جو لطف وقف کی زندگی میں ہے وہ کسی اور میں نہیں ۔ خطاب فرمودہ 5 نومبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء
جو لطف وقف کی زندگی میں ہے، وہ کسی اور میں نہیں
خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ مرکزیہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بہت ہی احسان ہے اور اس کی حمد کے گیت گانے چاہئیں کہ وہ جماعت احمدیہ کو
مسلسل نیکی کے ہر میدان میں پہلے سے آگے ہی آگے بڑھاتا چلا جارہا ہے۔ہمارا ہر اجتماع خدا تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ پہلے سے زیادہ با برکت اور زیادہ پر رونق ہوتا ہے۔اور ہر اجتماع پر خدا تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ شامل ہونے والے نئی امنگیں اور نئے ولوے لے کر واپس جاتے ہیں۔اور ان کا آنے والا سال پچھلے
سال سے ہر پہلو سے بہتر ہوتا چلا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کا یہ ایک ایسا زندہ نشان ہے، جسے
دنیا کی کوئی مخالفت کبھی بھی جماعت احمدیہ سے چھین نہیں سکی۔اور کبھی بھی دنیا کی کوئی مخالفت اللہ کی اس
اور
نصرت کے نشان کو جماعت احمدیہ سے چھین نہیں سکے گی۔ہم انشاء اللہ تعالیٰ اس کے فضل اور اسی کے رحم
کے ساتھ اسی کی رحمت اور نصرت اور برکتوں کے سایہ تلے آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔اعداد و شمار کے لحاظ سے بعض پہلوؤں سے اگر چہ تعداد میں معمولی سی کمی نظر آتی ہے لیکن جیسا کہ میں
نے بیان کیا ہے، مجموعی لحاظ سے خدا کے فضل سے تعداد میں یعنی آج پہلے دن شامل ہونے والوں کی تعداد میں
نمایاں اضافہ ہوا ہے۔مجالس کی تعداد کی شرکت کا جہاں تک تعلق ہے، گزشتہ سال سے یہ شرکت کم ہے۔یعنی
732 کے مقابل پر آج جس وقت رجسٹریشن بند کی گئی، اس وقت تک 671 مجالس شریک ہوئی تھیں۔اور
اراکین کی شرکت کے لحاظ سے بھی بہت معمولی یعنی 31 کی کمی ہے۔لیکن اس کے مقابل پر زائرین جو رجسٹرڈ
نہیں ہوئے اور اس تعداد میں شامل نہیں۔ان کی تعداد گزشتہ سال سے تقریبا 996 زیادہ ہے۔ایک پہلو سے
جو معمولی سی کمی واقع ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دوسرے پہلو سے اسے کو پورا فرما دیا ہے اور تعداد
بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور ہمارے دل اس کی رضا پر بہت راضی ہیں۔الحمد للہ علی ذالک
جہاں تک سائیکل سوار ان کا تعلق ہے، خدا تعالیٰ کے فضل سے اس دفعہ انصار نے نئی منزلیں
طے کی ہیں۔اس میں بہت سی ایسی مجالس شامل ہوئی ہیں، جو اس سے پہلے کبھی شامل نہیں ہوئی تھیں۔مثلاً
213

خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جھنگ، سیالکوٹ، راولپنڈی، ملتان اور اوکاڑہ کی مجالس پہلے کبھی سائیکل سوار بھیجنے کی توفیق نہیں پاتی
اب اللہ کے فضل سے انہوں نے بھی انصار سائیکل سوار وفود یہاں بھجوائے ہیں۔علاوہ ازیں اللہ
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کچھ اور منزلیں بھی اس لحاظ سے طے ہوئی ہیں کہ پہلے جو انصار سائیکلوں پر آیا
کرتے تھے، ان کی اوسط عمر بالعموم چھوٹی ہوتی تھی۔یعنی خدام کی عمر سے نکل کر جب وہ انصار اللہ میں داخل
ہوتے تھے تو قریب کے زمانہ میں وہ اپنے آپ کو اس قابل سمجھتے تھے کہ سائیکل پر سفر کر سکیں۔گزشتہ سال
خدا تعالیٰ کے فضل سے کچھ دوست نسبتا زیادہ عمر کے بھی سائیکلوں پر تشریف لائے تھے۔لیکن اس سال ان
کوششوں میں بہت نمایاں اضافہ ہوا، جو انصار کی جواں ہمتی کا اس لحاظ سے ایک نشان ہے کہ سائیکل
سواران میں ایک اسی (80) سالہ بزرگ بھی شامل ہیں۔یہ بزرگ مکرم چوہدری عطا اللہ صاحب ہیں، جو
خدا اتعالیٰ کے فضل سے توفیق پاتے ہوئے بڑی جواں ہمتی کے ساتھ چک نمبر 117 چھور ضلع شیخو پورہ سے
سائیکل پر ربوہ پہنچے ہیں۔یہ تو نسبتا نزدیک کا فاصلہ ہے۔انصار کے ایک جواں ہمت رکن مکرم علی محمد
صاحب، جن کی عمر 75 سال ہے، تھر پارکر سندھ سے 700 میل کا سفر کے یہاں پہنچے ہیں۔ان کے ساتھ
ایک نو مسلم نوجوان ہیں، جن کے والدین ابھی تک ہندو ہیں۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا، انہوں نے اللہ تعالیٰ کے
فضل سے قبول اسلام کی توفیق پائی ہے۔اس سال خدام الاحمدیہ کے اجتماع پر بھی سائیکل پر آئے تھے۔ان
کو ایسا لطف آیا کہ اب انصار اللہ کے اجتماع پر بھی ساتھ چل پڑے اور اس بزرگ دوست علی محمد صاحب
کے ساتھ ساتھی بن کر پھر تشریف لائے ہیں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، احمدی بوڑھے دن بدن جوان ہوتے جارہے ہیں۔انصار اللہ کے
لئے یہ خوشی کی بات ہے اور خدام الاحمدیہ کے لئے ایک لحاظ سے لمحہ فکریہ۔بوڑھوں اور جوانواں کا ایک
مقابلہ ہے، جس میں پہلے تو میں انصار کے ساتھ ہوا کرتا تھا۔یعنی چھ مہینے پہلے تک یہی کیفیت تھی کیونکہ میں
بھی با قاعده مجلس انصاراللہ کا ایک رکن تھا۔اگر چہ خدام بھی ہمارے اپنے بھائی اور بچے ہیں لیکن مقابلہ کی
اسلامی روح کے پیش نظر میری دلی کوشش بھی پہنی ہوتی تھی اور دعا بھی ہوتی تھی کہ انصار آگے بڑھیں۔لیکن اب تو دونوں میں سانجھا ہو گیا ہوں۔اس لئے یہ بہت مشکل ہے کہ ایک کے لئے دوسرے سے زیادہ
دعا کروں۔اب تو یہ حال ہے کہ دونوں میں سے جو جیتے گا، اسی کی خوشی ہوگی۔آپ کو اپنے اپنے دائرہ میں
یہ رشک کا مقابلہ جاری رکھنا چاہئے اور اپنے اپنے دائرہ میں پہلے سے بڑھ کر دعائیں کرنی چاہئیں۔کر
انصار کی پوری کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اپنے اوپر سے بڑھاپے کا داغ مٹائیں اور جوانوں کو جواں ہمتی سے
006
214

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء
چیلنج کریں۔اور جوانوں کی بھی پوری کوشش ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو جو صحت اور توانائی زیادہ بخشی
ہے، وہ اس کی لاج رکھیں اور بوڑھوں کو آگے نہ نکلنے دیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔ہماری اجتماعی زندگی کے بعض پہلو ایسے ہیں، جن میں انصار کو بہر حال خدام پر فوقیت حاصل
ہے۔وہ عمر کے لحاظ سے جماعت کے ایسے طبقہ میں شامل ہیں، جن کو عموماً عبادت کی زیادہ توفیق ملاتی ہے،
دعاؤں کی زیادہ تو فیق ملتی ہے۔بعض انصار تو ایسے بھی ہیں، جو لیٹے رہتے ہیں، کچھ بھی نہیں کر سکتے۔مگران
کی دعاؤں میں اتنی قوت اور اتنی شوکت ہوتی ہے کہ وہ لیٹے لیٹے ہزاروں چلنے پھرنے والوں سے آگے نکل
جاتے ہیں۔ایسے ہی انصار بزرگوں میں سے حضرت مولوی محمد دین صاحب ایک ہیں، جن کی عمر اس وقت
سو (100) سال سے کچھ تجاوز کر چکی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم اور نہایت مخلص خدام
میں سے ہیں۔چار پائی پر پڑے ہوئے ہیں، بولنے کی بھی پوری طاقت نہیں۔لیکن جب میں سپین سے
واپس آکر ان سے ملنے گیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ تمام عرصہ وہ دعائیں کرتے رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے
فضل سے مسجد بشارت سپین کی افتتاحی تقریبات کو کامیاب کرے۔نیز فرمایا کہ میرے دل میں یہ حسرت
رہی کہ کاش میں بھی شامل ہو سکتا۔میں نے کہا: آپ کی جگہ خدا تعالیٰ کے فرشتے شامل ہو رہے تھے۔آپ
کی یہ دعائیں قبول ہونے کے منظر ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں۔اس لئے آپ سے زیادہ اور کون
اس تقریب میں شامل تھا۔پس انصار اللہ میں ایسے بھی بزرگ ہیں، جو بہت بوڑھے ہیں، بستر پر پڑے
ہوئے ہلنے جلنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے۔دوسرے لوگ سہارا دیتے ہیں تو حرکت کرتے ہیں۔لیکن ان
کے دل زندہ اور ہمتیں جوان ہیں، ان کی دعاؤں میں اتنی طاقت ہے کہ وہ عرش کے پائے ہلا دیتی ہیں،
غرض اس لحاظ سے انصار اللہ کا یہ کام ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور دعاؤں کی برکت سے بہت تیزی کے
ساتھ آگے بڑھیں۔بڑھاپے کی کمزوریاں ان کے کام میں جو کی پیدا کر دیتی ہیں، اس کی کمی کو دعاؤں کی
برکت سے وہ پورا کر سکتے ہیں بلکہ پورا کرنے سے بھی زیادہ اپنے دامن کو برکتوں سے بھر سکتے ہیں۔میں نے آج خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے سال نو کے آغاز کا اعلان کیا تھا اور تحریک جدید کے مالی
قربانی کرنے کے پہلو کو خصوصیت کے ساتھ جماعت کے سامنے رکھا تھا۔لیکن تحریک جدید کے نظام میں اور بھی
بہت سے پہلو ہیں، جو مالی قربانی کے ساتھ پہلو بہ پہلو چلنے چاہئیں۔ان میں سے ایک وقف زندگی ہے۔وقف زندگی سے متعلق میں آج انصار اللہ کو تحریک کرنا چاہتا ہوں، وہ خصوصیت کے ساتھ وقف کی
طرف توجہ کریں۔اس وقت سلسلہ کو خدمت کرنے والوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔خدمت کے کام پھیل
215

خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہے ہیں اور اس کے ساتھ ہر شعبہ میں کارکنوں کی کمی محسوس ہورہی ہے۔جو کام اس وقت ہاتھ میں ہیں، ان
کو پورا کرنے کے لئے بھی مزید انسانی قوت کی ضرورت ہے۔لیکن جو کام ابھی تشنہ پڑے ہوئے ہیں، بعض
ابھی توجہ طلب ہیں ، ان کے لئے اور بھی زیادہ کثرت کے ساتھ انصار چاہیں۔سورۃ صف کی ان آیات میں
جو آپ کے سامنے ابھی تلاوت کی گئی تھیں، یعنی من انصاری الی اللہ ، اس میں خدا کی طرف لے جانے والے
انصار، خدا کی خاطر اپنے نام پیش کرنے والے انصار مراد ہیں۔اس میں شک نہیں کہ انصار کے لفظ میں
صرف وہی لوگ شامل نہیں، جن کی عمر چالیس (40) سال سے زیادہ ہے۔من انصاری الی اللہ کے اس
اعلان میں بوڑھے بھی شامل ہیں اور بچے بھی۔جوان بھی شامل ہیں اور عورتیں بھی۔غرض زندگی کے ہر طبقہ
سے تعلق رکھنے والے اور عمر کے ہر دور سے تعلق رکھنے والے اس میں شامل ہیں۔لیکن انصار کو خصوصیت کے
ساتھ میں اس وجہ سے مخاطب ہوں کہ ہماری بعض ضرورتیں فوری طور پر انصار پوری کر سکتے ہیں۔ہمارے بہت سے ایسے انصار ہیں، جو ریٹائر منٹ کی عمر کو پہنچنے والے ہیں۔بہت سے ایسے بھی
ہیں، جو ریٹائر منٹ کو پہنچ چکے ہیں۔ان میں سے کئی ایسے بھی ہوں گے، جن کو ذریعہ معاش کی کچھ اور
صورتیں حاصل ہو گئی ہوں۔روزی کمانے کے کچھ نئے رستے میسر آگئے ہوں۔لیکن کچھ ایسے بھی ہوں گے
اور غالباً زیادہ تعداد ایسے دوستوں کی ہوتی ہے، جن کو ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی کام نہیں ملتا۔پس جن کو کام
نہیں ملتا، ان کی اس سے زیادہ خوش نصیبی اور کیا ہو سکتی ہے کہ وہ اپنی بقیہ عمر خدا کے دین کے خدمت کے
لئے رضا کارانہ طور پر وقت کر دیں؟ ( یہ وقف، خصوصی وقف ہے۔اس لئے یہ رضا کارانہ طور پر ہو گا۔اس
میں سلسلہ ان کو مالی لحاظ سے کچھ بھی نہیں دے گا۔اگر وہ گھر بیٹے گزارہ کر لیتے ہیں تو مرکز میں آکر بھی
گزارہ کر سکتے ہیں۔ہاں اگر کوئی مجبور ہو، گھر سے جدا ہو کر وہ علیحدہ خوراک وغیرہ کے انتظام کی سکت نہ پاتا
ہو تو اس کے کھانے اور رہائش وغیرہ کے انتظام کی حد تک رعایت دی جاسکتی ہے۔مگر بہر حال چونکہ کام
بہت بڑھ رہا ہے ، اس لئے خالص رضا کارواقفین کی بھی ضرورت ہے۔)
دوسرے وہ دوست ، جو ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد رزق کے بعض اور رستے پالیتے ہیں،
ان کو نئے نئے ذرائع معاش میسر آ جاتے ہیں۔ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ آپ نے زندگی کا ایک بڑا حصہ
دنیا کمانے میں صرف کیا۔اب یہ چھوٹی سی آزمائش آپ
کو در پیش ہے، اب اس قصہ کو ختم کریں۔کیا پتہ خدا
کی طرف کس وقت کسی کو بلاوا آ جائے؟ اگر چہ عمر کا ایک بڑا حصہ آپ نے مقامی طور پر خدمت کرنے میں
گزارا۔لیکن با قاعدہ واقف کے طور پر نہیں۔سلسلہ کے کاموں میں پیش پیش رہ کر خدمت کی توفیق ملی۔216

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء
اس سے انکار نہیں لیکن جو لطف ساری زندگی پیش کر دینے میں ہے، وہ لطف اس قسم کی خدمتوں میں میسر
نہیں آسکتا۔یہ لطف بھی کیا لطف ہے کہ انسان اپنے ہاتھ سے اپنی رضا کی گردن پر چھری رکھ دے۔اور وہ
پھر اپنا ہاتھ اٹھالے اور سلسلہ سے کہے کہ اب جس کے ہاتھ میں چاہو، چھری پکڑا دو۔ہم اف نہیں کریں
گے۔پس اگر انسان اپنے دل میں کوئی امنگ نہ رہنے دے، کوئی تمنا نہ رہنے دے، وہ یہ فیصلہ کر لے کہ دنیا
کی زندگی کے جو مزے لوٹنے تھے، وہ لوٹ چکا ہوں، اب سب کچھ خدا کے لئے ہے۔اس ارادہ، اس
اخلاص اور اس نیت کے ساتھ زندگی پیش کرنے کا ایک الگ لطف ہے۔اس لئے ایسے انصار ، جن کو دنیا
کے ذرائع معاش میسر ہوں، وہ اگر اپنے دل میں یہ ہمت پاتے ہوں، اگر ان کے حالات اجازت دیتے
ہوں۔تھوڑے ہی گزارہ کرنے کی توفیق پالیتے ہوں تو ان کو میں یہی کہوں گا کہ یہ بہت بہتر راستہ ہے۔وہ
اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے پیش کریں اور سلسلہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں حصہ
لیں۔کیونکہ جتنے زیادہ واقفین اس وقت میسر آئیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنی ہی تیزی کے ساتھ
اسلام کو چہار دانگ عالم میں فتح نصیب ہوگی۔علاوہ ازیں ایسے واقفین بھی چاہئیں، جو یہ توفیق رکھتے ہوں کہ مرکز سے باہر جا کر بھی خدمت
دین کر سکیں۔یہ بھی اس قسم کا رضا کارانہ وقف ہوگا۔اس تحریک سے پہلے ہی بعض دوستوں نے اپنے نام اس و
سلسلہ میں پیش کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ایک ہوا چلی ہے انگلستان میں بھی ، یورپ کے دوسرے
ممالک میں بھی۔واپس آیا تو کراچی میں بھی اور یہاں آنے کے بعد پنجاب کی مختلف جماعتوں سے بھی
ایسے نام پہنچ چکے ہیں، جنہوں نے اسی ارادہ کا اظہار کیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی خاطر رضا کارانہ طور پر اپنے آپ کو
پیش کرتے ہیں۔چنانچہ بعض دوستوں نے تو یہاں تک اصرار کیا کہ ابھی اسی وقت ہمارا وقف قبول کیا جائے
اور اسی وقت خدمت سپرد کی جائے۔چند دن ہوئے سرگودہا کے ایک دوست تشریف لائے۔کہنے لگے میں
پہلے بھی لکھ چکا ہوں، ابھی تک میرا اوقف قبول نہیں ہوا۔میں نے کہا: ہمیں تو بڑی ضرورت ہے، آپ کو انشاء
اللہ کسی جگہ لگا دیں گے۔انہوں نے کہا: مجھے چین نہیں آئے گا، مجھے ابھی لگا ئیں۔اور کوئی کام نہیں تو مجھے دفتر
پرائیویٹ سیکرٹری میں کلرک لگا دیں۔یہ نہیں تو بے شک مدد گار کا رکن بنادیں۔میں کوئی شکوہ نہیں کروں گا،
کوئی سوال نہیں ہو گا کہ مجھے کس آسامی پر لگایا جا رہا ہے؟ پر ابھی لگا ئیں ورنہ میرے دل کو چین نصیب نہیں ہو
گا۔چنانچہ اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری صاحب پاس کھڑے تھے، میں نے ان سے کہا: کوئی کام ان کے
سپرد کر دیں۔اللہ کے فضل سے انہوں نے اسی وقت کام شروع کر دیا۔217

خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
They also serve, who stand and wait
پس ایسے زندہ دل اور ایسے جواں ہمت انصار کی ضرورت ہے، جو ان نیک ارادوں کے ساتھ
اپنے نام پیش کریں کہ انہیں جہاں بھی جس شکل میں بھی خدمت کے کام پر لگایا جائے گا، وہ اس کو انعام
سمجھیں گے، اللہ کی رحمت تصور کریں گے۔اگر ادنیٰ سے ادنی کام پر بھی لگایا جائے گا، تب بھی وہ خوش
ہوں گے کہ خدا کے نوکر ہیں۔اگر کام نہیں بھی ہوگا، ان کا وقت بظاہر ضائع بھی ہو رہا ہو گا ، تب بھی وہ یہ
سمجھیں گے کہ خدا کی خاطر بیٹھے انتظار کر رہے ہیں۔اس سے بہتر زندگی اور کیا ہو سکتی ہے؟ خدا کی خاطر یہ
بریکاری بھی ہزار ہا کا موں سے بہتر ہوتی ہے۔ملٹن نے اس مضمون کو سمجھا۔اس نے اپنے شعر میں اس کو بیان کیا۔ملٹن وہ شاعر ہے، جو آخری
عمر میں اندھا ہو گیا تھا۔ایک ایسا آدمی جس کی فعال زندگی گزری ہو، تمام عمر کاموں میں صرف ہوئی ہو، وہ
اگر آخری عمر میں اندھا ہو جائے تو اس کے دل کی ایک خاص کیفیت ہوتی ہے۔وہ قدم قدم پر بڑا دکھ محسوس
کرتا ہے۔ملٹن میں نیکی بھی پائی جاتی تھی، وہ خدا کا ایک خاص خوف بھی دل میں رکھتا تھا، اس کی محبت بھی
رکھتا تھا۔چنانچہ اس نے اپنی ایک نظم میں اپنی اس کیفیت کو ظاہر کرتے ہوئے اپنے دل کو اسی طرح تسکین
دی، اس نے کہا :۔کہ اے ملٹن ! تم غم نہ کرو، وہ بھی تو خدمت ہی میں ہوتے ہیں، جو کھڑے ہو کر حکم کا انتظار کر
رہے ہوتے ہیں۔ہم لوگ تو اس سے کہیں زیادہ عارف باللہ ہیں۔وہ تو ایک تصوراتی خدا سے محبت کرتا تھا،
ہم ایک حقیقی خدا کے بندے ہیں۔ہم ایک ایسے خدا کے بندے اور عاشق اور محبت ہیں، جو سب حقیقتوں
سے زیادہ کچی حقیقت ہے۔پس ہمیں اس سے کہیں زیادہ عاجزی اور گریہ وزاری کے ساتھ اپنے نفوس کو خدا
کے حضور پیش کرنا چاہئے۔اور ایسے لوگ کثرت کے ساتھ اپنے نام پیش کریں، جو زندگی کا ایک بڑا حصہ
دنیا میں گزار چکے ہیں، ان کے بچے بڑے ہو گئے ہیں، وہ اپنے آپ کو سنبھالنے لگ گئے ہیں۔کافی ہوگئی
دنیا کی خدمت، اب سلسلہ کو ختم کرنا چاہئے اور اللہ کے حضور حاضر ہو کر یہ عہد کریں کہ جو بھی خدمات ان
کے سپرد کی جائیں گی ، وہ ان کو بجالائیں گے اور ذمہ داریوں کو خوشی خوشی اٹھا ئیں گے۔وہ اپنے آپ کو بڑا
ہی خوش قسمت سمجھیں کہ وہ آخری سانس جو لیں گے، وہ خدا کی خاطر حاضر ہونے والے انصار کے طور پر
سانس لے رہے ہوں گے۔وقف کا ایک دوسرا پہلو یہ ہے کہ نو جوان آگے آئیں۔اس لحاظ سے بھی انصار بہت بڑی خدمت
انجام دے سکتے ہیں۔کیونکہ انصار عمر کے لحاظ سے جماعت کا وہ گروہ ہے، جن کے بچے اللہ تعالی کے فضل
218

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء
سے ان کے ساتھ محبت رکھتے ہیں، ان کے ساتھ خلوص اور عقیدت رکھتے ہیں۔ماں باپ یا گھر کے
بزرگوں کے طور پر ان کا خاص احترام کرتے ہیں۔اس لئے انصار کی طرف سے کہی ہوئی بات ان کے دل
پر خاص اثر کرتی ہے۔اس لئے انصار کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں اور عزیزوں ، خواہ وہ ان کے اپنے بیٹے
ہوں یا بھائی یا بہن کے بیٹے ہوں، ان کو بار بار نصیحت کریں، ان کو یہ باور کرائیں کہ سب سے زیادہ امن کی
زندگی ، وقف کی زندگی ہے۔سب سے زیادہ سکیت اور طمانیت کی زندگی ، وقف کی زندگی ہے۔اللہ تعالیٰ
واقفین کو بھی ضائع نہیں کرتا۔جو واقفین وفا کے ساتھ اپنے عبد پر قائم رہتے ہیں، ان کو خدا کبھی ضائع نہیں
کرتا ، ان کی اولادوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔دنیا بھی پھر ان کے پیچھے چلی آتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس
سے زیادہ طمانیت بخش کوئی زندگی نہیں ، جو خدا کے دین کی خدمت میں صرف ہو رہی ہو۔غرض انصار کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائیں۔دنیا کے لحاظ سے ان کو زیور تعلیم سے
خوب مزین کریں اور پھر ان سے کہیں کہ اب اپنے نام خدمت دین کے لئے پیش کرو۔یہ ایک عمومی تحریک
ہے، جس میں انصار سلسلہ کی بہت بڑی مدد کر سکتے ہیں۔گھر گھر چر چا کر سکتے ہیں اور ایک نئی روچلا سکتے
ہیں۔تاکہ اس کثرت کے ساتھ واقفین پیش ہوں کہ ہمیں ان میں سے چناؤ کرنا پڑے۔یہ خیال نہ ہو کہ
واقفین کم ہیں بلکہ یہ احساس ہو کہ واقفین زیادہ آگئے ہیں، فی الحال ضرورت اتنی نہیں ہے۔جب تک ہم
ان کے لئے جگہ نہ بنالیں، ان کا وقف قبول نہیں کر سکتے۔اس کیفیت اور اس شان کے ساتھ جماعت اس سے پہلے وقف کی تحریک میں کئی بار حصہ لے
چکی ہے۔مجھے یاد ہے، قادیان کے زمانہ میں جبکہ ابھی جماعت کی تعداد بھی بہت تھوڑی تھی ، حضرت مصلح
موعود نے آغاز میں وقف کی تحریک کی تو بڑی کثرت کے ساتھ نام آتے تھے۔ایسی درد بھری درخواستیں
لے کر نوجوان آیا کرتے تھے کہ ان کو پڑھ کر دل پکھل جاتا تھا۔وہ اپنی ہر چیز نذرانہ کے طور پر لے کر حاضر
ہو جاتے تھے۔وہ کہتے تھے: اے خدا کے خلیفہ ! ہم تیرے حضور حاضر ہیں، ہمارا اوقف قبول کر۔ہم کبھی کوئی
شکوہ زبان
پر نہیں لائیں گے۔جو گزارہ دیں گے، ہم اس کو قبول کریں گے۔بعض خطوط میں نے بھی دیکھے
ہیں۔ان کو پڑھتے ہوئے آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے تھے اور دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتے تھے کہ
خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کیسے پیارے عشاق عطا فرمائے ہیں۔پس انشاء اللہ الہی دیوانوں کے ذریعہ سے آج دنیا میں انقلاب برپا ہو گا۔فرزانوں کے ہاتھوں
تو دنیا بہت ویران ہو چکی اور اب بالکل تباہی کے کنارے پر جا کھڑی ہے۔احمدیت کے دیوانوں نے دنیا
ہو پر جا۔219

خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
کو اس تباہی سے بچانا ہے۔پس ہمیں ان دیوانوں کی ضرورت ہے، جو دنیا کی چمک دمک کی پروانہ کریں
بلکہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس کو رد کر دیں، اس کو دھتکار دیں اور کہیں کہ ہم خدا کے بندے
ہیں ، خدا کے حضور حاضر ہوں گے، تیری طرف ہرگز مائل نہیں ہوں گے۔غرض انصار اللہ کو عمر کے لحاظ سے ایک ایسا مقام حاصل ہے کہ اگر وہ اپنے اپنے ماحول میں خدام
کو وقف زندگی کے لئے آمادہ کریں، ان کے دلوں میں غلبہ اسلام کے ولولے پیدا کریں، خدمت دین کی
امنگیں پیدا کریں تو یہ بھی ان کی طرف سے بہت بڑی خدمت کے مترادف ہے۔تیسرے نئی نئی بد رسوم کے خلاف جہاد کا کام ہے، جسے میں خصوصیت کے ساتھ انصار اللہ کے سپرد
کرتا ہوں۔تحریک جدید کے بہت سے مطالبات میں سے ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ دوست اپنی زندگی کو تعیش
سے بچا کر سادگی کی طرف لے آئیں۔دنیا نے آج مختلف زیتوں اور تعیش اور کئی قسم کے لہو ولعب کے سامان
ایجاد کر لئے ہیں۔اگر انسان ان میں مبتلا ہو جائے یا کوئی قوم یا معاشرہ ان میں مبتلا ہو جائے تو پھر ان سے اپنا
دامن چھڑا کر اپنے آپ کو خدمت کے کاموں کی طرف مائل کرنا بہت مشکل کام ہو جاتا ہے۔اس لئے
خدمت اسلام کی جس راہ پر ہم گامزن ہیں، اس کا یہ تقاضا ہے کہ حرام تو حرام بعض حلال چیزیں بھی ہم چھوڑ
دیں تا کہ وہ معاشرہ پیدا کیا جاسکے، جو ہمارے مقاصد کے حصول میں محمد ہو۔ہر ماحول میں ہر قسم کا پھل دار
درخت نہیں لگا کرتا۔بعض جگہ بعض زمینوں میں بعض آب و ہوا میں بعض قسم کے پودے لگتے ہیں اور نشو و نما
پاتے ہیں۔لیکن بعض دوسری قسم کی آب و ہوا میں وہی پودے چند دن بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔پس ایسی قو میں،
جنہوں نے عظیم الشان کام کرنے ہوں، جنہوں نے عظیم الشان خدمات بجالانی ہوں، جنہوں نے اسلام
کے عالمگیر غلبہ کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنی ہوں، ان کے معاشرہ میں لازما سادگی کی آب و ہوا ہونی
چاہئے۔ورنہ عیش کی آب و ہوا میں پلنے والے پودے سادگی کی آب و ہوا میں زندہ نہیں رہ سکتے۔اور سادگی
کی آب و ہوا میں پلنے والے تعیش کی آب و ہوا میں زندہ نہیں رہ سکتے۔پس ہمیں اپنا ایک ماحول پیدا کرنا
پڑے گا، اپنی ایک فضا پیدا کرنی پڑے گی۔جس ملک میں بھی ہم رہیں، اس ملک کی فضا سے اس حد تک
مختلف ہوگی، جس میں مذہبی اقدار زیادہ ہوں گی، اس میں سنجیدگی زیادہ ہوگی ، اس میں سادگی زیادہ ہوگی،
اس میں زندگی کی لذتوں کے رخ مختلف ہوں گے۔لذتیں تو پھر بھی ہم حاصل کرتے رہیں گے۔مگر یہ
لذتیں ، اعلیٰ لذات ہوں گی۔یہ وہ لذتیں ہوں گی، جو قربانی کے نتیجہ میں حاصل ہوتی ہیں، جو خدمت کے ن
میں حاصل ہوتی ہیں ، عظمت کردار کے نتیجے میں حاصل ہوتی ہیں۔اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لذتیں دنیا کی
یل دنیا کی
220

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء
لذتوں سے بہت زیادہ بالا اور بہت زیادہ فائق ہوا کرتی ہیں۔اس لئے کسی بے لذت زندگی کی طرف تو آپ
کو نہیں بلایا جارہا ہے۔زیادہ پاکیزہ، زیادہ باقی رہنے والی اور زیادہ عظیم الشان لذتوں کی طرف بلایا جارہا
ہے۔جو آپ کی زندگی پر ایک دفعہ اگر قبضہ کر گئیں تو پھر آپ چاہیں گے بھی تو ان سے نکل کر باہر نہیں جاسکیں
گے۔نیکیوں میں بھی لذت ہوا کرتی ہے اور بدی کی لذت سے زیادہ ہوا کرتی ہے۔اس لئے اپنے معاشرہ میں پاک تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔مرورے زمانہ سے جو
بدیاں رفتہ رفتہ ہمارے معاشرہ میں داخل ہو گئی ہیں، ان کی بیخ کنی کا کام شروع کریں۔بیاہ شادی پر بعض
بد رسوم ہمارے معاشرہ میں داخل ہو رہی ہیں۔اسی طرح بے پردگی پھیلتی جارہی ہے، اس کے خلاف ایک
جہاد کرنا پڑے گا۔اسی طرح دنیا کی لذتوں کے حصول کے لئے باہمی دور شروع ہو گئی ہے اور ذوق بگڑ رہے
ہیں۔یہ دنیا کا حال ہے، جو میں بیان کر رہا ہوں۔ہماری جماعت اس سے متاثر ہو رہی ہے۔ہماری
جماعت کے لوگ اس قسم کے معاشرہ میں مغلوب ہو جاتے ہیں۔یعنی زیادہ وسیع تعداد کے معاشرہ کے اندر
تھوڑے رہتے ہیں۔لازما ان پر کچھ اثر پڑتا ہے اور رفتہ رفتہ ہمارے کناروں پر بیماری کا اثر ظاہر ہونے لگ
جاتا ہے۔قرآن کریم ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیتا ہے۔فرماتا ہے: اگر تم زندہ رہنا
چاہتے ہو، اگر تم اپنی اقدار کو زندہ رکھنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت
کرو۔یعنی بیماری کو باہر جا کر پکڑو۔اس کو موقع نہ دو کہ وہ اندر داخل ہو جائے۔چنانچہ سرحدوں کی حفاظت
میں غفلت کے نتیجہ میں بعض دفعہ بیماریاں اندر اتر آتی ہیں۔یعنی جلد کی بیماریاں خون میں داخل ہو جاتی
ہیں۔خون کی بیماریاں گلینڈ ز میں چلی جاتی ہیں۔پھر زیادہ Vital یعنی نہایت اہم گلینڈز میں داخل ہو جاتی
ہیں۔یہاں تک کہ جب وہ اور زیادہ زندگی کے اندر ڈوبتی ہیں تو کینسر بن جاتی ہیں۔پس پیشتر اس کے کہ
معاشرہ کی خرابیاں ہمارے اندر مزید نفوذ کریں، ہمیں اپنے دفاع کو کناروں پر مضبوط کرنا چاہئے۔اور اپنی
سوسائٹی کو آج کل کے معاشرہ کی برائیوں سے کلیہ محفوظ کر دینا چاہئے۔اس ضمن میں بھی مجھے انشاء اللہ
تعالیٰ توقع ہے کہ انصار ایک نمایاں کردار ادا کریں گے۔ان کی تلقین اور تعلیم کے ذریعہ خدا کے فضل سے
نمایاں تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔جماعت احمد یہ ایک بہت ہی پیاری اور پاکیزہ جماعت ہے، جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔اس میں کمزوریاں تو داخل ہوتی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔لیکن بنیادی طور پر یہ ہیرے، جواہرات سے
زیادہ قیمتی جماعت ہے۔ان کو معمولی سا اشارہ کر دو، تھوڑ اسا جگا دو تو یہ بڑی تیزی کے ساتھ اپنے اصل مقام
221

خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کی طرف واپس لوٹتے ہیں۔یورپ کے حالیہ دورہ میں مجھے بعض جگہ توجہ دلانے کا موقع ملا، بعض جماعتوں
میں بعض کمزوریاں نظر آئیں، میں نے ان
کو توجہ دلائی تو انہوں نے بڑی تیزی کے ساتھ اس پر رد عمل دکھایا۔حالانکہ مجھے بہت بلند تو قعات تھیں لیکن بعض جگہ میری توقعات سے بھی بہت بڑھ کر رد عمل ظاہر ہوا۔اور ہر
معاملہ میں تعاون کا ایسا حیرت انگیز نمونہ دکھایا کہ میرا سارا وجود حمد سے بھر گیا اور درود سے بھر گیا۔میں نے کہا:
دیکھو! اللہ کی شان ہے، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض ہے، جس کے عظیم غلام کو ایسی روحانی قوت
عطا کی گئی کہ جب وقف زندگی کا مطالبہ کیا جاتا ہے، اس کی طرف منسوب ہونے والے اپنے سارے وجود کو
دین کے لئے پیش کر دیتے ہیں اور کچھ بھی باقی نہیں رکھتے۔ان میں کوئی انانیت باقی نہیں رہتی۔کمزوریاں
ہو جاتی ہیں، غفلتیں بھی ہو جاتی ہیں، وقتی طور پر تو میں بھی سو جایا کرتی ہیں لیکن زندہ قوموں کو ذرا سا جگاؤ تو
بیدار ہو جاتی ہیں۔بعض دفعہ پہلے سے بھی زیادہ مستعدی کے ساتھ کام کرنے لگ جاتی ہیں۔پس یہ اتنا
مشکل کام نہیں ہے، جو انصار کے سپرد کیا جا رہا ہے۔یہ تو لہو گا کر شہیدوں میں داخل ہونے والی بات ہے۔انصار ذراسی بھی محنت کریں گے تو انشاء اللہ بہت ہی شاندار، وسیع ، گہرے اور دیر پا نتائج پیدا ہوں گے۔اللہ
تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں توفیق عطا فرمائے۔خدا تعالی دن بدن جماعت احمدیہ کو اس اعلیٰ مقصد کی طرف
تیزی کے ساتھ لے جانا شروع کرے، جس کا ہمیں انتظار کرتے ہوئے ایک لمبا عرصہ گذر چکا ہے۔اب تو
دل بے قرار ہے، خدا جلد از جلد فتح کا وہ دن کھائے، جب ساری دنیا میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کا جھنڈا بلند ہو رہا ہو اور دوسرے سارے جھنڈے سرنگوں ہو جائیں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 6 جون 1983 ء )
222

آج 10 میں سے 10 باقی