احمدیت دنیا کو ہلاکتوں سے بچانے کا آخری ذریعہ ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 مارچ 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 مارچ 1983ء
احمدیت دنیا کو ہلاکتوں سے بچانے کا آخری ذریعہ ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 04 مارچ 1983ء۔۔۔ایسے خطرناک دور میں جب کہ انسان کی تقدیر لامذہبی طاقتوں کے ہاتھ میں جاچکی ہو،
احمدیت پر کیا ذمہ داریاں آتی ہیں؟ یہ ہیں وہ باتیں، جو ہر احمدی کو سوچنی چاہئیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ
احمدیت دنیا کو ہلاکتوں سے بچانے کا آخری ذریعہ ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔آخری ذریعہ ان معنوں میں کہ اگر یہ بھی ناکام ہو جائے تو دنیا نے لاز م ہلاک ہونا ہے۔پھر اس کے بچنے کی
کوئی صورت نہیں۔اور آخری ذریعہ ان معنوں میں کہ اگر یہ کامیاب ہو جائے تو پھر اللہ تعالی کے فضل سے
دنیا کو اس قسم کی ہلاکت کا کوئی خوف ایک لمبے عرصے تک دامن گیر نہیں ہو گا۔یہ ایک عظیم ذمہ داری ہے۔اسی لئے میں بار بار یہ اعلان کر رہا ہوں کہ داعی الی اللہ بنو، دنیا کو
نجات کی طرف بلاؤ، دنیا کو اپنے رب کی طرف بلاؤ۔ورنہ اگر بے خدا انسان کے ہاتھ میں دوسروں کی
تقدیر چلی جائے تو ان کی ہلاکت یقینی ہو جاتی ہے۔اور اس وقت امر واقعہ یہی ہے۔نہ صرف یہ کہ بے خدا
انسان کے ہاتھ میں لوگوں کی تقدیر گئی ہوئی ہے بلکہ اس کے ہاتھ اتنے مضبوط ہو چکے ہیں اور ان میں ایسے
66
خوفناک ہتھیار آچکے ہیں کہ وہ جب بھی چاہے، دنیا کے تمام انسانوں کو ہلاک کر سکتا ہے۔۔ان حالات میں ایک احمدی پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، ان کو پورے شعور ، پوری بیداری
اور بیدار مغزی کے ساتھ ادا کرنا پڑے گا۔کیونکہ اب وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے۔جہاں تک میں نے غور کیا ہے
میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت احمد یہ ساری دنیا میں فعال ہو جائے اور تیزی کے ساتھ بنی نوع انسان کو ہدایت
کی طرف بلانا شروع کر دے اور دنیا واقعہ متاثر ہو کر اسلام کی طرف آنے لگے تو اللہ تعالیٰ یقین ہلاکت اور تباہی
کی مہلت کو بڑھا دے گا۔کیونکہ وہ عذاب میں جلدی نہیں کرتا۔اس کی رحمت ہر دوسری صفت پر غالب ہے۔اس لئے اگر آپ
دنیا کو تبلیغ کریں اور پھر وہ اس تبلیغ کو سنے اور اسلام کی طرف مائل ہونے لگے تو آپ بلا خوف و
خطر اور بغیر کسی اشتباہ کے اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ خطرات لاز مائل جائیں گے۔اور انسان کو خدا یہ موقع نہیں دے گا کہ وہ ہلاکت کے اتنے اہم اور خطرناک فیصلے کر سکے۔اگر ایسا نہ کیا گیا اور
آپ نے اپنی ذمہ داری کو ادا نہ کیا تو پھراس دنیا کے بیچنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔411
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 04 مارچ 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
یہ خیال کہ اسلام نے بہر حال غالب آتا ہے، اس لئے لازما ساری دنیا بچائی جائے گی۔اس کے
اندر تھوڑی سی Fallacy، غلط نہی اور ایک ابہام سا پایا جاتا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ خدا کے انبیاء غالب تو
ضرور آیا کرتے ہیں لیکن وہ غلبہ دو قسم کا ہوا کرتا ہے۔ایک غلبہ تو یہ ہے کہ ساری قوم یا اس کی اکثریت ایمان
لے آئے۔اور ایک ایسا غلبہ کہ ایمان نہ لانے کے نتیجہ میں انسان کی اکثریت کو ہلاک کر دیا جائے۔یہ
دونوں قسم کے غلبے ہمیں قرآن کریم میں ملتے ہیں۔اس لئے اس بارے میں بہر حال کوئی شک نہیں کہ
اسلام لازما غالب آئے گا۔مگر اس کی ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ جو لوگ اسلام کے پیغام کو نہ سنیں ، ان
کو بہت وسیع پیمانے پر ہلاک کر دیا جائے اور پھر جو بچے ، ان پر اسلام غالب آجائے۔اب سوال یہ ہے کہ ہم نے کونسا غلبہ اپنے لئے پسند کرنا ہے؟ وہ غلبہ ، جو کم سے کم ہلاکت کے نتیجہ میں
حاصل ہوتا ہے یاوہ غلبہ جو زیادہ سے زیادہ ہلاکت کے نتیجہ میں حاصل ہوتا ہے۔اگر تو حضرت نوح علیہ السلام
ہمارے امام ہوتے تو ہمیں دوسرے غلبے کا حاصل ہونا، کوئی بعید نہیں تھا اور کوئی تعجب کی بات نہیں تھی۔مگر ہمارے
-
امام تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔جن کے غلبے میں کم سے کم جانی اتلاف اور نقصان ہوا ہے"
پس ہمارے لئے جو مقصد حیات مقرر کیا گیا ہے، وہ تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیروی اور آپ کے نمونے پر انقلاب برپا کرنا ہے۔اس لئے ہلاکتوں والا انقلاب تو ہمیں سجتا نہیں۔ہمیں تو ایسا انقلاب چاہئے ، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں بر پا کر کے دکھایا۔اس مقصد کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ ہم غیر معمولی بیداری کے ساتھ کام کریں۔جو
وقت کھو یا جا چکا ہے، وہ تو اب واپس نہیں آسکتا۔لیکن جو وقت ہمیں میسر ہے، اس کا ایک ایک لمحہ ہمیں
بہترین رنگ میں استعمال کرنا ہوگا۔اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہر احمدی بلا استثنا مبلغ بنے۔وہ وقت
گزر گیا کہ جب چند مبلغین پر انحصار کیا جاتا تھا۔اب تو بچوں کو بھی مبلغ بنا پڑے گا ، بوڑھوں کو بھی مبلغ بننا
پڑے گا۔یہاں تک کہ بستر پر لیٹے ہوئے بیماروں
کو بھی مبلغ بننا پڑے گا۔اور کچھ نہیں، وہ دعاؤں کے ذریعہ
ہی تبلیغ کے جہاد میں شامل ہو سکتے ہیں۔دن رات اللہ سے گریہ وزاری کر سکتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں اتنی
طاقت نہیں ہے کہ ہم چل پھر کر تبلیغ کر سکیں، اس لئے بستر پر لیٹے لیٹے تجھ سے التجا کرتے ہیں کہ تو دلوں کو
بدل دے۔ہم اپنی ذمہ داری کو سمجھ لیں اور اس جذبے کے ساتھ کام شروع کر دیں تو مجھے سو فیصد یقین ہے
کہ دنیا کی ہلاکت کی تقدیر اللہ کے فضل سے مل سکتی ہے۔۔دنیا کے اس ہلاکت سے بچنے کے متعلق بعد میں آنے والے مؤرخین مختلف وجوہات نکالیں
گے۔کوئی کہے گا کہ امریکہ کے فلاں صدر نے فلاں حکمت کا کام کیا، اس لئے دنیا ہلاکت سے بچ گئی۔کوئی
412
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 مارچ 1983ء
یہ سوچے گا کہ روس کے صدر نے فلاں حکمت کا کام کیا یا صبر کا نمونہ دکھایا، اس لئے دنیا ہلاکت سے بچ گئی۔کوئی یہ خیال کرے گا کہ اہل یورپ کو اللہ تعالیٰ نے دانش عطا فرمائی تھی اور ان کی حکمتوں کے نتیجہ میں دونوں
بلاک یعنی روس اور امریکہ سمجھ گئے اور لڑائی ٹل گئی۔اور بعض یہ سوچیں گے کہ شاید چین کی طاقت جو
Develop ہورہی تھی اور ترقی کر رہی تھی ، اس نے ایک ایسا رول Play کیا ، ایسا کردار ادا کیا، جس کے
نتیجے میں دنیا ہلاکت سے بچ گئی۔لیکن خدا کی تقدیر جانتی ہوگی اور بعد میں آنے والا انسان بھی اس بات کی
گواہی دے گا کہ دنیا کی ہلاکت صرف اس بار یک دھا گے پرلٹکی ہوئی تھی کہ وہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی
طرف توجہ کرتی ہے یا نہیں؟ چنانچہ احمدی بیدار ہوئے ، ان کو بشدت اس بات کا احساس ہوا کہ آج دنیا کے
ہلاک ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ اس امر پر ہوگا کہ ہم کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے اس طرف توجہ کی گریہ و
زاری سے دعائیں کیں، نیک اعمال کئے اور دنیا کو خدا کی طرف بلایا اور محض اور محض اس وجہ سے دنیا
ہلاکت سے بچائی گئی۔یہ ہے تقدیر کا فیصلہ اور یہی درست ہوگا کہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے سوا اور کوئی
طریق انسان کے بچنے کا نہیں ہے۔بعد میں آنے والا جو ایک لمبے عرصہ کے بعد پیدا ہوگا ، وہ بھی یہی
سوچے گا اور اسی نتیجے پر پہنچے گا کہ حقیقت میں دنیا کی نجات احمدیت پر منحصر تھی۔احمدیوں نے اپنے فرض کو
کما حقہ ادا کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کو بچالیا۔اس لئے میں بڑی سنجیدگی کے ساتھ بار بار آپ کو تو جہ دلا رہا ہوں کہ داعی الی اللہ بننے کی کوشش
کریں۔داعی الی اللہ بننے کے لئے کچھ ذمہ داریاں ہیں، کچھ فرائض ہیں، کس طریق پر آپ کا میاب داعی
الی اللہ بن سکتے ہیں؟ کونسی باتیں کرنی چاہئیں؟ اور کونسی نہیں کرنی چاہئیں؟ اس سلسلہ میں ، میں چند باتیں
انشاء اللہ تعالیٰ اگلے خطبے میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔اس وقت صرف یہ کہہ کر خطبے کو ختم کرتا ہوں کہ جو
ذمہ داری میں نے اللہ تعالیٰ کے منشا کے مطابق آپ سب پر ڈالی ہے اور توقع رکھتا ہوں کہ ہر احمدی اس
ذمہ داری کو پوری توجہ، پورے انہماک اور پورے خلوص کے ساتھ قبول کرے گا، اس کے لئے ساری
جماعت کو خصوصیت سے دعا کرنی چاہئے۔میری زندگی کا تجربہ ہے کہ جب بھی دعا کی طرف سے غفلت
ہوئی کامیابی نہیں ہوئی اور جب بھی دعا کی طرف توجہ پیدا ہوئی بظاہر مشکل اور ناممکن کام بھی بن گئے۔موجودہ حالات میں یہ کہنا کہ ہر احمدی مبلغ بن جائے ، اتنا مشکل نظر آ رہا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے، جیسے
میں ایک ناممکن بات کہہ رہا ہوں۔لیکن ساتھ ہی یہ یقین بھی رکھتا ہوں کہ اگر میں نے دعاؤں میں کمی نہ کی
اور اسی طرح جماعت نے بھی کوئی کمی نہ کی تو یہ بات، جو بظاہر ناممکن نظر آ رہی ہے، ضرور ممکن ہو جائے گی۔اسی حقیقت کو حضرت مصلح موعود نے اپنے شعر میں یوں بیان فرمایا ہے:۔413
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 مارچ 1983ء
ات
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے
مرے
زور دعا دیکھو تو
فلسفیو زور دعا
اس کلام کی سچائی کا جماعت بار ہا مشاہدہ کر چکی ہے۔اس لئے ہر احمدی بہر حال اس بات سے اپنی
تبلیغ کا آغاز کر دے کہ فوری طور پر نہایت سنجیدگی کے ساتھ دعا کرے اور روزانہ پانچوں وقت اس کو اپنے
اوپر لازم کر لے۔وہ خدا سے یہ التجا کرے کہ اے خدا! ہمیں یہ تو فیق عطا فرما کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر
سکیں اور تیری نظر میں داعی الی اللہ بننے کا جو حق ہے، اس کو ادا کرنے لگ جائیں۔اور اے خدا! دنیا کو بھی یہ
توفیق عطا فرما کہ وہ ہماری باتوں کو سنے ، لوگوں کے دل نرم ہوں، ان کی عقلیں صاف اور سیدھی ہو جائیں
اور وہ تیرے پیغام کو قبول کرنے لگیں۔اس کے ساتھ یہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ نے آنے والوں کو حوصلہ
دے اور ان کو طاقت بخشے کہ وہ مخالفتیں برداشت کر کے بھی حق کو قبول کریں، ان کو برکتیں عطا کرے اور ان
سے پیار کا سلوک فرمائے تا کہ وہ دوسروں کے لئے نیک نمونہ بنیں۔پھر روزانہ بلاناغہ یہ دعائیں بھی کریں
کہ اے خدا! ہر آنے والا داعی الی اللہ بنے، مبلغ احمدی بنے اور پھلجھڑی کا سا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو
جائے کہ ایک شمع روشن ہو تو وہ آگے دوسری شمع روشن کرتی چلی جائے۔اگر ساری جماعت یہ دعا ئیں شروع کر
دے تو دیکھتے دیکھتے اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں عظیم الشان انقلاب برپا ہونے لگیں گے۔پس دعا پر بہت زور دیں، دعا پر بہت زور دیں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کا
خلاصہ ہی یہ ہے کہ اول بھی دعا ہے، آخر بھی دعا ہے۔اگر داعی الی اللہ بنا ہے تو اللہ سے دعائیں کرنی ہوں
گی۔اس سے مدد مانگے بغیر کس طرح داعی الی اللہ بن جائیں گے؟ جس کی طرف بلانا چاہتے ہیں، اس
سے محبت اور پیار کئے بغیر اس کی طرف کیسے بلائیں گے؟ لیکن ان امور سے متعلق مزید تفصیلات انشاء اللہ
آئندہ خطبہ میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم بہت دعائیں کریں اور خلوص دل کے ساتھ کریں۔اللہ
تعالیٰ ان کو قبول فرمائے ، ہم ان کے نیک اثرات دیکھیں ، ہماری طبیعت میں بشاشت پیدا ہو اور مایوسی ختم
ہو جائے ، دلوں میں ایک یقین اور عظمت کردار کا احساس پیدا ہو جائے۔ہم جاننے لگیں کہ ہم دوسروں
سے مختلف ہیں۔ہم خدا والے ہیں اور خدا کی طرف یقین کے ساتھ بلانے والے ہیں۔یہ وہ احساسات
ہیں، جو دعا کے نتیجہ میں بیدار ہوتے ہیں اور پھر تبلیغ کامیاب ہوا کرتی ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 31 مئی 1983 ء )
414