جماعت اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لیے حیرت انگیز قربانیاں کر رہی ہے ۔ ارشادات فرمودہ 23 فروری 1983ء برموقع مجلس عرفان
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
ارشادات فرموده 23 فروری 1983ء
جماعت اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے حیرت انگیز قربانیاں کر رہی ہے
ارشادات فرمودہ 23 فروری 1983ء بر موقع مجلس عرفان
جماعت احمدیہ کے قیام کا مقصد کیا ہے؟ وہ کون سے مقاصد ہیں، جن کے پیش نظر یہ جماعت
قائم کی گئی ہے؟ حضور نے اس کا جواب دیتے ہوئے فرمایا:۔جماعت احمدیہ کا وہی مقصد ہے، جو امام مہدی کے آنے کا ہے۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے پیش گوئی فرمائی تھی کہ آخری زمانہ میں جب امت دینی لحاظ سے بھی خراب ہو جائے گی
اور فلاں فلاں علامتیں ظاہر ہوں گی تو اس وقت مسیح ابن مریم آکر ان کی اصلاح کریں گے۔اب دیکھنا یہ
ہے کہ کیا واقعی وہ زمانہ آچکا ہے؟“
حضور نے احادیث نبویہ کی روشنی میں ثابت کیا کہ یہ وہی زمانہ ہے، جس میں مسیح موعود اور امام
مہدی نے آنا تھا اور امت کے مختلف اختلافات کو مٹا کر مذہبی اور نظریاتی لحاظ سے وحدت پیدا کرنی تھی۔چنانچہ جماعت احمدیہ کا قیام بھی اس مقصد کے پیش نظر عمل میں آیا۔حضرت بانی جماعت احمدیہ نے اپنے ماننے والوں کے نظریات کی درستی پر اکتفا نہیں فرمایا بلکہ
ان کو جانی اور مالی قربانی کے رستے پر ڈال کر ان کی ترقیات کے سامان پیدا کئے۔قربانی سے قو میں بنتی اور
ترقی کرتی ہیں۔چنانچہ جماعت احمد یہ نظریاتی اور عملی دونوں لحاظ سے اس بات کو ثابت کر چکی ہے کہ وہ
سنت الہیہ پر قائم ہے اور اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے حیرت انگیز قربانیوں کا مظاہرہ کر رہی ہے۔یہ نوجوان کہنے لگا، میری عمر تو 25 سال ہے، میں اپنے والد صاحب سے سنتا آیا ہوں کہ ناصر
آباد خاصے عرصہ سے آباد ہے۔لیکن ہمیں کسی نے بھی اس رنگ میں جماعت احمدیہ کے متعلق نہیں بتایا،
جس رنگ میں آپ نے بتایا ہے۔) اس پر حضرت صاحب نے فرمایا:۔آپ کا شکوہ جائز اور درست ہے۔دراصل جماعت کی یہی سب سے بڑی کمزوری ہے کہ یوں
تو وہ ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے لیکن اپنے گھروں کو اور اپنے ہمسایوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔یہ
ان کی بہت بڑی غفلت ہے۔ان کو احمدیت کی شکل میں بہت بڑی نعمت ملی ہے۔انہوں نے سچائی دیکھی،
407
ارشادات فرمودہ 23 فروری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
امام وقت کو قبول کرنے کی سعادت پائی، ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں لیکن اتنی توفیق نہیں ملتی کہ
اپنے ہمسایوں کو بلا کر کہیں کہ آؤ تم بھی اس میں شامل ہو جاؤ۔یہی بات حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے
ایک دفعہ یہاں فرمائی تھی۔آپ نے فرمایا تھا: دیکھو! میں تمہیں متنبہ کرتا ہوں کہ اگر تم نے اس زمین کا حق ادا
نہ کیا، جس کا تم نمک کھاتے ہو تو تمہیں شدید نقصان پہنچے گا۔پس مقامی احباب کا یہ پہلا حق ہے کہ ان کی
خدمت کی جائے ، ان سے بھائی چارہ پیدا کیا جائے اور محبت و پیار کی فضا پیدا کی جائے“۔ایک دوست نے عرض کیا کہ نظارت اصلاح و ارشاد پہلے سال میں ایک، دو دفعہ مربیان کو بھیج کر
ہماری اوور ہالنگ کرا دیتی تھی ، اب ایسا نہیں ہوتا۔اس لئے کچھ ستی پیدا ہو گئی ہے۔حضرت صاحب
نے فرمایا:۔مبلغین اور مریبان کے ذریعہ میں نے جماعت کو اور بال نہیں کرانا۔یہ سائیکل کی دکان نہیں، یہ
الہی سلسلہ ہے۔اس میں آپ خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے تو ساتھ چل سکیں گے۔مربی پر انحصار کرتے
ہوئے تربیت کا سارا بوجھ اس پر ڈال دیتے ہیں اور خود اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جاتے ہیں۔کہتے ہیں:
ہم اس بوجھ کو اٹھا نہیں سکتے ، اس لئے مریبان کے سپرد کر دیتے ہیں کہ تم یہ دین سنبھالو، ہم دنیا سنبھال لیتے
ہیں۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم دنیا کمائیں اور دینی مسائل کو سلجھانے یا اصلاح و ارشاد کی مہم چلانے کی بات ہو تو یہ
مربیان جانیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اچھے لوگ ہیں، اچھے تاجر ہیں، اچھے وکیل یا سائنسدان ہیں، ہمیں تربیت
اولاد کی کیا ضرورت ہے؟ یہ کام مربیان کا ہے، وہ کریں۔ایسے لوگوں کی نسلیں دین سے خالی ہو جاتی ہیں۔جن
کے اوپر یہ بوجھ ڈالے جاتے ہیں ، وہ بھی پھر آہستہ آہستہ خراب ہونے لگ جاتے ہیں۔دوستوں کو دین کا علم
نہیں رہتا، وہ مربیان سے پوچھتے ہیں، یہ من مانے معنی کرتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جس طرح باقی امور میں
بگاڑ شروع ہو جاتے ہیں، اسی طرح یہاں بھی بگاڑ شروع ہو جائیں گے۔اس لئے میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں
کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے۔ہر احمدی کا یہ فرض ہے کہ وہ دینی لحاظ سے بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔ہر گھر کا
فرض ہے کہ وہ دین سیکھے اور اپنے بچوں کو سکھائے اور اولاد کی صحیح رنگ میں تربیت کرئے۔مطبوع روزنامه الفضل 16 فروری 1984ء)
408