اسلامی معاشرہ کو اختیار کئے بغیر ہم دنیا کے معاشرے کو بدل نہیں سکتے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اکتوبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید- ایک البی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 22 اکتوبر 1982ء
اسلامی معاشرہ کو اختیار کیے بغیر ہم دنیا کے معاشرے کو بدل نہیں سکتے
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اکتوبر 1982ء
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ زندگی ، جس کے لئے انسان اپنی تمام تر توجہات ضائع کر دیتا
ہے، تمام کوششوں اور تمام زندگی کی جدو جہد کا مقصود، جس زندگی کو بنالیتا ہے، وہ زندگی کھیل ہے اور لہو ہے
اور زینت ہے اور آپس میں ایک دوسرے پر فخر کرنے کا ذریعہ ہے اور اموال اور اولاد میں ایک دوسرے
وو۔۔۔66
سے سبقت لے جانے اور ایک دوسرے سے زیادہ کثیر تعداد میں ان کے مالک بننے کا نام ہے۔دیکھو! دنیا کی زندگی ایک دھو کے کے سوا کچھ بھی نہیں۔اللہ کی مغفرت کی طرف دوڑو، ایک
دوسرے پر سبقت لے جاؤ تا کہ تمہیں اپنے رب کی طرف سے مغفرت حاصل ہو۔اور ایسی جنت ملے،
جس کی قیمت یا جس کا حجم ، دونوں لحاظ سے آسمان اور زمین کے برابر ہو۔یہ جنت ان لوگوں کے لئے تیار
کی گئی ہے، جو ایمان لاتے ہیں، اللہ پر اور اس کے رسولوں پر۔یہ خاص فضل ہے، اللہ کی طرف سے، وہ
جسے چاہتا ہے، اپنے فضل سے نوازتا ہے۔یورپ میں جانے والے جانتے ہیں کہ ساری یورپین تہذیب اپنے ماحصل سے مایوس ہو
چکی ہے۔جو کچھ انہوں نے حاصل کیا لذتوں میں ، وہ اب ان کے لیے پرانا ہو گیا ہے۔نئے نئے رستوں
کی تلاش کرتے ہیں، اس سے زیادہ ان کو کچھ حاصل نہیں ہوتا۔تکاثر کے نتیجے میں ایک دوسرے پر سبقت
لے جانے کی جس قومی دوڑ میں داخل ہو گئے ہیں، اس نے خطرات پیدا کر دیئے ہیں۔ان کو نظر آرہا ہے کہ
کوئی بعید نہیں کہ جو کچھ ہم نے حاصل کیا تھا، دیکھتے دیکھتے یہ ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جائے گا۔انتہائی مایوسی کا
عالم ہے۔یورپ میں جتنی بھی نئی مومنٹس چل رہی ہیں، وہ اس بات کی مظہر ہیں کہ قرآن کریم کا یہ بیان
سچا ہے کہ کچھ عرصے تک لذتوں کے حصول کے بعد تم خودان لذتوں میں دلچسپی کھو دو گے۔بالآخر تمہارے
پاس کچھ بھی نہیں رہے گا۔وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ
آج مغرب کی آواز بھی یہی اٹھ رہی ہے کہ ہم نے کیا حاصل کیا ؟ حقیقت میں ہمیں چین نصیب
نہیں ہوا۔اتنی بے چینی ، اتنی بے قراری ہے، آج ان ترقی یافتہ قوموں میں۔اگر خود کشی کا حجان
کوئی پیمانہ ہو
175

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اکتوبر 1982 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
سکتا ہے تو سب سے زیادہ خود کشی آج ترقی یافتہ قوموں میں پائی جاتی ہے۔اگر پاگل پن کوئی پیمانہ ہوسکتا ہے
تو اس کثرت کے ساتھ پاگل پیدا ہورہے ہیں کہ باوجود اس کے کہ ان قوموں کے پاس ذرائع بہت زیادہ
ہیں اور ہمارے ملک کے پاگل خانوں کی نسبت انہوں نے سینکڑوں گنازیادہ پاگل خانے بنائے ہوئے ہیں،
پھر بھی وہ پاگل خانے بھر جاتے ہیں اور پاگل رکھنے کی جگہ نہیں ملتی۔پھر وہ دوسرے Homes بناتے ہیں۔پھر ایسی اور سوسائٹیاں پیدا ہو جاتی ہیں، ان کی مدد کے لئے۔چنانچہ صرف امریکہ میں اتنے پاگل خانے ہیں
کہ ان کی Exact گنتی تو مجھے یاد نہیں لیکن میرا اندازہ یہ ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان بلکہ سارے
مشرق کے پاگل خانے ملا لیے جائیں تو اس سے کئی گنا زیادہ صرف امریکہ میں پاگل خانے ہیں۔اور کیوز
Cues لگے ہوئے ہیں اور باری نہیں آرہی۔اور کچھ مینٹل ہومز (Mental Homes) ہیں، جو اس کے
علاوہ ہیں۔دینی بے چینی کا اس وقت یہ عالم ہے کہ صرف وہیلیم (Valium) پر، جو ایک معمولی سی دوائی ہے،
پچاس
کروڑ ڈالر یا پانچ ارب روپیہ سالانہ خرچ ہورہا ہے، جو بعض ممالک کی کل آمد سے بھی بڑھ کر ہے۔وہ
صرف ذہنی بے چینی کو دور کرنے کے لیے ایک دوائی کے اوپر خرچ کر رہے ہیں۔اور سارے Drugs پر
امریکہ میں جو خرچ ہو رہا ہے، وہ مشرق کے بہت سارے ملکوں کی اجتماعی دولت سے بھی زیادہ ہے۔یہ کیوں ہو رہا ہے؟ اس لیے کہ ان کا دل گواہی دے رہا ہے کہ
وَمَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ
ہم نے جو کوشش کی تھی حصول لذت کی، اس میں ہم نا کام ہو گئے ہیں۔ایک منزل سے دوسری کی
طرف بڑھے، دوسری سے تیسری کی طرف بڑھے، یہاں تک کہ بالآخر ہم نے یہ دیکھا کہ وہ سب کچھ جو ہمارا
ماحصل تھا، وہ ایک ایسی زردی میں تبدیل ہو گیا ہے، جس میں کچھ بھی باقی نہیں رہا۔سبز کھیتی، جس طرح لذت
عطا کرتی ہے نگاہ کو، اگر وہ پھل دینے سے پہلے مرنی شروع ہو جائے تو زمیندار کوکتنی تکلیف ہوتی ہے۔وہ
نقشہ قرآن
کریم کھینچ رہا ہے۔بیچ میں کہیں پھل کا ذکر نہیں۔فرماتا ہے، کھیتیاں لہلہاتی تو نظر آئیں گی تمہیں۔لیکن ان کو پھل نہیں لگے گا۔وہ دیکھتے دیکھتے خشک ہونے لگیں گی اور خشک ہو کر جب زردی میں تبدیل ہوں
گی، پھر تمہیں تکلیف ہونی شروع ہوگی۔اور اس تکلیف کے نتیجے میں تم محسوس کرو گے، جو کچھ ہم نے حاصل
کیا تھا، سب ہاتھ سے نکل گیا ہے۔کچھ بھی ہمارے پاس نہیں رہا۔تب دل کی آواز اٹھتی ہے:۔وَمَا الْحَيوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ
یہ ویسا ہی نقشہ ہے، جس طرح انفرادی طور پر ہر انسان کی زندگی میں آتا ہے۔میر درد نے اسی
حالت پر غور کیا تو یہ شعر کہا:۔176

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 22 اکتوبر 1982ء
وائے نادانی کہ وقت مرگ یہ ثابت ہوا
خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سنا افسانہ تھا
جب انسان موت کے قریب آتا ہے تو ہر فرد بھی یہی گواہی دے رہا ہوتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ، خواہ
مخواہ کی دوڑ دھوپ لگائی ہوئی تھی ہم نے۔جو کچھ حاصل کیا تھا، وہ تو ہم پیچھے چھوڑ کے جارہے ہیں۔اور جو
حاصل کیا تھا، وہ چین جان اور آرام دل پیدا نہیں کر سکا۔ناکامی اور حسرت کے ساتھ ایسے لوگ جان دیتے
ہیں۔ان کے متعلق اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ انجام کا ر پھر یہ ایسے دور میں داخل ہو جائیں گے کہ
فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ
وو
شدید قسم کا عذاب آخرت میں ان کے لیے مقدر ہے“۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، صرف عذاب ہی کی خاطر انسان کو پیدا نہیں کیا گیا۔ناکامیوں اور
مایوسیوں کے لئے تو پیدا نہیں کیا گیا۔یہ سارے جذبے جو بیان کئے گئے ہیں، یہ محرکات ہیں زندگی کے۔اگر ان
کا صحیح استعمال شروع ہو جائے تو اس کے نتیجے میں مغفرت بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاصل ہوسکتی
ہے اور رضائے باری تعالیٰ بھی حاصل ہو سکتی ہے۔بنیادی طور پر زندگی کی شکل وہی رہے گی ، جو اوپر بیان
ہوئی ہے۔اس سے تبدیل شدہ کوئی شکل بیان نہیں کی گئی۔مگر یہ سارے جذبے جو انسان کو ایک منزل سے
دوسری منزل کی طرف لے کر جاتے ہیں، ان کو ایسا رخ دیا جا سکتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت
اور رضوان کا موجب بن جائیں۔فی ذاتہ کھیل کو د اور لہو و لعب یا عیش و عشرت ایسی چیزیں ہیں، جن سے انسان کلیتہ جدا ہو ہی نہیں
سکتا، ناممکن ہے۔لیکن ہمیشہ جب کھیل کو د خدا تعالیٰ کی محبت کے مقابل پر آئے اور کھیل کود کو انسان قربان
کر دے اور اللہ تعالیٰ کی محبت کو اختیار کرلے تو یہی انسانی جذ بہ مغفرت اور رضوان میں تبدیل ہو جاتا ہے۔شہوات نفسانی بھی انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ یہ نہیں فرما تا کہ مومن کی زندگی میں
شہوات کا کوئی دخل نہیں۔مگر جب وہ تابع مرضی مولیٰ ہو جائیں تو مغفرت اور رضا کا موجب بن جاتی
ہیں۔اور خدا کی خاطر شہوات چھوڑنے کا نام اللہ تعالیٰ کی رضا ہے۔پھر زینت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، مومن بھی زینت اختیار کرتے ہیں۔لیکن ان کی زینت کا
تصور بدل جاتا ہے۔وہ لباس التقویٰ میں زینت حاصل کرتے ہیں۔اس سے عاری رہ کر تو کوئی زندگی
بسر نہیں کر سکتا۔زینت کی تمنا تو ہر انسان کو حاصل ہے۔مگر
177

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ
(الحجرات : 14)
وہ ایسی زینت اختیار کرنے لگ جاتے ہیں، جس میں ان کو ظاہری زینت کی نسبت زیادہ لذت
حاصل ہوتی ہے۔اور چین دل وہ بھی پارہے ہیں، اس زینت میں۔لیکن وہ مختلف قسم کی زینت ہے۔اور
اس کے نتیجے میں جب وہ ایسی زینت حاصل کرتے ہیں تو ان میں بھی رشک کے جذبے ہیں۔وہ بھی
چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے سے بڑھیں۔لیکن وہ جو سبقت ہے، اس
کا نقشہ یوں کھینچتا ہے:۔كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ
(الحديد (22)
ان کے اندر بھی مسابقت کی روح پیدا ہوتی ہے، وہ بھی چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے پر سبقت
لے جائیں، لیکن ان کی سبقت کا رخ بدل جاتا ہے۔وہ اموال اور اولاد میں سبقت کی بجائے اللہ تعالیٰ
سے مغفرت کے حصول میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور رضائے باری تعالیٰ میں سبقت کی
کوشش کرتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں، جن کے متعلق اللہ فرماتا ہے:۔ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
ایک ہی قسم کی زندگی میں مبتلا ہونے والے دو قسم کے لوگ دکھائے گئے۔ایک وہ جو دنیا کو اپنا مدعا
اور شعار بنا لیتے ہیں۔ایک وہ جو دنیا میں رہتے ہوئے، بظاہر اسی قسم کی زندگی بسر کرتے ہوئے اللہ کو اپنے
رب کو اپنا مدعا اور مطلوب بنا لیتے ہیں۔فرماتا ہے۔ان کی زندگی نا کام نہیں ہوتی۔نہ اس دنیا میں ان کو
عذاب نصیب ہوتا ہے، نہ اس دنیا میں ان کو عذاب ملتا ہے۔اس دنیا میں بھی وہ اللہ تعالیٰ سے راضی رہتے
ہیں اور اس دنیا میں بھی وہ اللہ سے راضی رہیں گے۔اس دنیا میں بھی اللہ کی مغفرت کے نمونے دیکھتے
رہتے ہیں اور اس دنیا میں بھی اللہ کی مغفرت کے نمونے دیکھیں گے۔پس یہ وہ پاکیزہ نقشہ ہے اور موازنہ ہے چند الفاظ میں، جس میں ساری انسانی زندگی کا خلاصہ
بیان کر دیا گیا ہے۔جماعت احمدیہ کو چاہئے کہ وہ خصوصیت کے ساتھ ان تمام چیزوں میں یہ پیش نظر رکھے
کہ نہ لعب غالب آئے ، نہ لہو غالب آئے ، نہ زینت غالب آئے ، نہ تفاخر غالب آئے ، نہ تکاثر غالب
آئے۔یہ ساری وہ چیزیں ہیں کہ اگر وہ دنیا کے لحاظ سے قوموں پر غالب آجائیں تو قو میں تباہ ہو جایا کرتی
ہیں۔بلکہ ان سارے جذبات کو مذہبی اقدار میں تبدیل کریں اور مذہبی اقدار کی پیروی کی طرف اپنی
تو جہات کو مبذول کر دیں۔178

تحریک جدید - ایک البی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 اکتوبر 1982ء
لذتوں کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ یہ وعدہ فرمارہا ہے کہ تمہیں کم نہیں حاصل ہوں گی۔مثلاً لہو ہے، لہو
اختیار کرنے میں بھی ایک لذت ہے۔مگر اللہ کی خاطر چھوڑنے میں بھی ایک لذت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ وہ لذت زیادہ ہے۔زینت میں لذت تو ہے لیکن ظاہری زینت میں بھی ایک لذت ہے اور باطنی
زینت میں بھی ایک لذت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جن کو باطنی زینت حاصل ہو جائے ، ان کو ظاہری
زینت کی کوئی پرواہ نہیں رہتی، وہ بے نیاز ہو جاتے ہیں۔اور بے نیازی بتا رہی ہے کہ اندرونی زینت زیادہ
لذت کا موجب ہے۔اسی طرح تکاثر جو ہے، یعنی مال اور اولاد میں تکاثر، جب مغفرت اور رضوان کے تکاثر میں
تبدیل ہو جاتا ہے اور ایک دوسرے سے دوڑ شروع ہو جاتی ہے مومنوں کی کہ ہم رضائے باری تعالیٰ کو زیادہ
حاصل کریں تو اس میں ایسی لذت پاتے ہیں۔وہ ان ساری چیزوں کو حقیر سمجھنے لگ جاتے ہیں۔اس کا
ثبوت یہ ہے کہ پھر یہ ساری چیزیں وہ شوق سے اللہ کے سامنے نچھاور کر دیتے ہیں۔ان کو ان کی پرواہ ہی
نہیں رہتی۔ان سے بے تعلق Detach ہونے لگ جاتے ہیں۔اور ان کو یوں نظر آتا ہے کہ جس طرح ان
میں جان ہے ہی کوئی نہیں۔دیکھتے ہی اس کو زرد ہیں۔دنیا کو ایسی حالت میں دیکھتے ہیں، جو ان کی کشش کو
جذب نہیں کر سکتی۔بے کیف زندگی دکھائی دیتی ہے۔دنیا میں رہتے ہوئے اس سے ایک علیحدہ زندگی بسر
کرنے لگ جاتے ہیں۔جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی توجہ کو اب زیادہ بہتر مقصدیل گیا ہے۔یہ وہ نقشہ ہے، جو جماعت کو اختیار کرنا چاہئے۔کیونکہ اس کو اختیار کئے بغیر ہم دنیا میں کوئی
کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔یہ وہ اسلامی معاشرہ ہے، جس کی تصویر کھینچی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے آخر پر جس
کی تصویر کھینچی ہے۔جب تک ہمیں یہ معاشرہ حاصل نہیں ہوتا ، ہم دنیا کے معاشرے کو بدل نہیں سکتے۔بلکہ
جب بھی ہم میں سے کوئی اس معاشرے میں جائے گا، وہ مغلوب ہو جائے گا۔میں نے دیکھا ہے، کمزور طبیعت کے لوگ انگلستان اور یورپ کے سفر میں جب ظاہری طور پر لہو
واب کو کھل کھیلتا دیکھتے ہیں تو بے انتہا مغلوب ہو جاتے ہیں ذہنی طور پر۔وہ سمجھتے ہیں لوجی ، اصل زندگی تو
ہے ہی یہی۔ہم تو خواہ مخواہ خراب ہی رہے دنیا میں، ہم نے کیا حاصل کیا ؟ کچھ بھی نہیں۔رہنا ان کو آتا
ہے، پہنا ان کو آتا ہے، اوڑھنا بچھونا ان کو آتا ہے۔کیسی خوبصورت گلیاں ہیں، کیسے خوبصورت محل بنے
ہوئے ہیں، خوبصورت Beaches ہیں، سمندر کے کنارے ہیں، باغات ہیں، پارک ہیں، تو ساری زندگی
یہیں پڑی ہے۔ہم تو خواہ مخواہ جس کو پنجابی میں کہتے ہیں، ” جل خراب ہی ہوندے رئے اسی“۔یعنی عمر
عمر
179

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ضائع اور خراب کر دی اپنی۔تو وہ یہ تاثر لے لیتے ہیں۔کیوں لیتے ہیں؟ اس لیے لیتے ہیں کہ اس کے
مقابل پر ان کی ذات میں کوئی اعلیٰ اقدار نہیں ہوتیں، جن سے وہ راضی ہوں۔خالی برتن لے کے جاتے
ہیں، اس لیے وہ اس گندگی سے بھر جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان سب اقدار کے بدلے تم بہتر اقدار اپنے اندر پیدا کرو اور مغفرت اور
رضوان میں سبقت لے جانے کی عادت ڈالو۔جب تمہاری توجہ اپنے رب کی طرف مبذول ہو جائے گی
اور اس کی رضا کی طرف مبذول ہو جائے گی تو یہ چیزیں لذت کھو دیں گی۔پھر تم ان کو کھو کھلے برتنوں کی
طرح دیکھو گے۔تم نظر تو ڈالو گے ان پر لیکن رحم کی نظر ڈالو گے، رشک اور حسد کی نظر نہیں ڈالو گے۔تم
اپنے آپ کو بہتر انسان سمجھو گے۔چنانچہ دونوں نظر سے جائزہ لینے والے وہاں میں نے دیکھے۔بعض عدم تربیت یافتہ نوجوان
احمدی بھی ایسے تھے ، جو یورپ سے مغلوب ہو جاتے تھے اور بعض ایسے سنجیدہ قسم کے لوگ تھے، جن کو
عبادت کی لذتیں حاصل تھیں، جن کو ذکر الہی کا مزہ حاصل تھا، جو جانتے تھے کہ مذہبی اقدار ہی باقی رہنے
والی اقدار ہیں، وہ نہایت حسرت کے ساتھ ان چیزوں کو دیکھتے تھے اور رحم کے ساتھ ان چیزوں کو دیکھتے
تھے کہ یہ تو میں ذلیل اور تباہ ہو رہی ہیں۔باوجود اپنی عظمتوں کے ان
کو کچھ بھی نہیں مل رہا۔چنانچہ بکثرت
مجھے ایسے احمدی خاندان ملے ، جن کو وہاں دنیا کمانے کے بہترین ذرائع میسر ہیں۔لیکن ایسا دل اچاٹ ہو
گیا ہے ان چیزوں سے کہ وہ مجھ سے اجازتیں لیتے تھے کہ باوجود اس کے کہ بظاہر پاکستان میں ہمارا کوئی
مستقبل نہیں ہے، ہمیں اجازت دیں، ہم اس ملک کو دفع کر کے وہاں واپس پہنچ جائیں۔ایسی مائیں
میرے پاس آئیں ، جوزار و قطار رو رہی تھیں۔اس قدر درد تھا ان کے دل میں کہ ہچکیاں بندھ گئیں۔بات
نہیں کی جاتی تھی۔ان کا درد مجھے بھی مغلوب کر رہا تھا۔آخر پر جب پوچھا کہ آپ کو کیا غم لگ گیا ہے؟
انہوں نے کہا غم کیا لگ گیا ہے، میرے بچے جو بڑے ہوئے ہیں، ان میں سے بعض مغربی زندگی سے متاثر
ہو کر سمجھتے ہیں کہ زندگی کی لذتیں یہی ہیں اور میں جانتی ہوں کہ یہ ان کی تباہی اور ہلاکت ہے۔اس کے سوا
اور کچھ نہیں۔کچھ بچے ایسے بھی ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے احساس اور در در رکھتے ہیں۔وہ مجھ پر زور
دیتے ہیں کہ اس جگہ کو چھوڑ کر واپس چلے جائیں، ہمیں یہ ملک نہیں چاہئے۔نہ ہمیں یہاں کی مال و دولت
چاہئے ، نہ یہاں
کی تعلیم چاہئے ، نہ ہمیں یہاں کی بڑائیاں چاہئیں۔پاکستان میں جا کر غریبانہ گزارا کر لیں
گے مگر ان چیزوں میں پڑ کر ہم ہلاک نہیں ہونا چاہتے۔180

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 122 اکتوبر 1982ء
ایسی عورت ایک نہیں تھی، دو، تین نہیں تھیں۔بہت ساری ایسی مائیں مجھے ملیں ، جنہوں نے یہی
درخواست کی کہ ہمیں اجازت دیں کہ ہم اس وطن کو چھوڑ کر نکل جائیں۔بہت سے ایسے نوجوان ملے،
جنہوں نے کہا کہ بظاہر ہم یہاں بہت خوش ہیں، ہمیں کوئی تکلیف نہیں ، Job بھی ہے لیکن دل اچاٹ ہو
گیا ہے بری طرح۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی محبت کے سامنے ان چیزوں کی کوئی بھی حیثیت نہیں ہے۔آج ہمیں
کوئی نقصان نہیں ہے۔لیکن ہمیں پتہ ہے کہ کل ہمارے بچے جب بڑے ہوں گے تو وہ تباہ ہو جائیں گے۔اس لیے ہمیں اجازت دیں کہ ہم واپس آجائیں۔میرا دل حیران بھی ہوتا تھا اس نظارے سے اور خوش بھی ہوتا تھا کہ خدا کے ایسے مومن بندے،
باوقار بندے، آزاد بندے جماعت احمدیہ کے افراد کی حیثیت سے، یورپ میں بس رہے ہیں، جن پر اس
سوسائٹی کا ادنی سا بھی اثر نہیں ہے۔ایک ماں روتی ہوئی آئی اور مجھے کہا کہ میرے بعض بچے دین میں کم
دلچسپی لے رہے ہیں اور میں سوچ رہی ہوں کہ میری زندگی کی ساری کمائی ضائع ہو گئی۔آخر میں نے یہاں
آکر محنت کی تھی ، ان بچوں کو بنایا تھا۔ان کو اس لیے بنایا تھا کہ یہ کچھ حاصل کر جائیں۔مگر دنیا حاصل کر لیں
اور دین کھو جائیں، یہ تو میرا مقصد نہیں تھا۔مجھے تو یوں لگتا ہے کہ میں ایک ویرانے میں پہنچ گئی ہوں۔ساری
زندگی کی کمائی آخر پر حسرت کے سوا کچھ نہیں رہی۔فَتَريهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَجْعَلُهُ حُطَامًا
کا کیسا اچھا نظارہ انہوں نے کھینچا۔لیکن ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سوکھی کھیتی کو پھر ہرا بھرا کر
دے۔چنانچہ اس کے کفارے کے طور پر انہوں نے اپنے ہاتھ کا ساراز یورا تار کے دین کے رستے میں پیش کر
دیا کہ اگر میری گریہ وزاری قبول نہیں ہوتی تو خدا اس بات پر رحم کرے اور دیکھ لے کہ مجھے دنیا کے مال سے کوئی
محبت نہیں۔مجھے میری اولا د چاہئے۔اس لیے میری دعا ہے کہ اللہ مجھے میری اولا دواپس کر دے۔میں نے یہ مضمون اس لیے چھیڑا ہے کہ آپ بھی حقیقت میں آزاد مردوں اور آزاد عورتوں کی طرح
زندگی گزاریں۔یعنی دنیا کی لذتوں سے آزاد اور صرف اللہ کی طرف جھکنے والے۔کیونکہ جو لوگ باہر گئے ہیں،
انہوں نے بغور قریب سے اس سوسائٹی کا مطالعہ کر کے وہی نتیجہ اخذ کیا ہے، جو قرآن کریم ان آیات میں پیش
فرما رہا ہے۔اور جہاں اپنے لیے اور اپنی اولاد کے لیے دعائیں کریں، وہاں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں اور
بچوں کے لیے بھی دعائیں کریں، جو غیر ملکوں میں بس رہے ہیں۔کئی قسم کے خطرات ان کو درپیش ہیں اور
ہمارے لیے مشکل یہ ہے کہ ہم ان سب کو واپس آنے کی بھی اجازت نہیں دے سکتے۔181

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ان سے میں کہتا ہوں کہ اگر تم نے وہاں اسلام کا جھنڈا نہ گاڑا، اگر تم نے وہاں مضبوط قدموں
کے ساتھ پیش قدمی نہ کی اور مغلوبیت کے خوف سے بھاگ آئے تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا
کون آئے گا، جو اس دنیا کو پیغام دے گا؟ اس لیے زخم بھی لگتے ہیں اس راہ میں۔ان زخموں کو اس وجہ سے
قبول کرو کہ آخر تم نے دنیا پر فتح یاب ہونا ہے۔زیادہ دعائیں کرو، زیادہ توجہ کرو، اولاد کی تربیت کی زیادہ
کوشش کرو۔کیونکہ اگر ہم نے یہ نہ کیا اور مغرب سے ڈر کے مارے ہم بھاگ آئے تو پھر ان کو بدلے گا
کون؟ پھر تو مجھے کوئی ایسی قوم نظر نہیں آتی ، جوان کی ہلاکت کی تقدیر کو بدل سکے۔پس جہاں اپنی حفاظت کریں، ان لذتوں میں اپنے آپ کو ضائع نہ کریں، اپنے وقار کو قائم رکھیں،
اعلیٰ مقاصد کی حفاظت کریں، اپنی ذات میں وہ عظمت کر دار حاصل کریں، جو سب سے زیادہ انسان کو لذت
پہنچاتی ہے اور تسکین بخشتی ہے، وہاں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کے لیے بھی دعائیں کریں، جو غیر قوموں
میں آج اسلام کے سفیر بنے ہوئے ہیں۔خدا کرے ہر میدان میں ان کو فتح نصیب ہو۔اور ایسی فوجوں میں
تبدیل نہ ہو جائیں، جو فتح کرنے جاتی ہیں لیکن ان کے سارے سپاہی و ہیں کٹ مرتے ہیں اور کچھ بھی
حاصل نہیں ہوتا۔کچھ زخم تو لگیں گے اس راہ میں۔جہاد میں لگتے ہی ہیں۔لیکن بالآخر فتح ہمارے مقدر میں
لکھی جانی چاہئے۔غیر کے مقدر میں نہیں لکھی جانی چاہئے۔اس کے لیے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کا جھنڈا ہم اس مضبوطی سے مغربی
اقوام میں گاڑ دیں کہ پھر دنیا کی کوئی طاقت اسے وہاں سے اکھاڑ نہ سکے۔آمین۔۔مطبوع روزنامه الفضل 14 نومبر 1982ء)
182

آج 10 میں سے 10 باقی