جب تک دنیا میں ہولناک تباہیاں نہ آئیں ، آخری انقلاب رونما نہیں ہوگا ۔ ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 15 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
ارشادات از مجلس عرفان منعقد 150 اکتوبر 1982ء
جب تک دنیا میں ہولناک تباہیاں نہ آئیں ، آخری انقلاب رونما نہیں ہوگا
وو
ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 15 اکتوبر 1982ء
ایک دوست نے پوچھا، پین میں احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟ اس پر حضور رحمہ اللہ نے فرمایا۔پین میں پاکستانی اور مقامی احمدی دوست ملا کر میرا خیال ہے، آج کل بس کوئی تھیں کے
قریب ہوں گے۔وہاں مختلف وقتوں میں یہی تعد ادر ہی ہے۔کیونکہ جہاں ترقی کی رفتار تھوڑی ہو، وہاں
لوگ منتشر ہوتے جاتے ہیں۔کوئی ایک جگہ Nucleus یعنی مرکز نہیں بنتا، جہاں لوگ اکٹھے ہو کر ایک
جماعت بن سکیں۔میں جب 1957ء میں سپین گیا تھا تو اس وقت بھی تمہیں ہی تعداد تھی۔اب میں نے
پوچھا تو کم و بیش اتنی ہی تھی۔میں نے ان سے پوچھا، آپ کے حساب میں یہ کیا خرابی ہے کہ یہ میں کی تعداد
بڑھی ہی نہیں؟ ان کے جواب سے پتہ لگا کہ کوئی آیا تھوڑا عرصہ رہا، پھر وہ کسی اور جگہ چلا گیا۔کوئی کھلم کھلا
تبلیغی مرکز نہیں تھا، دوستوں سے مخفی طور پر ملنا پڑتا تھا۔تبلیغ واشاعت کی راہ میں دقتیں تھیں ، سوسائٹی کے
خوف زیادہ تھے، اس لئے کچھ دب گئے، کچھ خاموش ہو گئے، کچھ ملک چھوڑ کر کہیں اور چلے گئے۔لوگ دنیا
میں آتے جاتے رہتے ہیں۔آبادیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہی ہیں۔تو ان کے تعلقات ٹوٹتے
گئے۔اس لئے ہر وقت کم و بیش یہی تعد ادر ہی ہے۔لیکن تبلیغ کے ذریعہ سپینش عیسائیوں میں سے اسلام
قبول کرنے والوں کی کل تعداد آغاز سے لے کر اب تک ایک سو سے بھی کچھ زائد بنتی ہے۔لیکن کسی ایک
وقت میں یہ تعداد اتنی نہیں رہی۔اب امید ہے، انشاء اللہ تعالیٰ وہاں تعداد بڑھے گی۔کیونکہ وہ جو غائب
ہوئے ہوئے تھے ، ان میں سے چند تو وہاں میری موجودگی ہی میں واپس آگئے ہیں۔جب مسجد بشارت کا
افتتاح ہوا اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خبریں آئیں تو انہوں نے جلدی سے از خود رابطہ قائم کیا اور بتایا کہ ہم
بھی موجود ہیں۔ہم بھی خدا کے فضل سے احمدی ہیں۔ایسے لوگ مجھے بعد آ کر ملتے رہے ہیں۔ان میں
سے دو تو مسجد کی افتتاحی تقریب میں بھی شامل ہو گئے تھے۔اب خدا کے فضل سے وہاں نیو کیس یعنی مرکز
بھی بن گیا ہے۔انشاء اللہ ایک اور مرکز بھی بنائیں گے۔خیال ہے، غرناطہ میں انشاء اللہ ایک مشن کھولا
جائے گا۔کیونکہ غرناطہ کے لوگوں میں غیر معمولی طور پر بہت محبت پائی گئی ہے۔امید ہے اللہ کے فضل سے
اب پھر تعداد بڑھنی شروع ہو جائے گی۔ایک اور بھی سکیم ہے، جس کا میں بعد میں اعلان کروں گا۔113
ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 15 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
ایک دوست نے یہ تجویز پیش کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام عرب ملکوں میں
بھجوانا چاہیے۔حضور نے اس تجویز کو بہت پسند فرمایا اور ہدایت فرمائی کہ
وو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عربی قصیدوں میں یا قلبی اذکر احمد اور
ياعين فيض الله والعرفانی کو ایک چھوٹی Cassete C60 میں نہایت مترنم آواز میں ریکارڈ کروا
کے تھے بھجوائے جائیں۔مترنم آواز میں مضمون آسانی سے دل میں ڈوبتا ہے۔اب یہ دیکھنا پڑے گا کہ
مترنم آواز اور اچھے تلفظ والا آدمی مل جائے۔یعنی عربوں کو جس قسم کی آواز پسند ہے، اس قسم کی آواز میں
ریکارڈنگ کروانی چاہیے۔حضور نے مصر کے دو احمدی دوستوں کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا:
وو
ان کو لکھا جائے۔یہ دونوں قصیدے نہایت پیاری آواز میں بغیر میوزک کے ریکارڈ
کروائیں۔مردانہ آواز میں بھی اور عورت کی آواز میں بھی۔دونوں قسم کی آوازوں کو پسند کرنے والے لوگ
ہوتے ہیں۔اس ریکارڈنگ کے عوض پیسے دینے پڑیں، وہ بے شک دیں۔یہ Tapes عمدہ ریکارڈنگ
کے بعد ہمیں بھجوائیں، ہم ان کی کا پیاں کروا کر باہر بھیجیں گے۔فارسی کلام میں، میں نے ایران سے
ریکارڈنگ کروائی تھی۔بہت اچھی آواز میں تھی۔میں وہ تلاش کرتارہا ہوں، غالباً وقف جدید میں Tapc
پڑی ہوگی۔وہ بھی میں نے اس نیت سے تیار کروائی تھی۔پڑھنے والا بہت اچھا تھا۔لیکن ایک بار پھر اس کو
Test کروالیں گے۔یعنی جائزہ لے لیں گے، اگر آواز اچھی نہ رہی ہو تو وہ بھی نئے سرے سے تیار کروا
لیں گے۔اردو میں نظم پڑھنے والے تو بہت آدمی مل جائیں گئے۔وو
کیسٹ ٹپس کے سلسلہ میں ایک دوست کی اس تجویز کو بھی حضور نے پسند فرمایا کہ مجالس ارشاد وغیرہ
کی Tapes بھی تیار ہو جائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ دوست استفادہ کر سکیں۔اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا:۔اصل بات تو یہ ہے کہ ایک مجلس کی بجائے بے شمار مجلسیں پیدا ہو جا ئیں گی۔یورپ نے
بہت فائدہ اٹھایا ہے۔مجھے جرمنی اور ہالینڈ کے احمدی نوجوانوں نے بتایا کہ ہمیں تبلیغ کرنی نہیں آتی تھی۔غیر احمدی دوست اعتراض کرتے رہتے تھے ، ہم ان کو جواب نہیں دے سکتے تھے۔اب ہم ان کو Tape سنا
دیتے ہیں تو پھر ان کا رنگ بدل جاتا ہے۔بہر حال ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں
تبدیلیاں پیدا کرئے“۔114
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
ارشاد است از مجلس عرفان منعقد ہ 15 اکتوبر 1982 ء
آخری زمانہ کے بارہ میں پیشگوئیوں کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔وہ انقلاب جو ہے، اس کا قرآن کریم میں سورۃ طہ میں ذکر ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفَالُ فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفَان
لا تَرَى فِيْهَا عِوَجًا وَلَا امْتَان
(آیت 106 109)
یعنی یہ بڑی بڑی قو میں جو عظیم الشان پہاڑوں کے برابر غیر معمولی طاقت کی مالک ہیں، یہ ان
کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ یہ کس طرح مسلمان ہوں گے؟ ان پر کیا گزرے گی، جو یہ مسلمان ہو جائیں
گے؟ فقل ينسفهاربی نسفا، اللہ تعالیٰ ان کو ریزہ ریزہ کر دے گا۔فیذرها قاعا صفصفا، وہ ریت
کے ذروں کے میدان بن جائیں گے۔تب يتبعون الداعي لا عوج له ، پھر اس داعی کی پیروی کریں
گے، جس میں کوئی کبھی نہیں ہے۔پس بڑی کھلی پیشگوئی موجود ہے۔ریت کے ذروں کی تمثیل موجود ہے کہ خدا پہاڑوں کو ریت کے
ذروں کی طرح ہموار کر دے گا، ان کی طاقتیں تو ڑ دے گا۔جب یہ تکبر کی دنیا سے انسانی سطح پر اتر آئیں گے،
جب یہ خدا کے حضور عاجز ہو کر جھک جائیں گے، تب یہ اس بات کے لائق ہوں گے کہ وہ حضرت محمد مصطفیٰ
صلی علیہ وآلہ وسلم کا دین قبول کریں، جس میں کوئی بھی نہیں۔پس جب تک دنیا میں ہولناک تباہیاں نہ آئیں
اور بڑی بڑی قوموں کے غرور نہ ٹوٹیں، اس وقت تک یہ انقلاب رونما نہیں ہوگا“۔( مطبوعه روزنامه الفضل یکم دسمبر 1982ء)
115