پر جو ذمہ داری
خود اس نے ڈالی، وہ خود اس بوجھ کو اٹھالے۔کیونکہ میں اپنے اندر کوئی طاقت نہیں پاتا۔اللہ تعالیٰ مجھے توفیق
عطا فرمائے کہ آپ کے حقوق ادا کروں اور آپ کے لئے دن رات دعائیں کروں۔آپ کو زندہ کرنے
میں اپنی زندگی پیش کردوں۔تا کہ آپ زندہ ہوں تو اسلام زندہ ہو۔اسلام زندہ ہوتو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و
علی آلہ وسلم کا نام ہمیشہ کے لئے ساری دنیا میں زندہ رہے گا اور پھر کوئی اس نام کو مٹا نہیں سکے گا“۔(مطبوعه روزنامه الفضل 28 جون 1983ء)
111