جو خدا فکریں پیدا کرتا ہے وہی ان کو دور کرنے کے سامان بھی مہیا فرما دیتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 دسمبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 17 دسمبر 1982ء
جو خدا فکرمیں پیدا کرتا ہے، وہی ان کو دور کرنے کے سامان بھی مہیا فرما دیتا ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 دسمبر 1982ء
اسی انتظام (جلسہ سالانہ۔ناقل ) کے سلسلے میں سوچتے ہوئے، مجھے یہ خیال آیا کہ صد سالہ
جو بلی کا جلسہ، جو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت زیادہ وسیع ہوگا اور بہت زیادہ وسیع تر انتظام کے تقاضے لے کر
آئے گا، اس کی ذمہ داریوں کو ہم کس طرح ادا کریں گے؟ بے شمار ایسے کام پڑے ہوئے ہیں، جن کا ابھی
تک ہم نے آغا ز بھی نہیں کیا۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کئی
سالوں کی مدت درکار ہے۔پھر یہ فکر بھی لاحق ہوئی کہ وہ روپیہ کہاں سے آئے گا، جس کی ضرورت ابھی پیش آ
گئی ہے؟ اور بعض دوست سمجھ رہے ہیں کہ آہستہ آہستہ آخر میں ادا کر دیں گے۔اسی لیے میں نے ایک گزشتہ
خطبہ جمعہ (فرمودہ 03 دسمبر 1982 ء۔ناقل) میں اس چندہ کی ادائیگی کی تحریک بھی کی تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے اور اس کی غیر معمولی رحمت اور فضل و کرم ہے کہ جتنی فکر میں پیدا
کرتا ہے، اتناہی ان فکروں کے دور کرنے کے سامان بھی مہیا فرما تا رہتا ہے۔اور فکر کے نتیجے میں تکلیف
نہیں آتی بلکہ تعلق باللہ بڑھتا ہے۔البی جماعتوں کے ساتھ یہ ایک ایسا نظام جاری ہے، جس پر غور کریں تو
معلوم ہوتا ہے کہ ہر فکر اللہ کا احسان بن جاتا ہے۔چنانچہ گزشتہ مرتبہ جب میں نے صد سالہ جوبلی کے چندے کی طرف توجہ دلائی تو ابھی وہ خطبہ تمام
دنیا کی جماعتوں میں پوری طرح شائع بھی نہیں ہوا کہ بعض دور دور کی جماعتوں سے بھی مثلاً یوگنڈا اور اسی قسم
کے اور کئی ممالک کی جماعتوں سے بڑی کثرت کے ساتھ یہ اطلاعیں آرہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
انہوں نے غیر معمولی توجہ شروع کر دی ہے۔نہ صرف صد سالہ جوبلی کے چندے کی ادائیگی کی طرف بڑے
انہماک کے ساتھ متوجہ ہورہے ہیں بلکہ تحریک جدید کا چندہ بھی بعض صورتوں میں کئی گنا بڑھا دیا ہے۔پاکستان کی جماعتوں سے بھی جو خبریں موصول ہو رہی ہیں، وہ بھی عموماً خوشکن ہیں۔ایک بیداری کی لہر دوڑ
گئی ہے اور تمام کارکن کیریوں کی طرح دن رات کام کر رہے ہیں۔اور کوشش کر رہے ہیں کہ گزشتہ کو تاہی کی
پاداش ہو اور تلافی مافات ہو۔اس طرح اللہ تعالیٰ ان خوش کن خبروں کے ذریعے تسلی بھی دیتا ہے۔311
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
انفرادی طور پر بھی جو خطوط موصول ہوتے ہیں، ان میں بھی بعض ایسی پیاری اور درخشندہ مثالیں
سامنے آتی ہیں کہ دل خدا کے حضور سجدہ ریز ہو جاتا ہے کہ اس نے خود اپنے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ کو
ایسے عظیم الشان فدائی عطا فرمائے ہیں۔چنانچہ کل رات ہی میں نے لاہور کی ایک احمدی خاتون کا خط
پڑھا، جس میں انہوں نے لکھا کہ میں ایک عام غریب سی عورت ہوں لیکن بہر حال میں نے اپنے شوق
کے مطابق صد سالہ جوبلی کا چندہ لکھوا دیا۔بعد میں کچھ ایسے حالات پیش آتے رہے کہ میں اپنا چندہ وقت
کے مطابق سال بہ سال ادانہ کر سکی، یہاں تک وہ ذمہ داری کا ایک پہاڑ بن کر سامنے آکھڑا ہوا۔انہوں
نے لکھا کہ جتنا بھی چندہ تھا، مجھے محسوس ہوا کہ یہ بوجھ میری توفیق اور طاقت سے آگے نکل گیا ہے۔جب
آپ نے توجہ دلائی تو کئی دن تو میں نے بڑے ہی کرب میں گزارے۔خدا کے حضور روئی ، گریہ وزاری کی
کہ تو نے ہی اپنے فضل سے وعدے کی توفیق بخشی تھی ، اب تو ہی اسے پورا کرنے کی بھی توفیق عطا فرما۔اسی
دوران میری نظر اپنے زیور پر پڑی تو معا میرے دل میں خیال آیا کہ جو کچھ میرے بس میں ہے، وہ تو پیش
کر دوں۔چنانچہ میں نے فیصلہ کیا کہ سارے کا سارا زیور چھوٹا ہو یا بڑا، جماعت کے سامنے رکھ دیتی ہوں
تا کہ اپنے خلوص کا یہ ثبوت تو پیش کروں کہ جو میرے بس میں تھا ، وہ میں نے کر دیا۔صرف یہی نہیں بلکہ (وہ
لکھتی ہیں کہ ) جب میں نے یہ فیصلہ کیا تو اس زیور سے مجھے ایسی نفرت ہوگئی کہ مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتا ،
یہ میرے دل پر بوجھ بن گیا ہے۔اس لئے خدا کے واسطے اس زیور کو میرے گھر سے دور کریں اور مجھے
بتائیں کہ میں کس کو ادا کروں؟ تاکہ میرے دل پر سے یہ بوجھ اتر جائے۔کیسا عجیب خدا ہے، کتنے احسان کرنے والا خدا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
ایسی پیاری جماعت عطا کی ہے کہ قرون اولیٰ کے زمانوں کی یاد کو زندہ کر دیا۔جب میں نے یہ خط پڑھا تو
میرے دل سے یہ دعا نکلی کہ اے اللہ ! اس عورت کو زیور ایمان سے آراستہ فرما۔جیسا کہ اس نے خود خواہش
ظاہر کی ہے۔اور سر سے پاؤں تک اس کے ظاہر و باطن کو اپنی رضا کے زیور سے مزین فرما دے۔پھر میں نے سوچاد نیا میں
کتنی ہی عورتیں ہوں گی ، ( کروڑوں ہوں گی ) جن کو اللہ تعالیٰ نے زیور
کی زیبائش سے محروم رکھا ہے۔ان کے سر، ان کے ہاتھ ، ان کے گلے اور ان کے پاؤں خالی پڑے ہیں۔لیکن ان میں سے کتنی ہوں گی، جنہوں نے رضائے باری تعالیٰ کی خاطر اپنے ہاتھوں کو، اپنے سرکو ، اپنے
گلے کو اور اپنے پاؤں کو زیور سے عاری کیا ہو گا۔بہت کم ایسی مثالیں نظر آئیں گی۔اور اگر کوئی مثالیں ہوں
گی تو وہ ساری کی ساری جماعت احمدیہ میں ملیں گی۔پہلے بھی جماعت احمدیہ کی تاریخ ایسے نظارے پیش کر
312
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 دسمبر 1982ء
چکی ہے، آج بھی پیش کر رہی ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ پیش کرتی چلی جائے گی۔اور ہمیں یہ بھی علم
ہے کہ جن خواتین کو ایسی عظیم الشان قربانیوں کی توفیق ملی ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کو کبھی خالی نہیں چھوڑا۔دنیا
میں کتنی ہی عورتیں ہیں، کروڑوں ہوں گی ) جن کو خدا تعالیٰ نے زیور بھی عطا کئے ہیں۔مگر کون ہے، وہ
زیوروں والی، جو خدا تعالیٰ کی نظر میں زینت کے لحاظ سے اس عورت کا مقابلہ کر سکے، جس کے ہاتھ اور
پاؤں اور سر اور گردن محض خدا کی خاطر زیور سے خالی ہوئے ہیں؟ وہ سر سے پاؤں تک بھی ہیروں اور
جواہرات سے بھر جائیں ، پھر بھی وہ اس عورت کی زینت کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔خدا کا ایسا احسان ہے کہ اپنے ہاتھوں کو زیور سے خالی کرتے ہوئے اس عورت کو یہ احساس تک
نہیں ہوا کہ میں اب قابل رحم ہوگئی ہوں، میں محروم ہورہی ہوں۔بلکہ معاخدا تعالیٰ نے اس کے دل کو ایک
ایسے جذبے سے بھر دیا کہ وہ زیور سے نفرت کرنے لگی اور ایسی شدید نفرت کا اظہار ہے کہ گویا گھر میں زہر
پڑا ہوا ہے۔اسے دور کریں ورنہ مجھے چین نصیب نہیں ہوگا۔یہ محض اور محض خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔پس جو خدا افکریں پیدا کرتا ہے یا فکر والے حساس دل عطا کرتا ہے، وہی فکروں کو دور کرنے کے
سامان بھی مہیا فرما دیتا ہے۔اس ساری جدو جہد کا ماحصل کیا ہے؟ وہ یہ ہے کہ احمدی پہلے سے بھی بڑھ کر
اپنے رب کے قریب تر ہوتا چلا جاتا ہے۔یہ فکریں اور فکروں کو دور کرنے کا نظام تو محض بہانہ ہو گیا۔فی
تو
الحقیقت ان کی کوئی بھی حیثیت نہ رہی۔کام سارے خدا ہی نے کرنے ہیں اور کرتا چلا جاتا ہے۔لیکن اس
جدو جہد کے دوران ہمارا ماحصل کیا ہے؟ وہ ہے، اپنے رب کی رضا۔ہم دن بدن پہلے سے زیادہ اپنے
ا
پیارے محبوب ، اپنے خالق و مالک کے قریب تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔پس کیسا عظیم الشان سودا ہے، جو
ہم نے اپنے رب سے کیا ہے۔ہمارا کچھ بھی خرچ نہیں ہوتا اور ہر دفعہ ہم پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رضا
کی دولت سے مالا مال ہوتے چلے جارہے ہیں۔( مطبوعه روزنامه الفضل 14 مارچ 1983ء)
313