ضرورت ہے کہ ہر احمدی اسلام کا مبلغ بنے ۔ ارشاد فرمودہ 2 فروری 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
ارشاد فرمودہ 02 فروری 1983ء
ضرورت ہے کہ ہر احمدی اسلام کا مبلغ بنے
ارشاد فرمودہ 02 فروری 1983ء
احباب جماعت کو عیسائیت کے متعصبانہ اور مخالفانہ رویہ اور سوچ کے متعلق آگاہی کے لئے اور
ایسے زہر آلو دلٹر پچر کے جوابات کی تیاری کے سلسلے میں ان کے فرائض کی یاد دہانی کے لئے مجلس عرفان میں
مسٹر جیکب نیڈل مین کی تصنیف The New Religion کا خلاصہ پیش ہونے پر حضور نے فرمایا:۔یہ کتاب جس کا خلاصہ پڑھا گیا ہے، اس کے بارے میں کوئی دوست کوئی سوال کرنا چاہیں یا
اظہار خیال کرنا چاہیں، دونوں باتوں کی اجازت ہے۔اس پر ایک دوست نے کہا کہ اس کتاب میں ایسی باتوں کا ذکر ہے، جو آج ہم نے پہلی بارسنی
ہیں۔جماعت احمد یہ امریکہ میں ایک لمبے عرصہ سے اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے لیکن مصنف نے احمدیت کا
ذکر نہیں کیا۔اس کی کیا وجہ ہے؟ حضور نے فرمایا:۔یہ جتنی تحریکات ہیں، امریکہ کے لئے یہ تماشے ہیں۔اس کتاب میں دراصل تماشوں کا ذکر ہے،
مذہب کا ذکر نہیں ہے۔جماعت احمد یہ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک مذہبی تحریک ہے، تماشا نہیں ہے۔مغربی دنیا پر اس وقت جو مایوسی کا عالم طاری ہے، یہ سارے اس پر شکار کرنے بیٹھے ہوئے ہیں۔جس طرح
مردہ جسم کے اوپر جراثیم آجاتے ہیں، گدھیں اور اس قسم کے دوسرے جانور آ جاتے ہیں، اسی طرح ساری دنیا
سے امریکہ میں ان تحریکات کی لاش پر جو گد ھیں وغیرہ اکٹھی ہو رہی ہیں، اس کتاب میں ان کا نقشہ کھینچا گیا
ہے۔احمدیت تو اللہ کے فضل سے گدھ نہیں ہے۔یہ تو اپنا تازہ شکار کرنے والی چیز ہے۔مصنف اگر ہمیں ان
تحریکات میں شمار کرتا ہے تو ہم اس کو احتجاج کا خط لکھتے کہ تم نے یہ کیا حرکت کی ہے؟
اصل بات یہ ہے کہ دنیا کو اس وقت شدید پیاس ہے۔اس کتاب کا خلاصہ اس نقطۂ نظر سے سننے
والا تھا۔حق کی تلاش کی اتنی شدید پیاس ہے کہ ہر د ہر یہ یا ہر پاگل اٹھ کر جب ایک دعوی کر بیٹھتا ہے تو دنیا
اس کی طرف دوڑنے لگ جاتی ہے۔اور وہ دنیا کے لحاظ سے اپنے مذہب کو آسان کرتا جاتا ہے۔تاکہ
لوگوں کے لئے اس کو ماننا مشکل نہ ہو۔احمدیت تو اسلام کے ایک ذرہ سے بھی منحرف نہیں ہو سکتی۔دنیا
مانے یا نہ مانے یہ الگ بحث ہے۔395

ارشاد فرموده 02 فروری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس جن لوگوں کا اس کتاب میں ذکر کیا گیا ہے، وہ آزادلوگ ہیں۔ان میں کچھ پاگل ہیں، کچھ
دھر یہ ہیں، جو دنیا کو پاگل بنارہے ہیں۔دنیا ان لوگوں کے دام میں بھی آرہی ہے۔یہاں تک کہ امریکہ
جیسے آزاداور تعلیم یافتہ ممالک بھی ان سے محفوظ نہیں۔یہ ان کی دنیا سے مایوسی کی شدت کا اظہار ہے۔وہ
Scape یعنی پناہ چاہتے ہیں اور دوڑنا چاہتے ہیں کہ کسی طرف ان کو نجات کا رستہ ملے۔ان کو نہ عیسائیت
میں نجات ملی ، نہ مغربی تہذیب میں نجات ملی۔حقیقی نجات کی راہ اسلام دکھاتا ہے۔اس لئے ضرورت ہے کہ ہر احمدی اسلام کا مبلغ ہے۔اسی لئے میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں یہ اعلان
کیا تھا کہ اب وہ وقت نہیں رہا کہ دو سویا چارسو مبلغ کی بات ہو۔لکھوکھا مبلغ ہمیں میدان میں جھونکنے پڑیں
گے۔تا کہ دنیا کو اسلام میں داخل ہونے کے لئے چھوٹے چھوٹے دروازے مل جائیں۔امریکہ کی جماعت کو
بھی چاہیے کہ وہ کثرت کے ساتھ رابطہ پیدا کرے اور لوگوں کو یہ بتائے کہ نجات اور امن کا اصل دروازہ یہ ہے۔اسی وجہ سے ان کتابوں کے خلاصے سنائے جارہے ہیں تاکہ ہمارے یہاں کے لوگوں کو جہاں نئی تحریکوں
کا علم
ہو کہ وہ کس کس طرح لوگوں
کو دھوکا دے رہے ہیں؟ وہاں انہیں اپنی صداقت پر مزید اطمینان حاصل ہو۔اس کتاب کا مصنف ماشاء اللہ بڑا ذہین ہے۔اس نے آخر پر بہت اچھا خلاصہ نکالا ہے۔اس کی
دوسری خوبی یہ ہے کہ اس نے کسی مذہب کی طرف اس کے دشمنوں کی بات منسوب نہیں کی۔بلکہ خودان میں
ڈوب کر جس طرح وہ اپنے آپ کو پیش کرنا چاہتے تھے، اسی طرح پیش کیا ہے۔ان میں سے بعض مذاہب کا
میں نے خود بھی مطالعہ کیا ہے۔عموماً مغربی محققین اپنا ذاتی عناد اور دشمنیاں شامل کر لیا کرتے ہیں اور دوسرے
مذاہب کی غلط تصویریں پیش کرتے ہیں۔لیکن یہ مصنف بڑا منصف مزاج لگتا ہے۔اس نے کسی مذہب پر بھی
اس کے ماننے والوں کی مرضی کے خلاف بات نہیں ٹھونسی۔قرآن کریم پر اس نے جو تبصرہ کیا ہے، ماشاء اللہ بہت
ہی پیارا ہے۔اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ذہین آدمی نے دیانتداری سے مطالعہ کیا ہے۔اس لئے بشیر
رفیق صاحب کو چاہیے کہ اس کو Appreciation یعنی تعریف کا خط لکھیں۔اور اس کو کہیں کہ تم احمدیت کا سنجیدگی
سے مطالعہ کرو ہمیں ایسے ذہین اور دیانتداری سے بات کہنے والے آدمیوں کی ضرورت ہے۔اس کے بعد مشہور جریدہ اکانومسٹ کے نامہ نگار گاڈ فرے جیسن کی کتاب Militant
Islam کا خلاصہ پیش ہونے پر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔" کتاب کا خلاصہ آپ نے سن لیا ہے۔اس کتاب سے متعلق دوست کچھ کہنا چاہیں یا پوچھنا
چاہیں تو ان کو اجازت ہے۔396

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
ارشاد فرمودہ 02 فروری 1983ء
اس پر ایک دوست نے عرض کیا کہ مصنف نے کہا ہے کہ اسلام اور عیسائیت کی آخری جنگ
مکتب میں ہوگی۔یہ بات اس نے ٹھیک کہی ہے۔حضور نے پوچھا: کس طرح ؟
انہوں نے عرض کیا: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے، ہم قلم سے جہاد کریں گے۔اور
ہمارے خیال میں اس کا اشارہ اسی طرف تھا۔فرمایا: ”ہاں، اگر یہ اشارہ ہے تو پھر آپ کی بات ٹھیک ہے۔لیکن یہ پتہ نہیں کہ اس کا ادھر اشارہ
ہے بھی یا نہیں؟“
فرمایا: ” اس کتاب سے ایک بات بڑی واضح ہو جاتی ہے کہ جماعت احمدیہ کے سوا اس وقت کوئی
جماعت ایسی نہیں ہے، جس کو ایک دفاعی قوت کے طور پر باہر کی دنیا محسوس کر رہی ہو۔مصنف نے ہر طرف
کیڑے نکالے ہیں لیکن جماعت احمدیہ میں اس کو ایک صرف کیر انظر آیا ہے کہ چونکہ یہ عوام الناس میں
مقبول نہیں ہو رہی، اسی لئے اس سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ادھر جہاں تک خطرات کا تعلق ہے، صرف
جماعت احمدیہ کا ذکر کیا ہے۔اور کہا ہے، یہ بے حدقوت ہے، جو عیسائیت سے ٹکرا رہی ہے اور باہر کی دنیا
اس
کو محسوس کر رہی ہے۔اسلام کی اس دفاعی قوت کا محسوس ہونا تو بڑی واضح بات ہے۔اس میں کوئی شک
نہیں، مصنف کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ ابھی ساری جماعت نہیں ٹکرائی۔جماعت احمدیہ کا عشر عشیر
ٹکرایا ہے۔جس وقت اسلام کے دفاع میں سارے احمدی جاگ کر شیر کی طرح پڑیں گے، تب سمجھ میں
آئے گی کہ احمدیت کس چیز کا نام ہے؟ ہماری بہت بڑی تعداد ہے، جو دنیا میں سوئے ہوئے شیروں کی
طرح پڑی ہوئی ہے اور اس نے براہ راست عیسائیت کے ساتھ فکر نہیں لی۔یہ تو صرف چند مبلغین یا ان
کے ساتھی ہیں، جنہوں نے اس وقت دنیا میں قیامت ڈھائی ہوئی ہے۔ایک تو مصنف کے اندازہ کی یہ
غلطی ہے، جو انشاء اللہ زیادہ دیر نہیں رہے گی۔دنیا اب بڑی جلدی محسوس کرے گی۔دوسری غلطی یہ ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ یہ نوشتہ تقدیر ہے کہ عوام الناس احمدیت کو نظر انداز کرتے چلے
جائیں۔لیکن جن مایوسیوں کا وہ ذکر کر رہا ہے، وہی مایوسیاں عوام الناس کو مجبور کریں گی کہ احمد بیت کی طرف
جائیں اور احمدیت میں پناہ ڈھونڈیں۔اور خدا کے فضل سے اس کی تیاری ہوتی ہوئی ہمیں نظر آرہی ہے، صرف
ہر احمدی کا فعال ہونا باقی ہے۔جب آپ اسلام کی خاطر مر مٹنے کے لئے تیار ہو جائیں گے تو آپ دیکھیں گے
کہ چند دنوں کے اندر اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا اور مصنف کے دونوں اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے۔پھر
انشاء اللہ اہل مغرب کے ساتھ اصل ٹکر ہوگی اور اسلام کی عیسائیت کے ساتھ جنگ کا مزہ آئے گا“۔مطبوعه روزنامه الفضل 18 جون 1983ء)
397

آج 10 میں سے 10 باقی