ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کرنے کا بوجھ کوئی معمولی بوجھ تو نہیں ۔ ارشاد فرمودہ 4 نومبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از ارشادات فرمودہ 04 نومبر 1982ء
ساری
دنیا میں تبلیغ اسلام کرنے کا بوجھ، کوئی معمولی بوجھ تو نہیں
ارشاد فرمودہ 04 نومبر 1982ء
غیر از جماعت احباب سے ملاقات کے آخر پر حضور نے جماعت احمدیہ کی عالمگیر تبلیغی مساعی کا
ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔رو۔۔۔۔بهاری دنیا میں تبلیغ اسلام کرنے کا بوجھ، کوئی معمولی بوجھ تو نہیں۔صرف سپین میں ایک
مسجد بنوانا کافی نہیں۔صرف سپین کے علاقے میں تبلیغ کرنے کے لیے اگر ساری جماعت بھی اپنی طاقتیں
خرچ کرے، تب بھی وہ ملک ہم سے زیادہ ہے۔اور ایک پین کیا ، ساری دنیا میں ہمارے مشن ہیں اور تبلیغ
کا کام ہورہا ہے۔اس کے لیے بے شمار اخراجات کی ضرورت ہے، آدمیوں کی ضرورت ہے اور خدمت
کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ہمیں تو اس کام میں دلچسپی ہے۔اس کام کے لیے ہمیں آپ لوگوں کی
ضرورت ہے۔ہمیں اپنی ذات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ہمارے پاس تو جو کچھ ہوتا ہے، وہ ہم خدا کی راہ میں
پیش کر ہی دیتے ہیں۔یہ کوئی پیری مریدی تو نہیں ہے کہ جتنے آدمی بڑھ جائیں اور پیسے دیں۔ہمیں تو دین
کے لیے قربانی کرنے والے چاہئیں۔جن کو کسی فرد واحد پر نہیں بلکہ خدا کے دین پر خرچ کر کے زندگی کا مزا
آنا شروع ہو جائے۔وہ ایک بڑے مقصد کے لیے زندہ رہیں۔لوگوں سے ماریں بھی کھائیں اور پھر بھی
اپنے آپ کو خدا کی خاطر پیش کریں۔اور آپ کو یہ دلچسپی ہونی چاہیے کہ جس ماحول میں آپ بیٹھے ہیں، اس سے اپنے آپ کو
بچائیں۔کیونکہ وہ دن بدن اسلام سے دور جا رہا ہے۔آدمی ایک ایسی کشتی میں سوار ہو جو منجدھار کی طرف
جارہی ہو اور سمجھے کہ مجھے کچھ نہیں ہوگا، یہ بالکل غلط بات ہے۔سارا معاشرہ گر رہا ہے۔اگر آپ اپنے گرد
پیش معاشرے پر نگاہ دوڑائیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ دن بدن گمراہی کی طرف جا رہا ہے۔حکومتوں کی تمام تر اصلاحی کوششوں کے باوجود، جیسا کہ خود صدر محترم نے اپنے ایک اخباری انٹرویو میں
بیان کیا تھا، رشوت بڑھ رہی ہے، بددیانتی بڑھ رہی ہے، ظلم بڑھ رہا ہے ، سفا کی بڑھ رہی ہے۔اور اس کے
ساتھ یہ کہ اپنے مقاصد سے بے علمی ہے۔یعنی پتہ ہی نہیں کہ ہم کون ہیں اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ہمارا
201

اقتباس از ارشادات فرمودہ 04 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
منصب اور مقام کیا ہے؟ گویا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔تو ایک یہ کشتی ہے، جس پر ہر ایک قوم سوار ہے اور نہیں
جانتی کہ بالآخر یہ سفر اسے کہاں لے جائے گا؟ لیکن باہوش آدمی دوٹوک فیصلہ کر سکتا ہے۔اور ایک ہم لوگ ہیں، جنہیں خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ساری دنیا میں اسلام کی اشاعت کی توفیق
ا
دے رہا ہے۔ہم میں ایسے بھی ہیں، جود نیوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگیاں خدمت اسلام کے
لیے وقف کر دیتے ہیں اور مزے کی زندگی گزار رہے ہیں۔خدا کی خاطر آپ سے ماریں بھی کھاتے ہیں
اور گالیاں بھی سنتے ہیں اور پھر بھی خوش رہتے ہیں کہ ہم یہ سب ایک اعلیٰ مقصد کے لیے کر رہے ہیں۔اس
لیے جب ہم ساری دنیا میں انقلاب برپا کرتے ہیں اور آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے والے
پیدا کرتے ہیں تو پھر معاند مولویوں کی آوازوں سے ہمیں کیا تکلیف ہو سکتی ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ احمدی کا فر
ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن ہیں۔اور دنیا گواہی دیتی ہے کہ ہم انہیں کی وجہ سے تو اسلام سیکھ
رہے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے لگ گئے ہیں۔تو یہ عمل کی زندگی ہے، یہ نظر آنی چاہیے۔جھوٹا تو ایسے لوگ پیدا نہیں کر سکتا۔عجیب بات ہے کہ جو بچے ہوں، ان کو تو یہ تو فیق نہ ملے۔جو جھوٹے
ہوں ، وہ دنیا میں اسلام کی عظیم الشان خدمتیں کر رہے ہیں۔یہ تو بہت بڑا تضاد ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 12 دسمبر 1982ء)
202

آج 10 میں سے 10 باقی