تحریک جدید کے مالی و دیگر مطالبات سے متعلق متفرق ہدایات ۔ ارشادات فرمودہ 3 اپریل 1983ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرمودہ 03 اپریل 1983ء
تحریک جدید کے مالی و دیگر مطالبات سے متعلق متفرق ہدایات
وو
ارشادات فرمودہ 103 اپریل 1983ء بر موقع مجلس شوریٰ
میں نے کئی دفعہ دیکھا ہے، الفضل میں تحریک جدید کی طرف سے بعض مطالبات پر خصوصی
توجہ دلائی جاتی ہے۔پس Categorically یہ کہ دینا کہ مطالبات کو بھلا دیا گیا ہے، یہ درست نہیں ہے۔لیکن آئندہ بھی خاص پروگرام کے تابع ان کی یاد دہانی ہوتی رہنی چاہئے اور جماعتوں کو بھی پروگرام جانا
چاہئے کہ وہ اپنے اجلاسات میں ماہانہ تقریروں میں کبھی بھی ان مطالبات کے بعض حصوں
کو نمایاں طور پر
پیش کیا کریں۔میرا مطلب یہ ہے کہ اس کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی کام لیں۔واقفین عارضی کے
سپر د بھی کچھ کریں۔اکٹھا ایک طرف سے زور دیا جائے تو دماغ Confuse ہو جاتا ہے۔وہ سارے کام کر
بھی نہیں سکتا۔چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے کوئی کسی تحریک کی طرف سے آجائیں، کوئی کسی
ذریعہ سے سامنے آجائے تو حالات انشاء اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ بہتر ہو جائیں گئے۔33
میں نے ایک دفعہ پہلے بھی بیان
کیا تھا اور کسی خطبہ میں بھی وجہ بیان کی تھی۔اصل وجہ یہ
ہے کہ پہلے بیرون ملک معیار قربانی کم تھا اور اب اس کمی کو پوار کرنا شروع کر رہے ہیں۔اور ابھی بھی انہوں
نے پاکستان کی قربانی کے معیار کے مطابق تحریک جدید کے چندہ میں قربانی نہیں دی۔کیونکہ جب پچھلی
دفعہ میں نے توجہ دلائی تو اس وقت بیرون پاکستان 11,00,000 کا بجٹ تھا اور اندرون پاکستان
20,00,000 کا تھا۔اور واقعہ ہے کہ اندرون پاکستان اور بیرون پاکستان کوئی دو ملک تو نہیں ہیں، جو
برابر کے ملک ہوں۔ایک اندرون پاکستان اور ایک بیرون پاکستان یہ تو محاورہ میں باتیں آگئی ہیں ورنہ
اعداد و شمار کے معاملات تو اس طرح حل نہیں ہوں گے کہ اندرون پاکستان ایک تکڑی میں اور بیرون
پاکستان دوسری تکڑی میں۔بیرون پاکستان بڑی وسیع دنیا ہے اور اس میں بہت سے ممالک ہیں۔ان میں
جماعتیں ہیں، اس لئے برابری کا معاملہ تو ہو ہی نہیں سکتا، سوائے اس کے کہ اعداد و شمار سے ثابت کیا جائے
کہ پاکستان کی جماعت کی کل تعداد بیرون پاکستان کی ساری جماعتوں کی تعداد کے برابر ہے۔تب جا کر
نہیں یہ حسابی سوال پیدا ہوں گے۔423
ارشادات فرمودہ 103 اپریل 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
دوسرے اگر یہ ثابت بھی ہو جائے تو آمدنی per capita کو بھی دیکھا جائے گا اور اس سے بھی
زمین و آسمان کا فرق پڑ جاتا ہے۔وہ چند آدمی ، جنہوں نے پاکستان کو چھوڑ کر دوسری جگہ دنیا میں ذرائع آمد
تلاش کئے ، ان کے خاندانوں کے سارے افراد جو پیچھے رہ گئے ہیں، اس کے مقابل پر اس ایک ایک فرد کی
آمد بعض صورتوں میں زیادہ ہے۔تو اس لئے یہ حسابات اس طرح نہیں کئے جا سکتے کہ بیرون ملک اور
اندرون ملک تعداد برابر ہو جائے، تبھی برابر نتیجہ نکلنا چاہیے۔اقتصادی حالات مختلف ہیں۔اس لحاظ سے
ابھی بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت پاکستان کی قربانی کا معیار زیادہ اونچا ہے، بہ نسبت اس معیار
کے، جو اس وقت تک بیرون پاکستان حاصل کیا گیا ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، وہ اور بھی بہت ساری خامیوں میں مبتلا تھے۔مثلاً با شرح چندہ
دینے میں بیرون پاکستان بہت ہی پیچھے رہ گیا تھا۔اب وہ اس طرف بھی توجہ کر رہے ہیں اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے بڑی نمایاں قربانی میں اضافہ ہورہا ہے۔اس لئے ان پر بھی ایک دم تو بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔ان
چند مہینوں کے اندر اندر کی اطلاع یہ ہے کہ تحریک جدید کا باہر کا چندہ تین گنا بڑھ گیا ہے اور چندہ عام اور حصہ
وصیت پونے دو گنا ہو چکا ہے۔تو یہ ایک طرف تو ہمارے دل حمد سے بھر جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے بیرون
پاکستان کی دنیاؤں
کو غیر معمولی توفیق عطا فرمائی کہ وہ معیار قربانی بلند کریں ، دوسری طرف ہم پر امید نگاہ سے
یہ دیکھ رہے ہیں کہ کب وہ کم از کم معیار پر پورے اتریں گے۔یعنی ابھی ان کی ایک بھاری تعداد ایسی ہے، جو
چندوں میں تو قعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ابھی تک بھاری تعداد تو نہیں ہوئی ہوگی مگر میرا خیال ہے کہ کم از کم
33 فیصد تو ضرور ایسے ہوں گے، جو نہیں آسکے۔اور ایک حصہ وہ بھی ہے، جو چندوں میں شامل ہی نہیں ہے۔اسی طرح پاکستان میں بھی ایک حصہ ہے، جو چندوں میں شامل نہیں ہے۔اس سے متعلق میں نے بار بار توجہ
دلائی ہے کہ جو لازمی چندوں میں شامل نہ ہوں، انہیں ہم طوعی چندوں میں شامل نہیں کریں گے اور وہ چندہ
ہمیں نہیں چاہیے۔سوائے اس کے کہ کوئی دے تو ہم اس کی اجازت سے اسے لازمی چندہ میں داخل کر لیں۔فرض کے بغیر نفل نہیں ہو سکتے۔ناک نقشہ ہو تو سنگھار ہوگا ، ناک نقشہ ہی نہ ہو تو سنگھار کوئی کیا کرے گا۔یعنی
آنکھیں ہیں ہی نہیں اور سرمہ ڈالے جارہے ہیں۔ناک ہے ہی نہیں، ناک کی تیلی تلاش کی جارہی ہے۔یہ
سارے لغو قصے ہیں۔اس لئے جماعت کے بنیادی نقوش ہمارے لئے سب سے اہم توجہ کا مرکز ہونے
چاہئیں۔جب وہ نقوش صحیح حالات پر بیٹھ جائیں ، پھر دوسرے نفلی کام شروع ہوں گے۔پس اس ضمن میں ایک یہ بھی میں توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ اب ہمیں
سیکرٹریان مال کے ساتھ ایک نائب سیکرٹری کا اضافہ کرنا ہوگا۔جس کا کام صرف یہ ہوگا کہ نادہندوں کو
424
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
ارشادات فرمودہ 03 اپریل 1983ء
تلاش کرے، ان کی فہرست بنائے ، ان کی کی طرف توجہ دے۔اور جب انہیں چندہ دہندہ بنالے تو اس کی
فہرست سے خارج ہو جائیں۔اس کی فہرست ہمیشہ نادہندگان پر مشتمل رہے اور اس کی فہرست میں نو
مبائع بھی داخل ہوں گے۔جب تبلیغ کا کام ساری دنیا میں وسعت پذیر ہے تو ان کو سنبھالنے کا انتظام کئے بغیر صحیح نتیجے
سامنے نہیں آسکتے۔یہ امر واقعہ ہے کہ نو مبائع کو اگر شروع میں مالی قربانی میں شامل کر لیا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے بڑی تیزی سے پھر ترقی کرتا ہے۔اور اگر شروع میں شامل نہ کیا جائے تو وہ اسی حالت میں
منجمد ہو جاتا ہے۔پھر گویا اس کی جو شکل شروع میں بنی ہے، جب وہ تازہ تازہ آیا تھا، اس میں ایک گرمی اور
ایک نرمی ہے۔اس وقت آپ اسے جس شکل میں چاہیں، Mould کر لیں۔وہ اس میں ڈھل جائے گا۔پھر جب وہ اپنی ایک شکل بنا کر بیٹھ جائے گا اور وہ یہ سمجھے گا کہ میں احمدی ہوں، نادہندہ ہوں اور مجھے اسی
طرح قبول کیا گیا ہے، پھر بہت بڑی محنت کی ضرورت پڑتی ہے۔عملاً جب لو با نرم ہوتا ہے تو اسے معمولی
سے اشارے سے بھی شکلوں میں ڈھالا جاسکتا ہے۔جب وہ سخت ہو جاتا ہے تو پھر اسے mould کرنے
کے لئے یا اسے نئی شکل میں ڈھالنے کے لئے بعض دفعہ لاکھوں ٹن زیادہ طاقت استعمال کرنی پڑتی ہے۔یہ
قانون قدرت ہے اور انسانوں میں بھی وہی قانون مختلف شکلوں میں جاری ہے۔اس لئے یہ جو نئے
اسٹنٹ سیکریٹری مال ہوں گے، ان کا یہ کام بھی ہوگا کہ انہیں نو مبائعین کی فہرست دی جائے اور وہ فوری
طور پر ان میں کام شروع کر دیں۔اور جو فہرست منتقل ہوتی رہے، اس کو پھر جماعت کا سیکریٹری مال اور
دوسرا نظام اسی طرح سنبھال لے۔اس وقت صدر انجمن احمدیہ کے چندہ دہندگان کی تعداد 30,000 بیان کی گئی ہے اور تحریک
جدید کی 25,000 ہے اور ان میں موصی بھی شامل ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ 30,000 ہزار میں سے
12,000 موصی ہوئے اور باقی چندہ عام والے تقریباً 18,000 ہیں۔یہ بہت ہی تھوڑی تعداد ہے۔اس
کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی جو ساری جائیداد ( اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں) جماعت احمدیہ کی شکل میں بغیر
استعمال کے پڑی ہوئی ہے، اسے استعمال میں لے کر آئیں پھر دیکھیں کہ خدا کے فضل سے ہمارے
چندوں میں کتنا نمایاں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔پس اس طرف بڑی توجہ کی ضرورت ہے۔جب
سارے چندہ دہندگان شامل ہو جائیں گے تو ہمارے چندوں کی کوئی نسبت ہی نہیں رہے گی۔پاکستان میں پہلا ٹارگٹ فی الحال میں 50,000 کا دیتا ہوں 30,000 سے 50,000 تعداد
جتنی جلدی ممکن ہو، پوری کریں۔ویسے کم سے کم ایک لاکھ ہونی چاہیے۔بلکہ جب تبلیغ بھی خدا تعالیٰ کے
425
ارشادات فرمودہ 03 اپریل 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
فضل سے جاری وساری ہو اور ادھر سے بھی کوششیں ہوں تو ہمیں بہت جلد اس ٹارگٹ تک پہنچنا چاہیے۔وباللہ التوفیق۔اسسٹنٹ سیکرٹری کا لفظ صرف پاکستان کے لئے ہے۔وہ اس لئے کہ جو ہمارا دستور ہے، اس
میں غالباً ایک ہی سیکریٹری مال کا ذکر ہے۔تو اس میں نائب کے اضافہ کی تو گنجائش رہتی ہے۔ورنہ دستور
بدلنا پڑے گا۔جہاں تک بیرون پاکستان کا تعلق ہے، وہاں ایڈیشنل کے نام پر نئے سیکرٹریان مال مقرر کئے
جا رہے ہیں اور اب تک غالباً اکثر مقرر ہو چکے ہیں۔تو اس غرض کے لئے اگر کہیں پہلے اسسٹنٹ سیکرٹری
مال مقرر ہو چکے ہیں تو ٹھیک ہے، ورنہ باقی سب جماعتوں میں بھی مقرر ہونے چاہئیں۔33
یہ بھی بات بیان ہوئی ہے کہ اگر چہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اکثر احمدی جو باہر گئے ہیں، وہ
نظام کا حصہ بن گئے ہیں۔مگر بعض دفعہ لاعلمی کے نتیجہ میں ان
کو پتہ نہیں ہوتا کہ کس سے رابطہ پیدا کرنا ہے۔چنانچہ ایسے ممالک، جہاں ہمیں خیال بھی نہیں تھا کہ وہاں پوری جماعت بن بھی سکتی ہے، وہ اس طرح علم
ہوا کہ جب حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " کے وصال پر تجدید بیعت ہوئی اور باہر سے بکثرت تعزیت
کے خطوط آئے تو ہمیں معلوم ہوا کہ فرانس اور یونان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی تعداد احمدیوں کی
موجود ہے، جو باقاعدہ جماعت بن سکتے ہیں۔تو ان معلومات سے فائدہ اٹھا کر جماعتیں قائم کی گئیں
ہیں۔لیکن ابھی بھی بعض ایسے آدمی علم میں آرہے ہیں کہ جو بہت بعد میں دریافت ہوئے۔تحریک جدید کی
خواہش ہے کہ ( اس معاملہ میں ایک اعلان بھی غالباً الفضل میں شائع ہوا تھا کہ ) تمام پاکستان میں بسنے
والے وہ ماں باپ، جن کی اولادیں باہر کام کر رہی ہیں، ان کی حفاظت کی خاطر اور ان کو نظام جماعت کا
ایک جاری حصہ بنانے کے لئے وہ تحریک جدید کو پتہ جات ارسال فرمائیں کہ میرا بچہ فلاں جگہ ہے، اس کا
پتہ یہ ہے۔تو جو پہلے ہی ریکارڈ میں ہیں، وہ فہرست چیک کر لیں گے۔وہ تو خیر کوئی اضافہ نہیں ہو گا لیکن اگر
کوئی گمشدہ بھیٹر مسیح موعود علیہ السلام کی مل جائے تو اسے ملنا چاہئے۔گم شدہ بھیڑ نہیں، اللہ کے فضل سے
گمشدہ شیر کہنا چاہیے۔وجہ یہ ہے کہ حضرت خلیفة المسیح الثالث نے اس کی اجازت دی تھی کیونکہ ایک
لمبے عرصہ تک اس حکم کی پابندی میں بھی ساری تبدیلیاں پیدا ہوئیں معاشرہ میں اور زندگی کے معیار
بدلے۔تو یہ بات حضرت خلیفة المسیح الثالث کے سامنے کئی دفعہ پیش کی گئی کہ بیاہ اور موت فوت
میں کچھ تو فرق ہونا چاہیے۔یعنی بالکل ہی ویسی ہی خاموشی طاری ہو، جیسی کسی کے فوت ہونے پر اور کچھ بھی
وو
66
426
ارشادات فرمودہ 03 اپریل 1983 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
فرق نہ ہوتو یہ اچھا نہیں لگتا۔آخر خوشیاں منانا بھی تو انسان کی زندگی کا ایک حصہ ہے۔اس لئے حضرت
خليفة المسيح الثالث" سے عرض کیا گیا کہ حضور اتنی سی اجازت دے دیں کہ گرمیوں میں پانی پیش کر دیا۔جائے، سردیوں میں چائے کی پیالی یا پان وغیرہ قسم کی کوئی چیز پیش کر دی جائے۔تو اس پر حضور نے
اجازت دے دی تھی اور اس پر عمل درآمد ہوا۔اس لئے جس کام کے کرنے پر حضرت خلیفۃ المسیح کی
اجازت ہو، اسے گناہ سمجھنا، بڑی غلطی ہے“۔وو۔آپ کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ اس طرف پہلے ہی توجہ دی جارہی ہے۔تحریک جدید میں
با قاعدہ ایک شعبہ اس بات پر دن رات کام کر رہا ہے کہ تمام مشتر کی تاریخ مرتب کی جائے۔اس کے اہم
واقعات کو مستقل طور پر احمدیت کی تاریخ میں زندہ رکھنے کا انتظام کیا جائے۔پھر ہر مشن پر مشتمل الگ ایک
خوبصورت فولڈر کی شکل میں شائع کیا جائے۔اور نہ صرف اندرون پاکستان استعمال کئے جائیں بلکہ دنیا
کے ہر ملک میں ان کے ذریعہ تعارف کروایا جائے۔اس طرح احمدیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور غیر از
جماعت لوگوں کو علم ہو گا کہ جماعت کیا کر رہی ہے؟ نیز اس طریق سے اگلی نسل کے بچوں کی تربیت بھی ہو
گی۔انہیں یہ احساس ہوگا کہ ہم اس عظیم الشان جماعت سے منسلک ہیں، جواتے عظیم کام اللہ تعالیٰ کے
وو
66
فضل سے کر رہی ہے۔میں ایک وضاحت کردوں، ایک دوست نے لکھا تھا کہ یہ جو کہا گیا ہے کہ جولوگ چندہ
عام نہیں دیتے ، فرائض پورے نہیں کرتے ، انہیں نوافل میں بھی شامل نہیں کرنا۔اس سے یہ غلط فہمی پیدا نہ ہو
کہ جن لوگوں پر چندہ عام فرض ہی نہیں ہے، انہیں بھی رد کر دیا جائے ، یہ ہرگز مراد نہیں ہے۔مراد یہ ہے کہ
جو فرائض میں حصہ نہیں لیتے ، فرائض تو ان پر فرض ہوں گے تو فرائض بنیں گے۔جن پر کوئی فریضہ ہے ہی
نہیں، ان کے لئے تو نفل ہی نفل ہے۔اس لئے جو Dependents ہیں چندہ دہندگان کے، جن پر کوئی
چندہ عام یا حصہ آمد فرض نہیں بنتا، ان سے آپ چندے لیں بلکہ انہیں ضرور شامل کریں۔اس سے تربیت
ہوتی ہے۔اس نسبت سے اس وقت اگر صدر انجمن احمدیہ کے چندہ دہندگان کی تعداد میں ہزار ہے، جس
کے متعلق امید ہے کہ وہ انشاء اللہ اسے پچاس ہزار تک پہنچائیں گے۔تحریک جدید کا اس سے کم از کم دو گنا
ہونا چاہیے۔کیونکہ ایک چندہ دہندہ تحریک میں شامل ہوا اور اس کے ساتھ کم از کم ایک Dependent ہو تو
آسانی کے ساتھ ایک لاکھ بن جانا چاہیے۔اور ابھی آپ کی چندہ دہندگان کی تعداد صدرانجمن احمدیہ کے
چندہ دہندگان سے کم ہے۔آپ کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ صدر انجمن احمدیہ کی تہیں ہزار ہے۔تو یہ اس
427
ارشادات فرمودہ 103اپریل 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وضاحت کے ساتھ میں بتا رہا ہوں کہ جو چندہ دے سکتا ہے اور نہیں دے رہا تو وہ عمداً مجرم بن رہا ہے، اس
سے طوعی چندہ نہیں لینا۔آپ کو یہ معلوم کر کے خوشی ہوگی کہ خدا کے فضل سے بالکل اسی طرح پر ہی کام ہورہا ہے۔تحریک جدید کی فہرست کے مطابق جتنے افراد دفتر اول میں شامل تھے، انہیں Trace کرنے کی ہر ممکن
کوشش کی گئی ہے۔جن کے ورثاء سے جہاں جہاں بھی ان کے پتے ملے اور رابطہ ہوا تو انہوں نے اس کے
نتیجہ میں خدا کے فضل سے بہت تعاون کیا۔لیکن ایک حصہ ابھی تک ایسا ہے کہ ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔اس
سلسلہ میں، میں نے جو وکیل المال صاحب سے آخری رپورٹ منگوائی تھی تو انہوں نے بتایا کہ ابھی 5200
میں سے 833 باقی ہیں۔یہ خوشی کی بات ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل سے ایک بڑی تعد ادل بھی گئی اور ان سے رابطہ بھی ہو گیا
اور ان کی مالی قربانی کو اس دنیا میں بقا دینے کا انتظام ہو گیا۔800 اور کچھ رہتے تھے، اس سے متعلق میں
نے انہیں کہا ہے کہ الفضل میں بھی شائع کرنے کے علاوہ دیگر ذرائع بھی اختیار کریں۔جتنے بھی زیادہ ممکن
ہوں شامل ہو جانے چاہئیں۔اس سلسلہ میں انصار سے بھی تعاون لے رہے ہیں“۔ذکر ہوا کے انسپکٹر ان تحریک جدید کے دیگر مطالبات کی طرف توجہ نہیں دلاتے ، اس طرف توجہ
ہونی چاہیے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔" نہیں ! یہ انسپکٹر کا کام ہی نہیں ہے۔جو ان کا کام ہی نہیں ، وہ اس طرف توجہ کیوں دیں؟ ان
کے جتنے انسپکٹر ہیں، وہ تعداد کے لحاظ سے بمشکل صرف مالی اعداد و شمار سے ہی نیٹ سکتے ہیں۔اس لئے ان
کے سپرد یہ کام کیا ہی نہیں گیا۔جس آدمی کے سپر د جو کام کیا گیا ہو، اس کے دائرہ میں رہنا چاہیے۔تحریک
جدید اس کام کے لئے مربیان یا نظام جماعت سے کام لے گی۔اس لئے آپ غلط طرف منہ کر کے ایک
بات کا انتظار کر رہے ہیں۔اس طرف سے آنی ہی نہیں۔تحریک جدید کے انسپکٹروں کا یہ کام نہیں ہے۔آپ
کی یہ بات تو درست ہے کہ تحریک کا فرض ہے کہ وہ اس کے لئے مناسب ذرائع اختیار کرئے“۔یہ جو تجنید والا حصہ ہے، یہ بہت اہم ہے۔اگر چندہ دہندگان کے ساتھ اعداد و شمار بھی ہوا
کریں تو اس سے مفید نتائج نکلتے ہیں۔میں جب وقف جدید میں تھا تو ہم ہر سال وقف جدید کے بجٹ میں
یہ اعداد و شمار نہ صرف پیش کرتے تھے بلکہ مختلف جہت سے ان کا تجزیہ بھی پیش کیا جاتا تھا کہ کتنے فیصد
اضافہ ہے۔تحریک جدید کے چندہ دہندگان کے مقابل پر ضلع وار وقف جدید کی کیا پوزیشن ہے؟ صدر
428
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
ارشادات فرمودہ 3 10 اپریل 1983ء
انجمن احمدیہ کے چندہ دہندگان کے مقابل پر وقف جدید کی کیا پوزیشن ہے؟ لیکن بعد ازاں اعداد و شمار مبیا
ہونے میں روکیں پڑگئیں۔تو پھر یہ طریق جاری نہیں رہا۔تو میں سمجھتا ہوں اعداد و شمار سے متعلق صدر انجمن
احمد یہ اور تحریک جدید کو بھی چندہ دہندگان کی تعداد کو داخل کر لینا چاہیے۔اس سے توجہ رہے گی کہ کہاں
کمزوری ہے اور کہاں اضافے ہو سکتے ہیں۔اب یہ دیکھیں کہ یہ اعداد وشمار کتنے خوش کن ہیں۔صرف
روپوؤں کی شکل میں نہیں بلکہ ایک پہلو سے اس سے بھی زیادہ کہ بعض ہمارے کھوئے ہوئے احمدی جو محروم
تھے ، وہ اب توجہ دلانے کے نتیجہ میں غیر معمولی زور کے ساتھ آگے بڑھے ہیں۔فیصل آباد میں پہلے تحریک
جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد 611 تھی ، اب 2266 ہوگئے ہیں۔تو بہت بڑا فرق پڑا ہے۔اس لئے
چندہ دہندگان کی تعداد بڑھانی بہت ضروری ہے۔2266 اضافہ ہے، وہ پہلے جو 611 تھے ، وہ اس میں جمع
ہوں گے تو یہ ماشاء اللہ اور بھی زیادہ خوش کن ہے یا فیصل آباد کی اور بھی زیادہ تکلیف دہ حالت ہے، دونوں
صورتیں ہیں کہ پہلے اس طرح چپ کر کے سوئے بیٹھے تھے کہ اپنے اتنے آدمی ثواب سے ضائع اور محروم کر
رہے تھے۔جہاں تک باقی جماعتوں
کا تعلق ہے، وہ بھی فکر کریں۔ہر جگہ ایسے لوگ موجود ہوں گے۔لیکن
اس تعداد کے بڑھنے کی ایک حد ہے۔یعنی یہ صرف وہ لواحقین ہیں، جو چندہ دہندگان کے ہیں۔جو اپنے
فرائض پورے کر رہے ہیں وہ نہیں ہزار کے جتنے لواحقین ہو سکتے ہیں، اتنے ہی ہوں گے۔اس لئے جب
تک صدر انجمن احمد یہ آگے قدم نہ بڑھائے اور لازمی چندہ دینے والوں کی تعداد میں اضافہ نہ کرے، اس
وقت تک آپ کی یہ Limitation قائم رہے گی۔پس امید ہے کہ اگلے سال یہ دونوں چیزیں بڑھیں گی
تو اللہ تعالیٰ نہایت خوشکن نتیجہ پیدا کر دے گا۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ کیم تا03 اپریل 1983ء)
429