اسلام کے ہزاروں لاکھوں بیٹے منتظر ہیں کہ احمدی عورتیں ان کو غیرت دلائیں ۔ خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک البی تحریک
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء
اسلام کے ہزاروں لاکھوں بیٹے منتظر ہیں کہ احمدی عورتیں ان کو غیرت دلائیں
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء
سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے سفر یورپ سے کامیاب مراجعت کی خوشی
میں لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ربوہ کی طرف سے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا، اس موقع پر حضور نے
درج ذیل خطاب فرمایا:۔وو
تشہد وتعوذ اور تسمیہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔سب سے پہلے تو میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ تقریب منعقد کر
کے مہمان نوازی کا ثبوت دیا۔اس موقع پر اعزاز بخشا بھی کہا جاتا ہے لیکن وہ ایک رسمی فقرہ ہے۔اس لیے
یہاں تک پہنچ کر میں رک گیا اور میں نے سوچا کہ حقیقت کیا ہے؟ حقیقت میں یہ ایک مہمان نوازی کا ہی
اظہار ہے یا خلوص و محبت کا اظہار ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزاء عطا فرمائے۔اس وقت جو نظم پڑھی گئی ہے، اس نے دل پر کچھ عجیب کیفیت طاری کر دی ہے۔اس نے کچھ
یادوں کو تازہ کیا اور کچھ سفر کے ان واقعات کی طرف ذہن منتقل کر دیا، جو خواب کی طرح گزرے ہوئے
معلوم ہوتے ہیں۔پھر سپاسنامہ میں بھی ، جن باتوں کا ذکر ہوا، اس سے وہ یادیں اور تازہ ہوگئی۔حقیقت یہ ہے کہ سارا سفر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی بے اختیاری کی حالت میں گزرا ہے، جس
میں بندہ کا کوئی دخل نہیں ہوا کرتا۔ایک خواب کی سی کیفیت تھی، ایک رو میں بہتے ہم چلے جارہے تھے۔اللہ
تعالیٰ اپنے فضلوں سے دلوں کو اسلام کی طرف مائل بھی کر رہا تھا اور ان میں پاک تبدیلیاں بھی پیدا کر رہا تھا۔اور غیروں کا رجحان بھی بڑی تیزی سے اسلام کی طرف بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔مخالف پریس والے بھی
دیکھتے دیکھتے تبدیل ہوتے معلوم ہوتے تھے۔بعد میں پریس نے جس طرح coverage دیا ہے، اس کے
بعض حصوں سے تو یوں معلوم ہوتا تھا، جیسے کوئی مخلص احمد ی ہے، جو کوشش کر کے مضمون لکھ رہا ہے کہ جماعت کا
نیک اور اچھا اثر قائم ہو۔یہ ساری چیزیں وہ ہیں، جن پر بندہ کا کوئی اختیار نہیں۔بہت ہی بابرکت تھا، مسجد
بشارت سپین کی بنا ڈالنے کا یہ اقدام اور بہت ہی بابرکت ہیں، اس کے باقی رہنے والے اثرات۔245
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اس ذکر میں مجھے حضرت مصلح موعود کا وہ خطبہ یاد آ جاتا ہے، جو آپ نے بڑے درد کے ساتھ
قادیان میں ایک موقع پر دیا تھا۔آپ نے اس بادشاہ کا ذکر کیا، جس نے آخری مرتبہ (جب الحمر المکمل ہوا تو
تکمیل کے معا بعد ) الحمرا کی چابیاں اپنے ہاتھ سے ایک عیسائی بادشاہ کو پکڑائیں اور اپنے چند ساتھیوں کو
لے کر سر زمین پین سے ہمیشہ کے لیے جدا ہونے کے لیے روانہ ہوا۔وہاں ایک پہاڑی ہے، جہاں سے
اگر مڑ کر دیکھا جائے تو الحمرا کا سارا علاقہ بلکہ اندلس کا بہت بڑا علاقہ دکھائی دیتا ہے۔جب اس کا گھوڑا اس
پہاڑی پر پہنچا، اس نے مڑ کر نظر ڈالی تو اس کی آنکھوں سے بے اختیار آنسووں جاری ہو گئے۔تب اس کی
ماں نے اس سے کہا کہ اے میرے بیٹے! یہ آنسوؤں کا وقت نہیں تھا۔یہ خون بہانے کا وقت تھا۔تمہیں شرم
آنی چاہیے کہ اب رخصت ہوتے ہوئے عورتوں کی طرح ٹسوے بہار ہے ہو۔جس چیز کی تم مردوں کی
طرح حفاظت نہیں کر سکے، اب عورتوں کی طرح اس پر روتے ہو۔وہ ایک عورت تھی، جس نے اسلامی
عورت کی یاد کو اس ایک اظہار درد سے پین کی سرزمین میں ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا، اس پہاڑی کو سپنیش
زبان میں ” elul time sespare del moro " کہتے ہیں۔یعنی مسلمان بادشاہ کی آخری آہ
اور وہ آج تک اسی نام سے یاد کی جاتی ہے۔وہ آہ سنی نہیں گئی۔ایک مدت تک خاموش آہ میں تبدیل رہی۔قادیان میں ایک کان نے اس آہ کو سنا اور وہ مصلح موعود کا کان تھا۔ایک دل نے اس آہ کو بڑی شدت سے
محسوس کیا اور وہ مصلح موعود کا دل تھا۔چنانچہ آپ کے خطبہ میں اس قدر بے قراری تھی ، اس قدر درد تھا، اس
قدر سسک تھی ، اس قدر تکلیف تھی کہ سننے والوں کی آنکھوں سے آنسورواں ہو گئے۔حضور نے کہا، ہم ضرور
واپس جائیں گے اور اندلس کی سرزمین کو پھر فتح کریں گے۔لیکن یہ فتح دلیل اور محبت کی فتح ہوگی۔پھر ہم
کبھی اس سرزمین سے نہیں جائیں گے، جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں سے بزور شمشیر چھین لی
وو
کا
گئی۔اب وہ زمین ہم محبت سے فتح کریں گے اور یہ فتح انشاءاللہ دائی ہوگی۔پس جب میں مسجد بشارت سپین کے افتتاح کے لیے گیا تو میرے کانوں میں بھی وہی الفاظ گونج
رہے تھے۔اور جب پریس کے ایک نمائندہ نے مجھ سے سوال کیا کہ ایک فقرہ میں آپ ہمیں یہ بتائیں کہ
آپ یہاں کیا کرنے آئے ہیں؟ تو مصلح موعود کا وہی فقرہ تھا، جو میں نے اس کے سامنے دہرایا۔میں نے
کہا، وہ سرزمین، جو ہمیں بہت پیاری ہے لیکن تم نے تلوار کے زور سے ایک دفعہ چھین لی ، اب ہم محبت کی
طاقت سے اسے دوبارہ جیتنے کے لیے آگئے ہیں۔یہ فقرہ اس
کو اتنا پیارا لگا کہ اس نے اپنے اخبار میں اس
فقرہ کو شہ سرخی کے ساتھ بڑا نمایاں کر کے شائع کیا۔اور اس کی گونج یورپ کے کئی دوسرے ملکوں میں بھی جا
246
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء
پہنچی۔چنانچہ سوئٹزر لینڈ کے ایک کثیر الاشاعت اخبار اور دوسرے اخباروں نے بھی اس فقرہ کو پکڑا اور آگے
چلاتے گئے۔پس یہ حقیقت ہے کہ ہمارے پاس اس وقت محبت ، بجز اور انکساری کے ہتھیاروں کے سوا اور
کوئی ہتھیار نہیں۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بظاہر یہ نرم اور بے زور نظر آنے والے ہتھیار دنیا کے سب
ہتھیاروں سے زیادہ طاقتور ثابت ہوا کرتے ہیں اور ان کی فتح دائمی ہوا کرتی ہے۔۔۔قرآن
کریم میں عباد الرحمان کی جو تصویر کھینچی گئی ہے، اس کا آغاز ہی اس بات سے کیا گیا ہے کہ
عباد الرحمان زمین پر نرمی اور انکساری سے چلتے ہیں۔بظاہر ان میں کوئی طاقت نظر نہیں آتی۔تکبر نام کو نہیں
ہوتا۔سر جھکا کر چلتے ہیں۔جب کوئی جاہل ان سے جاہلانہ خطاب کرتا ہے تو جواب میں ان کے منہ سے
سلام کے سوا اور کچھ نہیں نکلتا۔لیکن دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور قوم وہی ہوتی ہے، جو عباد الرحمان کہلانے
کی مستحق ہو جائے۔پس پین کی سرزمین کو اگر ہم نے دوبارہ جیتنا ہے تو ہمیں عباد الرحمان بننا پڑے گا۔یہی
وہ طاقت ہے، جس کے ساتھ ہم نے سپین ہی کو نہیں بلکہ ساری دنیا کو فتح کر کے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنا پڑے گا۔میں نے یہ واقعہ، جو حضرت مصلح موعود سے سنا تھا اور بعد میں تاریخ میں پڑھنے کا موقعہ ملا، اس
لیے بیان کیا کہ وہ ایک عورت ، جس نے اپنے بیٹے کو غیرت دلانے کی کوشش کی تھی ، اس بیٹے کو تو غیرت
نہیں آئی۔لیکن اسلام کے ہزاروں لاکھوں بیٹے منتظر ہیں کہ احمدی عورتیں ان کو غیرت دلائیں اور وہ غیرت
حقیقتا جوش میں آکر طاقت کا ایک سمندر بن جائے۔وہ جوش ایسی طاقت میں تبدیل ہو جائے ، جو اندلس کی
ساری سرزمین پر چھا جائے۔اور اس کا مقابلہ کرنا سر زمین اندلس کے لیے ممکن نہ ہو۔یہ کوئی خواب نہیں
ہے۔یہ قصے نہیں ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ اسی جذبہ کے ذریعہ سے ہم نے دوبارہ سپین کو فتح کرنا ہے۔اور اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے مجھے جو بھی منصوبہ سمجھایا تھا، اس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ماؤں
نے جو کردار ادا کرنا ہے، بہنوں اور بیٹیوں نے جو کر دار ادا کرنا ہے، وہ آپ کا کام ہے کہ اس کو سمجھیں اور
پوری قوت اور عزم کہ ساتھ اس کو جاری کریں۔منصوبہ یہ ہے کہ سپین میں مبلغین پر اکتفا نہ کیا جائے۔بلکہ اطراف عالم سے احباب چھٹیوں
کے ایام سپین میں گزاریں اور تبلیغی مہم میں حصہ لیں۔کیونکہ صرف ایک یا دو مبلغ حقیقتا نا کافی ہیں۔اگران
کے اوپر بناء کر کے ہم یہ سمجھیں کہ ہم نے اندلس کی سرزمین کو فتح کرنے کی بنیادیں رکھ دی ہیں تو یہ ایک
دیوانے کا خواب ہے۔اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔پین کے وسیع علاقے میں عیسائیت کا گہرا
247
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اثر ہے۔جہاں عیسائیت کا اثر نہیں، وہاں اشتراکیت نے مضبوطی سے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔ایسی صورت
میں یہ تصور کر لینا کہ ایک، دو، تین تو کیا تین سو مبلغ بھی کافی ہو سکتے ہیں محض ایک بچگانہ خیال ہے۔اس
سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔جبکہ وسائل کا یہ حال ہو کہ ہمارے پاس ساری دنیا میں تین سو مبلغ
نہیں۔اس طرح وہاں ایک مسجد بنادینا اور یہ خیال کر لینا کہ ہم نے چین کو دوبارہ فتح کر لیا ہے۔یہ بھی ایک
رومانوی تصور کہلا سکتا ہے، حقیقت سے اس کا بھی کوئی تعلق نہیں۔مسجدیں تو وہاں آج تک ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔بنانے والوں نے وہاں اتنی مسجدیں
بنائیں کہ بعد میں گرجوں میں تبدیل کرنے والے آج تک تبدیل کرتے رہے، پھر بھی مساجد باقی رہ
گئیں۔گویا سات سو سال تک مسجدوں کو گر جا گھروں میں تبدیل کرنے والے اپنا زور لگاتے رہے اور ہر
سال کچھ مسجدمیں گرجا گھروں میں تبدیل ہوتی رہیں۔لیکن پھر بھی آج ہزاروں مسجدیں باقی ہیں، جو
نمازیوں کو بلا رہی ہیں۔ان مسجدوں کے ہوتے ہوئے بھی پین کی سرزمین سے اسلام کا نام مٹ گیا۔اس
لیے مسجد میں اپنی ذات میں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں، جب تک ان مسجدوں کو زندہ کرنے والے موجود نہ
ہوں۔اور مسجد میں عباد الرحمان سے زندہ ہوا کرتی ہیں، خدا کی راہ میں آنسو بہانے والوں سے زندہ ہوا
کرتی ہیں، ان پیشانیوں سے زندہ ہوتی ہیں، جو خدا کے حضور سجدہ ریز ہوتی ہیں، مسجد میں ان دلوں سے
زندہ ہوتی ہیں، جو خدا کے حضور خشیت سے پارہ پارہ ہور ہے ہوتے ہیں۔پس عبادالرحمان پیدا کرنے
پڑیں گے۔اور پہین میں غلبہ اسلام کی مہم تیار کرنی ہوگی۔اس غرض سے خصوصاً یورپ میں، میں نے یہ تحریک کی تھی کہ لوگ اپنے شوق سے ہر سال
چھٹیاں گزار نے باہر جاتے ہیں۔اور سپین میں بھی بڑی کثرت سے لوگ جاتے ہیں۔کیوں نہ وہ خالصہ
اس نیت سے وہاں جائیں کہ انہوں نے چین کی سرزمین کو اسلام کے لیے فتح کرنا ہے۔لیکن اس کے لیے
ضروری ہے کہ تیاری کریں، زبان سیکھنا شروع کریں، بچوں کہ دلوں میں ولولے پیدا کریں۔بڑے بھی
جائیں ، چھوٹے بھی جائیں۔مرد بھی جائیں عورتیں بھی جائیں۔لوگوں سے تعلقات قائم کریں۔اور پھر
جن دوستوں کو اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے ، وہ بحیثیت احمدی مسلمان اپنی خدمات مسجد بشارت سپین میں
واقع مشن کے سپرد کر دیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یورپ کی جماعتوں نے بڑی گرمجوشی سے اس سکیم پر
لبیک کہا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس پر عمل شروع ہو جائے گا۔پاکستان سے
بھی بعض احباب نے اپنے نام پیش کیے ہیں کہ وہ اپنی چھٹیاں انشا اللہ تعالیٰ اپنے خرچ پر چین میں جا کر
248
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء
گزاریں گے۔اس سے مجھے خیال آیا کہ یہاں بھی خدا تعالیٰ نے جن دوستوں کو توفیق عطا فرمائی ہے، ان
تک بھی اس تحریک کے فیض کو عام کر دینا چاہیے۔اس وقت میرے سامنے احمدی خواتین بیٹھی ہیں، ان سے بھی میں کہتا ہوں کہ ایسی احمدی
خواتین، جن کے خاوند یا بیٹے یا بھائی توفیق رکھتے ہوں، ان کو تیار کریں، ان کے دلوں میں ولولے پیدا
کریں۔اگر وہ تیار ہو جائیں تو وہ خود بھی ساتھ جائیں۔کیونکہ سپین میں صرف مرد کافی نہیں ہوں گے۔وہاں کا معاشرہ، ایک ایسا معاشرہ ہے، جہاں عورت مرد کے پہلو بہ پہلو چلتی ہے۔اگر آپ بیک وقت
مردوں کے ساتھ عورتوں کے دل بھی نہ جیتیں تو ایک غیر متوازن سوسائٹی قائم ہو جاتی ہے، جس کے بعد میں
بڑے نقصانات پہنچتے ہیں۔چنانچہ وہ غیر متوازن سوسائٹی، جس میں مرد زیادہ احمدی ہو رہے ہوں اور
عورتیں پیچھے رہ رہی ہوں، اس کے بعض دفعہ اتنے بداثرات ظاہر ہوتے ہیں کہ اگلی نسلیں ہاتھ سے نکل
جاتی ہیں۔چنانچہ میرے ذہن میں ایسی مثالیں ہیں، انگلستان میں بھی اور دیگر ممالک میں بھی، جہاں
مردوں کو تبلیغ کی گئی اور عورتیں محروم رہیں۔اس کے نتیجہ میں ہماری ساری عمر کی کمائی انگلی نسل کی صورت میں
ہمارے ہاتھ سے نکل گئی۔ان کے والد بھی بڑی حسرت سے دیکھتے رہے لیکن ان کی کوئی پیش نہیں گئی۔اس
لیے ضرورت ہے کہ عورتیں بھی اس تحریک میں بھر پور حصہ لیں۔عورتیں عورتوں میں تبلیغ کریں، ان کے
ساتھ تعلقات بڑھائیں، اپنے نیک اثرات ان پر مرتب کریں۔پس میں چاہتا ہوں کہ پوری کی پوری قوم
ایک نئے ولولے کے ساتھ اس نیک کام میں مصروف ہو جائے۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔اس تحریک کا دوسرا پہلودعا سے تعلق رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے دعا میں بڑی طاقت رکھی ہے۔دعا
میں غیر معمولی تبدیلی کا مادہ پایا جاتا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود نے ہمارے سامنے دعا کا فلسفہ بیان
کرتے ہوئے فرمایا کہ اصل مسب الاسباب بھی دعا ہی ہے۔انسان بظاہر یہ سمجھتا ہے کہ اسباب کی دنیا
الگ ہے اور دعا کی دنیا الگ ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود نے حکمت کا یہ نکتہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ
اسباب کی توفیق بھی میسر نہیں آتی، جب تک دعا کی توفیق میسر نہ آئے۔چنانچہ سورۃ فاتحہ ہی سے استنباط
کرتے ہوئے آپ نے ہماری توجہ
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
کی دعا کی طرف مبذول کروائی۔آپ نے فرمایا، ایاک نعبد (اے خدا! ہم تیری عبادت
کرتے ہیں۔) کی دعا مکمل نہیں ہوتی ، جب تک ایاک نستعین کی پکار اس کے ساتھ شامل نہ ہو جائے۔249
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کہ مدد بھی ہم تجھ سے مانگتے ہیں۔دراصل ایاک نعبد کا دعوی ایک بہت بڑا دعوی ہے۔جب ہم کہتے
ہیں کہ اے خدا! ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں، تیری ہی عبادت کریں گے، تیرے سوا کسی کی عبادت
نہیں کریں گے تو یہ اتنا بڑا دعوی ہے کہ گویا انسان کی ساری زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے۔یہ اتنا بڑا دعوی ہے
کہ اس سے ایک عارف باللہ کے دل پر خوف طاری ہو جاتا ہے۔وہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ اتنی بڑی ذمہ داری
ہے، میں اس کو کیسے نباہوں گا؟ میں چھوٹے چھوٹے جو وعدے کر لیتا ہوں ، ان
کو تو نباہ نہیں سکتا، اپنے رب
سے، اپنے خالق سے اتنا بڑا عہد کہ میں تیرا غلام بن رہا ہوں، کس طرح پورا کروں گا ؟ کیونکہ عبد کا مطلب
صرف نماز پڑھنے والا یعنی عبادت کرنے والا نہیں۔عبد کا مطلب ہے کہ انسان اپنے سارے وجود کو خدا
کے حضور پیش کرے۔پس ایاک نعبد کا یہ معنی ہے کہ انسان یہ دعا کرے کہ اے میرے رب ! آج میں
نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں کلیۂ تیرا ہو گیا۔میرا اپنا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔نہ میرا جسم باقی رہا، نہ میری جان۔نہ میرادل باقی رہا، نہ میرا دماغ۔میری سب دولتیں تیرے حضور پیش ہیں۔میرے مکان ، میرے کپڑے
ہر چیز تیری ہوگئی۔میرے بچے ، میرے بھائی ، میرے بیٹے غرض جو کچھ بھی تھا، میں نے تیرے حضور پیش کر
دیا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں یہ توجہ دلاتے ہیں کہ جب انسان یہ دعوی کرتا ہے تو
اس کے دل پر ایک لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔ہر سوچنے والا انسان اس خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ میرے
بس میں تو کچھ بھی نہیں ہے۔یہاں تک کہ اگر خدا اسے توفیق نہ دے تو اس میں عزم کرنے کی بھی طاقت
پیدا بھی نہیں ہوتی۔اس لیے وہ دعا کرتا ہے، اے خدا! اگر تو تو فیق عطا فرمائے تو میری عبادت قائم رہے
گی۔اگر تیری طرف سے توفیق نصیب نہیں ہوگی تو میں اپنی خواہش کے باوجود تیرا بندہ نہیں بن سکوں گا۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ دنیا کے تمام اسباب کو حرکت دینے کی یہی چابی ہے۔دعاؤں کے ذریعہ
اسباب حرکت میں آتے ہیں۔اور دعاؤں کے ذریعہ انسان کو ہر چیز کی توفیق عطا ہوتی ہے۔پس یہ کام جس کو میں نے دوسرے نمبر پر رکھا ہے، بظاہر بہت چھوٹا ہے اور گھر بیٹھے ہوسکتا ہے۔دن
کو بھی ہوسکتا ہے، رات کو بھی ہوسکتا ہے۔بستر پر لیٹے لیٹے بھی ہو سکتا ہے۔لیکن اتنا عظیم کام ہے اور
جماعتی زندگی میں اتنا اہم کام ہے کہ ہمارے دوسرے کام اس پر منحصر ہیں۔پس دعاؤں کی طرف توجہ دیں
اور بڑی کثرت کے ساتھ دعائیں کریں۔اور دعائیں کرنا چھوڑیں نہیں۔آپ کو جب بھی خدا توفیق عطا
فرمائے ، جب بھی دلوں میں حرکت پیدا ہو، اس وقت دعا کریں کہ اے اللہ ! ہم نے تیری خاطر، محض تیری
رضا کی خاطر سپین میں ایک مسجد کی بنیاد رکھی۔حقیقت میں وہ علاقہ روحانیت کے لحاظ سے ایک ویرانہ کی
250
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء
طرح ہے۔مکہ کے علاقہ کی اس وقت حالت جب ابراہیم نے وہاں خدا کے ایک گھر کی بنیاد رکھی تھی محض
ایک بے آب و گیاہ ویرانہ کی تھی۔جس طرح وہ دنیا کے لحاظ سے بنجر اور بے آب و گیاہ سر زمین نظر آتی تھی،
اسی طرح سپین کا علاقہ آج روحانی لحاظ سے بنجر دکھائی دیتا ہے۔تو جس طرح حضرت ابراہیم نے کامل
تو کل کے ساتھ بڑی گریہ وزاری کے ساتھ اور بڑی انکساری اور عاجزی کے ساتھ اپنے رب کے حضور دعا
کی کہ اے خدا! اس علاقہ کو ایک امن والے شہر میں تبدیل فرما دے، ہمیں اس طرح دعاؤں کی ضرورت
ہے۔تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ایسی دعائیں نا مقبول نہیں ہوا کرتی۔حضرت
ابراہیم کو کچھ اسباب بھی میسر
نہ تھے۔ایک بیوی تھی اور ایک بچہ انہوں نے یہ دونوں خدا کے حضور پیش کر دیئے۔کون کہ سکتا ہے، کون
سی عقل اس بات کو تسلیم کر سکتی ہے کہ ایک بے آب و گیاہ صحرا میں انسان اپنی بیوی اور چھوٹا بچہ چھوڑ کر چلا
جائے اور کہے کہ میں نے اس سارے علاقہ کی فتح کے سامان کر دیئے ہیں؟ جہاں پینے کو پانی نہ ہو، بچہ
پیاس کی شدت سے ایڑیاں رگڑ رہا ہو اور ماں بے قرار ہو کر پہاڑیوں کے درمیان دوڑے اور کہے اے
خدا! میں کیا کروں؟ میرا کچھ بس نہیں چلتا، میرا بچہ میری آنکھوں کے سامنے پیاس سے مر رہا ہے۔یہی
اسباب مہیا تھے ناں؟ اس سے زیادہ تو کچھ نہ تھے۔پھر وہ اسباب کہاں سے آئے ، جنہوں نے اس علاقہ کی
کایا پلٹ دی ؟ یہ اسی دعا کا کرشمہ تھا، جو خانہ کعبہ کی تعمیر کرتے ہوئے حضرت ابراہیم کے دل سے بلند ہو
رہی تھی۔اسی دعا کی قبولیت نے سارے اسباب مہیا کر دے۔اسی نے قافلوں کے رخ اس طرف پھیر
دیئے ، اسی نے ایڑیوں کے نیچے سے پانی بہادیا اور اسی نے وہاں بلد امین پیدا کر دیا۔جہاں حضرت محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی۔پس دعا عظیم الشان طاقت کا ایک سرچشمہ ہے۔اس سے غافل رہ کر انسان بسا اوقات بہت سی
نیکیوں اور بہت سے پھلوں سے محروم رہ جاتا ہے۔پس آپ محض رسمی دعاؤں پر اکتفا نہ کریں۔ایسی دعا
کریں، جو دل کی گہرائیوں سے نکلے۔اور جب نکلے تو زندگی پر ایک لرزہ طاری کر دے۔اور یہ محسوس ہو
جائے کہ ہاں یہ مقبول دعا دل سے اٹھ رہی ہے۔اسی لیے سپین میں جب مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کس طرح تبدیلی کریں گے؟ میں نے کہا،
میرے پاس آنسوں کے سوا کچھ نہیں۔تمہاری نظر میں ان کی قیمت کچھ نہیں ہوگی مگر ہمارے خالق و مالک کی
نظر میں یہ آنسو ہیرے، جواہرات اور موتیوں سے بھی بہت زیادہ قیمتی ہیں۔میں نے کہا، ہم نے یہ
پروگرام بنایا ہے کہ ہم گھر گھر پہنچیں گے اور ان کے دروازے کھٹکھٹائیں گے اور خدا سے دعا کریں گے کہ یہ
251
خطاب فرمودہ 21 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
دروازوں کی دستک ، دلوں کی دستک میں تبدیل ہو جائے۔یہ دستک دلوں میں ایک شور بپا کر دے۔ہم خدا
کے حضور روئیں گے اور آنسو بہائیں گے۔اور یقین رکھتے ہیں کہ آنسووں کے ہر قطرہ سے اللہ تعالی محض
الشان روحانی وجود پیدا کرے گا۔پس یہ سرمایہ ہے، جو ہم لے کر آئے ہیں۔تم اس کا مقابلہ کر سکتے ہو تو کر
لو تمہارے لیے یہ ایک چیلنج ہے۔اور یہ چیلنج اتنا قوی، اتنا مضبوط ، اتنا یقینی ہے کہ تمہاری ساری طاقتیں ان
آنسوؤں کے مقابل پر نا کام ہو جائیں گی۔ہم خلوص نیت کے ساتھ تمہارے دلوں کے جب دروازے
کھٹکھٹائیں گے تو لازماً تمہارے دل بیدار ہوں گے۔اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے
دلے جائیں گے۔اور کوئی ان کو پھر بند نہیں کر سکے گا۔وه
پس دعا کی یہی وہ طاقت ہے، جس پر ہماری ساری بناء ہے۔اس لیے مستورات کو بھی چاہیئے
کہ وہ کثرت سے دعا ئیں کریں۔مردوں کے مقابل پر ان کے دل پہلے ہی خدا نے نرم بنائے ہوتے ہیں،
اس لحاظ سے اگر سوچیں تو عورت کے لیے دعا کے زیادہ مواقع مہیا ہوتے ہیں۔کیونکہ وہ نسبتا زیادہ نرم دل
بنائی گی ہے۔اور دعا کے لیے دل کی نرمی ایک بہت ہی ضروری چیز ہے۔کیونکہ منہ سے نکلی ہوئی دعا کی تو
کوئی حیثیت نہیں ہوا کرتی۔دعا تو وہ ہوتی ہے، جو دل کی گہرائی سے اٹھے۔پس اس طرح دعائیں کریں، جس طرح قرآن کریم دعا کے نقشے کھینچتا ہے۔اور کہتا ہے کہ عباد
الرحمان ایسی نمازیں پڑھتے ہیں کہ خاشعین ہو جاتے ہیں۔خدا کے حضور روتے اور گڑگڑاتے ہوئے
جھک جاتے ہیں۔ایسے لوگوں کی دعائیں قبول کی جاتی ہیں۔پس بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں
توفیق عطا فرمائے۔ہم تبلیغ واشاعت اسلام کا جو پروگرام بنائیں ، ادنی اور حقیر سہی ، بظاہر بہت معمولی سہی ،
دنیا کی نظر میں خواہ اس کی کوئی حیثیت نہ ہو مگر خدا کی خاطر ہم جو پروگرام بھی بنائیں، اللہ تعالیٰ کی رحمت
اسے قبول فرمائے۔اور ہماری دعا ئیں بارگاہ الہی میں اس طرح پہنچیں کہ ایک ماں کی آہ ساری امت کی
آہ میں تبدیل ہو جائے۔اور وہ آہیں خدا قبول کرے اور با غیرت بیٹے ہمیں عطا کرے، جو اپنی جان، اپنا
مال حتی کہ اپنا سب کچھ خدا کی راہ میں لٹانے کے لئے تیار ہو جائیں۔اور پھر سر زمین اندلس میں پہنچیں اور
اپنے خون سے اس مردہ زمین کی آبیاری کریں۔محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے زندگی بخش جام
ان کو پلائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق فرمائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 15 دسمبر 1982ء)
252