خدا کی نگاہ میں وہی احمدی شمار ہوگا ، جو سچ مچ تقویٰ کی راہوں پر قدم مارتا ہوگا ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیا منعقدہ 8 تا 10 دسمبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیا
خدا کی نگاہ میں وہی احمدی شمار ہوگا ، جو بیچ بیچ تقومی کی راہوں پر قدم مارتا ہوگا
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کیفیا منعقد و 08 تا 10 دسمبر 1982ء بر
بسم۔الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
عزیز بھائیو اور بہنو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ جماعت ہائے احمد یہ کینیا اپنا آٹھواں جلسہ سالانہ
مورخہ 8,9,10 دسمبر کو Ugenya میں منعقد کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ اس جلسہ کو بہت بابرکت کرے اور
اس میں شامل ہونے والے اور اس کے جملہ انتظامات کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو بھی اپنے فضلوں
سے نوازے اور اپنی رحمتوں سے حصہ عطا فرما دے۔آمین
آپ نے اس موقع پر مجھ سے پیغام کی خواہش کی ہے۔میرا پیغام وہی ہے، جو ہمارے آقا
حضرت مسیح موعود کا پیغام ہے۔اور میں اسی طرف آپ کو بلاتا ہوں، جس طرف حضرت مسیح موعود
بلاتے تھے۔پس اس موقع پر آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری یہ جماعت عام دنیاوی جماعتوں اور
تحریکوں کی طرح کی جماعت نہیں ہے۔اس جماعت کی بنیادی اینٹ خدائے بزرگ و برتر نے اپنے ہاتھ
سے رکھی ہے۔اور اس غرض سے یہ سلسلہ قائم کیا ہے کہ تادین اسلام کا شرف اور مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو۔اور
ہمارے ہادی و مقتدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام اور آپ کے عالی مرتبہ کی لوگ شناخت کر
لیں۔اور تالوگ جان لیں کہ ہمارا خدا در حقیقت ہے۔اور وہ آج بھی اسی طرح بولتا ہے، جس طرح پہلے
بولتا تھا۔اور آج بھی اپنے بندوں کی دعائیں سنتا ہے، جس طرح پہلے سنتا تھا۔یہ وہ مقصد ہے، جس کے
حصول کے لیے ہمیں کھڑا کیا گیا ہے۔اور یہ وہ فریضہ ہے، جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔309
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس اس مقصد کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں اور اپنے نفسوں اور اپنی اولادوں کو اس فریضہ کی ادائیگی
کے لئے تیار کریں۔اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں، اپنے نفسوں کا مطالعہ کریں اور جائزہ لیں کہ کیا آپ ان
ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے قابل ہیں؟ کیا آپ خدا کی طرف سے عائد کردہ فرائض ادا کرنے کے اہل
ہیں؟ کیا آپ نے اپنی اور اپنے اہل اور اپنی اولاد کی تربیت صحیح خطوط پر کی ہے؟ ان سب باتوں پر غور
کرتے رہیں اور یہ جائزہ لیتے رہیں کہ کہیں ہم اپنی ذمہ داریوں سے غفلت تو نہیں برت رہے؟ کہیں ہم
اپنے فرائض سے پہلو تہی کے مرتکب تو نہیں ہورہے؟
پس اس وقت میں آپ کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اپنے آپ کو احمدی کہلا کر اور حضرت
مسیح موعود کی جماعت میں شمار کر کے آپ کی ذمہ داری پوری نہیں ہو جاتی۔خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہی
شخص حضرت مسیح موعود۔۔۔کی جماعت میں شمار کیا جائے گا، جو سچ مچ تقومی کی راہوں پر قدم مارتا ہوگا۔جو
اپنی پنج وقتہ نمازوں کو ایسے خوف اور حضور سے ادا کرتا ہو گا کہ گویا وہ خدا تعالیٰ کو دیکھتا ہے۔جو اپنے روزوں
کو خدا کے لیے کامل صدق اور وفا کے ساتھ پورا کرتا ہوگا۔اور جو قرآن کریم کے جملہ احکام پر عمل کرنے
کے لئے مقدور بھر کوشش کرتا ہوگا۔پس نیکی کوسنوار کر ادا کرو اور بدی کو بیزار ہو کر ترک کرو۔اور ہمیشہ یادرکھو کہ کوئی عمل خدا تعالیٰ
تک نہیں پہنچتا ، جو تقویٰ سے خالی ہو۔یاد رکھو کہ ہر ایک نیکی کی جڑ تقوی ہے۔اور جس عمل میں یہ جڑ نہ ہو، وہ
ضائع ہو جائے گا۔سو تم اپنے دلوں کو سیدھا کر کے اور صاف کر کے اور اپنی زبانوں
کو اور اپنی آ
آنکھوں کو
پاک کر کے اس مہربان خدا کی طرف آجاؤ کہ وہ تمہیں قبول کرے گا اور ایک لازوال عزت تمہیں بخشے گا۔دنیا میں بھی اس کی رحمتوں سے حصہ پاؤ اور آخرت میں بھی اس کی رضا کو حاصل کرنے والے بنو۔ظاہری لحاظ سے ہم ایک دوسرے سے دور ہیں لیکن میں تمہیں ہمیشہ اپنے دل کے قریب پاتا
ہوں ، تمہارے ہر دکھ اور پریشانی کی سخنی میں اپنے دل میں محسوس کرتا ہوں اور تمہیں ملنے والی ہر خوشی اور
مسرت پر میرا دل اپنے رب کے حضور جھکتا اور اس کا شکر ادا کرتا ہے۔میں ہمیشہ تمہارے لئے خدا کے
حضور دعائیں کرتا رہتا ہوں اور ہر آن تمہارے لئے اس کے فضلوں کا طالب ہوں۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
( مطبوعه روزنامه الفضل 25 جنوری 1983 ء ) |
310