بیک وقت دو تین زبانیں جاننے والے واقفین زندگی کی ضرورت ۔ خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
بیک وقت دو تین زبانیں جاننے والے واقفین زندگی کی ضرورت
خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء بر موقع سالانہ کنونشن احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن
حضور رحمہ اللہ نے دنیا بھر کے احمدی طالب علموں کو دنیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک کی زبانیں
سیکھنے کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ
وو
یورپ کے دورے کے دوران میں نے بڑی شدت سے یہ بات محسوس کی کہ غیر ممالک
کی زبانیں جاننے والے جماعت احمدیہ کے افراد بہت کم ہیں۔اور یہ تعداد اتنی کم ہے کہ بعض دفعہ دل بڑا
گھبرا تا تھا کہ جماعت کی فوری ضروریات کیسے پوری ہوں گی؟ انگلستان میں احمدیوں کی جو نئی نسل جوان
ہوئی ہے، وہ بے شک انگریزی بڑی اچھی جانتی ہے مگر بد قسمتی یہ ہے کہ ان کے والدین نے ان کو اردو نہیں
سکھائی۔لیکن انگریزی کے سوا ہمارے اکثر احمدی دیگر زبانیں مثلا سپینش، اٹالین ، فرنچ، لاطینی، عربی
فارسی وغیرہ نہیں جانتے“۔حضور نے فرمایا:۔وو
ہمیں ایسے لوگ چاہئیں، جودو، تین زبانیں بیک وقت جانتے ہوں۔اور پھر وہ اسلام کی
خاطر اپنی زندگیاں وقف کریں۔اپنے ذہن میں یہ رکھ کر تیاری کریں کہ ہم نے اس زبان کو خدا تعالیٰ ہی کی
خاطر سیکھنا ہے اور اس کے رستے میں استعمال کرنا ہے۔حضور نے فرمایا:۔وو۔۔۔اس پر حمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے اراکین خصوصی توجہ دیں اور جوطلباء کوئی زبان سیکھنے
کا عزم کریں، وہ اپنے نام اپنے پیٹرن کو بھجوا دیں۔اور معین کریں کہ وہ فلاں زبان سیکھنے میں دلچسپی رکھتے
ہیں۔غیر ممالک کے طلباء بھی اس سلسلے میں کوشش کریں۔تاہم ان کو دیگر زبانوں کے علاوہ اردو اور عربی
سیکھنے کی طرف متوجہ کرنا ہوگا۔تا کہ غیر زبانیں سیکھنے کے بعد ان کو دینی کتب بھی پڑھائی جائیں اور بنیادی
علم کی ایک بنیاد ان کے ذہنوں میں قائم کر دی جائے“۔157
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 18اکتوبر 1982ء
حضور نے نوجوان طلباء کو تلقین کی کہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مختلف ممالک سے نوجوان آگے آئیں اور وقف کریں۔نئی زبا نہیں ساتھ لائیں اور اپنے
علم کو اللہ تعالی کی راہ میں استعمال کریں۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن ( محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد
صاحب کو اس ضمن میں بطور خاص ہدایت فرمائی کہ
وہ دنیا بھر کی احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشنوں کو مختلف ممالک کی زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ دلائیں۔حضور نے فرمایا کہ
وو
اس ضمن میں تین زبانیں ایسی ہیں، جو فوری توجہ کی محتاج ہیں۔یہ زبانیں اٹالین سپینش
اور پور چوگیز (پرتگالی ) ہیں۔حضور نے فرمایا:۔وو
اٹلی میں زمین خریدنے کی کوشش جاری ہے مگر ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی۔اس میں بھی
خدا تعالیٰ کی کوئی مصلحت ہوگی۔ورنہ اگر پہلے اجازت مل جاتی اور اٹالین زبان جاننے والا کوئی فرد ہمیں نہ
ملتا تو اس کے جانے کا فائدہ ہی کوئی نہ ہوتا۔ہم نے صرف مساجد نہیں بنانی ، نمازی بھی بنانے ہیں۔اس
لئے اٹلی کے لئے بہت شدید ضرورت ہے کہ وہاں کی زبان جاننے والے ہمیں ملیں“۔حضور نے فرمایا:۔فرمایا:
جامعہ احمدیہ کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہئے۔اس سلسلے میں زیادہ خرچ بھی کرنا پڑے تو کریں۔جنوبی امریکہ کا بہت بڑا ملک برازیل ہے۔یہاں پر زیادہ تر پور چوگیز بولی جاتی ہے۔یہاں پر صرف انگریزی سے گزارہ نہیں ہو سکتا۔وہاں سے ہم ساری تفاصیل منگوا ر ہے ہیں، ان کو سکھانے کا
انتظام کیا جائے گا۔فرینچ زبان کا ذکر کرتے ہوئے ، حضور نے فرمایا:۔۔۔۔اگر چہ اس میں دو آدمی تیار ہیں لیکن فرانسیسی زبان کا دائرہ بہت وسیع ہے۔بہت سے عرب
اور افریقی ممالک میں بھی یہ زبان بولی جاتی ہے۔پھر کور یا وغیرہ، دور دراز علاقوں، انڈو چائنا میں بھی یہ
بولی جاتی ہے۔اس کے لئے اور افراد بھی چاہئیں۔چینی زبان کے بھی صرف دو ماہر ہیں، یہ بھی کم ہیں۔158
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضور نے فرمایا:۔وو
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
ترجیحی طور پر سپینش زبان سیکھنے اور چھٹیوں کے دنوں میں سپین جا کر تبلیغ کرنے کے لئے
میں انگلستان میں تحریک کر آیا ہوں۔تا کہ اللہ تعالیٰ نے سپین میں اسلام کے حق میں جو لہر چلائی ہے، اس
سے استفادہ کیا جاسکے۔فرمایا:۔وو
آپ لوگ بھی اسی نہج پر تیاری کریں۔حضور نے فرمایا:۔وو
ایک ایسا ملک چنیں ، جس میں دین اسلام کوتر و پیچ نہیں ہے۔اس کی زبان سیکھیں۔اس کو
اپنے خوابوں میں بسالیں۔اسی حوالہ سے مزید فرمایا کہ
خوابوں میں بسنا ضروری ہے۔اچھی طرح خوابیں دیکھیں۔اس کے محل تعمیر کریں۔اور جب
تک
وہ محل حقیقی طور پر تعمیر نہ ہو جائے ، چین سے نہ بیٹھیں۔چین میں اسلام پھیلانے کے خواب دیکھیں، امریکہ
کے کسی ملک کو لیں، آئرن کرشن کے پیچھے بسنے والے ممالک، پولینڈ روس وغیرہ، کسی ملک کو روحانی طور پر فتح
کرنے کا عزم کریں۔ان خیالات کی دلوں میں پرورش کریں اور ساتھ ساتھ اس کی تیاری کرتے رہیں“۔حضور نے فرمایا:۔دو
ساری دنیا میں احمدی طلباء کی ایسوسی ایشن اس کو اپنے ہاتھ میں لے۔تبلیغی کام کا تعلق
ایسوسی ایشن سے نہ ہوگا۔لیکن جذبہ اور تیاری کا کام ایسوسی ایشن سے ہوگا“۔حضور رحمہ اللہ نے جو دوسری اہم بات بیان فرمائی ، وہ یہ تھی کہ
وو
احمدی طالب علم اپنے دینی علم کا دنیاوی علم سے انطباق کریں۔ان دونوں علوم کو علیحدگی کے
ایسے راستے پر نہ ڈالیں کہ ان
کا کوئی جوڑ ہی نہ ہو۔یہ دو متوازی سڑکیں نہ ہوں۔بلکہ ان
کا باہم رابطہ اور ملاپ
ہونا چاہیے۔دنیا کی گفتگو میں خدا تعالیٰ کا ذکر کر کے اسے قانون قدرت کی طرف منتقل کریں اور قانون
قدرت کی گفتگو میں دین کی طرف لائیں۔دونوں کا اتناملاپ ہو کہ تانا بانا بنا ہوا معلوم ہو۔یہ قرآن کریم کا
کچھ دیگر
نقشہ ہے، یہ مومن کے ذہن کا نقشہ ہے کہ وہ خود بخود دینی علم کو دنیا
کے ساتھ منطبق کرتا چلا جاتا ہے۔159
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضور نے فرمایا:۔25
گذشتہ ایک، دوصدیوں پیشتر سائنس پر بہت ظلم ہوا ہے۔جب سائنس یورپ میں بیدار
ہوئی تو اس نے چرچ کے خلاف بغاوت کی۔اس کشمکش میں یہ تاثر علمی حلقے کا تاثر بن گیا کہ سائنس اور
مذہب دو علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں۔اور اس طرح سے یہ دوری بڑھتی گئی۔اور سائنس کو دہریت کا نام اور
مذہب کو ایسے تصورات کا نام دے دیا گیا، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اس سے یہ ہوا کہ اگر مذہب
کی کوئی بات کی جاتی تو سائنس دان اسے سائنس سے باہر شمار کرتے لیکن اب وہ وقت بدل رہا ہے۔اب
جو تازہ تجربات سائنس دانوں نے کئے ہیں، ان کے پیش نظر اب 25 فیصدی سائنس دان جرات سے خدا
تعالیٰ کی بات کرنے لگے ہیں۔اس قسم کا پرانا تصور اب باقی نہیں رہا کہ خدا کی بات کرو گے تو غیر معقول
کہلائے گی۔اور اب یہ صورت حال ہے کہ ایک فیصد سائنس دان اپنے علم سے خدا تعالیٰ کی خدائی کی دلیل
دیتے ہیں۔جن سائنسدانوں نے خدا تعالیٰ اور مذہب کا انکار کیا تھا، ان کو حیران کن مشاہدات کا سامنا کرنا
پڑا۔جن کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔وہ مجبور ہیں کہ خدا کی طرف دیکھیں۔ابھی یہ آواز دبی دبی اٹھے
رہی ہے۔ایک طبقہ وہ ہے، جو اس پر صرف حیرت کا اظہار کر رہا ہے۔مگر ایک وہ طبقہ بھی پیدا ہو گیا ہے، جو
یسے مشاہدات کو واضح طور پر خدا تعالیٰ کی ذات کی طرف منسوب کرتے ہیں“۔حضور نے اس ضمن میں دنیا کے کئی علوم کے بارے میں تازہ ترین تحقیق کا ذکر فرمایا اور اپنے بے
مثال علم سے احمدی طلباء کے ذہنوں کو نئی راہ دکھائی۔حضور نے پہلے فلکیات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ
تخلیق کائنات کے بارے میں بگ بین تھیوری کو اب زیادہ شواہد تقویت دے رہے ہیں۔اور سائنس دانوں نے ریڈ شفٹ فارمولے کے ذریعے جو حسابات لگائے ہیں، اس سے تخلیق کائنات کے
قرآنی نظریے کی تصدیق ہوتی ہے۔حضور نے اس ضمن میں بڑی باریک اور گہری تفصیلات بھی بیان فرمائیں اور فرمایا کہ۔۔۔ایک نوبل انعام یافتہ سائنسدان کہتا ہے کہ ایک زمانے میں ہم نے اہل مذہب کو دیکھا کہ وہ خدا
تعالیٰ کے تصور کے پاس بیٹھے تھے۔ہم نے اسے نہ مانا اور ایک لمبے سفر پر روانہ ہو گئے۔دو سو سال کے طویل سفر
کے بعد ہماری سائنسی دریافتیں ہمیں واپس اسی جگہ پر لے آئیں ہیں، جہاں پر اہل مذہب بیٹھے تھے۔160
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم
حضور نے فرمایا:۔اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
چوٹی کے ایک فلاسفر سائنوزا نے ریاضی کے ذریعے سے خدا کا وجود ثابت کیا تھا۔اس
نے جو نقشہ پیش کیا ہے، وہ ایک حد تک حضرت مسیح موعود کے اس نقشہ سے ملتا ہے، جو حضور اقدس نے
صفات باری کے بارے میں پیش کیا اور اب شواہد سے ثابت ہو رہا ہے کہ یہ نظر یہ درست تھا۔حضور رحمہ اللہ نے نظریہ ارتقاء (Evolution) کے بارے میں نہایت گہری اور دلچسپ علم
بحث فرمائی اور بتایا کہ
وو
یہ نظریہ پہلے سائنس کو خدا تعالیٰ سے دور لے گیا۔مگر اب ایک طبقہ یہ ماننے لگ گیا ہے کہ
ارتقاء تو درست ہے مگر ڈارون کی تھیوری درست نہیں۔حضور نے فرمایا:۔"
مجھے ایک احمدی سائنس دان کا یہ مضمون دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی، جس نے ارتقاء پر دو
بنیادی اعتراضات کئے۔اول : آنکھ کی بناوٹ۔اس نے اعتراض کیا کہ آنکھ کی بناوٹ کا ارتقاء سے تعلق
نہیں۔کیونکہ یہ ایک متحدہ یونٹ ہے اور ارتقاء مختلف ٹکڑوں میں ہوتا ہے۔اس بات کو کسی پیمانے
لیں، درست ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ ارتقاء کا انحصار بیرونی عوامل پر ہے۔لیکن بیرونی عوامل کبھی بھی
اندرونی کیمیائی تبدیلیوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔یہ دوسرا بڑا اعتراض تھا“۔حضور نے فرمایا:۔بعینہ یہی دو باتیں گذشتہ دنوں ایک چوٹی کے سائنسی ڈائجسٹ میں ایک مضمون میں بیان کی گئیں۔حضور نے فرمایا:۔دو
ایک اور سائنسدان نے بلائنڈ ارتقاء کے خلاف ایک حسابی نظریہ پیش کیا ہے کہ سائنس کے
اس نظریے کی مثال اسی طرح سے ہے کہ ایک آدمی مختلف حروف کی مختلف گیٹیاں ایک جگہ پھینکے اور ان
سے اتفاق سے ایک لفظ بن جائے۔پھر دوبارہ ایک ایک حرف کر کے گیٹیاں پھینکے تو دوسر الفظ بن جائے۔جو پہلے لفظ سے مطابقت رکھتا ہو۔اس لحاظ سے ہر بارا تفاق سے چند الفاظ نہیں ، جو پہلے لفظ کی مطابقت
سے ایک جملہ بنائیں۔اور ہر بارا اتفاق سے لفظ بن جانے کی صورت میں 25 الماریاں نہایت با معنی
سائنٹیفک اور فلسفیانہ مضامین کی کتب کی بھر جائیں۔جو عملا عقل انسانی سے باہر اور قطعی ناممکن ہے۔161
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضور نے احمدی طالب علموں سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ۔۔۔۔زمان اس خدا کی طرف لوٹ رہا ہے، جس کو سائنس دان چھوڑ چکے تھے اور آپ اس سے
غافل بیٹھے ہیں۔آپ
کو تو اللہ تعالیٰ نے چنا تھا۔اس کے باوجود آپ اگر اس سے غافل رہیں گے تو یہ کیسی
جہالت کی بات ہوگی۔ابھی دیر نہیں گزری، آپ میں سے ہر کسی کو اپنے علم کا رابطہ قرآن مجید سے قائم کرنا
پڑے گا۔اس کے لئے قرآن کریم سے غایت درجہ محبت کریں، قرآن سے اپنے مضامین کے رابطے پر پیپرز
پڑھیں۔انکسار سے مگر اعتماد سے کام کریں۔بے دلیل دعوی نہ کریں۔آخر میں حضور نے فرمایا:۔دو
اپنی دلیل کی صداقت Reasoning کا معیار اونچا کریں۔جب تک چوٹی کی بات علم
میں نہ آئے ، اطمینان نہ پائیں۔ہر مشکل کو سوچیں، اس کا حل ڈھونڈیں۔معمولی بات کو اپنی دلیل نہ
سمجھیں۔پھر آپ اس قابل ہوں گے کہ غیروں کے ساتھ اعتماد سے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر
بات کرنے کے قابل ہوسکیں۔اگر آپ محض سرسری علم سے بات کریں گے تو دنیا اسلام پر اور احمدیت پر
ہنسے گی۔اس لئے دنیاوی علوم کے ساتھ دینی علم کو بھی ساتھ رکھیں اور پھر آگے بڑھیں“۔حضور نے دعا کی کہ
" اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو وہ مقام عطا کرے، جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے مخصوص کیا ہے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 24 اکتوبر 1982ء)
162