مختلف دینی اور تربیتی موضوعات پر مختلف قسم کی ٹیپیں تیار کرنے کی ہدایت ۔ ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء برموقع مجلس عرفان
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء
مختلف دینی و تربیتی موضوعات پر مختلف قسم کی ٹیمیں تیار کرنے کی ہدایت
ارشادات فرموده 23 اکتوبر 1982ء بر موقع مجلس عرفان
”ہمارے ایک مصری دوست طا قذق صاحب ہیں، جو خدا کے فضل سے کافی ذی استطاعت
ہیں۔انہوں نے یہ پیشکش کی ہے کہ تفسیر کبیر کا عربی میں ترجمہ کروا کر شائع کرنے کا سارا خرچ وہ دیں
گے۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کے نزدیک عربوں میں تبلیغ کا بہترین ذریعہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا
کہ تفسیر کبیر سے بہتر کوئی ذریعہ تبلیغ نہیں ہے۔اگر چہ وہ لوگ عملاً کمزور ہو گئے ہیں لیکن اس کے باوجود دل
میں قرآن کی محبت موجود ہے۔اس لئے قرآن
کی یہ تفسیر، جو جماعت احمدیہ نے کی ہے، ان کو پیش کی جائے
تو بغیر کسی اور دلیل کے صداقت ان کے دل میں گھر کر جائے گی۔انشاء اللہ یہ کام بہت جلدی شروع ہو
جائے گا۔تفسیر کبیر کے عربی میں جلد سے جلد تراجم شائع کرنے کا انتظام کیا جائے گا“۔زبانوں کے سیکھنے کے بارہ میں محترم ملک سیف الرحمن صاحب نے عرض کیا: میں نے اس
سلسلہ میں ایک تجویز لکھ کر حضور کی خدمت میں بھیج دی ہے۔حضور نے فرمایا:۔میں نے محترم میاں غلام احمد صاحب سے بھی کہا ہے کہ ساری دنیا کے مشنوں
کو لکھا جائے کہ
زبانوں کے متعلق دنیا نے ماڈرن ٹیکنالوجی میں جو ترقی کی ہے، اس سے ہمیں مطلع کریں۔اور اگر سیٹ
خرید نے پڑتے ہیں تو ان کی قیمتوں سے بھی مطلع کریں۔اس طرح یہاں اساتذہ کی کمی ایک حد تک
مشینوں سے پوری کی جاسکتی ہے۔ایسی visual aids بھی بن گئی ہیں۔وا کی ٹا کی فلم یا وڈیوریکارڈنگ
کے ذریعہ مفت میں گھر بیٹھے بہترین استاد مہیا ہو جاتا ہے۔اگر ذہین طلباء ہوں تو یہ حقیقت ہے کہ بہت حد
تک استاد کی مدد کے بغیر یعنی استاد کے سامنے بیٹھ کر سیکھنے کی بجائے مشینی استاد سے زبان سیکھ سکتے ہیں۔اب زبا نہیں سکھانے پر بہت ریسرچ ہو رہی ہے۔کئی ملکوں کا تو یہ دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایسا طریقہ ایجاد کیا
ہے، جس سے انسان کو ڈیڑھ مہینے کے اندراندرا اچھی بول چال آجاتی ہے۔عربی بول چال میں جامعہ احمدیہ ابھی تک بہت کمزور ہے، اس کی بہت فکر کرنی چاہیے۔اول تو
زبانوں کے سیکھنے میں ہمارے ملک ہیں ہی بہت کمزور۔ایک تو لوگ صحیح تلفظ نہیں سیکھتے اور شرماتے ہیں کہ اگر ہم
نے کوئی لفظ صحیح تلفظ سے ادا کیا تو لوگ سمجھیں گے کہ انگریز بنتا ہے یا عرب بنتا ہے۔حالانکہ علم کے سیکھنے میں
183
ارشادات فرموده 23 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
کوئی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔علم کے معاملہ میں شرم خودکشی کے مترادف ہے۔اب جب چھینی لوگ
ہمارے سامنے اردو بولتے ہیں تو اگر وہ اچھی فصیح و بلیغ اردو بولیں تو ہم حیران ہوتے ہیں۔ٹیری میڑھی بولیں تو
ہنسی آتی ہے۔خوامخواہ ٹیڑی میڑھی عربی بول کر دنیا میں زبان کو خراب کرتے ہیں کہ اس طرح نہیں ہوئی کیونکہ
لوگ یہ نہ سمجھیں کہ عرب بن رہا ہے۔باہر جا کر بعض لوگ انگریزی بھی ٹھیک نہیں بولتے۔پرانی بات ہے۔ایک دفعہ ہمارے ایک پاکستانی احمدی دوست تقریر کر رہے تھے۔میں نے ایک
انگریز پروفیسر کو بلایا ہوا تھا۔تقریباً پون گھنٹہ کی تقریر کے بعد اس نے مجھ سے پوچھا: یہ کس زبان میں بول
رہے تھے؟ یعنی ایک لفظ بھی اس کی سمجھ میں نہیں آیا۔اسے یہ پتہ بھی نہیں لگا کہ وہ کس زبان میں تقریر کر رہا
تھا۔یہ تو علم ضائع کرنے والی بات ہے۔ہمارا ایک فارسی کا بڑا ماہر تھا۔وہ پی ، ایچ ڈی کر رہا تھا۔فارسی کے
ایک پروفیسر نے کہا کہ اس
کی تحریر بہت اچھی ہے لیکن جب بولتا ہے تو کوئی سمجھ نہیں آتی ، کون سی زبان بول رہا
ہے؟ یعنی علمی اہلیت کے لحاظ سے شستہ زبان پر قادر ہے لیکن بولنے میں مہارت نہیں۔وہ پنجابی تلفظ میں بولتا
ہے۔پنجاب میں خاص طور پر یہ بیماری بڑی عام ہے۔باہر کے ملکوں میں لوگ زبان سیکھتے ہیں تو بالکل اسی
طرح بولنے لگ جاتے ہیں، جس طرح اہل زبان بولتے ہیں۔تھوڑی دیر میں ان کو محاورہ ہو جاتا ہے۔پس
جامعہ احمدیہ میں اس طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔میں چاہتا ہوں، چوٹی کے زبان دان پیدا ہوں۔محترم ملک سیف الرحمن صاحب نے عرض کیا: اگر دو چار باہر چلے جائیں اور وہ زبان سیکھ کر
آئیں تو پھر ان کے ذریعہ زبانیں سکھانے کا انتظام ہو سکتا ہے۔حضور نے فرمایا:۔مگر ان
کا انتظار نہ کریں۔ہاں جب باہر سے سیکھ کر آئیں گے تو پھر ہم مقابلہ کرا ئیں گے اور دیکھیں
گے مشین کے سکھائے ہوئے اور ان (اساتذہ) کے سکھائے ہوئے میں کیا فرق ہے؟ اصل میں ساتھ ہی آپس
میں بول چال شروع کر دیں تب زبان آتی ہے۔آپس میں بول چال کریں، اس کو ریکارڈ کریں۔پھر اپنی آواز
سنیں۔پھر اصل کے ساتھ مقابلہ کریں تو پھر صبح سمجھ آتی ہے کہ میں کس حد تک سیکھ رہا ہوں۔ملک صاحب نے عرض کیا: یہ طریق اگر جامعہ احمدیہ میں جاری ہو جائے تو بہت بہتر
ہے۔البتہ اس کے لئے ذرائع درکار ہیں۔حضور نے فرمایا:۔ذرائع کی فکر نہ کریں، ذرائع ساری دنیا میں ماشاء اللہ مہیا ہیں۔آپ
کوئی سکیم بنائیں۔محترم ملک صاحب نے یہ بھی عرض کیا کہ پچھلے دنوں ٹی وی پر آیا تھا، کوئٹہ میں سعودی عرب نے
زبان سکھانے کا ایک پروجیکٹ قائم کر کے ملٹری سٹاف کالج کو دیا ہے۔اس قسم کا یہاں بھی آجائے تو بہت
بہتر ہے۔حضور نے فرمایا:۔184
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرموده 123 اکتوبر 1982ء
”ہاں میرے ذہن میں بھی ہے۔پہلے تو ساری دنیا سے معلومات حاصل کریں۔کون کون سی
زبان کس کس طریق پر سکھائی جارہی ہے؟ یہ جو Aids ہیں، یہ انشاء اللہ مہیا ہو جائیں گی۔جامعہ احمدیہ میں
اس کے لئے کوئی ایسا سیل Coll قائم کیا جائے، جو زبانیں سکھانے کے لئے مخصوص ہو جائے۔اگر آپ
کے پاس اس وقت عمارت میں گنجائش نہیں ہے تو نئی عمارت تجویز کریں یا لائبریری کے ساتھ ایک نیا ونگ
قائم ہو جائے۔کوئی شکل ایسی بنی چاہیے، جہاں مستقل ایک انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز Institute of
Languages بن جائے۔اس میں جو بڑی بڑی چوٹی کی زبانیں ہیں، وہ فوری طور پر داخل کر دی
جائیں۔انگریزی اور عربی کے علاوہ فرانسیسی ہے، جرمنی ہے، سپینش ہے، پور جیگز (پرتگالی زبان) ہے،
اٹالین ہے، چائینیز اور جینیز ہیں۔یہ ذرا مشکل ہوں گی۔لیکن بہر حال سیکھنی ہیں۔پھر رکش ہے، انڈونیشن
ہے، فارسی ہے، رشین ہے۔یہ زبانیں دنیا کے اکثر حصہ کو Cover کر لیتی ہیں۔محترم ملک صاحب نے عرض کیا: چینی، جاپانی اور ٹرکی زبان کے تو ہمارے اپنے آدمی اچھے تیار
ہورہے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔ہاں وہ تیار ہورہے ہیں۔لیکن یہ اتنی مشکل زبانیں ہیں، خصوصا چینی زبان تو بہت ہی مشکل
ہے۔دور بیٹھے اس پر مہارت حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے۔اس لئے کوئی اور سکالر تیار کریں جو بعد میں
ان کی جگہ لے اور وہاں جا کر زبان سیکھ کر آئے۔حضور نے محترم ملک صاحب سے دریافت فرمایا کہ
" کیا اس وقت زبان سیکھنے والا جامعہ احمدیہ میں کوئی موزوں لڑکا ہے؟“
ملک صاحب نے جوابا عرض کیا: ابھی کوئی تجویز تو نہیں لیکن بہر حال جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ایک
دفعہ ایک جائزہ تو لیا گیا تھا کہ کون کون سے ایسے طالب علم ہیں، جن میں زبانیں سیکھنے کی استعداد موجود
ہے۔حضور نے فرمایا:۔" مثلاً آپ کو چینی زبان سیکھنے کی استعداد کا کس طرح اندازہ ہوگا؟ کیا جولڑ کا چوں چاں زیادہ
کرے، اس کے متعلق آپ سمجھیں گے کہ اس کو زیادہ زبان آتی ہے۔یہاں بیٹھے ہوئے اس کے متعلق
آپ کو کیسے پتہ لگے گا کہ وہ چینی زبان سیکھ سکتا ہے یا نہیں؟“
محترم ملک صاحب نے جوابا عرض کیا: بعض طالب علموں میں زبان سیکھنے کی استعداد کا اندازہ ہم
اس طرح لگاتے ہیں کہ مثلاً بعض طالب علم غیر ملکی لڑکوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی زبان بولتے ہیں۔اس طرح
مثلاً انڈو نیشین لڑکوں کے ساتھ رہ کر بعض طالب علم انڈونیشین سیکھ لیتے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔185
ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
یہ ٹھیک ہے۔مگر اس طرح تخصیص نہیں کر سکتے کہ فلاں لڑکا فلاں زبان اچھی طرح سیکھ سکتا
ہے۔بعض دفعہ یوں بھی ہوتا ہے کہ چہرے کے بعض عضلات اس بات میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتے
ہیں کہ کون سی زبان کس کے لئے زیادہ موزوں ہے؟ مثلاً بعض تلفظ ہیں، وہ ہر آدمی ادا نہیں کر سکتا۔چینی
زبان کے الفاظ ہیں، ان کو بعض لوگ ادا کر سکتے ہیں، بعض ادا نہیں کر سکتے۔اسی طرح انگریزی زبان بعض
لوگوں کے منہ پر چڑھتی ہے، بعض کے منہ پر نہیں چڑھتی۔دراصل ہر زبان کے مطابق JAWS یعنی
جبڑے کام کر رہے ہوتے ہیں۔یہ بھی ایک ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے کہ کون کس زبان کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے؟
انگریزی کے ایک پروفیسر ہوتے تھے، وہ کہتے تھے، بعض قوموں کے آدمی آتے ہیں، ہمیں ان کے متعلق یہ
پتہ ہوتا ہے، یہ جتنا مرضی زور لگالیں، ان کو انگریزی کی فلاں آوازیں آہی نہیں سکتیں۔اسی طرح بعض فرنچ
jaws سیٹ ہو گئے ہیں، وہ انگریزی کے بعض لفظ نہیں سیکھ سکتے۔بعض جرمن ہیں، جو انگریزی کی بعض
آوازیں نہیں سیکھ سکتے۔لیکن ہالینڈش ہیں، وہ ساری سیکھ جاتے ہیں۔اسی طرح وہ لوگ، وہ آواز میں نہیں
سیکھ سکتے ، جو بعض جرمن یا سپینش سیکھ لیتے ہیں۔پس قومی لحاظ سے بھی اس کا فرق پڑتا ہے اور انفرادی لحاظ
سے بھی فرق پڑتا ہے۔محترم ملک صاحب نے عرض کیا: بہر حال جائزہ لینے سے پتہ لگتا رہتا ہے کہ کون سا طالب علم
زبان سیکھنے کی اہلیت رکھتا ہے ؟ حضور نے فرمایا:۔’ہاں تجربے ہونے چاہئیں۔یہ دیکھتے رہنا چاہیے کہ جولڑ کا زبان سیکھنے کے اعتبار سے اچھا نکل
رہا ہو، اسے تجربوں کے بعد چن لیا جائے۔رشین کے بعد یوگوسلاویہ کی ایک شاخ البانین زبان ہے۔خدا
کے فضل سے ذکریا نے البانین میں بڑی اچھی مہارت حاصل کرلی ہے۔سوئٹزر لینڈ کے مبلغ نے مجھے بتایا
کہ انہوں نے مشن ہاؤس میں البانین دوستوں
کو بلایا اور ان میں ذکریا کی تقریر کروائی۔حاضرین میں
البانین کے بڑے قابل اور ماہر پروفیسر بھی موجود تھے۔اس نے کہا کہ یہ ایسی البا نین بولتا ہے کہ اگر پردہ
کے پیچھے سے بات کرے تو کوئی نہیں کہہ سکتا، یہ غیر البانین ہے۔ماشاء اللہ اس کی بہت ہی شستہ زبان
ہے۔ان
کو بھی اللہ تعالیٰ نے مہارت دی ہوئی ہے تبھی سیکھ گئے ہیں۔محترم ملک صاحب نے بتایا کہ جامعہ احمدیہ کے اندر ان میں یہ ملکہ تھا کہ انگریزی، عربی بہت اچھی
طرح بول لیتے تھے۔بلکہ کئی دفعہ انہوں نے تقریری مقابلوں میں اول انعام بھی لیے۔حضور نے فرمایا:۔”اچھا یہ ان کا ملکہ ہی تھا، جو بعد میں ان کے کام آیا۔ان کو اب اور زبانوں کی طرف توجہ کرنی
چاہیے۔غلطی سے انہوں نے البانین لے لی حالانکہ یوگو سلاوزبانوں میں بعض دوسری زبانیں زیادہ کثرت
186
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد
ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء
کے ساتھ بولی جاتی ہیں اور زیادہ بڑے علاقہ میں کبھی جاتی ہیں۔لیکن حضرت صاحب کا جو پیغام تھا، وہ
چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ (سابق مبلغ سوئٹزر لینڈ ) سمجھ نہ سکے۔انہوں نے ان کو البانین زبان سیکھنے
پر لگا دیا۔حالانکہ پیغام یہی تھا کہ جو زبان زیادہ بولی جاتی ہے، اس کو سیکھنا شروع کریں۔ویسے یورپ میں
البا نہیں اب کافی پھیلے ہوئے ہیں، ان کو لٹریچر دیا جا سکتا ہے اور اس لحاظ سے فائدہ ہوگا۔انشاء اللہ۔فی الحال تو سکیم یہ ہے کہ ہر زبان میں سوال و جواب کی Tapes تیار کروا کر دنیا کے ہرمشن میں
رکھوا دی جائیں۔یعنی جتنی بھی بڑی بڑی زبانیں ہیں، ان کے متعلق ہمیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنے
آدمی تو مل گئے ہیں، جو ترجمہ کر دیں اور اس Tape میں تقریر کے انداز میں خود بول دیں۔اگر کسی اور سے
بھی یہ کام کروانا پڑے تو وہ بھی کروایا جاسکتا ہے۔یہ فوری تبلیغ پہنچانے کا ایک ایسا ذریعہ ہے، جس پر سب
سے کم خرچ آتا ہے۔ہم نے اندازہ لگایا ہے، دنیا کی بڑی زبانیں قریباً تیرہ بنتی ہیں، جو ساری دنیا کو
cover کر لیتی ہیں۔ان میں اگر ہم ٹمپس (Tapes) ریکارڈ کروالیں۔پہلے اردو میں چار یا پانچ یا چھ
ٹیپیں تیار کریں، جو بنیادی ہوں، ان کا پھر انگریزی میں ترجمہ کروا کر کسی انگریز سے پڑھوائی جائیں۔یعنی
سوال کرنے والا بھی انگریز ہو، جواب دینے والا بھی انگریز ہو۔اسی طرح فریچ، جمپنیز ، چائنیز میں بعینہ
اسی طرح اس مضمون کو ڈھال لیا جائے یا مذہب کے اختلاف کے پیش نظر بعض زبانوں میں دوسرے
مضامین داخل کر لئے جائیں۔مثلاً جاپان میں جاپانی نقطہ نگاہ سے الگ ٹیپ تیار کرنی پڑے گی۔اسی طرح
اشترا کی ملکوں کے لئے الگ ٹیپیں تیار کرنی پڑیں گی۔بہر حال یہاں Mother Tapes تیار ہو جانی
چاہئیں اور اس کے بعد ہر زبان کی Tape تیار کروا کر ایک ایک سیٹ سارے مشنوں میں رکھوا دیا جائے
گا۔اس پر زیادہ سے زیادہ خرچ ڈیڑھ لاکھ روپیہ آئے گا۔آج کل آپ ایک معمولی سی کتاب شائع کریں تو
اس پر ڈیڑھ لاکھ روپیہ خرچ آجاتا ہے۔پھر اس Tapes کی سیکیم میں سہولت یہ ہوگی کہ ہر مشن بڑے اعتماد
سے، چاہے چینی آئے ، جاپانی آئے ، عرب آئے اس کو فورا اس کی زبان میں تبلیغ کر سکتا ہے۔وہیں بیٹھے
چائے کی پیالی پلائی اور اس کی زبان میں ساتھ تقریر بھی شروع کروادی۔اور اس Tape کے آخر میں یہ
پیغام ہوگا کہ مزید مضمون چاہیں تو نمبر 2,3,4,5 ٹیمپیں بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔علاوہ ازیں اگر
سوالوں کے جواب چاہئیں تو آپ ہمیں لکھ کر دے دیں، ہم آپ کو ان کے جواب تیار کروا کر بھجوا دیں
گے۔ٹیپیں خریدنی ہیں تو خرید لیں۔اب جو سنے گا، وہ اپنی جیب سے 30/40 روپے دے کر آسانی سے
خرید سکتا ہے۔تو اس طرح ساری اشاعت دنیا کے خرچ پر ہورہی ہوگی۔اور ہمارا اس پر زیادہ سے زیادہ
187
ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ڈیڑھ لاکھ سرمایہ لگے گا۔یہ کام فوری کروانا ہے۔میں نے کہہ دیا ہے، کئی جگہ تیاری کروائیں گے۔انشاء اللہ
تو اس کے بعد جو مضمون نتھر کر سامنے آئیں گے، ان میں Following Literature کی ضرورت
ہے۔ہمارے آدمی پھر بطور مترجم تیار ہو جائیں گے تو وہ بھجواتے جائیں گے، انشاء اللہ۔اس کے بعد دوسرے مرحلہ پر پھر ہر زبان میں تربیتی سیٹ تیار کرنے ہیں اور ان میں یہ بات
مد نظر رکھنی ہے کہ کم سے کم معیار کا مسلمان کیا ہونا چاہیے؟ نماز پڑھنے کے لئے کچھ قرآنی آیات یاد ہونی
چاہئیں۔نماز پڑھانے کے مسائل یاد ہونے چاہئیں۔کیونکہ ہر مسلمان کو نماز پڑھانے کی اہلیت ہونی
چاہئے۔نماز جنازہ کے مسائل، تجہیز و تکفین اور تدفین اور اسی طرح طہارت کے مسائل، یہ ساری چیزیں
آنی چاہئیں۔یعنی وہ مسائل، جو ہر مسلمان کی کم سے کم ضرورت کو پورا کرنے والے ہیں ، ان کی ایک ٹیپ
تیار ہو جانی چاہئے۔اور ساتھ آیات یاد کروادی جائیں۔پھر قرآن کریم کی چیدہ چیدہ اثر کرنے والی
آیات، مسائل سے متعلق آیات وہ یاد کرے اور اس کو پڑھا کرے۔اگر قرآن کریم کا ترجمہ اس کی زبان
میں نہیں چھپا تو ٹیپ سے یاد کر سکتا ہے۔آیات کا ترجمہ ساتھ ہو، تلفظ درست کروایا جائے۔اس میں پہلے
آہستہ آہستہ سیکھے۔پہلے تحت اللفظ مثلاً الحمد للہ رب العالمین۔الحمد کا مطلب یہ ہے، رب کا، العالمین کا یہ
ہے۔پھر جب خوب ذہن نشین کر وا دیا جائے تو پھر رہا کے ساتھ ساری تلاوت کرے۔پھر اس کی زبان
میں اس کا ترجمہ آئے۔پھر اس طرح باقی حصہ نماز کا۔تو ایسی ٹیپیں بھی آدھ آدھ گھنٹے کی اگر ایک Side
سمجھی جائے تو چار، پانچ گھنٹے میں خدا کے فضل سے ہم بہت کچھ سکھا سکتے ہیں۔یہ اسلام کی بنیادی تعلیم ہے،
جس پر یہ ٹیمیں مشتمل ہوں گی۔جو مسلمان ہوتا ہے، مشن اس کو یہ تحفہ دے دے گا کہ یہ تمہاری تربیت کا
انتظام ہے۔اب تم اس کو یاد کرو۔تو اس قسم کے تربیتی مواد پر مشتمل پانچ ٹیپوں کے لئے زیادہ سے زیادہ
ڈیڑھ سوروپیہ فی آدمی خرچ آتا ہے۔لیکن اس سے انشاء اللہ اس کو بہت فائدہ پہنچ جائے گا۔حضور نے محترم ملک سیف الرحمن صاحب سے فرمایا:۔نے فرمایا:۔وو
یہ دو حصے ہیں، اس میں جو فقہ والا حصہ ہے، اس کی تیاری کا کام آپ شروع کر دیں۔محترم ملک صاحب نے عرض کیا : کچھ مواد تو تیار کیا گیا تھا، وقف جدید کے زیر انتظام۔حضو
نہیں، وہ تو بہت لمبا چوڑا ہے۔آپ اس وقت کم سے کم ضرورت کے مسائل پر ٹیپ بھر کر
دیں۔کم سے کم ضرورت سے مراد یہ ہے کہ آپ نے کس طرح اس کو پڑھانا ہے، جو ابھی نیا نیا مسلمان ہوا
188
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء
ہے۔جس کو اسلام کا کچھ پتہ نہیں، اس کو مخاطب کریں اور Tape تیار کر کے دیں۔جس کے بعد ہم۔سمجھیں کہ اس کو مسلمان کی بنیادی ضروریات حاصل ہوگئی ہیں۔اب وہ کسی مولوی کا محتاج نہیں رہا۔ترقی تو
خیر لمبا چوڑا معاملہ ہے۔فقہ کے تو بے شمار مسائل ہیں۔اس میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ تفصیلی مسائل کے لئے
آپ فلاں کتاب کی طرف رجوع کریں۔حضور نے پھر محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب سے فرمایا:۔" آپ تاریخ اسلام اور تاریخ احمدیت سے متعلق بنیادی معلومات کی ایک ٹیپ تیار کریں اور
اس میں تھوڑا تھوڑ ا مضمون سیرت کا اس رنگ میں آجائے کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان زیادہ قوی ہوتا چلا جائے۔مثلاً اس قسم کے بزرگ تھے، ان کی دعاؤں کے یہ یہ واقعات ہیں۔یہ یہ نشان پورے ہوئے۔دل پر اثر
کرنے والی بعض روایات لائیں۔آپ ایک ٹیپ اس کی بنالیں۔45 منٹ والی ٹیپ ٹھیک رہے گی۔45
منٹ ایک طرف اور 45 منٹ ایک طرف۔اس میں کافی مواد آجائے گا۔تلاوت کی ٹیپ مولوی محمد شفیع اشرف صاحب تیار کروائیں۔آپ پہلے آیات منتخب کرلیں۔تلاوت کے انتخاب میں جو باتیں ملحوظ رکھنی ہیں، ان میں سب سے پہلے صفات باری تعالی سے متعلق غیر
معمولی شان کی حامل آیات، جو فور اول پر غلبہ پالیتی ہیں، ان کو منتخب کریں۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم اور صحابہ کرام کے ذکر سے متعلق آیات، اخلاقی تعلیم سے متعلق آیات ، ایمانیات سے متعلق آیات اور
اخلاقی تعلیم سے متعلق آیات مثلاً عباد الرحمن کا ذکر ہے ، وہ حصہ لیں۔اخلاقی مسائل سے متعلق۔یعنی مختلف
جگہ عیسائیت اور دیگر مذاہب کو جو چیلنج کیا گیا ہے، وہ لیں۔کائنات سے متعلق اور اس کے ساتھ جو ریفرنس
اللہ کی طرف پھیرا گیا ہے، وہ لیں۔پھر قدرت کے مناظر اور ان کے متعلق جو آیات ہیں، وہ لیں۔اور بھی
خاص خاص آیات آپ کے ذہن میں آئیں تو وہ بھی لے لیں۔45 منٹ یعنی ڈیڑھ گھنٹے کی Tape میں
آیات کی جو تلاوت کرنی ہے، وہ غالبا 20 منٹ سے زیادہ کی نہیں ہوگی۔اگر مسلسل تلاوت کرنی ہے تو ہیں
منٹ کی تلاوت ہوگی۔کیونکہ اس میں ہم نے اس
کو ٹھہر ٹھہر کر بتانا ہے۔پھر اس کا ترجمہ سکھانا ہے۔پھر
تلاوت کرنی ہے۔پھر اس کا ترجمہ بتاتا ہے۔اس لئے 25 فیصد تلاوت ہو، باقی اس کے متعلقات ہوں گے۔تجوید کے اصول بھی ساتھ ساتھ بتانے پڑیں گے۔یہ ٹیپ بھی پہلے اردو میں تیار ہو جائے۔اس کا پھر مختلف
زبانوں میں ترجمہ ہو جائے گا۔یعنی اصل تلاوت والی ٹیپ تو وہی رہے گی۔باقی مختلف زبانوں میں اس کا
ترجمہ ہو جائے گا۔اس غرض کے لئے بہتر ہے کہ اچھی آوازوں والے منتخب ہو جائیں۔قاری صاحب ان کا
ٹیسٹ لے کر منتخب کریں۔لیکن پہلے یہ سب مضمون تیار کر لیں۔ترجمہ تو انشاء اللہ کروالیں گے۔189
ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
بعض جگہ تو ہم نے نظموں کے متعلق لکھ دیا ہے، اس میں یہ حصہ بھی شامل ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت مصلح موعودؓ کے کلام سے لئے جانے والا حصہ جو ہے، اس میں جو شخص نظم
پڑھے گا۔اس کا ترجمہ عام زبان میں ہو جائے۔اس میں تو ہمیں اردو سکھانے کی ضرورت نہیں۔صرف
ترجمہ کافی ہے۔اس کے بعد کوشش یہ کریں گے، اس زبان میں نظم میں ترجمہ ہو جائے گا۔اور وہاں کا کوئی
مقامی آدمی اپنے طور پر اس کو گا کر بھی پڑھے۔اردو میں بھی گائی جائے اور اس زبان میں بھی گائی جائے ،
جس میں ترجمہ ہوا ہے۔پھر یہ ٹیمیں افریقہ اور انڈونیشیا وغیرہ ممالک میں عام کر دی جائیں۔جگہ جگہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام پڑھا جارہا ہو۔انشاء اللہ طبیعتوں پر اس کا بڑا گہرا اثر پڑے گا۔انگریزی میں بھی میں نے دوستوں سے کہا تھا، ترجمے کریں۔وہ کہتے تھے کہ ہمیں Basic ( بنیادی ) تعلیم
پر مشتمل ایک ٹیپ مہیا کر دیں، بعد کا کام ہم مکمل کر دیں گے۔پین میں مختلف ممالک کے جو لوگ آئے
وئے تھے ، ان سے اس کے متعلق بات ہوئی تھی۔وہ سارے بڑے شوق سے تیار بیٹھے ہیں۔کہتے ہیں:
ہمیں آپ ایک Mother Tape بنا دیں، ہم شاعروں کو عام دعوت دیں گے کہ وہ اپنی زبان میں
بہترین گیت بنا ئیں۔پھر اچھی آواز میں ان کو پڑھ کر اسی کے ساتھ Dub کر دیں گے“۔حضور نے مکرم حافظ مظفر احمد صاحب سے فرمایا:۔اسی طرح آپ بھی صفات باری تعالیٰ سے متعلق عام نصیحتوں سے متعلق اور مسائل سے متعلق
احادیث کا انتخاب کریں۔اس کو بھی اسی طرح ریکارڈ کریں گے۔ہم نے اس میں بنیادی مواد رکھنا ہے۔فی الحال بنیادی تعلیم پر زور دینا ہے۔اگر تفصیل میں جائیں تو پھر بات پھیلتی جائے گی۔پھر فلاں بزرگ بھی
شامل ہو جائیں گے اور فلاں بھی داخل ہو جائیں گے۔اس وقت تو میرے ذہن میں صرف بنیادی نقشہ
ہے۔یہ تجربہ پہلے کامیاب ہو جائے ، اس کے بعد دنیا میں بے شمار کام ہیں، جو انشاء اللہ آہستہ آہستہ انجام
پذیر ہوتے رہیں گے۔محترم حکیم فضل الہی صاحب دار لرحمت غربی نے بدھ مذہب کے بارہ میں ذکر کیا اور بتایا کہ بدھ
مت سارے ایشیا میں پھیلا ہوا ہے لیکن ہمارے پاس ایسا لٹریچر نہیں ، جس کے ذریعہ بدھ مذہب کا جواب
دے سکیں۔حضرت صاحب نے فرمایا:۔آپ سیلون میں رہے ہیں۔پھر آپ بتائیں نا، آپ وہاں کیا کرتے رہے ہیں؟ آپ نے یہ
لٹریچر پیدا کیوں نہیں کیا ؟"
190
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء
حکیم صاحب نے عرض کیا: میں نے اس بارے میں مرکز کو توجہ دلائی تھی۔فرمایا۔آپ جیسا آدمی وہاں رہا ہے۔آپ کا فرض تھا کہ لٹریچر پیدا کرتے۔اس کے متعلق صرف
مرکز کو لکھنے کی بات نہیں۔ہر احمدی کو خود کام کرنے والا احمدی بننا چاہئے۔صرف مشورہ دینے والا نہیں ہونا
چاہئے۔پس جو احمدی دوست بھی بدھسٹ علاقہ میں رہتے ہیں یا رہنے کا موقع ملتا ہے۔ان کا اولین فرض
ہے کہ وہ لٹریچر پیدا کریں۔میں آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتا ہوں۔میں جب سیلون گیا تو میں نے احمدی
دوستوں سے پوچھا کہ صرف تامل سپیکنگ اور تلنگو سپیکنگ انڈیا سے ہجرت کر کے یہاں آباد ہوئے ہیں،
ان ہی میں سے احمدی ہوئے ہیں، بدھوں میں سے کوئی نہیں ہوا۔اس کی کیا وجہ ہے؟ کہنے لگے : یہ بڑی
سخت قوم ہے، لوگ قابو نہیں آتے۔یہ چکنا گھڑا ہے، جس پر پانی پھسل کر ادھر ادھر چلا جاتا ہے۔یہ دراصل نفس کا بہانہ تھا ور نہ حقیقت یہ ہے کہ بدھ قوم میں عیسائیوں نے کامیاب تبلیغ کی ہے تو
ہم کیوں نہ کریں؟ ہمارا تو بہت زیادہ Effective Message یعنی پر اثر پیغام ہے۔جہاں بھی
عیسائیت سے مقابلہ ہوا ہے، ہر جگہ عیسائیت نے شکست کھائی ہے۔پس یہ صرف نفس کا ایک بہانہ تھا۔اللہ
تعالی نے اس کو ایک اور رنگ میں ثابت فرما دیا۔ہوا یہ کہ جب ہوائی جہاز پر میں سیلون پہنچ رہا تھا تو رستے میں موسم شدید خراب ہو گیا۔اس قسم کا
خوفناک موسم تھا کہ لوگوں نے چیخ و پکار اور گریہ وزاری شروع کر دی۔خدا کے فضل سے موسم جب ٹھیک ہو گیا
اور جہاز اترنے لگا تو میرے ساتھ بیٹھے ہوئے آدمی نے اپنا تعارف کروایا کہ میں سیلون میں نائب وزیر
ہوں۔آپ کون ہیں؟ میں نے کہا: میں ایک مسلمان ہوں، پاکستان سے آیا ہوں۔اس نے کہا: آپ تو
مسلمان نہیں لگتے ، کچھ اور لگتے ہیں۔کیونکہ جو باقی مسلمان تھے، وہ تو سارے شور مچارہے تھے۔آپ نے
کوئی شور نہیں بچایا اور خاموش بیٹھے رہے ہیں۔میں نے اس کو کہا کہ ہمارے ہاں زندگی کے تسلسل کا عقیدہ
ہے۔موت صرف حجاب ہے۔اور زندگی ہے ہی بے معنی اور مختصری چیز کسی وقت خدا بلالے ہمیں کوئی فرق
نہیں پڑتا۔جب بلالے حاضر ہیں۔اس لئے مجھے تو و ہم بھی نہیں تھا کہ کوئی فکر والی بات ہے۔میں نے کہا:
اللہ کی مرضی ہوئی چلے جائیں گے، نہ مرضی ہوئی بیٹھے رہیں گے۔کیا فرق پڑتا ہے؟ وہ مجھے کہتا ہے کہ تم بتاؤ
تم ہو کون؟ یہ تو عام بات نہیں ہے۔میں نے کہا: میں جماعت احمدیہ سے تعلق رکھتا ہوں۔چنانچہ میں نے اپنا
کچھ تعارف کروایا۔اس نے مجھ سے وعدہ لیا کہ میں اس کے گھر کچھ دیر کے لئے جاؤں۔کینڈی ایک جگہ
ہے، جہاں اس کا گھر تھا۔اب یہ اللہ کی شان ہے کہ کینڈی وہ جگہ ہے، جہاں میں جانا چاہتا تھا لیکن پیسے نہیں
191
ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
تھے۔کیونکہ وہاں زرمبادلہ کے بڑے سخت قانون تھے اور ایھنچ کی بہت مشکلات حائل تھیں۔خیر میں اس
سے ملنے گیا تو اس نے کہا: کم از کم ایک ہفتہ ٹھہرو۔میں نے دل میں کہا: "اندھا کیا چاہے، دو آنکھیں"۔میں
نے اس کی یہ دعوت بڑے شوق سے قبول کر لی۔وہاں اس سے مذہبی گفتگو ہوتی رہی۔ایک دن اس نے کہا
کہ میں آج رات اپنے علاقہ کے بھکشووں کو دعوت دیتا ہوں۔میری بیوی لنڈن یو نیورسٹی کی پی، ایچ ڈی
ہے۔اکنامکس میں اس نے ڈاکٹریٹ کیا ہوا ہے۔بہترین انگریزی بولتی ہے۔جو کچھ تم کہو گے، وہ اس کا
ترجمہ کر دے گی۔ان سے آج رات مناظرہ ہو جائے۔میں نے کہا: ٹھیک ہے۔چنانچہ ساری رات ہمارا
مناظرہ ہوا۔صبح نماز کا وقت ہو گیا تو نماز پڑھنے کے بعد میں نے کہا: اب سونے کی کیا ضرورت ہے، سیر
کرنے نکل جاتا ہوں؟ سیر کرنے نکلا تو کچھ دیر کے بعد میں نے محسوس کیا ، قدموں کی چاپ قریب آتی ہے،
پھر پیچھے رہ جاتی ہے۔مشکوک رنگ کے قدم تھے۔میں کافی دور نکل گیا۔مجھے وہاں کے لوگوں نے کہا تھا:
یہاں قتل بھی ہو جاتے ہیں، احتیاط کرنی چاہئے۔اس لئے میں ذہنی طور پر تیار تھا۔کنکھیوں سے دیکھتا رہا۔یہاں تک کہ ایک موڑ کے بعد ایک آدمی جو ننگے پاؤں تھا، تیزی سے چل کر آگے آیا۔میں نے مڑ کا دیکھا تو
اس میں دشمنی کا بالکل کوئی شائبہ نہیں تھا۔مجھے اس نے بتایا کہ میں اس مناظرہ میں تھا، جو رات ہوتا رہا ہے۔میں نے رات ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ جو یہ مذہب ہے، میرا بھی وہی مذہب ہے۔لیکن میں علاقہ سے ڈرتا ہوں،
اس لئے میں آپ کو صرف بتانے آیا ہوں۔میں ڈرتا تھا کہ آپ سے ملتے وقت کوئی مجھے دیکھ نہ لے، اس لئے
موقع کی تلاش کر رہا تھا۔آج کے بعد آپ مجھے مسلمان سمجھیں۔پھر تھوڑی سی باتیں تربیتی رنگ میں کیں۔میں نے کہا: اللہ کے نزدیک تمہارا اسلام قبول ہو جائے گا۔انشاء اللہ تعالی۔میں بتانا یہ چاہتا ہوں کہ بدھسٹ میں بھی تبلیغ ہوسکتی ہے۔یہ محض وہم ہے، جو تبلیغ کی راہ میں
حائل ہے یا بعض لوگوں کا احساس کمتری تبلیغ کے رستہ میں حائل ہے کہ یہ قوم تبدیل نہیں ہو سکتی۔اگر صحیح تبلیغ
ہو تو لوگ دیکھتے دیکھتے بدل جاتے ہیں۔اسلام کی قوت بڑی زبردست قوت ہے، اس لئے بدھسٹ کی
طرف توجہ کرنی چاہئے۔ہمارے مبلغ جواب سیلون (سری لنکا) جائیں گے، ان کو میں تاکید کرتا ہوں کہ جامعہ احمدیہ میں بدھ
امت کے متعلق جو لٹریچر ہے یا کچھ پرانے مضامین بدھ مت پر ریویو وغیرہ میں لکھے ہوئے ہیں، ان کو پڑھیں
اور وہاں جانے سے دو، تین مہینے پہلے سنگالیز سیکھنی شروع کردیں۔اس کے لئے ان کو Tapes اور کتابیں
وغیرہ منگوا کر دی جائیں۔اور بدھوں کے لئے جو مضامین تیار کریں، اس کو بے شک اردو میں تیار کریں۔اور
192
ارشادات فرموده 123 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وہاں سیلون بھیج کر جانے سے پہلے سنگالیز میں بکثرت Tapes تیار کروالیں۔مختلف مسائل پر سوال اٹھا ئیں، پر اٹھا
ان کے جواب دیں۔مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب مدد کریں، ان
کو بھی وہاں رہنے کا تجربہ ہے اور حکیم صاحب
آپ بھی ان کی مدد کریں۔آپ کے نزدیک بدھوں کے ساتھ جس قسم کی تبلیغی گفتگو ہونی چاہیے، وہ ان کو
بتائیں۔پس ہمارا مبلغ یہاں سے پوری تیاری کر کے جائے اور بدھوں کی طرف زیادہ توجہ کرے۔پچھلے سے پچھلے سال جلسہ سالانہ پر وہاں سے جو لوگ آئے تھے، وہ مجھے ملنے آئے تو انہوں نے
وعدہ کیا تھا کہ وہ بدھوں میں تبلیغ کریں گے۔وہاں بعض ایسے دوست ہیں، خاص طور پر نگمبو کے کچھ نوجوان
ہیں، جو بدھوں میں تبلیغ کا بڑا شوق رکھتے ہیں۔ان میں بہت اخلاص پایا جاتا ہے۔ایک دوست نے پوچھا: یہ سیلون جانے کا کب کا واقعہ ہے؟ حضور نے فرمایا:۔” یہ 1965ء کی جنگ سے پہلے کی بات ہے۔جب ہندوستان اور پاکستان کی جنگ ہوئی تھی
اس سے ایک ماہ پہلے کی بات ہے۔کی کی
اور
مطبوعه روزنامه الفضل 11 جون 1983ء)
193