جماعتیں احمدیہ کہ ذریعے تمام دنیا کے ادیان اسلام میں داخل ہو جائیں گے ۔ ارشاد فرمودہ 26 اکتوبر 1982ء برموقع مجلس عرفان
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
ارشاد فرمودہ 26اکتوبر 1982ء
جماعت احمدیہ کے ذریعے تمام دنیا کے ادیان اسلام میں داخل ہو جائیں گے
ارشاد فرموده 26 اکتوبر 1982ء برموقع مجلس عرفان
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ایک شعر
میں کبھی آدم کبھی موسی کبھی یعقوب ہوں
نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار
کی تشریح بیان کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے آپ کو ابراہیم اس لئے قرار دیا ہے کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے بارہ میں پیشگوئی تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کی نسل کو اتنا بڑھائے گا کہ ریت کے ذروں اور
آسمان کے ستاروں کی طرح وہ بھی گئی نہیں جاسکے گی۔اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
نسل سے مراد اسلام ہے۔خدا نے آپ کے ابراہیمی ہونے کی تفسیر آپ کو خود سمجھادی، جب فرمایا کہ میں
روس میں اپنی جماعت کو ریت کے ذروں کی طرح پھیلا ہواد یکھتا ہوں۔(تذکرۃ صفحہ 813)
سیہ وہی الفاظ ہیں، جو بائبل میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد کے متعلق پائے جاتے ہیں۔ان معنوں میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابراہیم ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام نے جب بھی کسی نبی کا نام لے کر یہ دعویٰ فرمایا کہ میں فلاں بھی ہوں اور فلاں بھی ہوں۔آپ نے
اپنے آپ کو کرشن بھی کہا۔تو ان تمام دعاوی کے متعلق تفصیلی تمثیلات ڈھونڈ نا ہمارا کام نہیں ، نہ ہی یہ
مراد ہے۔اس کا اصل جواب ایک ہی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ
المرسلات : 12)
یعنی جب تمام رسول دوبارہ اٹھا کر مبعوث ہو جائیں گے۔اس سے کیا مراد ہے؟ اصل میں اس
کا حل اس عظیم الشان اور بے مثل کشف میں ہے، جس کو اسراء کہا جاتا ہے۔اسراء میں اللہ تعالیٰ نے
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء کی امامت کراتے ہوئے دکھایا۔(تفسیر ابن جرید جلد نمبر 15 صفحه 6)
195
ارشاد فرموده 26 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اس کشف کا ظاہری طور پر پورا ہونا ، اس طرح بھی مقدر تھا۔آپ کو ایک ایسا غلام عطا ہو، جو
تمام انبیاء کا مظہر ہو کر آپ کی غلامی کا اقرار کرے۔اور واقعہ گویا تمام انبیاء اس کے وجود میں حضرت
مصطفی محمد صلی اللہ علیہ وعلی وآلہ وسلم کی غلامی کا اقرار کریں۔بلکہ اس کی غلامی پر فخر کریں۔ایک طرف وہ مسیح
ہے، جسے عیسائیوں نے خدا کا بیٹا قرار دیا۔اور یہاں وہ مسیح ہے ، جو کہتا ہے کہ میں تو حضرت محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی جوتیوں کا غلام ہوں۔میرا سارا فخر اسی میں ہے کہ میں نے جو کچھ پایا، حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے قدموں سے پایا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ سارے دعاوی اس معنی میں ہیں کہ جتنے بھی
انبیاء پہلے مبعوث ہوئے ، ان کی یا ان کے بارے میں کسی نہ کسی رنگ میں آئندہ آنے کی ، جو پیشگوئیاں ملتی
تھیں ، وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس غلام کی شکل میں پوری ہو چکی ہیں۔خواہ کرشن نے آنا ہو یا بدھ
نے آنا ہو۔یا زرتشت نے آنا ہو یا کسی اور نے آنا ہو۔یہ وجود الگ الگ نہیں آئیں گے۔بلکہ ایک وجود
نے ظاہر ہونا تھا۔اور حضرت نے فرمایا کہ یہ ساری پیشگوئیاں میری ذات میں پوری ہو چکی ہیں۔یہ تو ہے دعوئی ، اب سوال یہ ہے کہ اس دعوے کا ثبوت کیا ہوگا ؟ جب تک ہم کوئی معین ثبوت پیش
نہ کریں، خالی دعوے سے تو بات نہیں بنے گی۔یہ بھی تو کہا جاسکتا ہے کہ فلاں عیسی کا غلام ہے اور ساری دنیا
کے انبیاء کا مظہر ہے۔لہذا اس سے ثابت ہو گیا کہ عیسی افضل ہیں۔پس ایک احمدی کو معقول بات کرنی
چاہئے۔اپنی بات کو صرف دعوے تک محدود نہیں رکھنا چاہیے۔اس دعوے کا ثبوت یہ ہوگا کہ جماعت احمد یہ
کے ذریعے تمام دنیا کے ادیان اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔تمام دنیا کے انبیاء کے پیرو کار مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی غلامی میں داخل ہو کر یہ ثابت کریں گے کہ ہاں واقعہ یہی ہمارا وہ امام تھا، جس نے آنا
تھا۔اور وہ امام رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی غلامی میں پیدا ہوا ہے۔پس اس کا اصل مثبوت اسلام کا ادیان باطلہ پر وہ غلبہ ہے، جو احمدیت کے ذریعہ مقدر ہے۔اور
جس کے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔جب تک آپ ثبوت کی طرف قدم نہ اٹھائیں ، آپ کو دعوؤں کا
کوئی حق نہیں۔جو احمدی محنت اور قربانی کے ذریعے اس دعوے کا ثبوت مہیا کرنے کی کوشش نہیں کرتا ، اسے
خالی دعوے کرنے اور نعرے لگانے کا بھی حق نہیں رہتا۔تو ان پیشگوئیوں کی اصل تعبیر اس وقت ظاہر ہوگی ، جب ساری دنیا میں ہر مذہب کی اکثریت حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی غلامی کا دم بھر کے اقرار کرلے گی کہ ہمارے انبیاء آپ کے غلام تھے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 13 جون 1983ء)
196