آپ علوم کی دنیا میں لوگوں کے لیے سردار بنائے گئے ہیں ۔ خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک البی تحریک
خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
آپ علوم کی دنیا میں لوگوں کے لئے سردار بنائے گئے ہیں
خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے عصرانے سے حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمه الله
نے درج ذیل خطاب فرمایا:۔" آج سب سے پہلے تو آپ کو ایک خوشخبری سنانی ہے، جو طلبہ کی زندگی سے تعلق رکھنے والی
خاص خوشخبری ہے۔ہماری ایک بچی امتہ المجیب صاحبہ، جو مکرم اکرام اللہ صاحب آف ملتان کی بیٹی ہیں۔آکسفورڈ میں پڑھ رہی تھیں اور ڈاکٹریٹ (Doctorate) کر رہی تھیں، ان کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ
انہوں نے Solid State پر جو پیپر لکھا تھا، وہ بھی اور (Viva) یعنی زبانی امتحان بھی خدا کے فضل سے
بہت ہی نمایاں کامیابی کے ساتھ پاس کیا ہے۔اور Viva میں جو انٹرویو لینے والے تھے، انہوں نے سب
سے پہلے تو اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ تم علم کے میدان میں یہاں تک پہنچی ہو اور برقع پہنا ہوا ہے۔یہ
کیا بات ہے؟ ہم تو سمجھتے تھے کہ skirt پینے کوئی ماڈرن ہی لڑکی آئے گی۔اس نے کہا: میں نے تو برقع پہن
کر ہی پڑھا ہے اور اب بھی برقع ہی پہنوں گی۔یہ میرا اسلامی نشان ہے ، میں اس کو کس طرح چھوڑ سکتی
ہوں۔اس کے بعد انہوں نے viva یعنی زبانی امتحان لیا اور اللہ کے فضل سے وہ ہر سوال کا صحیح جواب
دینے میں کامیاب ثابت ہوئی۔آخر پر انہوں نے کہا: ہم نے تمہارے پیپر بھی دیکھتے ہیں، تم سے ایک مدد
چاہے اور وہ یہ کہ اگر تمہارے پیپرز میں کوئی غلطی ہے تو خود بتادو۔کیونکہ ہمیں کہیں غلطی نہیں ملی۔ہم نے بار
بار توجہ کی ہے کہ کسی طرح کوئی غلطی پکڑ لیں لیکن کہیں کوئی غلطی نہیں آئی۔تو اللہ کے فضل سے احمدی طلباء، جس نئے دور میں داخل ہورہے ہیں ، یہ اس کی دوسری علامت
ظاہر ہو رہی ہے۔حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کو علم کی طرف بہت توجہ تھی اور ان کی
زندگی میں ہی پہلا پھل ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی شکل میں ظاہر ہوا۔اس سے ایک عام وسیع پیمانے پر
Impact ہوا ہے۔اس توجہ نے ایک خاص ماحول Create کیا ہوا تھا۔اس پر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب
ایکدم نمایاں ہو کر باہر نکلے ہیں۔وہ پہلے ہی چھکے ہوئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسی خوبصورت ٹائم سیٹنگ
163

خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
( time-setting) کی کہ اس نے احمدی طلباء میں ایک نیا (impetus) یعنی ولولہ پیدا کر دیا۔اور
یورپ میں جہاں جہاں بھی احمدی طلباء مجھے ملے ہیں، بڑے بھی اور چھوٹے بھی ، جب میں ان سے بات
کرتا تھا کہ آپ کیا بننا چاہتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: ہم تو ڈاکٹر عبدالسلام بنیں گے، انشاء اللہ۔بعض
چھوٹے چھوٹے بچوں نے کہا کہ ہم نے تو ڈاکٹر سلام سے بھی آگے نکلنا ہے۔یہ بلند حوصلہ اور ارادے، یہ
ستاروں پر کمندیں ڈالنا، سب اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک خاص ماحول کی برکت ہے۔جس کا علمی میدان
میں آغاز حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے کیا تھا۔بہر حال عملاً (Practically) زور کے ساتھ یہ چیز اس وقت سامنے آئی۔لیکن اس کے جو
روٹس (roots ) یعنی جڑیں ہیں، وہ ماضی میں اس سے بھی گہری ہیں۔بہت ہی گہری ہیں۔باوجود اس
کے عرب جہالت کا گہوارہ تھا، ساری جہالتیں وہاں پنپ رہی تھیں، وہاں سے اللہ تعالیٰ نے ایک وجود کو
کھڑا کیا اور اس کی بابت یہ اعلان فرمایا کہ
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ
(الجمد :03)
گویا بتا یا کہ معجزہ اس کو کہتے ہیں کہ وہ ملک، جو ساری دنیا میں سب سے زیادہ جاہل ملک ہے اور
جس میں بسنے والے امی محض ہیں۔انہی میں سے میں ایک آدمی چتا ہوں اور اچانک تم دیکھتے ہو کہ
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ
وہ انہیں تعلیم بھی دینے لگ گیا ہے اور پس پردہ حکمتیں اور فلسفے بھی بیان کرنے لگ گیا ہے۔اس
شان
کا معلم ہمیں عطا ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے علم کے حصول پر بہت زور دیا اور علم کے متعلق
نصیحتیں فرمائیں۔اس وجہ سے صحابہ علم میں بہت دلچسپی لیتے تھے۔آنحضور کی ہدایت پر صحابہ نے Greek
یعنی یونانی اور دوسری زبانیں سیکھنی شروع کر دیں۔چنانچہ مسلمانوں کے علمی دور کا آغاز آنحضور کے زمانہ
سے ہوا ہے۔پھر وہ ایک خاص مقام تک پہنچا اور عروج کے بعد پھر تنزل پذیر ہوا ہے۔اور پھر دنیا اس جہالت
کے دور میں دوبارہ داخل ہو گئی ، جو عرب جہالت کا دور تھا۔یعنی قبل از اسلام جہالت کا دور تب اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو مبعوث فرمایا۔آپ نے نہ صرف یہ کہ دعائیں کیں بلکہ بڑی عظیم
خوشخبریاں سنائیں اور بتایا کہ میرے ماننے والوں اور میرے غلاموں میں سے خدا ایسے لوگ پیدا کرے گا،
جو ہر علم اور ہر فلسفے میں بڑے بڑے دنیا دار علماء کے منہ بند کر دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
164

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
کا اس مضمون کا بہت پر شوکت کلام موجود ہے۔تو آغاز اصل میں وہاں سے ہوا ہے۔جس دن اسلام پیدا ہو
رہا تھا، اس دن دنیا کے علم بھی نئی پرورش پارہے تھے اور نئی کروٹ لے کر بیدار ہورہے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر مزید روشنی ڈالی۔آپ نے فرمایا کہ
در حقیقت جب خدا تعالیٰ کی طرف سے نور نبوت عطا ہوتا ہے تو اس کے چھینٹے دنیا کو بھی محروم نہیں کرتے اور
ایک عام روشنی پیدا کر دیتے ہیں۔اس روشنی کی مختلف تعبیریں ہوتی ہیں۔روحانی دنیا میں وہ روشنی روحانی
نور میں ڈھل جاتی ہے اور غیر معمولی شدت کے ساتھ مذہبی فلسفہ بیدار ہوتا ہے، مذہبی اقدار زندہ ہوتی ہیں
اور اللہ تعالیٰ کی طرف لوگوں کو توجہ پیدا ہوتی ہے۔نور وہی ہے لیکن جب دنیا والوں پر اس کا پر تو پڑتا ہے تو
اس نور کی روشنی میں وہ اس طرف اور زیادہ بڑھنے لگتے ہیں، جس طرف ان کا رجحان ہے۔اور خدا تعالیٰ
کے قانون کے راز معلوم کرنے میں اور ترقی کرتے ہیں۔علم کے فروغ کا ایک نیا Era یعنی نیا دور شروع ہو
جاتا ہے۔یہ وہی نور نبوت ہے، جو خاص مقصد کے لئے آسمان سے نازل ہوتا ہے اور اس کی انتشاری روشنی
(Diffused Light) ساری دنیا کو ایک نئے علمی دور میں داخل کر دیتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ہر نبی کے وقت یہ واقعہ رونما ہوتا ہے۔چنانچہ
کنفیوشس کے ساتھ چین کا علم اس طرح مربوط ہو چکا ہے کہ ایک کے نام کے ساتھ دوسرا خود بخود ذہن
میں آجاتا ہے۔اسی طرح بہت سے ہندوستانی علوم ہندو رشیوں کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔بعد میں وہ
ان کو خدا بنا لیں یا بت کہہ لیں ، جو مرضی کہیں۔مگر حقیقت یہ ہے کہ ہے وہی Phendmenon یعنی ظہور ،
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا کہ انبیاء کے ساتھ ایک نور نازل ہوتا ہے۔جب وہی
نور دنیا کے پہلو سے بھی ماننے والوں پر پڑتا ہے تو ان معنوں میں نو را علی نور بن جاتا ہے کہ وہ دنیا کے نور
سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور روحانی نور سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور دونوں جگہ لیڈر بن جاتے ہیں۔کیونکہ جن کی عقلیں صیقل ہوں، جن کو تقومی نصیب ہو ، وہ زیادہ اہل ہیں اس بات کے ، وہ سائنٹفک سٹڈی
(scientific study) کر سکیں۔اس لئے احمدی کو اور بالخصوص احمدی طلبہ کو ایک (advantage)
یعنی رعایت حاصل ہے کہ وہ بہت آگے کھڑے ہیں۔اور باقی دنیا اسی نور سے بالواسطہ فائدہ اٹھارہی ہے،
جو اس دور میں نور نبوت کے تحصیل نازل ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش کے وقت سے لے کر آپ کے دعویٰ تک اور پھر
دعوی سے وفات تک یہ دو دور ہیں، جن میں غیر معمولی طور پر کثرت کے ساتھ نئے علوم دریافت ہوئے ،
165

خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
علوم کی نئی شاخیں ایجاد ہوئیں، چوٹی کے سائنس دان اس دور میں پیدا ہوئے اور پھر آپ کے وصال سے
پہلے ان تمام ایجادات کا بیج بویا گیا، جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ان میں سے ایک ہوائی جہاز کی ایجاد ہے۔تو
یہ جو نیا دور ہے۔مثلاً
ATOMIC CONCEPT BY THE TURN OF THE PRESENT
CENTURY IT HAD COME INTO OFFING۔یعنی اس سے پہلے ایٹم کے تصویر کا دور مبہم سا تھا۔لیکن اس صدی کے آغاز میں ہی یہ (offing)
یعنی افق پر نظروں میں آچکا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں اس دور کی بنیادیں
قائم ہوگئی تھیں اور جو مزید ترقی ہو رہی ہے، اس کا آغاز بھی دراصل آپ کے وقت میں ہو چکا تھا۔اسی طرح
ہر نبی کے دور کے ساتھ ایک علم پھیلا ہے۔اس لئے آپ کو اس سے یہ سبق لینا چاہیے کہ یہ روشنی ، جس کے اول حقدار آپ ہیں ، جو حقیقت
میں احمدیت کی برکت سے دنیا میں منتشر ہوئی ہے، یہ آخر احمدیت کی خدمت کے لئے انتشار پذیر ہوئی
ہے۔اس روشنی سے ہم کیوں محروم رہیں؟ ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔سب سے بڑی مصیبت، جو ہماری راہ میں حائل ہے، وہ ہے احساس کمتری۔ایک عذاب ہے
ہندستان اور پاکستان کی قوم کے لئے کہ بے وجہ احساس کمتری میں مبتلا ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چیزیں باہر
ہوسکتی ہیں، یہاں نہیں ہو سکتیں۔یعنی ایجادیں سب باہر ہوسکتی ہیں، یہاں نہیں ہو سکتیں۔ہمیں گویا دماغ
ہی نہیں ملا کہ غور کر کے نئی نئی چیزیں نکال سکیں۔اگر ہر مضمون میں confidence یعنی خود اعتمادی پیدا ہو
جائے تو چھوٹی عمر میں ہی انسان بڑے بڑے فاصلے طے کر لیتا ہے۔بے وجہ آپ کو ایف ایس سی بی ایس
سی، ایم ایس سی کی قیود میں باندھ کر اگر آپ علمی سفر شروع کریں گے تو آپ کے پاؤں میں بیڑیاں پڑی
رہیں گی۔کیوں آپ ایف ایس سی میں، ایم ایس سی کی باتیں نہیں سوچ سکتے یا پڑھ سکتے ؟ آپ کو پڑھنا
چاہیے، آپ پڑھ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو اتنا عظیم الشان دماغ دیا ہے کہ سائنسدان، جنہوں نے دماغ پر غور کیا
ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم دماغ کا ہزارواں حصہ بھی استعمال نہیں کر سکے۔untapped resources
پڑے ہوئے ہیں۔اس کی چھان بین کرنے والے شکست تسلیم کر چکے ہیں کہ آج تک ہم سب سے کم جس
چیز کو سمجھ سکے ہیں، وہ انسانی دماغ ہے اور بد قسمتی یہ ہے کہ اس کا اکثر حصہ بغیر استعمال کے ہی پڑارہ جاتا
166

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
ہے۔جس طرح دنیا کے پسماندہ ممالک میں ان کے اکثر ذرائع اور وسائل بغیر استعمال کے پڑے رہ
جاتے ہیں، اسی طرح ان بیچاروں کے دماغ بھی بغیر استعمال کے پڑے رہ جاتے ہیں۔جن قوموں نے
اپنے دماغ کو استعمال کرنے کی جرات کی ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑے بڑے پھل دیئے۔امریکہ میں ایک نوجوان ، سائنس کا سٹوڈنٹ تھا، جس نے ابھی ڈگری بھی حاصل نہیں
کی تھی ، اس
کے پروفیسر نے باتوں باتوں میں ایٹم بم کا ذکر کیا، اس نے کہا کہ ایٹم بم تو میں بھی بنا سکتا ہوں۔اس میں
کون سی مشکل بات ہے۔پروفیسر نے کہا: تم کس طرح بنا سکتے ہو؟ تمہارے پاس نہ تو اسباب
( Resourses) ہیں اور نہ تمہیں اتنا علم ہے۔اس نے کہا جو باتیں آپ نے مجھے بتائیں ہیں، ان کی روح
سے، جس طرح باقی سائنسدان کرتے ہیں، لائبریریوں میں بیٹھ جاتے ہیں، یہ کتاب نکالی، وہ کتاب نکالی،
اسی طرح جوڑ جاڑ کے میں بھی بنا سکتا ہوں۔پروفیسر کو اس پر اتنا غصہ آیا کہ اس سے کہا: تم میری کلاس سے
نکل جاؤ۔اگر تم اتنے قابل ہو تو تمہیں یہاں بیٹھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔اس نے کہا: میں اس شرط پر نکلوں گا
کہ میرے لیکچر شارٹ (Short) یعنی کم نہ ہوں۔کیونکہ میں نے پاس بھی تو ہونا ہے۔اس نے کہا: اچھا، پھر
تمہارے ساتھ یہ شرط ہوگی کہ اگر فلاں تاریخ تک جو امتحان کی تاریخ ہے، تم نے ایٹم بم کا خاکہ (Blue)
print) بنا دیا اور ہر پرزے کے متعلق مجھے بتا دیا کہ یہ اس طرح بنتا ہے تو میں یونیورسٹی کے بورڈ میں سفارش
کروں گا کہ تمہیں بغیر امتحان کے ڈگری عطا کر دی جائے۔اور اگر ایسا نہ کیا تو تم فیل شمار ہو گے اور کالج سے
نکال دیئے جاؤ گے۔اس نے کہا: مجھے یہ چینج منظور ہے۔یہ کہا اور اٹھ کر باہر نکل گیا۔جانے سے پہلے اس
نے کہا کہ ایک شرط میری بھی ہے، آپ میرے گائیڈ ہیں۔مجھے گائیڈ لائن ضرور دیں۔اگر میں کہیں پھنستا
ہوں
تو بیشک تھوڑا وقت ہے لیکن میں آپ سے پوچھا کروں گا کہ فلاں مضمون کہاں ملتا ہے، مجھے بتائیں؟
اس نے کہا: یہ تو میں بتادوں گا لیکن یہ کہ کس کس قسم کے پرزے کہاں کہاں مل سکتے ہیں، اس میں تمہاری کوئی
مدد نہیں کروں گا؟ خیر یہ چیلنج قبول ہو گیا اور بات آئی گئی ہوگئی۔اس نے تحقیق شروع کی آخر وہ دن آپہنچا،
جب اس نے اپنا Thesis تحقیقی مقالہ پیش کرنا تھا۔صرف ایک چیز اس کی انکی رہ گئی۔ایک خاص قسم کا ایسا
پرزہ تھا، جو الیکٹرونک ہے اور Valve کا کام کرتا تھا۔خاص کرنٹ کو منقطع (Cutout) کر کے کسی اور
کرنٹ کو ( جو بھی کرنٹ تھی ) پاس (pass) کرنے کی اجازت دیتا تھا۔اس بیچارے کو یہ پرزہ نہیں مل رہا
تھا۔اور شرط یہ تھی کہ خا کہ ہر طرح سے مکمل ہو۔ایک جگہ بھی اٹک گئے تو سمجھا جائے گا کہ ایٹم بم نہیں بنا ساری
کوششیں بریکار گئیں۔اس بیچارے کو سوچتے سوچتے اچانک دماغ میں آ گیا کہ Bell والے، جو ٹیلیفون کی
167

خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
مشہور کمپنی ہے، ان کے ہاں اس قسم کی کوئی چیز ضرور ہونی چاہئے۔اس نے اس وقت (بیل (Bell والوں کو
فون کیا کہ اس قسم کا ایک پرزہ ہے، جس کی یہ یہ خاصیتیں ہیں اور وہ آپ کے پاس مہیا ہونا چاہئے۔ان
بیچاروں کو کیا پتہ تھا کہ کیا بن رہا ہے؟ انہوں نے فوراً کہا: ہاں، یہ ہمارے پاس (Available) یعنی
دستیاب ہے۔اس نے کہا: بہت اچھا، کیا نمبر ہے؟ اس کا نمبر اپنے Thesis میں نوٹ کیا اور ہانپتا کانپتا ،
سانس چڑھا ہوا وقت پر جا کر اس نے اپنا Thesis دے دیا۔واپس آ کے اس بیچارے کو خیال آیا کہ میں نے
اپنی طرف تو ایٹم بم بنا دیا ہے، پتہ نہیں نتیجہ کیا نکلتا ہے؟ جب انعامات کی تقسیم کا وقت آیا اور ڈگریاں تقسیم
ہونی تھیں تو اس کی تلاش شروع ہوئی۔یونیورسٹی کے پروفیسر ز کا پورا بورڈ بیٹھا ہوا تھا۔اس کو بلایا گیا۔انہوں
نے اس کو کہا کہ ہم تمہیں غیر معمولی اعزازی ڈگری عطا کرنا چاہتے ہیں۔اور امریکن قوم کی طرف سے تمہارا
شکر یہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ہم اس احساس کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ یہ چیز ہوہی نہیں سکتی۔اس لیے بہت
سے Documents جو Secret ہو جانے چاہئے تھے، ان کو ہم نے لائبریریوں میں کھلا رکھا ہوا تھا۔اب
تمہارے اس مقابلہ سے ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ یہ اتنی خطرناک چیز ہے کہ اب ہم نے ان Documents
کو مہر بند (Seal) کروا دیا ہے۔اور اب یہ پبلک کے استعمال کے لئے نہیں ہوں گے۔تو بی ایس سی کا ایک معمولی سا طالب علم ایٹم بم کا پورا اور مکمل بلو پرنٹ Blue print تیار کر لیتا
ہے۔اس لئے کہ اس کو پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنا بڑا دماغ دیا ہے کہ اگر میں اس کو استعمال کروں تو
میرے لئے ترقی کے غیر متناہی رستے کھلے ہیں۔آج صبح میں نے آپ کو Languages یعنی زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ دلائی تھی۔زبانوں کے
متعلق ریسریچ کہتی ہے کہ گیارہ سال کی عمر تک آپ جتنی چاہیں، زبانیں سیکھیں۔آپ کے اوپر کوئی بوجھ
نہیں پڑے گا۔جتنی زیادہ آپ زبانیں سیکھیں گے، اتنا زیادہ آپ کا دماغ اور زبانیں سیکھنے کے قابل ہو
جائے گا۔اور اگر گیارہ سال کی عمر تک ایک زبان بھی نہ سیکھی ہو تو پھر ناممکن ہے کہ آپ کوئی ایک زبان بھی
سیکھ سکیں۔اس کے بعد علمی ترقی زبان کے لحاظ سے ناممکن ہو جائے گی۔برین (Brain) کا جو Right
hemisphere ہے، اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے زبانیں سکھائی جاتی ہیں۔گیارہ سال تک وہ انتظار
کرتا رہتا ہے اور پھر وہ Barren یعنی ناکارہ ہو جاتا ہے اور اس سے کچھ بھی یاد نہیں ہوتا۔جس طرح بعض
عورتیں یورپ وغیرہ میں پلاننگ کرتی ہیں، رحم بچے کا انتظار کرتارہتا ہے، کچھ عرصہ بعد فلوپین ٹیوبز وغیرہ
بند ہو کر بیکار ہو جاتی ہیں۔اسی طرح دماغ کا یہ حصہ گیارہ سال تک انتظار کرتا ہے کہ اسے استعمال کیا
168

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 118 اکتوبر 1982ء
جائے۔جو لوگ استعمال نہیں کرتے ، وہ اسے ضائع کر دیتے ہیں۔لیکن جو اپنے دماغ پر زیادہ بوجھ ڈالتے
ہیں ، وہ اسے معطل نہیں کرتے بلکہ اور زیادہ چمکا دیتے ہیں۔پس آپ اپنے دماغ کی قدر کریں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت غیر معمولی قوتیں عطا فرمائی ہیں۔آپ بیک وقت بہت سی چیزیں سیکھ سکتے ہیں بشرطیکہ علم میں مگن ہو جائیں۔یہی زندگی کی لذت ہے۔جو
مزاعلم میں ہے، وہ نہ گیوں میں ہے، نہ چالا کی میں ہے اور نہ لباس وغیرہ میں ہے۔پھر اس کے ساتھ
کیریکٹر میں ایک عظمت (Nobility) بھی پیدا ہو جاتی ہے۔تو جیسا کہ آپ سے میں نے کہا تھا، زبانیں سیکھیں۔جب آپ نیک نیتی سے سیکھیں گے تو اللہ
تعالی کی مدد بھی آپ کو حاصل ہوگی۔اور آپ پر کوئی ایسا بوجھ بھی نہیں پڑے گا، جو آپ کی تعلیم میں حارج
و۔ہر طالب علم کو جوز اند وقت ملتا ہے، اس میں وہ یہ مشغلہ رکھ لے کہ کوئی زبان سیکھنی ہے۔اس سے اس کو
Rolaxation یعنی تفریح بھی ہوگی۔کیونکہ دلچسپی کو حاصل کرنے یا بوریت کو دور کرنے کا جو
Phenomenon ہے، وہ صرف یہ ہے کہ انسان تبدیلی چاہتا ہے۔کام سے کام میں تبدیلی ہو، تب بھی
آدمی Relaxed یعنی سکون حاصل کر لیتا ہے۔چنانچہ انتہائی پریشر کے وقت جب چرچل نے
Relaxed کرنا ہوتا تھا تو وہ ترکھان والا کوئی کام شروع کر دیتا تھا۔اور اگر ترکھان کام کر رہا ہو اور تھک
جائے تو وہ تو خیر اس وقت جرنیل نہیں بن سکتا۔لیکن بہر حال اگر کوئی اور کام کرے گا تو اس میں دلچسپی پیدا
ہو جائے گی۔تو تنوع میں دلچسپی ہے، تبدیلی میں دلچسپی ہے۔یہ بھی آپ کی ایک علمی تبدیلی ہو جائے گی۔آپ ایک نئی زبان سیکھنے لگ جائیں گے۔اس موضوع پر ابھی میاں احمد (صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب۔ناقل ) سے باتیں ہورہی
تھیں۔انہوں نے بتایا کہ رشیا میں زبان پر ریسرچ ہوئی۔وہ بعض زبانیں بعض طریقوں سے جلدی سیکھا
دیتے ہیں۔میں نے ان سے کہا ہے کہ ساری دنیا سے ( کوائف (Data اکٹھا کریں ریں۔اصل بات یہ ہے کہ زبان پر نئی نئی ریسرچ بہت سے ملکوں میں ہو رہی ہے اور اس کے متعلق مختلف
ذرائع اختیار کیے جارہے ہیں۔مثلاً بنیادی طور پر یہ بات ہے کہ ترجمے کی بجائے براہ راست زبان سیکھی
جائے۔اس کے لئے شروع میں تصویری زبان میں بغیر ترجمے کے کتابیں آگئی تھیں۔فرنچ میں اٹالین وغیرہ )
ہر زبان میں یہ کتا بیں ملتی ہیں۔تصویر ہوتی ہے اور اس میں اشارہ ہوتا ہے کہ یہ فلاں چیز ہے، یہ فلاں چیز ہے،
آہستہ آہستہ انسان نظری طور پر وہی پڑھنے لگتا ہے۔جس طرح بچہ سیکھتا ہے، اس طرح وہ سیکھتا ہے۔البتہ اس
169

خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
میں تلفظ کی کمزوری آجاتی ہے۔کیونکہ اچھا تلفظ آہی نہیں سکتا، جب تک کہ انسان خود نہ سنے۔اب (Video)
وڈیو سسٹم آگئے ہیں، ان کے ذریعے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔اگر تحقیق کی جائے تو بہت سی ایسی وڈیو
ریکارڈنگ مل سکتی ہیں، جن میں ایک فریچ ٹیچر صحیح تلفظ کے ساتھ اور آہستہ آہستہ فریج پڑھا رہی ہے اور ساتھ
تصویریں بھی آرہی ہیں اور وہ اشاروں سے بھی بتا رہی ہے۔اس طریق سے زبان آجاتی ہے۔پھر سائیکالوجی کی طرف سے مختلف ممالک میں جو ریسر چز یعنی تحقیقات ہو رہی ہیں، اس میں کئی
قسم کے تجربے ہوئے ہیں۔بلغاریہ ایک مشرقی یورپ کا ملک ہے، وہاں یہ تجربہ کیا گیا تھا کہ ایک میوزک
ہال میں بہت ہی اعلی اور آرام دہ کرسیاں بچھائی گئیں۔جس طرح (Luxury) کے لئے صوفے سیٹ
بنائے جاتے ہیں اور بیک گراونڈ میں انہوں نے ایک نئی زبان بھر دی اور اس کے ترجمے اور گرائمر وغیرہ
پڑھارہے ہیں۔فلور گراونڈ میں میوزک کا انتظام ہے۔لیکن ہلکی سی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔توجہ کے
متعلق کہا جاتا ہے کہ میوزک کی طرف دینی ہے، زبان کی طرف نہیں دینی۔زبان بھول جاؤ تمہارے اوپر
اس کا کوئی بوجھ نہیں پڑنا چاہئے۔یہ تجربہ اس نظریے کے تحت کیا گیا کہ کانشس برین یعنی ذہن بعض دفعہ
باہر ایک روک ڈال دیتا ہے اور اس سے ٹکرا کر بہت سے علوم واپس چلے جاتے ہیں اور ذہن کے اندر
Penetrate داخل نہیں ہونے دیتا۔اور کانشنس برین یعنی شعوری ذہن میں ان کانشنس یا سب
کانشنس برین) یعنی غیر شعوری یا تحت الشعوری ذہن کی نسبت Storage Capicity یعنی الفاظ کو
ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ہے۔مثلاً سب کا نشنس تحت الشعور کے متعلق تو یہاں تک معلوم ہوا ہے کہ ایک
بچی ، جس کو انگریزی کے سوا کوئی زبان نہیں آتی تھی اور دوسری زبان
کا ایک لفظ بھی نہیں جانتی تھی ، جب اس
کے دماغ کا آپریشن ہونے لگا اور اس کے لئے ڈاکٹروں نے سوئیاں گزارنی شروع کیں تو ایک جگہ پہنچ کر
وہ Fluent نہایت رواں زبان میں جرمن بولنے لگ گئی۔( دماغ کا ایک حصہ Execute متحرک کر دیا
گیا، جس کے نتیجے میں وہ جرمن بولنے لگ گئی۔) ڈاکٹر بڑے متعجب ہوئے کہ یہ کیا قصہ ہے؟ اس کے ماں
باپ سے سوال کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اس کو کبھی جرمن نہیں سکھائی۔پھر Cross
examination کرید کر سوالات پوچھنے پر ماں کو یاد آ گیا کہ اصل میں بچپن میں اس کی دایہ ایک جرمن
تھی اور اس کی عادت تھی Soliloquy یعنی وہ بیٹھی آپ ہی آپ منہ میں باتیں کیا کرتی تھی۔اب یہ اس
کے بچپن کا تھوڑ اسا دور تھا۔اس وقت کوئی Conciousness یعنی شعوری کیفیت اس کی ایسی نہیں تھی کہ
جو وہ سیکھنا چاہتی تھی ، کانشنس برین یا شعوری ذہن اس کو د کر رہا تھا بلکہ جو وہ سن رہی تھی، دماغ اس کو
170

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
Sink جذب کرتا جارہا تھا۔اس کے نتیجہ میں جب اس نے Conciously شعوری دور میں علم سیکھا تو وہ
چیزیں سٹور ہو کر دب گئیں اور اس کو پتہ نہیں تھا کہ میرے اندر کیا قابلیت موجود ہے؟ جب برقی آلوں نے
دماغ کے اس حصے کو Exite فعال کیا تو اچانک دوبارہ قوت بیدار ہوگئی اور پتہ لگا کہ انسان کے ذہن کی
Storage capacity کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے اور وہ آپ ہی آپ علم کو Absorb جذب
کرتا چلا جاتا ہے۔اس پر بہت ریسرچ ہو چکی ہے اور یہ پتہ چلا ہے کہ دماغ کے بے شمار ایسے حصے ہیں،
جن میں علم کے سٹور بھرے ہوئے ہیں۔ہم نے کسی وقت کوئی چیز سیکھی تھی اور وہ وہاں محفوظ ہوگئی ہے۔ان
کوActively مستعدی کے ساتھ استعمال کرنے کی طاقت ہم میں ہو یا نہ ہو لیکن دماغ میں وہ چیزیں
موجود ہیں۔اس اصول پر انہوں نے یہ طریق سوچا کہ دماغ کو یا بتایا ہی نہ جائے کہ تم کچھ یاد کر رہے ہو
تا کہ اس پر بوجھ نہ پڑے۔جس طرح طالب علم امتحان سے پہلے جب Conciously یاد کرنے کی
کوشش کرتا ہے تو بعض اوقات دس دس دفعہ پڑھ کر اس کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔لیکن کہانی
کے طور پر وہی مضمون پڑھ جائے اور خیال بھی نہ ہو کہ میں نے یاد کرنا ہے تو بعض دفعہ پوری کتاب کا
مضمون ذہن میں رہتا ہے اور خود بخو دوقت پر یاد آ جاتا ہے۔اس اصول پر انہوں نے زبان کا تجربہ کیا۔لوگوں سے کہا کہ تم Relaxed ہو کر میوزک سنو اور تم
محسوس کرو گے کہ زبان آپ ہی آپ ڈوب رہی ہے کہ ان کا دعوی یہ تھا کہ ایک مہینہ کے اندر ہم نے پہلی
(Proficiency) ابتدائی لیاقت پیدا کر دی ہے۔یعنی زبان بولنے کی پہلی سٹیج (Create) قائم کر دی۔اور ایک ہفتے کے بعد اچانک وہ لوگ زبان بولنے لگ گئے ، جس طرح کہ ان
کو پہلے ہی آتی تھی۔اس طرح
ان کو احساس ہوا۔اس پررشیا کی ایک سائنٹسٹ ٹیم کا پتہ لگا تھا کہ اس نے ریسرچ کی ہے اور وہ اس پر بڑی
گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔اس لئے ہو سکتا ہے کہ میاں احمد صاحب کی جو انفارمیشن ہے، وہ اسی مضمون
سے متعلق ہو اور زبان سیکھنے کا یہی طریق ہو۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ غیر معمولی طور پر تھوڑے وقت میں وہ
زبانیں سکھاتے ہیں۔ایک اور تجربہ بھی ہوا ہے، جس کے متعلق بعض سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ بالکل نا کام ہے۔لیکن
بعض ابھی تک اصرار کر رہے ہیں کہ نہیں یہ مفید ہے اور Ordinarily یعنی بالعموم ہم میں سے ہر ایک کے
یا ایک طبقے کے بس میں ہے۔وہ کہتے ہیں کہ مثلاً جو زبان تم سیکھنا چاہتے ہو، وہ کیسٹ ریکارڈ کر لو۔اس
کے بعد وہ جور پیٹ (Repeat) سسٹم ہوتا ہے، ( جیسے ٹوشیبا Toshiba میں اشتہار آرہا تھا کہ ٹیپ ختم ہو
171

خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
تو وہیں سے دوبارہ چل پڑے۔) اس میں ریکارڈنگ ہوئی ہو تو رات ہلکی آواز میں چلا کر خود سو جاؤ۔ساری
رات دماغ اس کو Catch اخذ کرتا رہے گا۔ہو سکتا ہے کہ جب تھوڑی دیر کے لئے Deep sleep یعنی
گہری نیند میں آجائے تو اس وقت نہ کرے۔اس کی تفصیل میرے علم میں نہیں لیکن جو میں نے پڑھا ہے،
وہ یہی ہے کہ ساری رات Sleep یعنی نیند کی کوئی سٹیج، منزل ہو، ذہن اس کو نوٹ کرتا چلا جاتا ہے۔یہ بات تو درست ہے اور اس میں کوئی شک نہیں۔کیونکہ جیسا کہ پہلا تجربہ میں نے بیان کیا ہے،
ہوسکتا ہے بلکہ غالب خیال یہی ہے کہ ذہن ضرور ریکارڈ کرتا ہوگا۔لیکن اصل مشکل سوال یہ ہے کہ کیا
کانشنس برین اس سب کا نشنس ریکارڈنگ سے استفادہ کر سکتا ہے یا نہیں ؟ اور اس کا کوئی کنکشن سسٹم ہے
یا نہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی سسٹم ضرور ہے۔ورنہ یہ سارا ہے
کار تھا اور اللہ تعالیٰ کوئی باطل اور بے کار چیز پیدا نہیں کرتا۔چنانچہ پہلے دن بچے کے ایک کان میں اذان
دینا اور دوسرے کان میں تکبیر یعنی اقامت کہنا، یہ ایک اغو فعل بن جاتا ہے۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
شان کے خلاف ہے اور قرآن کریم کی تعلیم کے خلاف ہے اور حضوراکرم ایسا کر ہی نہیں سکتے تھے، اگر یہ لغو
ہوتا۔آپ کی زندگی کا ایک ذرہ بھی تعلیم قرآنی کے خلاف نہیں۔اس پہلو سے مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے سب کا نشس برین سے کا نشس برین کے استفادے کا کوئی نظام ضرور قائم ہو گا۔ممکن ہے، بعض
ذہنوں میں وہ کنکشن جلدی پیدا ہو جاتا ہو، بعض میں ذرا ست پڑ گیا ہو۔اس لئے اگر آپ کے پاس ٹوشیبا یا
ہ
کوئی اور کیسٹ ریکارڈ ہو، جس طرح موٹر کے ہوتے ہیں (اس میں اکثر ر پیٹ سسٹم والے آتے ہیں،
عام طور پر جو موٹر کے ریکارڈر ہیں، ان میں ریکارڈ تو نہیں ہوسکتا۔پلے بیک (Play back) ہوتا ہے،
اور بیٹری کے اوپر اس کو چلایا جا سکتا ہے۔تو آپ میں سے اگر کوئی تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو تجربہ کر کے اس
کے فوائد کوریکارڈ کریں۔یہ تجربہ دوطریق سے ہونا چاہئے۔ایک تو یہ کہ رات کو سونے کے بعد صرف سنا
جائے یا کچھ حصہ Consciously سن لیا جائے اور پھر سو جائیں تا کہ دماغ سے اس کا ایک لنک
(Link) قائم ہو جائے اور مہینہ، دو مہینے کے بعد دیکھیں کہ کس قسم کی آپ میں امپرومنٹ
(Improvement) ہوئی ہے کہ نہیں؟ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس تجربے کے بعد اسی آواز کے ذریعہ پھر
وہ زبان سیکھنے کی کوشش کریں اور پھر ایک ایسا کنٹرول گروپ ہو، جو بغیر اس تجربے کے بعد میں اکٹھے زبان
سیکھنے کی کوشش کریں۔ہیں، تیں کا ایک کنٹرول گروپ بنالیں اور ایک ایکسپیری منگل یعنی تجرباتی
(Experimental) گروپ بنالیں۔ان کے موازنے سے ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ واقعتہ کوئی فائدہ
172

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
ہے یا نہیں ہے؟ یا یوں کہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی تعلیم میں جو فائدہ ہے ، ہم اس کے راز کو پاسکے ہیں کہ نہیں ؟
اور اس ذریعے سے اس کا کوئی تعلق ہے یا نہیں؟
بہر حال جو بھی نئے نئے ذرائع ہیں، ان کو امپورٹ (Import) کر کے ان سے ہم انشاء اللہ
تعالی ربوہ میں زبان سکھانے کا ایک ماڈل بنا ئیں گے۔جتنا بھی اس پر خرچ ہو گا ، اس کی کوئی پرواہ نہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے شمار فضل ہیں۔باہر کی جماعتیں بھی اب بڑی بیدار ہیں اور کما رہی ہیں اور
خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔ان کے اندر قربانی کے جذبے حیرت انگیز طور پر بیدار ہورہے ہیں۔بڑی
کثرت سے دوست یہ پیشکش کر رہے ہیں کہ ہمارا سب کچھ سو فیصدی دین کا ہے۔جس وقت، جب
چاہیں، منگوالیں۔جو چاہیں، لے لیں۔ہمیں ایک شوشے کا بھی اعتراض نہیں۔روپیہ کوئی مشکل ہی نہیں
ہے، ایسی جماعت کے سامنے، جو خالصتہ للہ ہو چکی ہو اور جو اپنا کچھ الگ سمجھے ہی نہ۔افراد جماعت احمدیہ
کی ٹوٹل پراپرٹی ، ٹوٹل جماعت احمدیہ کی پراپرٹی ہے۔یہ شکل بن جاتی ہے تو روپے کی کی اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہمارے رستے میں روک نہیں بنے گی۔اس لئے فہرستیں منگوا ئیں اور ساتھ ہی آرڈر دیتے چلے
جائیں۔تا کہ یہاں نمونے آنے شروع ہو جائیں۔پھر ایک بہت خوبصورت ماڈل یہاں Create ہو
جائے۔خواہ جامعہ میں یا لائبریری میں۔اگر الگ عمارت بنانی پڑے یا کمرہ وغیرہ Add کرنا پڑے تو وہ
بھی کردیں گے انشاء اللہ۔تو جتنی جلدی یہ انتظام ہو، اتنا ہی بہتر ہے۔پھر اس سے نمونے لے کر ہر ایسے
بڑے شہر میں، جہاں خاص تعداد میں احمدی طلباء پڑھتے ہیں، چھوٹی چھوٹی Languages لیبارٹری بنا
دیں گے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔اپنے آپ کو تیار کریں، کمر ہمت کہیں اور یقین پیدا کریں کہ آپ علوم کی دنیا میں لوگوں کے لئے
سردار بنائے گئے ہیں اور ان کی راہ نمائی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔غفلت کو Shake off کر دیں،
اپنے مقام کو سمجھیں اور دعائیں کر کے آگے بڑھنے کے لئے تیاری کریں۔اللہ تعالیٰ بڑے بڑے علوم کے
نئے نئے رستے آپ میں کھولے گا، آپ نئی نئی منزلیں طے کریں گے اور نئی نئی چوٹیاں سرکریں گے۔خدا
کرے کہ ہم جلد یہ دن دیکھیں۔آمین۔اب دعا کر لیتے ہیں۔مطبوعه روز نامه افضل 04 مئی 1983ء)
173

آج 10 میں سے 10 باقی