بیوت الحمد سکیم کا اعلان ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اکتوبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
بیوت المحمد سکیم کا اعلان
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 129اکتوبر 1982ء
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اکتوبر 1982ء۔۔۔۔اس مضمون پر غور کرتے ہوئے میری توجہ مسجد بشارت سپین کی طرف منتقل ہو گئی اور میں
نے سوچا کہ ساری دنیا میں جماعت احمد یہ اللہ کی حمد کے ترانے گا رہی ہے اور سب دنیا پر یہ حقیقت واضح کر
رہی ہے کہ مسجد بشارت کی تعمیر کی جو تاریخ ساز سعادت ہمیں نصیب ہوئی، بی محض ہمارے رب کی رحمانیت
اور رحیمیت کے طفیل ہے۔اسی نے ہمیں اس مہم کا آغاز کرنے کی توفیق بخشی اور اس نے تکمیل کے مراحل
تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائی۔یعنی جو کچھ بھی ہم نے کیا محض اس کی رحمانیت اور رحیمیت کے
جلووں کے تابع کیا۔ہمارے دل بھی اس ولولہ کو اور رحمن اور رحیم خدا کے احسانات کو بڑی شدت سے
محسوس کر رہے ہیں اور اس کے احسانات کا تصور دل میں محبت کے طوفان اٹھا رہا ہے۔اور ہر احمدی کا دل
پہلے سے بڑھ کر رحمن ورحیم خدا کی محبت کا جوش محسوس کرتا ہے۔میں نے سوچا کہ حمد کی یہ دو شرطیں تو ہم نے پوری کر دیں۔تیسری شرط کس طرح پوری کریں؟ یعنی
اعمال میں اس حمد کو کس طرح جاری کریں؟ اس سلسلہ میں بہت سے مضامین میرے ذہن میں روشن ہوئے
کہ یہ یہ طریق ہیں، اس حمد کو جاری کرنے کے۔خدا کے اور گھر بنانا، ان کی آبادی کے سامان پیدا کرنا ، اس
کے لیے جد و جہد کرنا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بہت سے مضامین مجھ پر روشن فرمائے ، جن کے نتیجہ میں یورپ
میں بھی بعض اقدامات کئے گئے اور یہاں آکر بھی ان اقدامات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک ایسا مضمون بھی سمجھایا ، جس کا میں اب یہاں اعلان کرنا چاہتا
ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ اللہ کے گھر بنانے کے شکرانہ کے طور پر خدا کے غریب بندوں کے گھروں کی طرف بھی
توجہ کرنی چاہئے۔اس طرح یہ حد کی عملی شکل ہوگی ، جوہم اختیار کریں گے۔اور اپنے اعمال سے گواہی دیں گے
کہ ہاں واقعہ ہم اللہ کی اس رضا پر بہت راضی ہیں کہ اس نے ہمیں اپنا گھر بنانے کی توفیق بخشی۔پس ہم اس
کے غریب بندوں کے گھروں کی تعمیر کی طرف توجہ کر کے اس کے اس عظیم احسان
کا عملی اظہار کریں گے۔اس شکل میں جب میں نے غور کیا تو میرے دل میں یہ تحریک پیدا ہوئی کہ سب سے پہلے اس
مقصد کے لئے میں خود نمونہ کچھ پیش کروں۔غریبوں کے گھر بنانے کے لئے ایک فنڈ قائم کیا جائے۔ایک
197

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 اکتوبر 1982 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
کمیٹی ہو، جو اس بات پر غور کرتی رہے کہ کن غرباء کو کس حد تک ہم نے امداد دینی ہے؟ یہ تو ایک ظاہر بات
ہے کہ جماعت احمدیہ پر اتنے مالی بوجھ ہیں اور حمد کے اظہار کے اتنے بکثرت اور مختلف ذرائع ہمارے
سامنے کھلے ہیں کہ ہم کسی ایک ذریعہ پر اپنی ساری قوتیں خرچ نہیں کر سکتے۔ہمارے پاس جو کچھ ہے، وہ
محدود ہے۔ہر چند تمنا میں بے قرار ہیں اور بے انتہاء ہیں۔رستے تو بے شمار کھلے ہیں ، حمد کے عملی شکرانے
کے اظہار کے لئے لیکن تو فیق سر دست بہت محدود ہے۔اس لئے ہر کام کی طرف حصہ رسدی توجہ ہی کر
سکیں گے۔اللہ تعالیٰ کے شکرانے کا یہ ایک ایسا عملی پہلو تھا، جو آج تک خالی پڑا تھا۔اس کی طرف بھی توجہ
ضروری تھی کہ خدا کے گھر بنائیں تو خدا کے غریب بندوں کے گھر بھی بنائیں تا کہ خالق کے حقوق کے ساتھ
ساتھ اس کی مخلوق کے حقوق بھی ادا ہوں“۔ہمارا فرض ہے کہ ان کے لئے کچھ نہ کچھ کریں۔جتنی توفیق ہے۔تھوڑی سہی ، تھوڑی
کریں۔لیکن اللہ تعالی کی حد کا عملی صورت میں ایک یہ اظہار بھی کریں کہ ہم اس کے بندوں کے گھروں کی
طرف کچھ توجہ دے رہے ہیں۔ویسے تو یہ اتنی بڑی ضرورت ہے کہ دنیا کی بڑی بڑی حکومتیں بھی اس کو پورا
نہیں کر سکتیں۔مگر مجھے اللہ کے فضل سے توقع ہے کہ چونکہ جماعت احمد یہ اس زمانہ میں وہ واحد جماعت ہو
گی، جو محض رضاء باری تعالیٰ کی خاطر یہ کام شروع کرے گی۔اس لئے اللہ اس میں برکت دے گا اور
کروڑوں روپوں کے مقابل پر ہمارے چند روپوں میں زیادہ برکت پڑ جائے گی۔اور اس کے نتیجہ میں
جماعت کے غرباء کا ایمان بھی ترقی کرے گا اور اللہ کے فضل بھی ان پر نازل ہوں گے۔یہ کن شکلوں میں
ظاہر ہوتا ہے؟ میں اس سکیم کا آج اعلان کرنا چاہتا ہوں۔سب سے پہلے تو میں اپنی طرف سے دس ہزار روپیہ کی ایک حقیری رقم اس مد میں پیش کرتا ہوں اور
ساتھ ہی صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے دولاکھ روپے اس مد میں پیش کرتا ہوں۔انجمن کی جو بچت ہوتی ہے، اس
کا اکثر استعمال تعمیرات پر ہوتا ہے۔تو ان تعمیرات کے لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں جو تمہیں عطا فرمائی ہیں، اس کے
شکرانے کا بھی یہ ایک اظہار ہو گا کہ اس میں سے دولاکھ روپے غرباء کی عمارات کے لئے ان کی مدد کے لئے
وقف ہوگا۔اور انشاء اللہ تعالی سال بہ سال اس کی جو شکلیں بنیں گی ، وہ ہمارے سامنے آتی چلی جائیں گی۔تحریک جدید اور وقف جدید اور خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کے مالی حالات اس
وقت میرے سامنے نہیں ہیں۔لیکن ان کو بھی میں تحریک کرتا ہوں کہ یہ انجمنیں اور تنظیمیں اپنی توفیق کے
مطابق کچھ نہ کچھ ضرور اس پر میں وقف کریں۔مطبوعہ روزنامہ الفضل 27 نومبر 1982ء)
198

آج 10 میں سے 10 باقی