رشتہ ناطہ کے مسائل اور نظام جماعت کی ذمہ داری ۔ ارشادات فرمودہ 2 اپریل 1983ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد ششم
-
ارشادات فرمودہ 02 اپریل 1983ء
رشتہ ناطہ کے مسائل اور نظام جماعت کی ذمہ داری
ارشادات فرمودہ 102 اپریل 1983ء بر موقع مجلس شوریٰ
اس مسئلہ کا ایک اور پہلو بھی ہے، جس پر غور نہیں ہوا۔اور وہ ہے، جماعت کی بین الاقوامی
حیثیت۔اسی لئے میں نے بار بار تحریک جدید سے کہا تھا کہ وہ اپنا نمائندہ پیش کرے۔اب تحریک جدید کی
جو بین الاقوامی انتظامی حیثیت ہے، اسے بھی مد نظر رکھ لیں تو رابطہ کے لئے پھر تین صورتیں سامنے آتی
( یعنی ضلعی ، بین الاضلاعی اور بین الاقوامی)
ایک ضلع میں اندرونی رابطہ، جسے ضلع کی سطح پر بہت حد تک احسن رنگ میں حل کیا جا سکتا ہے۔جس کی بہتر صورت یہ ہے کہ امراء اضلاع باپ کے فرائض ادا کریں اور اپنی مجالس کو ایسا پاکیزہ رنگ دیں
کہ ان کے اندرونی مسائل بڑے اہتمام اور احتیاط سے اس طرح زیر بحث آئیں ، جس طرح ایک گھر کے
اندرونی مسائل زیر بحث آتے ہیں۔دوسرا ہے، ضلعوں کا آپس کا رابطہ۔اور تیسرا ہے، ملکوں کا آپس کا رابطہ۔اس کے لئے کیا شکل ہو
گی ؟ بہت سی جماعتیں ایسی ہیں، جہاں یہ مسائل انتہائی سنگین صورتیں اختیار کر گئے ہیں۔اور پاکستان کو بھی
لازما ان سے تعاون کرنا پڑے گا اور رابطہ کا نظام قائم کرنا ہوگا۔یہ ہے اصل قابل توجہ مسئلہ، جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں۔مثلاً سری لنکا ہے اور اس قسم
کے علاقے ہیں، مثلاً ماریشس ہے اور کشمیر بھی ان علاقوں میں سے ہے، جہاں کثرت سے یہ مسائل سامنے
آنے لگے ہیں۔یہ ایک طبعی بات ہے کہ رشتہ ناطہ کے مسائل میں جب تک تعد اوزیادہ نہ ہو، رشتہ ناطہ کے
مسائل از خود حل نہیں ہوتے۔ان معاملات میں Law of Large numbers کام کرتا ہے۔اگر کسی
ملک میں بکثرت احمدی ہو جائیں تو اس مسئلہ پر ایک نظام از خود کا ٹھی ڈال لیتا ہے۔اور ایک دوسرے سے
با ہم رابطہ سے مسائل خود بخود حل ہونے لگ جاتے ہیں۔لیکن تبلیغ کے ذریعے پھیلنے والی جماعت جب
ایک نئے ملک یا نئی قوم میں داخل ہوتی ہے، جیسا کہ تھر پارکر میں نو مسلم بن رہے ہیں، ایسی قوموں سے
لوگ مسلمان ہو رہے ہیں، جنہیں اچھوت سمجھا جاتا تھا ، وہاں جو مسائل پیدا ہوں گے ، انہیں حل کرنے کی
ذمہ داری ساری جماعت پر عائد ہوتی ہے۔419
ارشادات فرمودہ 102 اپریل 1983ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
چنانچہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، سیلون، ماریشس اور اب امریکہ میں بھی یہ مسائل پیدا ہو
رہے ہیں۔جب آپ مجموعی طور پر طائرانہ نظر ڈالیں گے تو جماعت بحیثیت مجموعی Large nubmers
بن جائے گی۔میرے علم میں ہے کہ بعض ممالک میں لڑکوں کے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور بعض ممالک
میں لڑکیوں کے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔اس لئے ان کے اندرونی رشتوں کے نظام کو بڑی حکمت کے
ساتھ جاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔اس احتیاط کے ساتھ کہ ہم صرف تجویز کریں گے، اس کے بعد پھر
والدین کا اپنا کام ہے کہ پوری ذمہ داری سے اسے قبول کریں یارڈ کر دیں۔جماعت کا کام صرف کوائف
مہیا کرنا ہو گا۔اس کے متعلق غور ہونا چاہئے۔وہ کیا طریق کار ہے، جو اختیار کیا جائے؟
اس بارے میں ایک نیا نظام مرکز سلسلہ میں قائم کرنا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ رشتہ ناطہ کے
سلسلہ میں بین الاقوامی مسائل حل کرنے کے لئے اور کوائف کے بین الاضلاع تبادلہ کے لئے اور بین
الاقوامی تبادلہ کے لئے ایک مرکزی کمیٹی قائم کی جائے گی، اس میں تحریک جدید اور صدرانجمن احمدیہ کے
دو، دو نمائندے ہوں گے، جو وہ بعد میں پیش کر دیں گے۔اور دو نمائندگان امراء اضلاع میں سے پیش کئے
جائیں گے۔صوبائی امیر کی حیثیت سے مکرم مرزا عبدالحق صاحب اس موقع پر اپنے دائرہ کار کو پاکستان
تک ممتد کر دیں اور سارے پاکستان میں سے دو امراء پیش کریں، جو ان مسائل پر ضلعی نقطہ نگاہ کو اس کمیٹی
کے سامنے پیش کیا کریں گے۔صوبہ سرحد کا ذکر کرنا میں بھول گیا تھا، وہاں بھی بعض جگہوں پر یہ مسائل کافی
سنگین شکل اختیار کر گئے ہیں۔اس کمیٹی کا ایک کام تو یہ ہوگا کہ وہ بین الاضلاع، بین الا قوام اور بین
المالک رابطه احسن رنگ میں قائم کرنے پر غور کرے گی اور دوران سال غور وفکر کے بعد اپنی تجاویز منظور
کروا کران پر عملدرآمد کا بھی انتظام کرے گی۔اس کمیٹی کا دوسرا کام یہ ہوگا کہ وہ مسائل جو بحیثیت مسائل قابل توجہ ہیں یعنی جماعت میں
بد رسومات داخل ہورہی ہیں یا غلط رجحانات روک بن گئے ہیں۔مثال کے طور پر کہیں خاندانی رسم و رواج
سراٹھا کر اسلامی رشتہ ناطہ کے نظام میں حائل ہورہے ہیں یا اچھوت کا تصور حائل ہورہا ہے۔کمیٹی اس کا
تجزیہ کرے کہ ایسے تصورات کس حد تک جائز طور پر حائل ہورہے ہیں اور کہاں تک ناجائز طور پر حائل ہو
رہے ہیں؟ جائز طور پر اس طرح حائل ہو سکتے ہیں کہ اچھوت اقوام کے رشتوں میں مشکل یہ نہ ہو کہ قومی
نفرت کی وجہ سے وہ رڈ کئے جارہے ہوں بلکہ یہ روک ہو کہ اسلام کفو کی جو شرط لگا رہا ہے اور دین کی جو شرط
عائد کر رہا ہے، وہ پوری نہیں ہو رہی۔اس لئے ہم لازماً اس بات کو رد نہیں کر سکتے کہ چھوت چھات
کو بالکل
420
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد
ارشادات فرمودہ 102 اپریل 1983ء
ختم کر دیا جائے۔اس معنوں میں بھی ختم کر دیا جائے کہ اس قوم کی جو نئی نئی اسلام میں داخل ہوئی ہے، کفو
بھی نہ دیکھا جائے اور دینی حالت بھی نظر انداز کر دی جائے۔اس لئے بڑی گہری اور تفصیلی نظر کے ساتھ
یہ کمیٹی ان مسائل کا بھی مطالعہ کرے اور تجویزیں پیش کرے کہ ان مسائل کے حل کے لئے ہمیں بحیثیت
جماعت کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟
اس دوران رشتہ ناطہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ناظر صاحب اصلاح وارشاد پہلے سے زیادہ
توجہ کریں۔صرف انسپکٹر ان پر انحصار نہ کریں بلکہ مربیان پر انحصار کریں۔اور نصیحت کے ذریعہ زیادہ سے
زیادہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔مربیان اس امر کے ذمہ دار ہوں گے کہ وہ پیش آمدہ مسائل ناظر
صاحب اصلاح وارشاد کے سامنے پیش کریں اور وہ اپنے اپنے ضلع میں نظر رکھیں کہ فلاں جگہ واقعی بعض
احمدیوں کو مشکلات نے مجبور کر دیا ہے۔( اگر نا جائز طور پر ہی مجبور ہوئے ہوں جواز نہ تھا لیکن حالات کا
دباؤ بہر حال ایسا تھا) کہ ان کے اخلاص کا معیاران کا مقابلہ نہیں کر سکا اور وہ ان معنوں میں اس بات پر
مجبور ہو گئے کہ اپنی بچیاں غیر احمدیوں میں دے دیں یا بعض جگہ دنیاوی حرص و ہوا کے نتیجہ میں یاد نیوی
تعلقات کو فوقیت دے کر احمدی لڑکوں نے غیر احمدی لڑکیوں سے بغیر نظام جماعت کی اجازت کے شادی
کی۔یہ مسائل اس وقت سامنے رکھے جاتے ہیں، جب پانی سر سے گزر چکا ہوتا ہے۔مجھے چٹھیاں آتی
ہیں کہ ہفتہ کے اندر اندر شادی ہونے والی ہے، اس لئے فوری طور پر انتظام کریں۔باشعور قوم کا کام ہے
کہ مسائل کو محسوس کرے اور سونگھے اور جہاں خطرات در پیش ہوں، وہاں قبل اس کے کہ مسائل سراٹھائیں،
ان پر غور کرے اور ان کے حل کرنے میں مدد کرے۔پس مربیوں کا یہ کام ہونا چاہئے کہ وہ جماعتوں کے دورے کرتے وقت امیر ضلع سے اس بارہ
میں بھی رابطہ رکھیں اور دیکھیں کہ رشتہ ناطہ کے ایسے مسائل کہاں پیدا ہو چکے ہیں، جو آئندہ خطرناک
صورت اختیار کر جائیں گے؟ اگر جماعت نے فوری طور پر نگرانی نہ کی تو وہ بغاوت پر منتج ہو جائیں گے اور
پیشتر اس کے کہ وہ خطرناک صورت حال پیدا ہو، اصلاح و ارشاد کے ناظر صاحب اگر وہ اس کمیٹی کے ممبر
ہوئے اور میرے خیال میں تو انہیں ہونا چاہئے ، اس لئے انہیں ابھی مقرر کر دیتا ہوں، رشتہ ناطہ کی مرکزی
کمیٹی کے اصلاح وارشاد کے ناظر صاحب بھی ممبر ہوں گے۔اس کمیٹی کے راستہ سے بھی وہ کوشش کریں
اور دیگر نظام سے جہاں تک مدد ہو سکتی ہے، وہ طلب کریں اور انشاء اللہ بروقت مدد کی جائے گی۔421
ارشادات فرموده 102 اپریل 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
تقاریر سے متعلق یہ کہا گیا تھا کہ مہینہ میں لازماً ایک دفعہ کی جائے۔جب بھی آپ رٹ میں پڑا
جاتے ہیں تو اصل روح ختم ہو جایا کرتی ہے اور محض رٹ باقی رہ جاتی ہے۔اس لئے کسی ایسی تجویز کو قبول
نہیں کیا جاسکتا، جو مجبور کر دے کہ ہر مہینہ یا پندرہ دن میں ایک دفعہ تقریر ہو۔لیکن ناظر صاحب اصلاح و
ارشاد اور امراء اضلاع بیدار مغزی سے جائزہ لیتے رہیں اور حسب موقع ضلع میں ضلعی مسائل کو مد نظر رکھتے
ہوئے اور پاکستان میں پاکستان کے مسائل سامنے رکھتے ہوئے، ایسی تقاریر کروائی جائیں اور وکیل
التبشیر صاحب اس بات پر نظر رکھیں کہ دیگر ممالک میں جہاں جہاں
بھی رشتہ ناطہ کے سلسلہ میں غیر اسلامی
روایات جڑ پکڑ رہی ہیں یا کچھ مشکلات پیدا ہورہی ہے، انہیں مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی اجلاسات ( جس
جس ملک میں ہوتے ہوں وہاں ) اس موضوع پر تقاریر کروائی جائیں۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ کیم تا03 اپریل 1983ء)
422