مسجد بشارت سپین کی فلم اور ملکی قوانین ۔ ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 16 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 16 اکتوبر 1982ء
مسجد بشارت پین کی فلم اور ملکی قوانین
ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 16 اکتوبر 1982ء
ایک دوست نے عرض کی کہ مسجد بشارت (سپین) کی فلم آگئی ہو تو دکھانے کا انتظام کیا جائے؟
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔وہ فلم آگئی ہے، انشاء اللہ دکھانے کا انتظام کیا جائے گا۔اس کی مزید کا پیاں تیار کرائی جائیں
گی۔آپ خرید بھی سکتے ہیں۔اس
قسم کی دینی فلم دکھانے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کی پابندی کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
گورنمنٹ کی طرف سے قانو نا کوئی ایسی پابندی نہیں ہے۔لیکن ہر آدمی کو یہ سوچ لینا چاہیے کہ
قانون خواہ کچھ بھی ہو، اس پر عمل کرنے والے جب تک دیانتدار نہ ہوں، ہر قسم کے خطرات رہتے ہیں۔اس لئے کسی ملک میں جب تک قانون کی صحیح تنفیذ کی ضمانت نہ ہو، کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کسی کو کس حد تک
قانونی تحفظات حاصل ہیں۔اس موقع پر لاہور کے ایک دوست نے بتایا کہ اس قسم کا واقعہ لاہور میں بھی پیش آچکا ہے۔اس کا
ذکر کرتے ہوئے ، حضور نے فرمایا:۔ا بھی ایک دوست نے سوال کیا تھا کہ دینی فلمیں دکھانے کی اجازت ہے کہ نہیں ؟ میں نے کہا
تھا، اجازت ہونا اور بات ہے اور اس اجازت کے بعد مختلف جگہ کے حکام کس طرح عملدرآمد کرتے ہیں؟
یہ بالکل اور سوال ہے۔ہم بہت سی جگہوں پر پاکستان میں دینی فلمیں دکھاتے ہیں۔ملک کی بھاری
اکثریت شریف لوگوں پر مشتمل ہے۔اکثر میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت رکھی ہوئی ہے، وہ کوئی اعتراض نہیں
کرتے اور شوق سے حصہ بھی لیتے ہیں۔بعض جگہ مثلاً لا ہور جیسے شہر میں ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں کہ
وہاں ہمارے مربی کو پکڑا، جبکہ وہ دینی فلمیں دیکھا رہے تھے۔پھر نا جائز طور پر ان کو زود دوکوب بھی کیا اور
ساری فلمیں ضبط کر لیں۔جب واپس کیس تو کچھ رکھ لیں اور کچھ واپس کر دیں۔وہ فلمیں وی سی آر کی تھیں،
جو بار بار استعمال ہو سکتی ہیں۔اب پتہ نہیں ، وہ ان فلموں کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔وہی دینی مناظر
دیکھتے ہیں یا کچھ اور دل پسند چیزیں بھر کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔اللہ بہتر جانتا ہے۔135
ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 16 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس معاشرہ کے بگڑنے پر جو جائز ہے، وہ نا جائز ہو جاتا ہے۔اور جو نا جائز ہے، وہ جائز قرار پاتا
ہے۔دنیا میں ایسے انقلاب بھی ہو جاتے ہیں، کہتے ہیں۔کچھ ان کے آتے ہی ساقی کے ایسے ہوش اڑے
شراب سیخ پہ ڈالی کباب شیشے میں
تو بعض دفعہ جب اسی طرح انسانوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں تو اسی قسم کے الٹ پلٹ مناظر
دیکھنے میں آتے ہیں۔ان کے لئے دعا کریں کہ اللہ ان پر رحم کر۔جیسا کہ میں نے کہا ہے ، ہمیں کسی ایسے رد عمل کی ضرورت نہیں ، جو ملک کے حالات کو ، جو پہلے
ہی خراب ہورہے ہیں، اور زیادہ خراب کرنے کا موجب بنے۔اگر کوئی ہمارے حقوق غصب کرتا ہے تو کرتا
رہے۔ہمارے حقوق اللہ ہمیں عطا کرے گا۔یہاں غصب ہوتے ہیں تو خدا دوسری جگہ عطا فرما دیتا ہے۔اس کے ہاں کمی نہیں ہوگی۔اس لئے صبر اور دعا سے کام لینا چاہئے۔ایک دوست نے اپنی خواب بیان کی ، حضور نے اس کے متعلق فرمایا :۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔اس میں تبلیغ پھیلنے کی طرف اشارہ ہے۔احمدیت کی مٹھاس، جو
چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں دکھائی گئی ہے، اس میں انفرادی تبلیغ کی طرف اشارہ ہے کہ لوگ پھیلیں گے اور
دوسروں کو احمدیت کے متعلق بتائیں گئے۔136
مطبوعه روزنامه الفضل 14 دسمبر 1982ء)