احمدیت کے غلبہ کی تقدیر ، ایک اٹل تقدیر ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 مارچ 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مارچ 1983ء
وو
احمدیت کے غلبہ کی تقدیر، ایک اہل تقدیر ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 مارچ 1983ء
دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ جب سے مذہب کا آغاز ہوا ہے، اہل مذہب کی
ایک ایسی تقدیر ہے، جسے آپ کبھی بھی تبدیل ہوتا نہیں دیکھیں گے۔میری مراد مذاہب کے آغاز سے بھی
ہے اور مذاہب کے ان ادوار سے بھی کہ جب اللہ تعالیٰ نے احیاء نو کی خاطر ان میں نئے امام بھیجے۔جب
بھی یہ واقعات ہوئے ہیں اور جب بھی خدا کی طرف سے آنے والے نے آواز بلند کی ہے، خواہ وہ
صاحب شریعت نبی تھا یا غیر شارع تابع نبی تھا، ایک واقعہ ایسا ہے، جو ضرور رونما ہوا ہے۔اور وہ یہ کہ تمام
دنیا نے ماننے والوں کو تباہ و برباد کرنے کی ہر کوشش کی ہے۔تمام دنیا نے پورا زور لگایا ہے کہ الہی سلسلہ کو
نیست و نابود کر دے اور اس ضمن میں جواز اور عدم جواز کی ساری بخشیں چھوڑ دی گئی ہیں۔بلکہ واقعہ یہ ہے
کہ ان سلسلوں کو مٹانے کے لئے جتنی بھی کوششیں کی گئی ہیں، وہ ساری کی ساری ناجائز ہیں۔ایک بھی
جائز کوشش نہیں کی گئی۔کیونکہ حق کو مٹانے کے لئے کوئی وجہ جواز ہے ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلند
ہونے والی آواز کو نیست و نابود کرنے کے لئے عقلاً کوئی جائز وجہ ہو ہی نہیں سکتی۔جبکہ وہ آواز صرف یہ کہہ
رہی ہو کہ ہم نے اللہ کی طرف سے ایک منادی کی آواز کو سنا اور انا کہہ دیا اور اب ہم تمہیں بھی اسی کی
طرف بلاتے ہیں۔یہ آواز اتنی معصوم اور اتنی بے ضرر ہے کہ اس کو مٹانے کے لئے کسی کے پاس کوئی جائز
وجہ نہیں ہوسکتی۔اس لئے طبعی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جھوٹ اور فساد اور فتنے اور تمام نا جائز ہتھیاروں کو استعمال کر
کے ان سلسلوں کو مٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔یہ ایک ایسی تقدیر ہے، جو ایک طرف تمام الہی سلسلوں کو لاحق ہے اور دوسری طرف ان کی سچائی
کا اعلان کر رہی ہوتی ہے اور تیسری طرف اس بات کی بھی ضمانت دیتی ہے کہ ان میں صرف بچے ہی داخل
ہوں گے۔کیونکہ جھوٹوں کو یہ توفیق نہیں ہو سکتی کہ کسی بات کو قبول کرنے کے لئے ادنی سی بھی قربانی کریں۔بڑے مرد میدان کا کام ہوتا ہے کہ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھے اور پھر آگے قدم بڑھائے۔اس لئے وہ سلسلے جن کے ارد گرد خدا کی تقدیر آگ کی ایک دیوار کھڑی کر دیتی ہے، ان میں صرف وہی
415

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مارچ 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
داخل ہونے کی جرات کرتے ہیں، جنہوں نے ابراہیمی صفات سے ورثہ پایا ہو۔وہ ابرا تیمی صفات
بات کی بھی ضامن ہوا کرتی ہیں کہ اس آگ کو گلزار بنا دیا جائے۔یہ ایک ایسی تقدیر ہے، جو جماعت احمدیہ کے ساتھ بھی ایک اہل تقدیر کے طور پر ہمیشہ جاری
رہے گی۔اس جماعت میں کمزور دلوں کا کام نہیں، اس جماعت میں ان لوگوں کا کوئی کام نہیں ، جو اپنے
رب پر تو کل نہیں رکھتے اور جو خدا کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دینے کے لئے دل و جان سے آمادہ نہیں
ہیں، اس جماعت میں تو صرف وہی لوگ آئیں گے اور وہی رہ سکتے ہیں کہ جنہوں نے داخل ہوتے وقت
یہ فیصلہ کر لیا تھا یا تجدید بیعت کے وقت ذہنی طور پر ارادہ کر چکے تھے کہ ہم نے اپنی جانیں، اپنے اموال،
اپنی عزتیں ، اپنی آبرو اور اپنے عزیز ترین اقرباء کو بھی اللہ کے ہاتھ پر بیچ دیا ہے۔اور اب ہمارا کچھ بھی نہیں
رہا۔جو کچھ بظاہر ہمارا ہے، یہ اس وقت تک ہمارا ہے، جب تک خدا کی تقدیر سے بخوشی ہمارے پاس رہنے
دیتی ہے۔جب خدا کی تقدیر کی یہ رضا ہوگی کہ یہ ہمارے پاس نہ رہے تو ہماری رضا بھی یہی ہوگی کہ یہ
ہمارے پاس نہ رہے۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(یونس : 63)
جو لوگ سب کچھ پہلے ہی دے بیٹھے ہوں، ان کو کوئی خوف ہو ہی نہیں سکتا۔ہاں اگر نیت میں
کھوٹ ہو اور انسان نے واقعتہ نہ دیا ہو بلکہ صرف زبانی طور پر منہ کی باتوں کے لحاظ سے دیا ہو تو ایسا انسان
ہمیشہ ترساں ولرزاں رہتا ہے کہ کہیں واقعتہ یہ قربانی دینی نہ پڑ جائے۔لیکن جو پختہ ارادے کے ساتھ اپنے
رب سے ایک سودا کرتے ہیں، وہ لازماً خوف سے آزاد کئے جاتے ہیں اور ان کو تو کل کے ایک اعلیٰ مقام
الله
پر کھڑا کر دیا جاتا ہے۔چنانچہ اس کا سب سے دلکش اور حسین نظارہ دنیا نے جنگ بدر کے موقع پر دیکھا۔جب کفار مکہ کا
ایک ایلچی مسلمانوں کے کیمپ کا جائزہ لینے کے لئے آیا تو اس نے واپس جا کر ایک رپورٹ پیش کی۔اس
نے کہا کہ میں وہاں کچھ لنگڑے دیکھ کر آیا ہوں، کچھ کمزور دیکھ کر آیا ہوں، کچھ بوڑھے دیکھ کر آیا ہوں ، کچھ
بچے دیکھ کر آیا ہوں، کچھ ایسے لوگ دیکھ کر آیا ہوں، جن کا اوپر کا بدن نگا ہے، کچھ ایسے دیکھ کر آیا ہوں، جن
کے ہاتھ میں لکڑی کی تلواریں ہیں اور کچھ ایسے دیکھ کر آیا ہوں، جن کے پاس ٹوٹے پھوٹے ہتھیار ہیں۔پھر ان کی تعداد بھی تمہارے مقابل پر بہت کم ہے، یعنی صرف 313۔وہ باتیں کر رہا تھا اور سننے والے خوش
416

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مارچ 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہور ہے تھے کہ یقینی فتح کی خوشخبری دی جارہی ہے۔لیکن دیکھنے والے نے کچھ اور نتیجہ نکالا۔اس نے کہا کہ
میں یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد تمہیں واپس جانے کا مشورہ دیتا ہوں، تمہارے مقدر میں یقیناً شکست لکھی گئی
ہے۔کفار مکہ کے سرداروں نے بڑے تعجب سے اس سے سوال کیا کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ تم باتیں کچھ اور کر
رہے ہو اور نتیجہ کچھ اور نکال رہے ہو۔اس نے کہا: میں بالکل ٹھیک نتیجہ نکال رہا ہوں۔کیونکہ میں نے وہاں
تین سو تیرہ (313) زندہ نہیں دیکھے، تین سو تیرہ موتیں دیکھی ہیں، جو تمہارے مقابل پر نکلی ہیں۔ان میں
سے ہر ایک کے چہرے پر یہ عزم لکھا ہوا تھا کہ میں مر کر واپس جا سکتا ہوں۔اس کے سوامیدان جنگ سے
ملنے کا کوئی اور رستہ نہیں۔پس وہ لوگ جو موت کا ارادہ کر کے مرمٹنے والوں کی شکل میں نکلے ہوں، ان کو
دنیا میں کوئی ہلاک نہیں کر سکتا۔انسان کی تلوار ان کو ہلاک نہیں کر سکتی۔کیونکہ ان کے اپنے ضمیر کی آواز ان کو
ختم کر چکی ہوتی ہے، ان کا اپنا اندرونی فیصلہ ان کو مار چکا ہوتا ہے۔اس لئے اس اینچی نے کہا کہ تم ان
موتوں پر فتح نہیں پاسکتے۔یہی موتیں تمہیں بلاک کریں گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اس اندازہ لگانے والے کا
اندازہ کتنا صحیح تھا اور وہ کتنا ذہین انسان تھا۔یہ وہ تقدیر ہے، جو ہمیشہ سے جاری ہے اور اس کا لازمی نتیجہ وہ ہے، جو ابھی میں نے بیان کیا
ہے۔جب بھی الہی جماعتیں اپنے پہلے عہد میں ہی اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دیتی ہیں اور اپنا کچھ
بھی نہیں رہنے دیتیں ، ان
کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔یہ وہ کنگال ہیں ، جن پر دنیا کے عظیم ترین اور
متمول انسان بھی فتح نہیں پاسکتے۔یہ وہ نہتے ہیں، جن پر دنیا کی سب سے زیادہ سلح اور ہتھیار بند قو میں بھی
فتح نہیں پاسکتیں۔کیونکہ ان کے مقدر میں شکست باقی نہیں رہتی۔اور اللہ تعالیٰ اس بات کی ضمانت دیتا ہے
که شکست ان کے نصیب میں نہیں لکھی جائے گی۔یہ تو ایک دنیا دار لیکن ذہین انسان کا فیصلہ تھا کہ ایسی قومیں ، جو پہلے ہی سب کچھ فدا کر کے نکلی
ہوں ، کبھی شکست نہیں کھایا کرتیں۔جس طرح طارق نے کشتیاں جلائی تھیں تو دنیا کے مفکرین نے یہ سمجھا
کہ کشتیاں جلانے کے نتیجے میں اسے فتح نصیب ہوئی تھی۔لیکن اہل اللہ کے لئے ایک اور تقدیر بھی کام کرتی
ہے اور ان کے حق میں جاری ہوتی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔وہ
اس یقین کامل کے ساتھ زندہ رہتے ہیں کہ ہم سب کچھ اپنے خدا کو دے چکے ہیں اور ہمارا خدا بھی اپنا سب
کچھ ہمیں دے چکا ہے۔ہمارے اموال اب سا تجھے ہو چکے ہیں۔جو کچھ ہمارا ہے، وہ خدا کا ہو چکا ہے۔لیکن جو کچھ خدا کا ہے، وہ بھی ہمارا ہو چکا ہے۔اور جس قوم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قوت اور اس کے غلبہ کی
417

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 مارچ 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
تقدیر شامل ہو جائے ، اسے دنیا میں کون شکست دے سکتا ہے؟ اس لئے اس یقین کامل کے ساتھ وہ قوم
زندہ رہتی ہے اور یہ یقین ہمیشہ سچا نکلتا ہے۔آدم سے لے کر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے
تک اور پھر اس زمانے میں اپنی تاریخ کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں ، کس دن خدا نے اپنے ان کمزور بندوں کو
اکیلا چھوڑا ہے؟ کس دن خدا نے اجازت دی ہے کہ دنیا والے ان نسبتے درویشان انہی کو شکست دیں؟ نہ
پہلے کبھی ایسا ہوا، نہ آئندہ کبھی ایسا ہو گا۔6 tho
اس لئے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اللہ کی نصرت اب بھی ضرور آئے گی۔آپ دعاؤں سے کام
لیں۔ہمارے ہتھیار دعائیں ہیں، ہمارے تمام اسباب کا شہتیر دعائیں ہیں۔اسباب کے بالے دعاؤں کے
شہتیر پر لٹکے ہوئے ہیں۔اگر آپ دعاؤں سے غفلت نہیں کریں گے، اگر آپ کا تو کل کامل ہوگا تو میں خدا کی
قسم کھا کر کہتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت ہمیشہ آپ کا ساتھ دے گی۔یہ ایک اہل تقدیر ہے، جو لازما آپ کے
لئے ظاہر ہوگی اور پہلے بھی ہمیشہ ظاہر ہوتی رہی ہے۔خدا ایک ایسا وفادار دوست ہے کہ دنیا میں اس جیسی وفادار
ہستی کبھی کسی نے نہیں دیکھی۔وہ ایک ایسا طاقتور دوست ہے کہ اس کے مقابل پر دنیا کی ساری طاقتیں بیچ ہو
جایا کرتی ہیں۔اور جس طرح سیلاب کے مقابل پر تنکے بہہ جاتے ہیں، اسی طرح دنیا کی طاقتیں خدا کی
طاقت کے مقابل پر بہ جایا کرتی ہیں اور کوئی نشان باقی نہیں رہتا۔کبھی وہ خاک بن کر اڑ جاتی ہیں کبھی وہ اپنی
ہی آگ میں بھسم ہو جایا کرتی ہیں۔خدا کی ایک تقدیر میں ہزار تقدیریں ہیں، جو اپنا کام کر دکھاتی ہیں۔اس
لئے آپ ثابت قدم رہیں، آپ اپنے تو کل کے مقام سے نہ نہیں، آپ اپنی دعاؤں میں انتہا کر دیں۔پھر
دیکھیں کہ کس طرح میرے مولیٰ کی نصرت آپ کی مدد کے لئے دوڑی چلی آئے گی۔چند دن صبر کر کے
دیکھیں، آپ لازم یہ نظارہ دیکھیں گے کہ یہ جو آفات و مصائب کے بادل ہیں، جو خون برسانے کی دھمکیاں
دے رہے ہیں، انہی میں سے آپ کے لئے قطرات محبت نیکیں گے۔ان جان لینے والوں میں جان فدا
کرنے والے دوست پیدا ہوں گے۔احمدیت کے غلبہ کی تقدیر، ایک اٹل تقدیر ہے۔اس نے جاری وساری
رہنا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت نہیں، جو اس تقدیر کو بدل سکے۔انشاء اللہ تعالی۔( مطبوعه روزنامه الفضل 07 جون 1983ء)
418

آج 10 میں سے 10 باقی