تحریک جدید کی ذمہ داریاں ۔ خطاب فرمودہ 2 دسمبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم
تحریک جدید کی ذمہ داریاں
خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی سفر یورپ سے کامیاب مراجعت کی خوشی میں
تحریک جدید انجمن احمدیہ کی طرف سے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا، اس موقع پر مکرم محترم
چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ نے ایک سپاسنامہ پیش کیا۔اس کے جواب میں حضور نے درج ذیل
خطاب فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ عطا کر کے مسلمانوں پر ایک ایسا عظیم الشان احسان فرمایا ہے کہ اگر
انسانی نسلیں قیامت تک سورہ فاتحہ ہی کے الفاظ میں الحمد للہ پڑھتی رہیں، تب بھی اس احسان کا حق ادا نہیں
ہوسکتا۔ہر شکر کے موقع پر، ہر غم کے موقع پر، ہر کامیابی پر اور ہر نقصان پر اس سے بہتر مضمون پڑھنے کے لئے
انسانی دماغ تصور نہیں کر سکتا۔ایسا اظہار ہے جذبہ تشکر کا اور ایسی کامل دعا ہے، ہر مختلف صورت حال کے نتیجہ
میں پیدا ہونے والے فوائد یا نقصانات کے موقع کے لئے اور مستقبل کے خدشات سے بچنے کے لئے انسانی
عقل دنگ رہ جاتی ہے۔انسان کے دل میں کتنا بڑا طوفان ہی کیوں نہ موجزن ہو، یہ دعا ان چند کلمات کے
ذریعے انسان کو اپنا مافی الضمیر ادا کرنے کا موقع عطا کر دیتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے حضور جو کچھ بھی انسان
عرض کرنا چاہتا ہے، وہ ایسی زبان میں عرض کر دیتا ہے کہ کہنے والا تو سمجھ رہا ہوتا ہے مگر ضروری نہیں کہ سننے
والوں کو بھی معلوم ہو کہ ان الفاظ میں اس مرتبہ کیا کہا گیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ سورہ فاتحہ جب بھی پڑھی
جائے ، انسانی قلب کی کیفیت کو ایسے خاص انداز میں ادا کرتی ہے کہ جس پر وہ کیفیت گذرے، صرف وہی
جان سکتا ہے کہ ان الفاظ میں اپنے رب کے حضور کیا پیش کیا گیا ہے۔تو اظہار بھی ہے اور اخفاء بھی ہے۔یہ
ایسی عظیم الشان سورۃ ہے کہ اس پر جتنا بھی غور کریں، جتنا بھی اس میں غوطے لگائیں، اتنا ہی انسان اس کی
عظمت کا پہلے سے بڑھ کر قائل ہوتا چلا جاتا ہے۔اس لئے ہر اہم موقع پر خلفاء کی یہ سنت اور طریق رہا ہے کہ
وہ سورہ فاتحہ سے آغاز کیا کرتے اور جہاں تک میر اعلم ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے یہ سنت جاری
281

خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم
ہوئی ہے کہ آپ ہر اہم موقع پر سورۂ فاتحہ کی تلاوت سے اپنی گفتگو کا آغاز فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ میں بھی ہر
ایسے موقع پر اپنے جذبات تشکر کے اظہار کے لئے سورۃ فاتحہ ہی سے آغا ز کیا کرتا ہوں۔لیکن اس وقت جو بات میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں ، وہ میرے دورہ یورپ کے ایک خاص حصے
سے متعلق ہے۔میری مراد تحریک جدید کی ان ذمہ داریوں سے ہے، جو اس دورے کے نتیجہ میں میرے
سامنے کھل کر آئی ہیں۔اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر چہ وہ ذمہ داریاں ہمیشہ سے تحریک جدید ہی کی ذمہ
داریاں ہیں لیکن ایک وقت تک وہ مخفی ذمہ داریاں رہیں، خوابیدہ ذمہ داریاں رہیں، اب اللہ تعالیٰ نے
ایسے حالات پیدا فرمائے ہیں کہ وہ پوری قوت کے ساتھ بیدار ہورہی ہیں۔مثلاً اس دورے کے دوران
مختلف مجالس شوریٰ میں جو تجاویز سامنے آئیں اور اجتماعی طور پر مغربی ممالک میں تبلیغ اور دیگر فرائض کی
سرانجام دہی کے سلسلے میں پین کی مجلس شوری میں جو تجاویز پیش ہوئیں، اگر آپ ان پر غور کریں تو دو قسم کی
کیفیات پیدا ہوتی ہیں۔ایک تو انسان ہیجان میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ کرنے والے کام تو اتنے زیادہ ہیں، ہم
کیسے کر سکیں گے اور کس طرح ان حقوق کو ادا کریں گے اور کس طرح ترجیحات قائم کریں گے؟ دوسرے
اپنی کم مائیگی اور بے بسی کا احساس بڑی شدت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سارے کام تو وہ ہیں، جو لا زمان
کرنے والے ہیں۔لیکن ہمارے موجودہ وسائل اس کی اجازت نہیں دیتے۔موجودہ تنظیمی حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ مزید محنت کی جائے۔جہاں تک مرکز
سلسلہ میں کارکنوں کا تعلق ہے، وہ کام کے مقابل پر بہت ہی تھوڑے نظر آتے ہیں۔جہاں تک عمارتوں کا
تعلق ہے، وہ بھی کام کے مقابل پر بالکل بے معنی سی دکھائی دیتی ہیں۔اور حقیقت تو یہ ہے کہ اگر ہر ایک
شعبہ بیدار ہو تو ہر ایک کے لئے پوری ایک ایک عمارت کی ضرورت ہے۔میں اس بات کو واضح کرنے کے
لئے صرف چند مثالیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔جہاں تک تصنیف اور لٹریچر کا تعلق ہے، جو چند
فیصلے مختلف ممالک میں ہوئے ، وہ میں آپ کے سامنے گنواتا ہوں۔اس سے آپ اندازہ کرسکیں گے کہ
صرف اس ایک شعبے کے لئے کتنی بڑی عمارت کی ضرورت ہے، کتنے زیادہ کارکنوں کی ضرورت ہے، کتنے
بڑے ماہرین کی ضرورت ہے، کتنے بڑے مالی وسائل کی ضرورت ہے اور کتنی بڑی انتظامی ضرورت
سامنے آئی ہے۔جو ساری دنیا پر نظر رکھ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تدریجی لحاظ سے اس بات کی نگرانی
کرے کہ تمام ممالک اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہے ہیں یا نہیں؟
282

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982 ء
ایک فیصلہ جس کا تمام مشنوں کو پابند کیا گیا تھا، وہ یہ ہے کہ دنیا میں جتنی زبانوں میں بھی آج
تک احمدیت کا کسی موضوع پر لٹریچر شائع ہوا ہے، وہ تمام ممالک کے مشنوں میں بطور لائبریری موجود ہونا
چاہیے۔مثلاً اگر جاپانی زبان میں مختلف وقتوں میں کوئی رسالہ یا کتاب شائع کی گئی تو اس کی کم از کم دودو
کا پیاں تمام دنیا کے مشنوں کی لائبریری میں موجود ہونی چاہئیں۔اسی طرح اگر چینی زبان میں ، انڈونیشین
زبان میں، یورپ، افریقہ اور دیگر ممالک کی زبانوں میں اس قسم کا لٹریچر شائع ہوا ہو تو وہ بھی تمام مشنوں
میں ہونا چاہیے۔اگر آپ جائزہ لیں تو سب سے پہلے یہ بات سامنے آتی ہے کہ تحریک جدید میں ایک
مرکزی دفتر اس مقصد کے لئے قائم ہونا چاہیے کہ آج تک جتنا بھی لٹریچر شائع ہوا ہے، وہ پہلے یکجائی طور پر
اس کی فہرست منضبط کرے اور پھر معلوم کرے کہ کس کتاب کی اشاعت کب ہوئی تھی ؟ وہ کتاب کس نے
لکھی ، کس نے اس کا ترجمہ کیا اور اس کی موجودہ حیثیت کیا ہے؟ اور پھر اس کی Availability یعنی اس
کے مہیا ہونے پر غور کرے۔اور یہ بھی جائزہ لے کہ ان میں سے جو کتابیں ضروری ہیں لیکن اس وقت مہیا
نہیں ہیں، ان کی دوبارہ اشاعت پر کتنے اخراجات ہوں گے؟ اور انہیں تمام دنیا میں پھیلانے کا کیا انتظام
ہوگا ؟ ان ساری ذمہ داریوں کو کون ادا کرے گا اور کس طرح ادا کرے گا؟ اس کے لئے ایک پورا
ڈیپارٹمنٹ چاہئے۔پھر جب تک ہر کتاب کا اردو اور انگریزی میں ترجمہ نہ ہو، مشن اس سے استفادہ نہیں
کر سکتے۔ہر مشن میں اندھی کتابیں پڑی ہوں، جن کے متعلق مبلغ کو معلوم ہی نہ ہو کہ ان میں کیا لکھا ہوا
ہے؟ تو وہ کس طرح ایک مہمان سے تعارف کروا سکتا ہے کہ آپ کے لئے میرے پاس فلاں فلاں موضوع
پر کتب موجود ہیں۔اس لئے لازما ہر کتاب کا خلاصہ بھی تیار کروانا پڑے گا۔اور پھر اسے خوبصورت جلدوں
میں سب مشنوں کو مہیا کرنا پڑے گا۔تا کہ اگر دنیا کے کسی بھی علاقے کا کوئی انسان ہمارے کسی مشن میں
جائے تو ہمارا مبلغ بڑی ہمت اور حو صلے کے ساتھ اس کو کہہ سکے کہ آپ کی زبان میں پیش کرنے کے لئے
میرے پاس لٹریچر موجود ہے۔اس کا ایک حصہ وہ ہے، جس کا تعلق طبع شدہ کتابوں سے ہے۔اور دوسرا
حصہ وہ ہے، جو خلا کی صورت میں ہمارے سامنے ابھرے گا۔وہ بھی بہت سی ذمہ داریاں سامنے لاکھڑی
کرے گا۔دنیا کی بہت سی اہم زبانیں ہیں، جن میں دنیا کو پیش کرنے کے لئے ہمارے پاس کچھ بھی
نہیں۔اس حصے کا مشنوں کی آئندہ پلانگ اور پالیسی کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔مثلاً اٹلی میں جب بھی
خدا تعالیٰ توفیق دے اور زمین کا معاملہ طے ہو جائے، وہاں ہم نے ایک مشن قائم کرنا ہے۔یہ فیصلہ شدہ
بات ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ ان لوگوں کو دینے کے لئے اٹالین زبان میں لٹریچر کہاں ہے؟ اور اس قوم کو
مخاطب کرنے کے لئے کس قسم کے لٹریچر کی ضرورت ہے؟ وہ کون تیار کرے گا ؟
283

خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جب کون کی بات شروع ہوگی تو ذہن مربیوں کی طرف چلا جائے گا کہ کیا اتنے مربی موجود
بھی ہیں، جو ان قوموں کی زبانیں جانتے ہوں؟ اور اگر نہیں ہیں تو پھر ہمیں دو قسم کے زبان دان تیار کرنے
پڑیں گے۔ایک تصنیف کے کام کے لئے اور ایک تبلیغ کے کام کے لئے۔دونوں آپس میں متبادل بھی ہو
سکتے ہیں۔لیکن تصنیف کے بعض خاص تقاضے ہیں۔اسی طرح تبلیغ کے بعض خاص تقاضے ہیں۔ہر انسان
الگ الگ مزاج رکھتا ہے اور وہ ہر تقاضے کو پورا بھی نہیں کر سکتا۔تو یہ جائزہ لینا ہوگا کہ اس وقت ہمارے
پاس کتنے مربی یا واقفین ہیں؟ کون اس بات کا اہل ہے کہ اٹالین زبان سیکھے اور پھر تصنیف کا کام کرے؟
اور کون اس بات کا اہل ہے کہ وہ اٹلی میں تبلیغ کا کام کرے؟ پھر یہ کہ ان واقفین کی تیاری کہاں کہاں ہوگی ؟
جب آپ اس پہلو سے دیکھتے ہیں تو اتنے بڑے خلا سامنے ابھر آتے ہیں کہ انسان لرزنے لگتا ہے کہ اتنے
بڑے اور وسیع تقاضوں کو کیسے پورا کر سکوں گا ؟
پھر شین یعنی روسی قوم ہے، جو دو عظیم طاقتوں میں سے ایک بڑی طاقت ہے۔پہلے تو اور بہت ساری
طاقتیں بھی سپر یعنی عظیم کہلایا کرتی تھیں۔کسی زمانے میں پانچ طاقتیں تھیں۔پھر تین رہ گئیں۔اب صرف دو سپر
طاقتیں رہ گئی ہیں۔ایک سپر طاقت امریکہ ہے اور ایک رشیا۔روس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا کشف ہے کہ میں روس میں اپنی جماعت کو ریت کے ذروں کی طرف پھیلا ہوادیکھتا ہوں۔( تذکره صفحه 813 طبع سوم )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ان الفاظ میں خدا کا جو وعدہ ہے، اسے بہر حال
کسی
نے پورا کرنا ہے۔اور ہمارا دعویٰ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم نے ہی اسے پورا کرنا ہے۔لیکن کس
طرح پورا کریں گے جبکہ آج تک ہمارے پاس رشین یعنی روسی زبان میں کوئی لٹریچر ہی نہیں ہے؟
جو خلا سامنے آتے ہیں، یہ بھی علیحدہ علیحدہ ڈیپارٹمنٹ کا تقاضا کر رہے ہیں۔کہیں رشین
ڈیپارٹمنٹ قائم کرنا پڑے گا، کہیں portuguese یعنی پرتگالی ڈیپارٹمنٹ قائم کرنا پڑے گا اور کہیں
اٹالین ڈیپارٹمنٹ قائم کرنا پڑے گا۔اس کے لئے ہمارے پاس کتنے آدمی ہیں، وسائل کتنے ہیں، زبانیں
سکھانے میں کتنا وقت لگے گا؟ کتنی ہم میں صبر کی طاقت ہے اور اس کام کے سلسلہ میں پہلے کیا کیا جائے؟
یہ سارے امور ایسے ہیں کہ جب آپ ان پر غور کریں ، تب پتہ چلتا ہے کہ ہم کتنے بے بس اور بے حیثیت
لوگ ہیں۔اور اس احساس کے ساتھ ہی دعاؤں کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے۔ان دعاؤں کی طرف ، جو اس
کامل یقین سے پھوٹتی ہیں کہ ہم کچھ بھی نہیں۔اتنے بڑے کاموں کے کرنے کا دعوی لے کر نکلنے والی
284

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
جماعت اپنے موجودہ حالات پر غور کر رہی ہو اور صرف ایک چھوٹے سے شعبے میں اتنے مسائل سامنے ابھر
آئیں تو اس کے اندر سوائے انکساری پیدا ہونے کے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ایک ایسی انکساری کہ جو
جتنی بھی کی جائے ، مبالغہ نہیں بن سکتی۔اس انکساری میں آپ جتنا بھی بڑھیں ، وہ ایک عارفانہ انکساری ہو
گی۔اور ہر عارفانہ انکساری کے نتیجے میں دعا نکلتی ہے۔دعا اور انکساری میں اللہ تعالیٰ نے ایسا طبعی جوڑ رکھا
ہوا ہے، جس کو کوئی دنیا میں الگ نہیں کر سکتا۔پس دعاؤں کی طرف بھی توجہ پیدا ہوتی ہے لیکن اس غور کے
نتیجہ میں۔ہاں اگر آپ غور نہ کریں اور روٹین Routine میں چلتے رہیں تو پھر کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔اس سلسلے میں سب سے اہم ضرورت یہ سامنے آئی کہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے
ہمارے پاس قرآن کریم کے اہم تراجم بھی نہیں ہیں۔اور جو ترجمے ہو چکے ہیں، ان پر جب غور کیا گیا تو پتہ
لگا کہ وہ ساری دنیا میں اس طرح پھیلے پڑے ہیں کہ کسی ایک جگہ بھی ان کا ریکارڈ نہیں ہے۔کسی زبان میں
ترجمہ ایک ملک میں پڑا ہوا ہے اور کسی اور زبان میں ترجمہ کہیں اور جگہ پڑا ہوا ہے۔کچھ ریکارڈ یہاں مرکز
میں پڑا ہوا ہے اور اس کی ڈپلیکیشن (Duplication) یعنی نقل باہر نہیں ہے۔اور جو ریکارڈ باہر پڑا ہوا
ہے، اس ( Duplication ) یہاں نہیں ہے۔اس کو اکٹھا کر وانے اور ایک جگہ منضبط کروانے کے لئے
ہمہ وقت آدمیوں کی ضرورت ہے۔اور مختلف جگہوں میں ضرورت ہے۔چنانچہ جب انگلستان میں اس ضمن
میں تحریک کی گئی تو بعض دوستوں نے اپنی خدمات پیش کیں۔صرف انگلستان میں تین آدمیوں کی ایک۔ص
کمیٹی اس پر کام کر رہی ہے کہ وہاں قرآن کریم کے تراجم کے جو مسودات موجود ہیں، ان کا جائزہ لے کر
اندازہ لگایا جائے کہ ان کی کیا حیثیت ہے اور کس حد تک وہ قابل اعتماد ہیں؟ اور جماعت پر اس ذمہ داری
کے جو تقا ضے آتے ہیں، ان کو پورا کرنے کے لئے کیا ذرائع اختیار کئے جائیں؟ پھر ان کی اشاعت اور
تقسیم کا سوال ہے۔مثلاً اگر آپ صرف
پ صرف لائبریریوں میں ہی قرآن کریم کے تراجم کی مختلف زبانوں کی ایک
ایک نقل رکھوانے کا انتظام کریں تو صرف شمالی امریکہ میں پچھتر ہزار لائبریریاں ہیں۔اب آپ اس سے
اندازہ کر سکتے ہیں کہ ذمہ داریاں
کتنی پھیلی پڑی ہیں اور اس کے مقابل پر ہمارے وسائل اور ہماری حیثیت
کیا ہے۔یعنی قرآن کریم انگریزی کا اگر ایک ایک نسخہ لائبریریوں میں رکھوایا جائے تو صرف شمالی امریکہ کی
لائبریریوں میں پچھتر ہزار نسخے صرف ہو جاتے ہیں۔پھر دنیا بھر کی یونیورسٹیاں ہیں اور اہل دانش ہیں، ان کے لئے ان کی زبان میں لٹریچر مہیا کرنا
پڑے گا۔یہ کہنا تو آسان ہے کہ مختلف زبانوں میں لٹریچر ہونا چاہیے۔لیکن جب آپ آگے بڑھیں گے اور
285

خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہلی تحریک
جائزہ لیں گے تو معلوم ہوگا کہ ہر زبان میں ہر طبقے کے لئے لٹریچر ہونا چاہیے۔یہ پہلو بھی سامنے آیا۔جب
اس کا جائزہ لیا گیا تو پتہ لگا کہ باقی زبا نہیں تو الگ رہیں ، صرف انگریزی میں ہی جہاں اچھی خاصی جہتوں
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے پاس لٹریچر موجود ہے، وقت کے نہایت اہم تقاضوں سے متعلق
لٹریچر موجود نہیں۔نئے نئے تقاضے پیدا ہورہے ہیں اور ان کو پورا کرنے کے لئے ہمارے پاس لٹر پچر کافی
نہیں۔بہت سے موضوعات ہیں، جن کے لئے چھان بین کی جارہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کے زمانے سے لے کر اب تک جو لکھا جا چکا ہے، اس کو تلاش کر کے ان ارتھ Unearth کیا جائے
اور نکالا جائے۔ہو سکتا ہے بہت بہتر مضمون ادا ہو چکا ہو لیکن اس وقت ہمارے ذہن سے فراموش ہو چکا ہو
اور ہماری نظر میں نہ رہا ہو۔ایسے مضامین نکالے جائیں اور پھر ان کی اشاعت کا انتظام کیا جائے۔لٹریچر
کے یہ جو تقاضے ہیں کہ ہر ملک کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات پر ان سے خطاب کیا
جائے ، جب میں نے اس پر نظر ڈالی اور سرسری جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ اس کام کے لئے بہت بڑی بڑی
نہمیں چاہئیں۔ہمارے جو موجودہ مرکزی علماء ہیں، ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ اپنے مفوضہ فرائض سر
انجام دینے کے ساتھ یہ کام بھی کریں۔اگر وہ اپنے وقت کا ہر لمحہ بھی قربان کر دیں اور اپنی ذات کو جھونک
دیں ، تب بھی یہ کام نہیں ہو سکتا۔اس کا عشر عشیر بھی نہیں کر سکتے۔تو یہ کی بھی سامنے آجاتی ہے۔اس مضمون پر غور کرتے ہوئے جب مسٹر منگمری واٹ Mr۔Montgomery Watt سے
میری ملاقات ہوئی تو اس ملاقات کے دوران اور اس سے پہلے بعض بالکل نئے تقاضے سامنے آئے۔مثلاً
یه که موجودہ دور میں مستشرقین ایک باقاعدہ پالیسی کے تحت اسلام کے ہمدرد بن کرلٹریچر شائع کر رہے
ہیں۔اور ساتھ ساتھ اسلام پر نہایت ناپاک اور گندے حملے کر رہے ہیں۔اور اس طرز پر کر رہے ہیں کہ کسی
کو پتہ ہی نہ لگے کہ خنجر گھونپا جا رہا ہے اور خنجر گھونپ دیا جائے۔مسٹ منٹگمری واٹ سے گفتگو سے پہلے میں نے
ان کی کتابوں کے خلاصے تیار کر والیے کافی بڑے خلاصے تھے لیکن تھے Abridge Fom میں۔یعنی
یہ نہیں تھا کہ پڑھنے والا اپنی مرضی سے تیار کرلے۔میں نے خلاصے تیار کرنے والوں سے کہا کہ کتاب کہ
جتنے اہم باب ہیں، ان میں سے بنیادی بات لازماً آنی چاہیے۔جب میں نے ان کا مطالعہ کیا تو تب مجھے
پتا چلا کہ مسٹر نتگمری واٹ اسلام کے متعلق کیا سوچتے ہیں، ان کی کیا پالیسی ہے اور نئی جنریشن
( Generation) یعنی نئی نسل کو انہوں نے کیا دیا ہے؟ دنیا کے سامنے ان کی اس وقت یہ تصویر ہے کہ وہ
اسلام کے نہایت ہی ہمدرد اور نئی نسل کے راہنما ہیں اور اسلام کے معاملے میں وہ اپنے استادوں تک کے
286

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
باغی ہیں۔وہ اپنے استادوں کو کہتے ہیں کہ تم لوگوں نے بڑا ظلم کیا ہے اور یہ ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔چنانچہ
اس تصویر کے نتیجے میں اس کے پاس صرف ایک مسلم ملک سے پچاس طالب علم اسلام سیکھنے کے لئے پہنچے
ہوئے ہیں۔یہاں تو یہ حال ہے کہ اگر ایک احمدی ٹیچر کے ساتھ اسلامیات کا نام لگ جائے تو وہ اتنا
نا قابل برداشت ہو جاتا ہے کہ بعض دفعہ ہنگامے کھڑے ہو جاتے ہیں۔لیکن دوسری طرف یہ غیر مسلم
صاحب، جو بڑی حکمت کے ساتھ اپنے نقطہ نگاہ سے اسلام پر حملہ کرتے ہیں اور بعض مسلمان ممالک اپنے
خرچ پر، یو نیورسٹی کی بے شمار فیسیں دے کر اپنے طلبہ کو ان کے پاس اسلام سیکھنے کی خاطر بھجوا رہے ہیں اور
ساری دنیا میں ان کے شاگردوں نے آج جس قسم کا اسلام پھیلایا ہے، وہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ان کی
ابتدائی کتاب، جس میں انہوں نے اس زمانے میں بے تکلفی سے اپنی پالیسی Discuss کی ہوئی ہے،
اس میں وہ لکھتے ہیں کہ اصل بات یہ ہے کہ اگر مسلمانوں کو یہ کہا جائے کہ قرآن محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی
کتاب ہے، خدا کی نہیں ہے تو وہ تم میں دلچسپی کھو دیں گے۔اس لئے یہ کہو کہ ہاں یہ خدا کی کتاب ہے ، تم
بالکل ٹھیک کہتے ہو۔لیکن باتیں وہ بیان کرو، جو ظاہر کریں کہ محمد کی کتاب ہے، خدا کی ہے ہی نہیں۔چنانچہ
ان کے بہت سے اقتباسات پر میں نشان لگا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اپنے ذہن میں بھی رکھے۔جب ان
سے گفتگو ہوئی تو میں نے ان سے کہا: آپ کا فلاں بات کے متعلق کیا خیال ہے اور فلاں کے بارے میں کیا
رائے ہے ؟ نتیجہ یہ ہوا کہ تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے Explaination یعنی وضاحت کرنی بھی چھوڑ
دی۔باتیں میرے ذہن میں تھیں اور ان کی کتابوں کے حوالے بھی ساتھ تھے، اگر انکار کرتے تو حوالے
دکھائے جا سکتے تھے۔لیکن یہ لوگ انکار نہیں کرتے۔ان میں ایک Integritiy یعنی دیانتداری بہر حال
پائی جاتی ہے۔اگر یہ مستشرقین اسلام کے دشمن بھی ہیں تو کسی قاعدے اور قانون سے حملہ کرتے ہیں۔اس
طرح نہیں کرتے کہ یونہی جھوٹ بول جائیں یا غلط بیانی سے کام لیں۔چنانچہ مسٹر منگمری واٹ تسلیم کرتے
گئے کہ ہاں ٹھیک ہے، میں نے ایسے ہی لکھا تھا۔بہر حال کئی ایسے پہلو سامنے آئے کہ ہمدرد بن کر مستشرقین
نے اسلام پر حملے کئے ہوئے ہیں اور نئی نسل میں وہ اتناز ہر پھیلا رہے ہیں کہ ہر ہفتے بے شمار کتابیں شائع ہو
رہی ہیں۔اگر تحریک جدید صرف انہیں کا پیچھا کرے اور سارے وسائل استعمال کرلے، تب بھی حق ادا
نہیں ہو سکے گا۔چنانچہ اس علم کے تحت میں نے انگلستان میں تحریک کی کہ تمام دنیا میں ہمیں دو قسم کے سٹیشن قائم
رنے پڑیں گے۔یعنی ایک Tracking سٹیشن اور ایک Monitoring سیشن۔اور Tracking
287

خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
سٹیشن کے لئے احمدی اپنے آپ کو وقف کریں۔خصوصاً لائبریرین یا اس مضمون سے تعلق رکھنے والے
دوست ان کے لئے یہ کام بہت آسان ہے۔کمپیوٹرائز ڈانفارمیشن دنیا کی ہر کتاب کے متعلق آج کل
لائبریریوں میں موجود ہے۔اور لائبریرین اگر یہ معلوم کرنا چاہیں کہ پچھلے پچاس سال میں اسلام کے متعلق
کسی زبان میں کتنی کتابیں لکھی گئیں تھیں؟ تو وہ آسانی سے معلوم کر سکتے ہیں۔تو ایسے دوست جو اس کام کے
لئے اپنے آپ کو پیش کریں ، وہ ایسی کتابیں معلوم کر کے ان کی لسٹیں مہیا کریں۔اور جب یہ کام ہو جائے تو
پھر نسبتا زیادہ علمی مذاق رکھنے والے لوگوں کی ایک ٹیم ہو، جو اپنا وقت پیش کرے۔مختلف ممالک میں ایسی
کتابیں ان کے سپرد کی جائیں اور انہیں کہا جائے کہ آپ ان کا مطالعہ کر کے ان کے اعتراضات کی نشاندہی
کریں اور وہ مرکز کو مہیا کریں کہ فلاں فلاں کتاب میں اس قسم کے اعتراضات ہیں۔یہاں علماء کا ایک سیل
Cell جوابات تیار کرے۔پھر پاکستان کے احمدیوں میں سے بھی واقفین اس رنگ میں طلب کئے جائیں کہ
وہ اپنے آپ کو اس کام کے لئے وقف کریں گے۔یہاں مرکز میں آکر با قاعدہ حاضری دینے کی ضرورت
نہیں پڑے گی بلکہ اپنے ہاں رہتے ہوئے اور اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہوئے وقت پیش کریں گے
کہ فلاں کتاب یا جو بھی مقرر کی جائے ، اس کا جواب لکھنے کے لئے جس تحقیق کی ضرورت ہے، میں وہ تحقیق
کرنے کے لئے تیار ہوں۔کراچی، لاہور، اسلام آباد وغیرہ بڑے شہروں میں لائبریریاں موجود ہیں اور حقیق
کے بڑے مواقع مہیا ہیں۔تو ایسے دوست اپنی شامیں وقف کریں۔راتوں کو بے شک گیارہ بارہ بجے گھر
لوٹیں لیکن یہ خدمت کا کام ہے، جوان کو کرنا چاہیے۔ورنہ علماء سلسلہ کے پاس تو اتنا وقت ہی نہیں ہے کہ وہ
ان باتوں کو Pursue کر سکیں۔پھر چھن کر جو معلومات آئیں، ان سے یہاں ہم اپنی ہدایت کے مطابق
کتابیں لکھوائیں یا یہ معلومات وغیرہ باہر کے احمدی سکالرز کو بھیجیں کہ تم اس اس طرح کتابیں لکھو۔جب اس
بارے میں تحقیق کی گئی تو جو ابتدائی معلومات انگلستان سے ملی ہیں، ان سے معلوم ہوا کہ وہاں اس قسم کی
کتابیں اتنی زیادہ ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ ہم ان کے تقاضے کس طرح پورے کر سکیں گے۔اور یہ صرف
ایک زبان ہے۔ایسی کتابیں فریج میں لکھی جارہی ہیں، جرمن میں بھی لکھی جا رہی ہیں، ڈچ زبان میں بھی
لکھی جارہی ہیں۔اور بہت سی دوسری زبانوں میں لکھی جارہی ہیں۔اور ایک ایک کتاب لاکھوں کی تعداد
میں شائع ہو جاتی ہے۔اس کے بعد یہ مسئلہ آتا ہے کہ اس کو کس طرح Pursue کرنا ہے؟ یعنی اس جواب کو
کس طرح دنیا میں بھجوانا ہے؟ میں نے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ہمارے پاس صد سالہ منصوبے کی جس قدر
رقم ہے، اگر اس میں سے ہم ایک آنہ بھی کسی اور جگہ خرچ نہ کریں تو صرف انگریزی زبان میں جواب کے
تقاضے پورے کرنے کے لئے ہمیں اس سے زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔!
288

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
اس کا کیا حل ہے؟ کچھ حصل تو ہم نے سوچے ہیں اور اللہ تعالیٰ کچھ اور بھی سمجھائے گا۔انشاء اللہ۔کم سے کم روپے میں ہم اس کا کس طرح مقابلہ کر سکتے ہیں؟ اس کے کئی ذرائع ہیں، جو اختیار کئے جاسکتے
ہیں۔ان میں سے ایک ذریعہ یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے۔ان کو اس رنگ میں چیلنج
دیا جائے کہ وہ Debate یعنی مباحثہ کروانے پر مجبور ہو جائیں۔اگر ہم ذہنی طور پر اور علمی طور پر پوری طرح
تیار ہوں تو اللہ تعالٰی بعد میں ان چیزوں کو آسان فرما دیتا ہے۔ابھی تین دن ہوئے، میر محمود احمد صاحب
ناصر مبلغ سپین کی ایک رپورٹ سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ خود ہی ایسے انتظام فرمارہا ہے کہ ہماری کم مائیگی
کے بدلے ان لوگوں کی دوستیں ہمارے کام آنے لگی ہیں۔اور اللہ تعالی اسلام کے حق میں ان کے وسائل
استعمال کرنے کے مواقع مہیا فرما رہا ہے۔چنانچہ میر صاحب کو سپین کے ریڈیو نے دعوت دی کہ آپ ایک
عیسائی پادری کے ساتھ مذاکرہ کریں اور یہ مذاکرہ ہم اپنے پروگرام میں نشر کریں گے۔چنانچہ ڈیڑھ گھنٹہ
تک میر صاحب کو وہاں تقریر کرنے کا موقع ملا۔میر صاحب اردو میں بول رہے تھے۔اور ہمارے مبلغ
عبدالستارخان صاحب مترجم تھے۔مکرم میر صاحب بڑی اچھی طرح تیار تھے۔ویسے بھی ان کا عیسائیت
کے بارہ میں علم اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑا گہرا ہے۔یہاں جامعہ احمدیہ میں عیسائیت کے پروفیسر بھی رہے
ہیں۔انہوں نے چند سوال کئے ، جن سے پادری صاحب اتنا گھبرا گئے کہ انہوں نے اپنا وقت استعمال ہی
نہیں کیا اور اس وقت کا اکثر حصہ میر صاحب کو سارے سپین کو تبلیغ کرنے کے لئے مل گیا۔پس اگر ایک
طرف نظر ڈالیں تو بے بسی اور کم مائیگی کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا۔اور تقاضے اتنے زیادہ ہیں کہ انسان
(اکسائیٹڈ Exited) مضطرب ہو جاتا ہے اور ہیجان پکڑ جاتا ہے کہ میں کیا کروں اور کس طرح ان کو پورا
کروں؟ دوسری طرف اس بے بسی کے نتیجہ میں دل سے دعا نکلتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا ہے اور
کچھ بھی نہ ہونے کے باوجود ذرائع مہیا فرما دیتا ہے۔اب اندازہ کریں کہ سارے پین کے لئے خدا تعالیٰ
نے کتنی جلدی تبلیغ کا انتظام کر دیا۔مجھے کامل یقین ہے اور ہر احمدی کو بھی یہ یقین ہے کہ اگر ہم دیانتداری کے ساتھ جو کچھ ہمارا ہے،
وہ پیش کر دیں گے تو جو کچھ خدا کا ہے، وہ اس میں مل جائے گا۔پھر ہمیں کوئی بھی کمی نہیں رہے گی۔کیونکہ سب
کچھ خدا کا ہے۔اس نے اپنے ساتھ اتنا پیارا سودا کرنے کا ارشاد فرمایا ہے کہ اپنا قطرہ میرے سمندر میں ڈال
دو، میر اسمندر بھی تمہارا ہو جائے گا اور تمہارا قطرہ میرا ہو جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام
” جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہوا“
( تذکره صفحه 471 طبع سوم )
289

خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
میں بھی یہی فلسفہ بیان ہوا ہے۔کتنا آسان سودا ہے۔فرماتا ہے : میں تم سے صرف یہ چاہتا ہوں
کہ جو کچھ میں نے تمہیں دیا ہے، اس کو واپس میری راہ میں خرچ کر دو۔اگر تم ایسا کرو گے تو جو کچھ میرا ہے،
وہ سارے کا سارا تمہارا ہو جائے گا۔اس لئے اگر ہم خدا کا سب کچھ لینا چاہتے ہیں تو ہمیں لازماً اپنا سب
کچھ اس کی خاطر جھونکنا پڑے گا۔جو کچھ ہمارے پاس مہیا ہے، اگر وہ ہم اس کی راہ میں خرچ کر دیں تو
ساری دنیا کے تقاضے پورے ہو جائیں گے۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کام شروع ہو چکا ہے۔لیکن اگر آپ صرف اس ایک شعبے کے متعلق سوچیں،
جس کا تعلق مستشرقین کی کتابوں کے تعاقب اور پھر اس کے نتیجہ میں لٹریچر تیار کرنے سے ہے تو آپ کو اندازہ
ہو جائے گا کہ کتنے بڑے کام ہیں، جو ہم نے کرنے ہیں۔اس شعبے کو مرکزی طور پر جگہ کی ضرورت ہے، وہ
ہمارے پاس ہے یا نہیں؟ اس کے لئے کتنے نگران چاہئیں؟ عام تحریکات کی جائیں تا کہ ایسے آدمی مہیا ہو
سکیں۔میرے علم کے مطابق باہر کی دنیا کو ابھی اس تحریک کا پوری طرح علم نہیں ہے۔انگلستان سے جو
Response ہوئی، وہ خدا کے فضل سے بڑی خوشکن تھی۔کیونکہ وہیں اس کے متعلق خطبہ دیا گیا تھا۔مگر باقی
دنیا سے ابھی کوئی Response نہیں ہو رہی۔جس کا مطلب یہ ہے کہ یا وہ خطبہ شائع نہیں ہوایا تحریک جدید
کے پاس اتنے کام پڑے ہوئے ہیں کہ اس حصے کی طرف ابھی توجہ نہیں ہوسکی۔جب آپ یہ تحریک دنیا کے
مشنوں تک بھیجیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کے مطابق جواب بھی آنے شروع ہو جائیں گے۔مبلغین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی ہمیں لازماً اس قسم کی سکیمیں چلانی پڑیں گی۔چنانچہ سپین
کے لئے واقفین عارضی کی جو تحریک کی گئی تھی، اس سلسلہ میں لنڈن سے اطلاع ملی ہے کہ خدا کے فضل سے
صرف مجلس انصار اللہ لنڈن نے سترہ واقفین پیش کئے ہیں، جن میں سے دو اس وقت تک سپین کے لئے
روانہ بھی ہو چکے ہیں۔مگر ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے۔نہ وہاں کی زبان آتی ہے اور نہ ہی ان کے پاس
اس زبان میں لٹریچر ہے۔جب تک زبان سیکھیں گے، اس وقت تک کہیں گے کیا اور کریں گے کیا؟ اس کے
لئے ہم نے ٹپس کی جو سکیم شروع کی تھی ، اس پر بے شمر کام ہونے والا ہے۔اس کے لئے ایک بڑا وسیع شعبہ
ہیے۔وہ حکیم یہ ہے کہ دنیا کی ہر اہم زبان میں احمدیت کا تعارف اس زبان کے مختلف ریجنز Regions
یعنی علاقوں کے تقاضوں کے مطابق ٹپس کی صورت میں تیار کر دیا جائے۔یہ کام ابتدائی تیاری کے لحاظ
تو بڑا مشکل ہے۔لیکن اخراجات کے لحاظ سے اتنا آسان اور سستا ہے کہ آپ چند لاکھ روپے میں دنیا کے ہر
مشن کو وہاں کی زبان میں سیٹ کے طور پر ٹپس مہیا کر سکتے ہیں۔اگر آپ چھ چھ ، آٹھ آٹھ ٹیپس کا سیٹ ہر
290

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
مشن کو مہیا کر دیں تو میں نے اندازہ کیا ہے کہ اس پر صرف چند لاکھ روپے خرچ آئے گا۔اس کا فائدہ یہ ہے
کہ جب بھی کوئی مشن میں آئے تو اس کو یہ ٹیپس سنائی جاسکتی ہیں۔لٹریچر پر تو بہت زیادہ وقت لگے گا اور اس
کے بغیر گزارہ بھی نہیں ہوسکتا۔پس تو ایک عارضی کام کرتی ہیں۔لیکن بہر حال جب تک لٹریچر شائع نہ ہو، ہم
کس طرح صبر سے بیٹھ سکتے ہیں۔اگر تحریک جدید ٹپس کی تیاری کی طرف توجہ کرے تو اس کے پاس نہ تو تیار
کرنے والے آدمی ہیں اور نہ ہی اس وقت سامان مہیا ہیں۔Duplicating مشین تک بھی نہیں ہے۔پھر
وڈیوریکارڈ سے استفادہ کرنا چاہیے۔علاوہ ازیں جو نو جوان احمدی ہوں گے، ان کے تربیتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے لٹریچر کی
ضرورت ہے۔تربیت کے لئے ان کو کیا مواد مہیا کرنا ہے؟ کس طرح نماز سکھانی ہے؟ کس طرح ان کی
بد عادات ان سے ترک کروانی ہیں؟ تو تحریک جدید کو اس قسم کا لٹریچر بھی شائع کرنا ہوگا۔یہ ساری باتیں، جن کا میں نے مختصر اذکر کیا ہے، وہ ہیں ، جو سفر یورپ کے دوران مختلف مجالس
شوری میں زیر بحث آچکی ہیں۔لیکن ساری باتیں، جو وہاں زیر بحث آئیں ، یہاں بیان نہیں ہوئیں ، نہ ہو
سکتی ہیں۔کیونکہ وہ تو کئی دنوں پر پھیلی ہوئی ہیں۔چند ایک کو بیان کر دیا گیا ہے۔ضرورتوں کے نہایت باریک پہلو سامنے آئے ہیں۔احمدی کو اللہ تعالیٰ نے ایسا روشن ذہن عطا
فرمایا ہے کہ جب وہ دیانتداری کے ساتھ غور کرنا شروع کر دیتا ہے اور بہیجان پکڑتا ہے تو بڑے بڑے
پیارے پوائنٹ اور سکتے اس کے ذہن میں بھی آتے ہیں۔ہر ملک سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت ہی
عمدہ اور اعلیٰ تجاویز سامنے آئی ہیں۔ان سب کو عملی شکل میں ڈھالنا بہت بڑا کام ہے۔ان کو منضبط کر کے
دنیا کے ہر مشن کی ذمہ داری کو معین کرنے کا کام بھی ابھی تک نہیں ہو سکا۔اس کے لئے بھی بڑی محنت کی
ضرورت ہے۔تحریک جدید کے جن کارکنان کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے، وہ خدا کے فضل سے کر رہے ہیں۔ہمارا تو بالکل وہی حال ہے " کو میری لیلی تے کنوں کنوں دواں“۔یہ بچپن کی ایک پنجابی کھیل تھی، جو ہم
کھیلا کرتے تھے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ دین کے کام اتنے پھیل گئے ہیں اور تقاضے اتنے وسیع ہو گئے ہیں
کہ ہم سارے مل کر ایک لیلای“ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔یہ کہاں کہاں جائے اور کس کس کام میں
صرف ہو؟ انسان جب یہ سوچتا ہے تو پھر وہی کیفیت پیدا ہوتی ہے کہ خدا کے حضور جھکنے کے سوا چارہ ہی کوئی
نہیں پوری بے بسی کا عالم نظر آتا ہے۔میں یہ باتیں اس موقع پر اس لئے بیان کر رہا ہوں کہ تحریک جدید کے جتنے بھی واقفین ہیں، ان
کو اپنے طور پر بھی سوچنا چاہیے کہ اگر ان میں کوئی سستی ہے تو اس کو ختم کر دیں۔اب ان کو اپنے دن رات
291

خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیش کرنے پڑیں گے۔یہ بھول جائیں کہ دفتر کا وقت کب ختم ہوتا ہے اور کب شروع ہوتا ہے؟ دنیا میں جن
لوگوں نے بڑے بڑے کام کئے ہیں، ان کے وقت تو اور طرح شروع ہوا کرتے تھے اور اور طرح ختم ہوا
کرتے تھے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ دین میں ہم اتنے تقاضے بھی پورے نہ کریں، جتنے دنیا والے پورے کر
چکے ہیں۔نیوٹن کا وقت اس طرح شروع ہوتا تھا کہ سورج نکلنے سے پہلے اپنے کام پر ہوتا تھا اور رات کے
بارہ بجے کی گھنٹی وہ اپنے کام پر سنا کرتا تھا۔ایسا کیوں ہوا؟ اس لئے کہ کام کی لذت انسان
کو پکڑتی ہے۔اور
سب سے زیادہ لذت دین کے کام میں ہے۔کام نہیں کریں گے تو لذت نہیں پکڑے گی۔لیکن اگر آپ
روح اور جذبہ کے ساتھ کام کریں گے اور سمجھ لیں گے کہ آج کے بعد میں اور میرا خدا ہیں، تیسرا کوئی بیچ میں
نہیں۔نہ ہمارا وکیل ، نہ وکیل اعلیٰ ، نہ صدر، نہ خلیفہ۔میں جانوں اور میرا خدا جانے۔میں نے اس کو حساب
دینا ہے۔جو کچھ میرا ہے، وہ میں نے اس کے حضور پیش کر دینا ہے۔چاہے Recognise ہو یا نہ ہو۔چاہے کسی کو نظر آئے یا نہ آئے کہ کس طرح میں کام کرتا ہوں؟ کسی کو کانوں کان بھی خبر نہ ہو۔لیکن میں نے
اپنا سب کچھ اپنے رب کو دینا ہے۔اگر موجودہ سارے واقفین اس نیت کے ساتھ اپنا کام شروع کر دیں اور
اس نیت کو لے کر نئے واقفین آنے شروع ہو جا ئیں تو کچھ نہ کچھ تسکین کے سامان بھی ساتھ ساتھ شروع ہو
جائیں گے۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ فضل فرما رہا ہے اور فرماتا چلا جائے گا۔جتنا زیادہ
آپ اس کی راہ میں ڈالیں گے، اتنازیادہ خدا کا فضل کئی گنا زیادہ ہو کر آپ کے اوپر ظاہر ہوگا۔یہ جماعت
احمدیہ کا تجربہ ہے اس
کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔ملکوں کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے اور صرف فارایسٹ Far East یعنی مشرق بعید ہی کو
دیکھیں، وہاں کا اکثر حصہ احمدیت سے خالی پڑا ہے۔وہاں کچھ بھی نہیں۔صرف ایک انڈونیشیا کے تقاضے
ہی ہم پورے نہیں کر سکتے۔جب ہم نے اس پہلو سے غور کیا ، اس وقت مجالس شوری میں بھی بے شمار چیزیں
سامنے آئی ہیں، وہ ساری ٹیپیں موجود ہیں۔اس وقت تحریک جدید دن رات کام کر رہی ہے کہ ان ہدایات
کو الگ الگ کر کے مختلف مشنوں کو تک پہنچائے۔میں نے تو صرف چند باتیں پیش کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں
ان تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آخری بات یہی ہے کہ دعائیں کریں۔کیونکہ دعا کے بغیر ہم سے کچھ بھی نہیں ہوتا۔اتنے کام
پڑے ہوئے ہیں کہ سوائے اللہ کے فضل کے اور سوائے اس کے کہ خدا ہم پر رحم کرے، ہم سے یہ تقاضے
پورے نہیں ہو سکتے“۔292
( مطبوعه روزنامه الفضل 24 فروری 1983 ء ) |

آج 10 میں سے 10 باقی