بکوشیدا اے جواناں تابدیں قوت شد پیدا

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید -- ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سری لنکا
بکوشیداے جواناں تا بدیں قوت شود پیدا
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سری لنکا منعقدہ 27، 28 نومبر 1982 ء
برادران جماعت و حاضرین جلسه!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مکرم مولوی محمد عمر صاحب نے آپ کے سالانہ جلسہ کے لئے پیغام بھجوانے کو کہا ہے۔اس
بارے میں میرا پیغام حضرت مسیح موعود مہدی مسعود علیہ السلام کا یہ شعر ہے:۔بکوشید اے جواناں تا بدین قوت شود پیدا
بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ غلبہ اسلام کا زمانہ
ہے۔مفسرین نے قرآن مجید کی آیت
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
(الصف:9)
کی تفسیر میں لکھا ہے کہ تمام ادیان پر اسلام کا غلبہ مسیح موعود علیہ السلام سے وابستہ ہے۔یہی وجہ
ہے کہ جہاں صادق و مصدوق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح و مہدی کی آمد کی خبر دی وہاں فرمایا:۔وجب على كل مؤمن نصره او قال اجابته۔(ابوداؤد، کتاب الملاحم ، باب ما یذ کرفی ذکر المهدی)
کہ مہدی موعود آئے تو ہر مسلمان پر اس کی مدد اور اس کی آواز پر لبیک کہنا واجب ہے۔اور اس غلبہ کے لئے ہمیں اپنی جدو جہد کو انتہاء تک پہنچانا ضروری ہے۔خدا کی مدد موقوف ہوتی
ہے، اس امر پر کہ بندے اس کی تقدیر کو پورا کرنے کے لئے کس حد تک اپنے فرض کو پورا کرتے ہیں۔دیکھئے مامور زمانہ اپنی ابتدائی کتاب فتح اسلام میں فرماتے ہیں:۔وو۔۔۔اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا، جو پہلے وقتوں میں آچکا
ہے۔اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا، جیسا کہ پہلے چڑھ چکا
277

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سری لنکا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہے۔لیکن ابھی ایسا نہیں۔ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے روکے رہے، جب
تک کہ محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر خون نہ ہو جائیں اور ہم سارے آراموں کو
اس کے ظہور کے لئے نہ کھو دیں اور اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں قبول نہ کرلیں۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا“۔فتح اسلام، روحانی خزائن جلد 13 صفحه 10)
پس آپ دعاؤں، قربانیوں، محنت اور جانفشانی سے اس دن کو قریب لانے کی سعی فرماویں،
جب خدا کی یہ تقدیر پوری ہو۔ہم نے لوگوں کو اسلام کی طرف بلانا ہے، دلائل اور نیک نمونہ سے۔مذہب
کی اشاعت کے لئے کسی تشدد اور جبر کی ضرورت نہیں۔دلوں میں ایمان کا بیج بونے کے لئے ، نیک تبدیلی
کے لئے سختی کی نہیں ، نرمی، محبت اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔اور دعوت اسلام کے لئے قرآن نے ہمیں
ایک بنیادی ہدایت دی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے:۔ادْعُ إِلَى سَبِيْلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (النحل :125)
کہ اپنے رب کی راہ کی طرف دانائی سے بلاؤ۔اس کے احکام کی فلاسفی لوگوں کو جتلاؤ۔اور اس
طرح نصیحت کرو کہ لوگوں کے دل تمہاری موعظ کی طرف مائل ہوں۔احسن طور پر خدا کا پیغام پہنچاؤ۔شیریں کلامی اور دلائل، جب ان کے ساتھ اچھے اخلاق ہوں، اثر پیدا کئے بغیر نہیں رہتے۔آپ خاص طور پر بدھوں میں تبلیغ کی طرف توجہ کریں ، انہیں اسلامی نجات کی فلاسفی اور اس کی
اعلیٰ تعلیم سے آگاہ کریں۔ابھی تک بدھوں میں تبلیغ کی طرف ہم نے توجہ نہیں کی۔اسلام کی تعلیم عالمگیر ، اہم
گیر ہے اور آفاقی ہے، پھر کوئی وجہ نہیں کہ اپنے بدھ بھائیوں کی طرف ہم توجہ نہ کریں۔اگر ہم انہیں یہ باور
کر اسکیں کہ روح کی شناختی اور خدا کا قرب اب صرف اسلام میں ہی ہے تو انشاء اللہ وہ لوگ بھی اسلام کی
طرف توجہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ وہ آپ پر اپنے فضلوں کی بارش نازل فرمائے۔آپ کی مساعی
میں برکت عطا فرمائے۔آپ میں باہم الفت اور مودت پیدا فرمائے۔جس کی طرف کشتی نوح میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے توجہ دلائی ہے۔ایک دوسروں کے قصوروں اور کوتاہیوں کو معاف کرو۔بچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلیل کرو۔نفس کی فربہی چھوڑ دو۔اور ایسے ہو جاؤ، جیسے ایک ماں کے پیٹ سے
نکلے ہوئے دو بھائی۔278

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سری لنکا
خدا کرے آپ اور ہم سب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے آقا حضرت رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں۔آمین یا رب العالمین۔والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعه روز نامہ الفضل 19 دسمبر 1982ء)
279

آج 10 میں سے 10 باقی