اہل یورپ کا مطالبہ ہم ہی نے پورا کرنا ہے ۔ خطاب فرمودہ 6 نومبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 06 نومبر 1982ء
اہل یورپ کا مطالبہ ہم ہی نے پورا کرنا ہے
خطاب فرمودہ 06 نومبر 1982ء
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی سفر یورپ سے کامیاب مراجعت کی خوشی
میں انصار اللہ مرکز یہ ربوہ کی طرف سے حضور کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر حضور نے درج
ذیل خطاب فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور تسمیہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔مغربی قوموں میں یہ رواج ہے کہ ڈنر یعنی رات کے کھانے کے بعد تقاریر ہوتی ہیں۔مہمان
خاص جس کو مدعو کیا جاتا ہے، وہ After Dinner یعنی کھانے کے بعد تقریر کرتا ہے۔لیکن قرآن کریم
سے اس کے بالکل برعکس رواج کا پتہ چلتا ہے۔حضرت یوسف علیہ السلام نے کھانے سے پہلے تقریر فرمائی
اور ان کے دو ساتھی قیدیوں
کو، جن کو تبلیغ کرنا مقصود تھا، فرمایا کہ جب تک کھانا نہیں لگتا، ہم بیٹھ کر تبلیغی باتیں
کرتے ہیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی لاہور میں کھانے کے انتظار میں
احباب کو مخاطب فرمایا۔آج جب انصار نے مجھ سے پوچھا کہ ہم کھانے کے بعد گفتگو کا پروگرام رکھیں یا کھانے سے
پہلے تو میرے ذہن میں یہی دومثالیں تھیں، جن کے پیش نظر میں نے کہا کہ کھانے سے پہلے رکھ لیں۔یورپ اپنے رواج قائم کرتا ہے اور ہم اپنے رواج قائم کریں گے۔اس لئے اب ہم کھانے سے پہلے چند
منٹ باتیں کرتے ہیں۔کھانے سے پہلے تقریر رکھنے میں کئی حکمتیں ہیں۔ایک تو یہ کہ مقرر کو بھی کھانے کا خیال ہوتا ہے اور سننے والوں کو بھی ہوتا ہے، ضرورت سے زیادہ
لمبی تقریر نہیں ہوسکتی۔دوسرے یہ کہ کسی کو کھانے کے بعد کا خمار نہیں ہوتا اور لوگ پورے ہوش و حواس کے
ساتھ تقریریں سنتے ہیں۔کھانے کے بعد کی تقریروں میں تو سوتے اور جھومتے ہوئے آدمی نظر آ جاتے
ہیں۔کھانے سے پہلے کی تقریر میں اس طرح نظر نہیں آسکتے۔اور بھی بہت سی حکمتیں ہوں گی لیکن یہ دو
میرے ذہن میں آئیں اور میں نے بیان کر دیں ہیں۔223
خطاب فرمودہ 06 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الهی تحریک جلد ششم
سپاسنامے میں جس سفر کا ذکر کیا گیا ہے، اس کا مرکزی نقطہ وہی ہے، جو پہلے بیان کر دیا گیا کہ جو
بھی اس سفر میں میسر آیا محض اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ میسر آیا۔ورنہ حقیقت یہ ہے کہ میں کیا اور
میری بساط کیا۔یہ وہی یورپ ہے، جہاں کبھی خیمہ لے کر کبھی Haver Sack پیچھے کھ کر میں پھرا کرتا تھا
اور انہیں گلیوں سے گزرتا تھا نیکن کسی کو پروا نہیں تھی کہ کون آیا اور کون گزرگیا ؟ تبلیغی گفتگوکا بھی موقع ملتا تھا
تو زیادہ سے زیادہ ایک، دو، تین یا چار کو متوجہ کر سکتا تھا۔یہ وہی وجود ہے، اس میں کوئی فرق نہیں۔لیکن
جب اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکت کے ساتھ مجھے اس سفر کی توفیق
عطا فرمائی تو بالکل کایا پلٹ گئی۔اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی اور ہمت عطا کی۔لوگ سمجھتے تھے کہ میں تھک گیا
ہوں گا لیکن مجھے تو پتہ ہی نہیں لگتا تھا کہ تھکاوٹ کیا چیز ہے؟ حالانکہ بعض دفعہ ایسا پروگرام ہوتا تھا کہ بظاہر
تھک جانا چاہیے۔لیکن اس میں کوئی تکلف نہیں تھا۔اللہ تعالیٰ نے خود بخود ایک طبعی طاقت پیدا فرما دی تھی،
جس کے نتیجہ میں تھکاوٹ کا کوئی احساس نہیں رہتا تھا اور ساتھ ساتھ ایسی روحانی غذا ملتی تھی ، جو در حقیقت
ایک توانائی پیدا کر رہی تھی۔جو مستغنی کر رہی تھی ، ہر دوسرے آرام سے۔مثلاً جب ہم جماعت احمدیہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جلد جلد ہونے والی پاک تبدیلیاں
دیکھتے تھے، پہلے بھی وہ ایک پاک جماعت ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔اس کے باوجود روحانی ترقی کے
میدان میں تو کوئی آخری منزل نہیں ہے۔ایک منزل کے بعد دوسری، دوسری کے بعد تیسری، یہ ایک
لامتناہی سلسلہ ہے ) جب احمدی احباب کو نئی منزلیں طے کرتے دیکھتے تھے تو دل اللہ تعالیٰ کے شکر کے
ساتھ بھر جاتا تھا۔بارہا ایسے نظارے دیکھے ہیں کہ ایسے نوجوان، جو پہلے نمازوں میں ست تھے ، (جیسا کہ
بعد میں انہوں نے خود ذ کر کیا کہ ہم تو پانچ وقت نمازیں بھی نہیں پڑھا کرتے تھے ) تہجد میں حاضر ہونے
لگے، بڑے درد اور کرب کے ساتھ دعائیں کرنے لگے اور دعاؤں کے لئے کہنے لگے۔اور ان کی دعاؤں
کی درخواست یہ نہیں ہوتی تھی کہ ہمیں دنیا ملے۔دعا کی درخواست یہ ہوتی تھی کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
سب کچھ دین احمد کے لئے فدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ وہ روحانی غذا ہے، جس کا کوئی مقابلہ نہیں
ہے۔یہ جسم کے انگ انگ کو سہلاتی تھی تسکین پہنچاتی تھی ، اور نئی طاقت اور توانائی سے بھر دیتی تھی۔پھر غیروں کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے فضلوں کے نظارے دکھائے۔بسا اوقات ایسا ہوا
کہ پریس کانفرنس میں بڑی معاندانہ نظروں سے دیکھا گیا۔بعض اوقات تو وہ اس طرح Cross Examine
کرتے تھے کہ منہ سے تو نہیں کہتے تھے کہ تم جھوٹ بول رہے ہو مگر سمجھتے یہی تھے کہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ان
224
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 06 نومبر 1982ء
کی گفتگو سے ایسا معلوم ہوتا تھا۔تعداد کے اوپر Criticism کرتے۔ہر بات، جو ہم بیان کرتے تھے، اس کو
بڑی تنقیدی نظر سے دیکھتے تھے لیکن رفتہ رفتہ رنگ بدل جاتا، دیکھتے دیکھتے ان کی طبیعتیں نرم پڑ جاتی تھیں اور
ملائم ہو جاتی تھیں، آنکھوں میں ادب آجا تا تھا اور محبت پیدا ہو جاتی تھی۔دوخر ہے جو بار ہا استعمال کئے گئے ، دونوں نے ہی ہمیشہ الٹا اثر دکھایا، ان کے نقطہ نگاہ سے۔ایک تو همینی صاحب کو ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا تھا۔جب وہ دیکھتے تھے کہ اسلام کی رو سے ان کے
پاس کوئی جواب نہیں ہے اور اثر پیدا ہو رہا ہے تو باقاعدہ ایک مجادلے یا مناظرے کی شکل بن جاتی تھی،
پریس کا نفرنس تو محض نام تھا۔پھر وہ ثمینی صاحب تک پہنچ جاتے تھے۔اس کا اللہ تعالیٰ نے جو جواب دینے
کی توفیق عطا فرمائی ، وہ میں انشاء اللہ کل ذکر کروں گا۔محض اس غرض سے کہ تا آپ کو معلوم ہو کہ بعض باتوں
کا جواب کس طرح دینا چاہیے؟ کیونکہ وہ جواب میں نے موثر دیکھا۔اور یورپ کے ہر ملک میں، ہر مجلس
میں مؤثر دیکھا۔ایک بھی ایسی جگہ نہیں، جہاں اس جواب کو سننے کے بعد بے اطمینانی کا اظہار ہوا ہو۔بلکہ
ہمیشہ شرمندگی میں سر جھکتے دیکھے ہیں۔دوسرے عورت کے مقام کے متعلق پوچھا جاتا۔اور یہ سوال ہمیشہ عورتوں کی طرف سے ہوتا تھا۔عورتیں پریس کی نمائندہ بہت کثرت سے ہوتی ہیں۔اور یہ اللہ تعالیٰ کی شان تھی کہ پریس کی مجلس کے
دوران جوابات کے بعد وہ نمائندگان بلند آواز سے اقرار کرنے لگتی تھیں کہ ہاں یہ ٹھیک ہے کہ اسلام عورت
کو زیادہ بلند مقام دیتا ہے۔اور پریس کی طرف سے اتنا کھلم کھلا اقرار حیرت میں ڈال دیتا تھا۔پریس کانفرنسیں ہی نہیں ہوئیں بلکہ بہت سی ایسی مجالس بھی منعقد ہوئیں، جن میں معززین کو بلایا
جاتا تھا، بے تکلفی سے باتیں ہوتی تھیں اور میں محسوس کرتا تھا کہ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ایک پاک
تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔اور یورپ میں ایک خاص ہوا چلی ہے، جو دلیل کو سننے کے لئے ان کو آمادہ کر رہی
ہے اور ان کے اندر خطرات کے احساس کو بیدار کر رہی ہے۔اسی لئے طبیعت میں بڑی فکر پیدا ہوتی تھی کہ
ہماری کوششیں اس کے مقابل پر کچھ بھی نہیں ہیں۔ہمیں لازماً ان کوششوں کو تیز کرنا پڑے گا ، لازماً واقفین
کی تعداد بڑھانی پڑے گی۔اور بکثرت اپنے بوڑھوں ، بچوں ، جوانوں اور عورتوں کو اس میدان میں جھونکنا
پڑے گا۔کیونکہ جب مطالبے بڑھ جائیں تو ان کو بہر حال پورا کرنا پڑے گا۔اور ہمیں پورا کرنا پڑے گا۔ہمارے سوا ہے ہی کوئی نہیں۔ہمیں چنا ہے اللہ تعالیٰ نے ان مطالبوں کو پورا کرنے کے لئے۔اس احساس
کے ساتھ پھر اللہ تعالیٰ توفیق عطافرماتا تھا۔کئی قسم کی سکیمیں ذہن میں داخل فرماتا تھا، ان کو بیان کرنے کی
توفیق بخشا تھا اور ان کو قبول کرنے کے لئے جماعت میں ایک رو چلا دیتا تھا۔225
خطاب فرمودہ 06 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس یہ چند باتیں ہیں، جو میں یہاں مختصراً عرض کر سکتا ہوں۔جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا ،
آپ کی بھوک آپ کو یاد کر رہی ہوگی اور مجھے اگر چہ بھوک تو نہیں ہے۔لیکن یہ یاد ہے کہ کھانا بہر حال کھانا
ہے۔باقی باتیں انشاء اللہ کل سہی۔میں آپ کا بہت ممنون ہوں، آپ نے بڑی محبت کے ساتھ اور بڑے
پیار کے ساتھ سلوک فرمایا۔اب بھی اور اس سے پہلے بھی، جب تک انصار سے وابستہ رہا ہوں، بہت ہی
غیر معمولی تعاون فرمایا ہے۔حالانکہ میری کوئی حیثیت نہیں تھی، میری کوئی بساط نہیں تھی۔میں یہاں تھا ہی
نہیں، جب آپ نے مجھے صدر چنا تھا۔اس وجہ سے میں اپنے آپ کو بڑا اوپر محسوس کرتا تھا۔عمر کے لحاظ
سے اگر چہ بوڑھا تو تھا لیکن اپنے آپ کو بوڑھا ماننے کے لئے تیار نہیں تھا۔اس لئے بھی اوپر الگتا تھا کہ
بوڑھا بھی بنوں بلکہ بوڑھوں کا صدر بن کے بیٹھ جاؤں۔اور دوسرے اس لئے کہ مجھے سے پہلے جیسا کہ
آپ
کو علم ہے، میرے بڑے بھائی مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب بہت لمبا عرصہ تک انصار کی
صدارت فرماتے رہے ہیں اور مجھے کسی مجلس عاملہ میں بھی شامل ہونے کا موقع نہیں۔پہلے میں خدام
الاحمدیہ کے کاموں میں مصروف رہا، پھر دوسرے کاموں میں مصروف رہا۔اس لئے بالکل تجر بہ نہیں تھا کہ
اس مجلس کے کیا آداب ہیں؟ اس کو کس طرح چلاتا ہے؟ اس وجہ سے پریشانی تھی۔مگر حقیقت یہ ہے کہ نام تو
لگ جاتے ہیں، جس کے ذمہ کام لگایا جاتا ہے۔ورنہ جماعت کے کام اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے۔اور ساری
جماعت ایک وجود کے طور پر ہے، جو تمام پاک کوششوں میں شامل ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کارکنوں کو جزائے خیر عطا فرمائے ، جنہوں نے کسی نہ کسی حیثیت سے محض اللہ
تعاون فرمایا اور یہ مجلس پہلے سے آگے بڑھتی رہی۔ایک دور کا سوال نہیں ہے، ہر دور میں یہ مجلس آگے بڑھے
گی۔میں آپ
کو یہ بتا دیتا ہوں کہ آگے بڑھنا آپ کے مقدر میں لکھا ہوا ہے۔ہر اگلے دور میں محسوس ہوگا کہ
یہ مجلس پچھلے دور سے آگے بڑھ گئی۔لیکن نہ پچھلوں کا قصور ہوگا، نہ انگلوں کی خوبی۔حقیقت یہ ہے کہ جس قوم
کے مقدر میں آگے ہی آگے جانا ہے، اس نے آگے بڑھنا ہے، اس کے لئے بھی ٹھہرنے کا وقت نہیں آئے
گا۔نہ آپ کے لئے آسکتا ہے، نہ انشاء اللہ تعالیٰ آئے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہمارے اعمال
اس راہ میں حائل نہ ہو جائیں۔کیونکہ جہاں تک تقدیر الہی کا تعلق ہے، وہ یہی ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 08 جون 1983ء)
226