تمام دنیا کے اہل علم احمدی اپنے آپ کو علمی مجاہدے کے لئے تیار کریں ۔ ارشاد فرمودہ 9 فروری 1983ء برموقع مجلس عرفان

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
ارشاد فرموده 09 فروری 1983ء
تمام دنیا کے اہل علم احمدی اپنے آپ کو علمی مجاہدے کے لئے تیار کریں
ارشاد فرموده 09 فروری 1983ء بر موقع مجلس عرفان
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔میں نے اعلان کیا تھا کہ ساری دنیا میں عیسائیت کی طرف سے اسلام پر جو حملے ہورہے ہیں،
ان کے دفاع کے لئے دوست اپنے آپ کو پیش کریں۔لیکن اس طرف ابھی پوری توجہ نہیں ہوئی۔ہمارے
بہت سے ایسے دوست ہیں، جو علمی ذوق رکھتے ہیں اور انگریزی دان بھی ہیں، ان کی ضرورت ہے۔اس
سلسلے میں وہ بہت بڑی خدمت گھر بیٹھ کر سکتے ہیں۔مقصد یہ ہے کہ جہاں جہاں اسلام پر حملے ہوئے ہیں،
ان کا جواب دیا جائے۔مخالفین نے یا تو مسلمانوں کی کتابوں سے غلط استنباط کر کے اسلام پر حملے کئے ہیں یا
بعض مسلمان علماء کی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ان کی کتابوں کے حوالے دے کر۔ان کو گو یا قرآن
اور حدیث کی باتوں کے طور پر پیش کیا ہے۔ان سب کا تسلی بخش جواب
دینا، ہمارا فرض ہے۔بہر حال بہت سے تحقیقی کام کرنے والے پڑے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام نے تنہا اپنی زندگی میں دیگر مذاہب پر جتنی تحقیق کی تھی ، جماعت اس پر جتنا اضافہ آج تک کرسکی
ہے، وہ آپ کے سامنے ہے۔بہت کم اضافہ ہوا ہے۔اکثر و بیشتر ہم انہی باتوں سے استفادہ کر رہے
ہیں۔جب کہ اعتراضات کی دنیا پھیل چکی ہے۔اس لئے یہ سکیم جاری کی گئی تھی کہ اعتراضات کی پھیلتی
ہوئی دنیا کے تقاضوں کو پوار کرنے کے لئے جماعت کے علمی دفاع کے دائرے بھی ساتھ ساتھ پھیلنے
چاہئیں۔اور جہاں بھی دشمن بڑھتا ہے، ہمارا فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان
فرمودہ طریق کے مطابق آگے بڑھ کر اس کا مقابلہ کریں۔اب ہمیں نئے اصول تو دریافت کرنے کی
ضرورت نہیں ہے۔روحانی جنگ کی حکمت عملی بڑی واضح ہو چکی ہے۔اسلام کی ہر دفاعی جنگ پر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اصولی روشنی ڈال چکے ہیں اور عمل کر کے بھی دکھا چکے ہیں۔پس احمدی علماء کو اس
میدان میں پوری طرح آگے بڑھنا چاہیے۔لیکن میں نے جائزہ لیا ہے کہ دشمن کا حملہ ہمارے دفاع سے
آگے نکل چکا ہے۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو راہ دکھائی تھی، وہ ہمیں آگے
بڑھانے کے لئے دکھائی تھی۔راہ کو بند نہیں کیا تھا۔ان دو چیزوں میں بڑا فرق ہے۔399

ارشاد فرموده 09 فروری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
جب میں کہتا ہوں کہ علماء آگے آئیں تو میری مراد سلسلہ کے وہ علماء نہیں، جو اس وقت خدمت پر
ہمہ تن مامور ہیں۔ان کا وقت تو اب ان کا رہ ہی نہیں۔ان کو تو جماعت جو کام دیتی ہے، اسے وہ کر رہے
ہیں۔ان کے سپرد پہلے ہی اتنے کام ہیں کہ ان سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ہی ہر طرف پھیل جائیں اور ہر کام
وہی سرانجام دیں ، تکلیف مالا يطاق ہے۔علماء سے میری مراد ساری دنیا میں پھیلے ہوئے اہل علم احمدی
ہیں۔ان میں بہت سے ایسے ہیں، جن کا وقت ضائع ہو رہا ہے۔ان کو اس میدان میں آگے بڑھنا چاہیے
اور مرکز کا ہاتھ بٹانا چاہیے۔ادارہ تحریک جدید میں وکالت تصنیف کے تابع با قاعدہ ایک سیل (CELL) قائم کیا جا چکا ہے۔وکالت کو ان اہل علم احمدیوں کے نام چاہئیں۔شعبہ تصنیف جو مواد اکٹھا کر رہا ہے، اسے وہ ان علماء میں تقسیم
کرے گا۔یہ تقسیم بطور مصنف، بطور کتاب اور بطور زبان کے ہوگی۔مثلاً فرانسیسی زبان یا سپینش زبان میں
اسلام پر اعتراضات۔اسی طرح ساری دنیا میں ہر قسم کے اعتراضات کے جواب دینے کے لئے مختلف
موضوعات مختلف زبانیں اور مختلف مصنفین تقسیم کئے جائیں گے۔یہ کام اتنا بڑا ہے کہ اگر تحریک جدید کا
ڈیپارٹمنٹ سارے کا سارا یہ کام کر رہا ہو، تب جا کر بمشکل اس سے نبرد آزما ہوسکتا ہے۔اس کام کی وسعت کا
اندازہ آپ اس سے کر سکتے ہیں کہ فرانسیسی مستشرقین نے اسلام پر جو گندا چھالا ہے اور فرانسیسی عوام پر جو برا
اثر ڈال رہے ہیں، وہ ابھی تک ہمارے علم میں نہیں ہے۔پھر جرمنوں نے اپنی زبان میں لکھا ہوا ہے۔روسیوں نے لکھا ہے۔اسی طرح GREEKS یونانیوں نے اسلام کے خلاف لکھا ہے۔اور ہر ایک قوم نے
اپنے اپنے علاقے میں خاص قسم کا ہر پھیلایا ہوا ہے۔ان سب اعتراضات کو اکٹھا کرنا ، ان کا جواب لکھنا اور
پھر ان زبانوں میں جواب لکھنا یا ان میں ترجمہ کروانا، یہ کوئی معمولی کام نہیں ہے۔اس کے علاوہ اسلام پر جو
بالواسطہ حملے کئے گئے ہیں، وہ بے انتہا ہیں۔آپ یورپ کے کسی بھی مصنف کو لے لیں، اس کی تصنیف
اسلام پر حملے سے خالی نہیں ہوگی۔ہسٹورین (HISTORIAN) ہے تو اس نے بھی اسلام پر حملہ کیا ہے۔سائیکالوجسٹ (PSYCHOLOGIST) ہے تو اس نے بھی حملہ کیا ہے۔اگر وہ PHYSICIST ہے
تو اس نے بھی جہاں داؤنگا، اسلام پر حملہ کیا ہے۔ڈاکٹر ہیں تو وہ بھی حملے سے باز نہیں آئے۔فرائڈ جیسے لوگوں
نے اپنے ذہنی گند کو اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس ذات پر اچھالنے کی کوشش کی ہے کہ اس کو
پڑھا نہیں جاتا۔اور پھر خود اپنے رسولوں کو بھی معاف نہیں کیا۔اس کام کے لئے پہلے ہر قسم کے لٹریچر کا مطالعہ
کرنا ہوگا تا کہ معلوم ہو سکے کہ کہاں کہاں یہ گند پھیلا ہوا ہے۔پھر اسے متعلقہ علماء کے سپرد کرنا ہو گا، جو اس کا
400

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد شم
ارشاد فرموده 09 فروری 1983ء
جواب دے سکیں۔یعنی صاحب علم لوگوں کا، جو کسی خاص فن کے ماہر ہیں، دینی علم کے ماہرین کے ساتھ مل کر
ایساد فارع اور جواب تیار کرنا، جو اس فن کے غیر مسلم ماہرین کو بھی قابل قبول ہوا اور دینی نقطہ نگاہ سے بھی کامل
ہو۔اس کے لئے بعض جگہ جوڑے بنانے پڑیں گے۔مثلاً آنحضور کے (نعوذ باللہ ) (EPILEPSY)
مرگی میں مبتلا ہونے پر جب دشمن حملہ کرتا ہے تو دینی عالم کا کام ہے کہ وہ ان کی روایات کا جائزہ لے اور غلط
اور جھوٹی روایات جو لکھنے والے نے اکٹھی کی ہیں، ان پر حملہ کرے۔اور مخالف اسلام ڈاکٹر، جو یتی بحث
اٹھاتا ہے تو اس کا جواب دینا، احمدی ڈاکٹر کا کام ہے۔جو اسی کی زبان میں طبتی بحث میں اسے شکست دے۔اس نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو بہت زیادہ کام پھیلا ہوا ہے۔او
پس میں تمام دنیا کے اہل علم احمدیوں سے کہتا ہوں کہ جس حد تک ممکن ہو، اپنے وقت کو بچا کر
اپنے آپ
کو علمی مجاہدے کے لئے تیار کریں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس زمانے میں علمی
میدان میں بکثرت اسلامی مجاہدین کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔مطبوعه روزنامه الفضل 15 فروری 1983ء)
401

آج 10 میں سے 10 باقی